Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس،مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند

    190 ملین پاؤنڈز کیس،مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند

    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت عدالت نے 29 اپریل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈزکرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے جب کہ وکلا صفائی نےبھی 2 گواہوں سے جرح مکمل کرلی-

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام …

    بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ کیس میں اب تک مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جب کہ 15 گواہوں سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

    امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

  • لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

    لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا-

    باغی ٹی و ی:اسلام آباد میں وفاقی وزرا اعظم نذیرتارڑ اور عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمے داری کا پورا احساس ہے ، پاک افواج اور عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کی قیمت ادا کی۔

    انھوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پیپلزپارٹی کے دورمیں اٹھایا گیا، جس کے بعد 10 ہزار 200 کیسز کمیشن میں گئے ان میں سے 8 ہزار سے زائد کیسز کمیشن میں حل ہوئے، لاپتا افراد کے 2300 کیسز کا معاملہ حل طلب ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر لاپتا افراد کا معاملہ حل کیا جارہا ہےیہ معاملہ2011 میں اٹھا پھر کمیشن بنایا گیا، لاپتہ افراد کا معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا،دونوں طرف کچھ نہ کچھ مسائل ہیں، اداروں کا ملوث ہونا بھی یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا لاپتہ افراد سے متعلق کچھ رپورٹس درست بھی ہوتی ہیں، اب بھی 23 فیصد کے قریب کیسز حل طلب ہیں،لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،یہ چار دہائیوں پر مشتمل مسئلہ ہے یہ معاملہ عدالتی احکامات سے راتوں رات حل نہیں ہوسکتا۔

    امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اس ملک میں شہید ہونے والے ورثہ کے شدید تحفظات ہیں، 2011ء میں میں لاپتا افراد کمیشن بنایا گیا، لاپتا افراد کے صرف 23 فیصد کیسز زیر التوا ہیں، لاپتا افراد کے معاملے پر بہت کام کیا گیا، ای سی ایل سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں، وزارت داخلہ سے جو سمری آتی ہے کابینہ قواعد کے مطابق اس پر فیصلہ کرتی ہے، پی ٹی آئی لیڈرز کا نام ای سی ایل سے نکالنا کسی ڈیل کا حصہ نہیں۔

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

  • امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

    امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

    واشنگٹن: امریکانے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس پریکٹسس کی کنٹری رپورٹس 2023 سے متعلق امریکا نے رپورٹ میں پاکستان کا بھی ذکر کیا ہےامریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینا اور بنیادی آزادیوں کا دفاع کرنا اس بات کا مزکر ہے، کہ ہم بحیثیت ملک کون ہیں، انسانیت کی فلاح و بہبود اور آزادی کے لیے کام کرنے والوں کو امریکا ہمیشہ سپورٹ کرتا رہے گا۔

    یچ آر سی پی نے حراستی مراکز میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ کئےامریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلوچستان میں منحرفین کے اغوا، تشدد اور قتل کے واقعات رپورٹ کئے اور حکومت یا اس کے ایجنٹوں کے ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کی نشاندہی کی گئیغیر قانونی حراست، سیاسی قیدی، آزادی اظہار پر سنگین پابندیوں کی نشاندہی بھی امریکی رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہے جبکہ میڈیا کی آزادی، صحافیوں پر تشدد اور صحافیوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی نشاندہی بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

    زیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز التوا کا نوٹس ،متعلقہ تمام افسران کو معطل …

    گمشدگیاں، سنسرشپ کے مسائل، توہین مذہب کے خلاف قوانین، اقلیتوں کےخلاف واقعات اور انٹرنیٹ کی آزادی پر سنگین پابندیاں بھی پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کی رپورٹ میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق خواتین صحافیوں کو خاص طور پر جنسی تشدد اور ہراسانی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی رپورٹ میں جنسی تشدد، کم عمری میں جبری شادیاں، ہم جنس پرستوں کو نشانہ بنانے، ٹرانس جینڈرز ملزمان کو مرد قیدیوں کے ساتھ رکھنے پر ہراسانی کا سامنا، پرامن اجتماع کی آزادی میں مداخلت اور خواتین سے امتیازی سلوک کا بھی ذکر ہے

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    رپورٹ میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر بندش سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے بھی ذکر کیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی آزادی پر سنگین پابندیاں، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے کام پر حد سے زیادہ پابندی والے قوانین سمیت پرامن اجتماع کی آزادی اور انجمن کی آزادی میں خاطر خواہ مداخلت، مذہبی آزادی کی پابندیاں، نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں، افراد کی زبردستی یا زبردستی کسی ایسے ملک میں واپسی جہاں انہیں ممکنہ طور پر تشدد یا ایذا رسانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،وزیر خزانہ

