Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے،علی محمد خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اہم ہے ، باضابطہ مذاکرات کا مجھے علم نہیں ،میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں نہ ہی تصدیق کر سکتا ہوں ،پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی نوعیت کیا ہے اس پر بات ہونی چاہیے ، صدرآصف زرداری اور راناثنااللہ نے مذاکرات کی بات کی ، حکومت کوچاہیے، مذاکرات کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے، ہمارے مینڈیٹ سے متعلق حکومت کے پاس کیاروڈ میپ ہے؟ ہمار ا سب سے بڑا مطالبہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی ہے ،اگر انہیں رہا کیا جاتا ہے تو اعتماد بحالی کی جانب مثبت قدم ہو گا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہوتی بھی ہے تو یہ کسی ڈیل کاحصہ نہیں ہو گا ، مقدمات میں کچھ بھی نہیں مگر طول دی جا رہی ہے۔

  • میرا کیس وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر بنایا گیا ہے، اگر سزا بنتی ہے تو دے دیں،شیخ رشید

    میرا کیس وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر بنایا گیا ہے، اگر سزا بنتی ہے تو دے دیں،شیخ رشید

    اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، یہ سیاسی انتقام ہے۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے دو ماہ کے لیے وہ سیاست سے دور ہیں، اس کے بعد دیکھیں گے کہ سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے، میرے خلاف 44 کیسز ہیں جن میں سے 3 خارج کر دئیے گئے ہیں، میرا کیس وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر بنایا گیا ہے، اگر سزا بنتی ہے تو دے دیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے نواز شریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئے ہیں، عوام صرف دو مہینے انتظار کریں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے تعلق تھا اور ہے، سربراہ جمیعت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے۔

    بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ عدالت کا استفسار

    انہوں نے کہا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، یہ سیاسی انتقام ہے، حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جو پاکستان میں نہیں تھے، ان کو بھی کیسز میں ملوث کردیا گیا ہےہم قانونی دائرے میں رہ کر یہ کیسز لڑیں گے اور جیتیں گےکہ جو بے گناہ قید ہیں ان سب کو فوری رہا کر دینا چاہیے۔

    بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی اجازت کیلئے درخواست،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد …

  • پاکستان اور ایران کو   نئے معاہدوں میں پیشرفت کی صورت میں نئی پابندیوں سامنا ہو سکتا ہے،امریکا

    پاکستان اور ایران کو نئے معاہدوں میں پیشرفت کی صورت میں نئی پابندیوں سامنا ہو سکتا ہے،امریکا

    واشنگٹن:امریکا نے پاکستان اور ایران کو نئے معاہدوں میں پیش رفت کی صورت میں نئی پابندیوں سے خبردار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور امریکا نے باہمی معاہدوں میں پیش رفت کی تو انہیں نئی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے پاکستان کو ایران سے تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھنے چاہئیں، ایرانی صدر کے تین روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر جاری کیا جانے والا یہ امریکی انتباہ غیر معمولی نسبتی اہمیت رکھتا ہے۔

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی وسیع تر تباہی کے ہتھیاروں کے پروگرامز پر کام ہوگا، امریکا کی طرف سے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے جو بھی ایران سے لین دین کرے اُسے ہم ممکنہ نتائج سے خبردار کرتے ہیں حکومتِ پاکستان کو جو کچھ بھی کرنا ہے اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کی خاطر کرنا ہے۔

    کراچی میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے پاکستان کو خبردار کرنے کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے موجود ہیں جو وسیع تر تباہی کے ہتھیاروں کی تیاری اور ان کی ترسیل میں معاونت کر رہے ہیں، بیلاروس میں ایسے چینی ادارے موجود ہیں جنہوں نے، ہمارے مشاہدے کے مطابق، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے بنیادی آلات اور دیگر سامان فراہم کیا ہے، ان میں مِنسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ بھی شامل ہے جس نے پاکستان کو دور مار بیلسٹک میزائل کی تیاری کے لیے اسپیشل وہیکل چیسس فراہم کرنے پر کام کیا ہے۔

    مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

  • ضمنی الیکشن: کوہلو میں  پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ

    ضمنی الیکشن: کوہلو میں پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ

    کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی :لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں آج ری پولنگ ہورہی ہے جہاں نساؤ پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، کوہلو میں آج علی الصبح نساؤ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہوا تھا جس میں وڈیرہ رب نوازمحفوظ رہے جب کہ ان کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا تھا، حلقہ پی بی 9 کے 4 اسٹیشنز میں آج ری پولنگ ہورہی ہے مگر صبح ساڑھے 6 بجے کوہلو سے نکلنے والا پولنگ عملہ اب تک نساؤ پولنگ اسٹیشن نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل شروع نا ہوسکا۔

    دوسری جانب محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،دونوں دہشتگرد بھکرکے قریب سی ٹی ڈ ی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، مارے گئے دہشتگرد حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

  • بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی اجازت کیلئے درخواست،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا

    بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی اجازت کیلئے درخواست،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنےکے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ہمارے احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا۔

    دوران سماعت عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ جائیں اور ایڈووکیٹ جنرل کو بلا کر بلائیں،عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل کا عدالت کی معاونت نہ کرنے کا بتائیں گے، معاونت نہ کرنے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیدیا،اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کا نجی لیب سے طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
     

    کراچی میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

    مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

  • نومبر میں طلاق، جنوری میں نکاح کرنے سے خاور مانیکا کے رجوع کا حق مجروح کیا گیا

    نومبر میں طلاق، جنوری میں نکاح کرنے سے خاور مانیکا کے رجوع کا حق مجروح کیا گیا

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف کیس کی سماعت 3 بجے تک ملتوی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی-

    دوران سماعت خاور مانیکاکے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ تمام تر ثبوت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف ہیں،رضوان عباسی نے کیس کے گواہ لطیف کا بیان بھی عدالت کے سامنے پڑھا،رضوان عباسی نے کہاکہ لطیف کے بیان کے زیادہ تر حصے سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی انکاری نہیں،نومبر میں طلاق، جنوری میں نکاح کرنے سے خاور مانیکا کے رجوع کا حق مجروح کیا گیا،فیملی لا آرڈیننس کے مطابق عدت کا دورانیہ 90دن کا ہے،طلاق کے بعد دوران عدت شوہر کی موت ہو جاتی ہے تو بیوی کو بیوہ والی عدت کا دورانیہ بھی مکمل کرنا ہوگا-

    وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف عدت سے پہلے نکاح ، فراڈ اور حق رجوع ختم کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، ملزمان نے ٹرائل کے دوران حلف لینے کی بات کی تاہم خاورمانیکا نے پیشکش قبول کی تو ملزمان مکر گئے،عون چوہدری دونوں نکاح میں موجودگی کے بیان دے چکے ہیں۔

    رضوان عباسی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ،عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں اپیلوں کی سماعت میں 2بجے تک وقفہ کر دیا۔

  • ایرانی صدر کی عمران خان سے ملاقات کی تردید

    ایرانی صدر کی عمران خان سے ملاقات کی تردید

    ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بھی تحریک انصاف پروپیگنڈے سے باز نہ آئی، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ایرانی صدر کی عمران خان سے ملاقات کی فیک خبریں پھیلائی گئیں

    ایرانی صدر پاکستان کے دورے پر آئے، تین روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر نے اسلام آباد میں وزیراعظم، آرمی چیف، صدر مملک، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، کاروباری شخصیات، علماء کرام سے ملاقات کی تھی، بعد ازاں اگلے روز ایرانی صدر لاہور آئے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر پنجاب سے ملاقات کی، علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی، یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کیا، لاہور سے ہی ایرانی صدر کراچی کے لئے روانہ ہوئے، کراچی میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر سے ملاقاتیں ہوئیں

    ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دورا ن تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پرپروپیگنڈہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین نے یہ خبر پھیلائی کہ ایرانی صدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے تا ہم ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی، اس ملاقات کی ایران کی جانب سے بھی باضابطہ تردید کی گئی ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے دورے کے دوران ایرانی صدر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی،ٹویٹ میں کہا گیا کہ ایرانی صدر جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہو گئے اور ایرانی صدر نے عمران خان کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا علان کیا،ساتھ ہی ٹویٹ میں میڈیا کا حوالہ دیا گیا –

    دوسری جانب ایرانی صدر کی جانب سے عمران خان کے ساتھ جیل میں ملاقات کی تردید کی گئی ہے ،ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ترجمان ایران حکومت نےپاکستان میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایرانی صدر کی بانی پی ٹی آئی سےرولپنڈی جیل میں ملاقات کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر پاکستان کے سابق وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں تاہم جیل میں قید لیڈروں سے ملاقات ایرانی پروٹوکول میں شامل نہیں تھی-

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

    ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہنچ گئی

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • رواں سال کے مکمل پنک مون کا ملک بھرمیں  نظارہ