    جبکہ سرکار سے متعلق امریکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے شاذ و نادر ہی ایسے اہلکاروں کی شناخت اور سزا دینے کے لیے قابل اعتماد اقدامات کیے دہشت گردی کے تشدد اور غیر ریاستی عناصر کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے انسانی حقوق کے مسائل میں اہم کردار ادا کیا، سال کے دوران دہشت گردی کے تشدد میں اضافہ ہوا، شہریوں، فوجیوں اور پولیس کے خلاف دہشت گرد اور سرحد پار سے عسکریت پسندوں کے حملوں میں سینکڑوں ہلاکتیں ہوئیں، فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف اہم مہمات جاری رکھی۔

    زیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز التوا کا نوٹس ،متعلقہ تمام افسران کو معطل …

    جنوبی ایشیائی ملک میں نومبر 2022 سے جب عسکریت پسندوں اور ریاست کے درمیان ایک نازک جنگ بندی ٹوٹ گئی تھی، تشدد، خاص طور پر خودکش حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اس کے بعد سے پاکستان نے پاکستانی طالبان یا تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور ایک بلوچ علیحدگی پسند عسکریت پسند تنظیم، بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) کے خلاف ملک کے دو مغربی صوبوں میں فوجی کارروائیاں کی ہیں جن کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے۔

  • یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے چھپا کر  لائے گئے جانور ضبط،13 افراد گرفتار

    یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے چھپا کر لائے گئے جانور ضبط،13 افراد گرفتار

    تل ابیب: اسرائیلی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے چھپا کر لائے گئے جانور ضبط کرلیے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی پولیس کے مطابق جانوروں کوگاڑی کےاندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13 افرادکوحراست میں لےلیا ،مشتبہ افراد، کی عمریں 13 سے 21 سال کے درمیان تھیں، ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔

    دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہاپسند یہودی عناصرکو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینےکی ترغیب دی جارہی ہے، حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے تیزی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کرنے کی کوشش کی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری،مزید 55 فلسطینی شہید

    پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ مشتبہ افراد کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کے شبے میں تفتیش کے لیے یروشلم کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، اور بکریوں کو ضبط کر کے ضروری ویٹرنری علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا،اسرائیل پولیس یروشلم میں اور تمام شعبوں میں، دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ، کھلم کھلا اور خفیہ طور پر، کسی بھی ایسے شخص کے خلاف کام کرتی ہے جو یروشلم کے مقدس مقامات کے قانون اور موجودہ طریقوں سے متصادم کام کرنے کی کوشش کرتا ہے،حالیہ دنوں میں ایسی اشاعتیں گردش کر رہی ہیں جن کا مقصد انتہا پسند یہودی عناصر کو ٹیمپل ماؤنٹ تک پہنچنے اور قربانیاں کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

  • لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ کرے گی،معاملات طے

    لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ کرے گی،معاملات طے

    لاہور : لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان اوور بلنگ پر معاملات طے پاگئے،لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ کرے گی-

    باغی ٹی وی : لیسکو حکام کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا جس کے تحت لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ کرے گی، 3 ماہ میں زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے۔

    لیسکو حکام نے کہا کہ ایف آئی اے لیسکو کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا جب کہ ایک دو روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو دے دیا جائے گا۔

    وزیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز التوا کا نوٹس ،متعلقہ تمام افسران کو معطل …

    قبل ازیں ایف آئی اےنے اوورچارجنگ کی تحقیقات کے معاملے پر لیسکو کے 7 ایس ایزکو انکوائری کے لیےبلایاتھا مگر وہ پیش نہ ہوئے تھے، ایف آئی اے سے کہاگیا تھا انکوائری کرنی ہے تو لیسکو ہیڈآفس آئیں، لیسکو افسران اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، عید کے بعد وکلا کے ذریعے جواب دیں گے لیسکو ایس ایز کا مؤقف ہے کہ صرف نیپرا اوور بلنگ کی جانچ پڑتال کرسکتا ہے، ایف آئی اے اوور بلنگ کامعا ملہ نہیں دیکھ سکتا۔

    علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب گیپکوآفیسرز ایسوسی ایشن اورلیبریونین کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے کی طرف سے کوئی بھی گرفتاری ہوئی تو پورا گیپکو بند کردیا جائےگا اجلاس میں ایف آئی اے سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا-

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

  • وزیرِ اعظم کا  ٹیکس کیسز  التوا کا نوٹس ،متعلقہ تمام افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم

    وزیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز التوا کا نوٹس ،متعلقہ تمام افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی خزانے کا اربوں روپے قانونی تنازعات کا شکار ہے، کسی بھی قسم کی لاپرو ا ہی اور کوتاہی قبول نہیں کروں گا، ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضا فے کیلئے محنت کرنی ہو گی، واضح رہے کہ ٹیکس ٹربیونلز میں سینکڑوں ارب روپے کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ان کیسز کو جلد نمٹانے کی درخواست کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے افسران کو معطل کرنے کے ساتھ انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔

    6 ججز کا کو خط ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی زیرصدارت فل …

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے انسپکٹر عمران کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئےپولیس کے مطابق انسپکٹر عمران کی طبعیت اس وقت خراب ہوئی جب وہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تھے، جاں بحق ایف آئی اے انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

  • علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیہ تقریب پر درج مقدمے کی سماعت کی دوران سماعت علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا تھا، ہم دعا کررہے تھے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    سماعت کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا ۔ عمران خان کے خلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں، سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، تمام کیسز کا سامنا کریں گے القادر یونیورسٹی کیس کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کو کیسوں میں گھسیٹا جاتا رہے گا عدت کیس بھی بے ہودہ ہے ، سائفر کیس بھی ان سے نہیں سنبھل رہا، اسے بھی ختم کرنا پڑے گا، تمام کیسز میں ججز پر دباؤ ہے کہ انہیں کیسے جاری رکھا جائے۔

  • 9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    راولپنڈی: 9 مئی واقعات پر مقدمات سے بریت کے لیے شیخ رشید کی درخواستیں عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیں۔

    شیخ رشید احمد کی سانحہ 9 مئی کے واقعات میں 3 تھانوں کینٹ ،مورگاہ اور ٹیکسلا میں درج مقدمات کے سلسلے میں آج پیشی تھی، تینوں کیسز میں سابق وزیر داخلہ نے عدم شواہد ،ناکافی ثبوت اور اپنی عدم موجودگی کی بنیاد پر بری کرنے کے لیے آئینی درخواستیں دائر کیں-

    شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ اس دن راولپنڈی موجود نہیں تھے انہیں سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، انہیں ان مقدمات سے بری کیا جائے،جس پر عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیموں کو نوٹسز جاری کردئیے اور حکومت کو 14 مئی کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

    بعد ازاں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، یہ سیاسی انتقام ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،جو پاکستان میں نہیں تھے، ان کو بھی کیسز میں ملوث کردیا گیا ہےہم قانونی دائرے میں رہ کر یہ کیسز لڑیں گے اور جیتیں گے، جو بے گناہ قید ہیں ان سب کو فوری رہا کر دینا چاہیے۔

  • اسرائیلی فوج  کے غزہ میں حملے جاری،مزید 55 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری،مزید 55 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے،اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

    دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی میجر ہلاک ہوگیاعلاوہ ازیں لبنا،-اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی بڑھنے کے بعد اسرائیلی فوج نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ شمالی اسرائیل کے علاقے میٹولا میں سائرن بجنے لگے ہیں، فوج کی طرف سے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    ادھر اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے،گذشتہ ہفتے کی رات ایران کےٖ غیر مسبوق حملے کے تناظر میں "اسرائیلی ڈیٹرنس” کو کمزور کرنے کا الزام لگائے جانے کے بعد لپیڈ نے کہا کہ نیتن یاہو کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

    6 ججز کا کو خط ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی زیرصدارت فل …

    لپیڈ کے بیانات سات اکتوبر کو حماس کے غزہ کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر انٹیلی جنس چیف کے استعفے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ حماس کے اس حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

  • عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،وزیر خزانہ

    عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کرسکتا ہےجون تک زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کرکے آیا ہوں، آئی ایم ایف پروگرام ضروری تھا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کبھی نیچے تو کبھی اوپر جاتی ہے، اس وقت مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، زراعت کا شعبہ 5 فیصد سے گروتھ کررہا ہے، ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9 فیصد ہے جو خطے میں سب کم ہے۔

    دوسری جانب مارچ کے مہینے میں پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں گزشتہ 9 برس کے دوران پاکستان میں ایک ماہ میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہے جب کہ مارچ کے مہینے میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں جو پچھلے 20 ماہ میں سب سے زیادہ ہیں، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر سرپلس رہا جب کہ گزشتہ سال مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 537 ملین ڈالر سرپلس تھا،اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی خسارے میں 4 ارب ڈالر کمی ہوئی۔