    رواں سال کے مکمل پنک مون کا ملک بھرمیں نظارہ

    کراچی:رواں سال کے مکمل پنک مون کا ملک بھرمیں نظارہ کیا گیا۔

    باگی ٹی وی : بدھ کی علی الصبح پاکستان کے وقت کے مطابق چار بجکر 49 منٹ پر پنک مون ہوا ، جو ملک بھر میں دیکھا گیا،گلابی چاند برطانیہ ، آئر لینڈ ، پرتگال ، مشرقی یورپ ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں بھی دیکھا گیا،پنک مون کے دوران افق پر سیارے مریخ اور زحل بھی دکھائی دئیے۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم ہوتا ہے ، چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے ، جسے بغیر کسی آلے یا کیمرے کے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے ۔

    گلابی چاند کیوں کہا جاتا ہے؟

    ناسا کے مطابق، مین فارمرز المینیک نامی تنظیم نے 1930 کی دہائی میں پورے چاند کے لیے مقامی امریکی نام شائع کرنا شروع کیے اور یہ نام اب بڑے پیمانے پر جانے اور استعمال کیے جاتے ہیں، اپریل کے پورے چاند کو ”گلابی“ چاند کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا نام کائی جیسی جڑی بوٹی کے نام پر رکھا گیا ہے، جسے کریپنگ فلوکس، ماس فلوکس یا ماؤنٹین فلوکس بھی کہا جاتا ہے یہ مشرقی امریکہ کا ایک پودا ہے جو موسم بہار کے ابتدائی وسیع پھولوں میں سے ایک ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگرچہ چاند کا اس پھول سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اگر آسمان کا مطلع صاف ہو تو اس کی رنگت گلابی مائل نظر آ سکتی ہے یہ عمل عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند افق کے قریب ہوتا ہے اور جب سورج کی روشنی چاند سے زمین کی طرف منعکس ہو کر فضا میں بادلوں، دھول، دھوئیں یا فضائی آلودگی کے ذریعے فلٹر ہو جاتی ہے، ’مون الیوژن“ نامی اثر کی وجہ سے چاند افق کے قریب بھی بڑا دکھائی دے سکتا ہے۔

    ناسا کا کہنا ہے کہ اس چاند کے دیگر ناموں میں اگتی گھاس کا چاند، انڈے کا چاند، اور شمالی امریکہ کے ساحلی قبائل میں اسے مچھلی کا چاند بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب سایہ اوپر کی طرف تیرتا ہے۔

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی :پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 72046 پر چلا گیا جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس 935 پوائنٹس کے اضافے سے 72294 پر جا پہنچا۔

    بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 686 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا صبح تقریباً 10 بج کر 6 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 686 پوائنٹس یا 0.96 فیصد بڑھ کر 72 ہزار 46 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا،اب تک انڈیکس میں 1055 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

    کراچی میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

    لکی مروت میں دو گروپوں میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  • کراچی میں ڈرائیور نے  تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

    کراچی میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

    کراچی: ڈیفنس 26 اسٹریٹ کے قریب ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی ۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب 26 نمبر اسٹریٹ پر تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی،حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے،حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ضابطے کی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردی گئی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور جابر کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ کار سوار کا دعویٰ ہے کہ حادثہ غلط سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 کو علاج معالجے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، مزید پانچ افراد کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

    وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    دوسری جانب کراچی سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا،گزشتہ روز طاہر محمود نامی شہری نےدو دریا پر کھڑے ہوکر طاہر نے گھر میں ویڈیو کال کی تھی اور آگاہ کیا تھا کہ میں خودکشی کرنے جارہا ہوں، جس کے بعد ریسکیو اداروں کی جانب سے لاش کی تلاش شروع کی گئی، تاہم بدھ کو نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    لکی مروت میں دو گروپوں میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    قریبی عزیز اسرار احمد کا کہنا ہے کہ طاہر محمود نے خودکشی نہیں کی تھی، نوجوان نیم بیہوشی کی حالت میں مل گیا، اس کے سسرال والوں نے کچھ دیر پہلے آگاہ کیا ہے طاہر محمود نے شاید نشہ آور چیز کا استعمال کیا ہے طاہر محمود رحیم یار خان کا رہنے والا اور دو شادیاں کر رکھی ہیں، ایک شادی آبائی علاقے میں اور دوسری کراچی میں کی تھی شبہ ہے کہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر طاہر نے فرار کا راستہ اختیار کیا۔

    روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار