Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روسی حملے میں خارکیف میں مقامی ٹیلی ویژن کا  ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ

    روسی حملے میں خارکیف میں مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ

    کیف: یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے میزائل حملے میں مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل حملے میں خارکیف کے ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، میزائل حملے سے ٹیلی ویژن کا 240 میٹر بلند ٹاور آدھا ٹوٹ کر نیچے جا گرا،حملے کے بعد ٹیلی ویژن کے سگنلز میں خلل آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے ٹی وی ٹاور پر حملے میں ممکنہ طور پر کروز میزائل استعمال کیا ہے، روس خار کیف شہر کو ناقابل رہائش بنانا چاہتا ہے۔

    قبل ازیں 2022 میں بھی دارالحکومت کیئف میں مرکزی ٹیلی ویژن ٹاور پر روس کے مزائل حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھےسرکاری ٹی وی کی کچھ نشریات بند ہو گئیں تھیں مگر نشریاتی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا،وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کی گئی تصویر میں نشریاتی ٹاور کے ایک حصے سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیاتھا وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ نشریات بحال کرنے کے لیے بیک اپ نظام کو استعمال میں لایا جائے گا،اس سے پہلے روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ روسی فوج ’روس پر معلومات کے حملے روکنے کے لیے‘ کیئف میں ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گی۔

  • ماحولیاتی تبدیلیاں،مئی اور جون کی بارشیں اپریل میں ہی برس گئیں

    ماحولیاتی تبدیلیاں،مئی اور جون کی بارشیں اپریل میں ہی برس گئیں

    ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات ،چین میں جنوبی صوبوں میں مئی اور جون کی بارشیں اپریل میں ہی برس گئیں-

    باغی ٹی وی : شدید بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک، 10 زخمی ہوئے گوانگ ڈونگ سمیت مختلف صوبوں میں قبل از وقت اور 2 سے 3 گنا زائد بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، غیر معمولی بارشوں سے دریا پر بنا پُل گر گیا، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کے مناظر پیش کرنے لگیں اور شدید بارشوں کے بعد بہنے والے سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں۔

    خراب موسم کے باعث اندرون ملک پروازیں منسوخ اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، چینی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اپریل کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ کو ملک میں داخل ہو گا

    بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ کو ملک میں داخل ہو گا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 24 سے 27 اپریل کے درمیان بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ کی رات پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا،24 سے 27 اپریل کے درمیان بلوچستان میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہےکل سے27 اپریل کے دوران کوئٹہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، کوہلو اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبداللّٰہ میں بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ نوشکی، پشین، ہرنائی، بارکھان، گوادر، کیچ، آواران میں 26 اور 27 اپریل کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    خیبر پختونخوا میں جمعرات کی رات سے پیر تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں، آندھی چلنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ سے پیر تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    دوسری جانب آج سے 29 اپریل تک پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت جاری کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں،لٹکتی تاروں سے دور رہیں بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے نہ جائیں ، شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری،مزید 55 فلسطینی شہید

  • ملیشیاء میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز حادثے کا شکار ، 10 افراد ہلاک

    ملیشیاء میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز حادثے کا شکار ، 10 افراد ہلاک

    ملیشیاء میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز حادثے کا شکار ہو گئے ہیں ،حادثے میں عملے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ملیشئین فری پریس کے مطابق ملیشیاء کی رائل نیوی کے ہیلی کاپٹرز کی جانب سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا، کہ اسی دوران 2 ہیلی کاپٹر ایک ہی طرف کو جا رہے تھے کہ اسی دوران دونوں ہیلی کاپٹر اس حد تک قریب آ گئے کہ دونوں کے پر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث دونوں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرانے کے فورا بعد زمین کی جانب گرنے لگے،حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں،حادثے میں 10 کریو ممبرز ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی بھی اطلااعات سامنے آئی ہیں۔

    حادثہ ملیشئین ٹاؤن لوموت میں پیش آیا ہے، جہاں نیوی کی بیس موجود ہے ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر مکمل طور تباہ ہو چکے ہیں، صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ڈیپارٹمنٹ کو حادثۓ سے متعلق ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی، جہاں بتایا گیا تھا کہ مانجونگ میں لوموت رائل ملیشئین نیوی اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا ہے۔

  • ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیا،رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی

    ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیا،رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی،ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے خوراک میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اچانک تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد پمز کی لیڈی ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں، بشریٰ بی بی کے معدے اور آنتوں کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے خوراک میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے، بشری بی بی کے مکمل طبی معائنہ کی رپورٹ اعلی حکام کو بھجو دی گئی۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشری بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر بشری لیاقت، ڈاکٹر حرا طاہر اور ڈاکٹر سدرہ شامل تھیں، پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے تفصیلی طبی معائنہ کے بعد بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے صرف کھانے میں اِحتیاط کا مشورہ دیا، بشری بی بی کی صحت سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے عدالت میں پیشی پر کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ٹائلٹ کلینر کھانے میں ملا کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے روز ان کے معدے میں جلن ہوتی ہے،بعد ازاں عدالت کے حکم پ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا بھی اسپتال میں موجود تھے جب کہ میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی،بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے دوران اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دیگر افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔

  • اپریل 2024 کے آخر تک پاکستان کے کیس پر غور کیا جائے گا،آئی ایم ایف

    اپریل 2024 کے آخر تک پاکستان کے کیس پر غور کیا جائے گا،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل 2024 کے آخر تک ہونے والا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری دینے کے درست ٹائم فریم کے بارے میں ابہام کے پھیلاؤ کے ساتھ آئی ایم ایف اور پاکستانی فریق دونوں نے دعویٰ کیا کہ اپریل 2024 کے آخر تک پاکستان کے کیس پر غور کیا جائے گا-

    پیر کو آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے ایگزیکٹو بورڈ کلینڈر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام (ایس بی اے) کے تحت 1.1 ارب ڈالر کے تحت دوسری قسط کی منظوری اور تیسری قسط کے اجرا کی پاکستان کی درخواست کو ابھی تک شامل نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔ آخری قسط کی حتمی منظوری کےساتھ ہی 3ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہوجائے گا،آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

  • پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے والہانہ استقبال کیا، کراچی میں ایرانی صدر نے مزار قائد پر حاضری د ی اس موقع پر کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی،اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی بھی موجود تھے۔ایرانی صدر نے بزنس فورم کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔

    ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع
    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کر کے کراچی پہنچے، ایرانی صدر نے آج لاہور کا بھی دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول سے ملاقاتیں کیں۔ایرانی صدر ابرہیم رئیسی اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر اور دیگر وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامی انقلاب کی45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاک ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ ایران کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ صنعتی، زرعی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم ڈی زونز کے قیام اور حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ایران کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلیمان رفیق، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام نے شرکت کی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کیامریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں، اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع ، صوبائی وزرا سلمان رفیق، بلال یاسین، چوہدری شافع، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

    ایران کےصدرابراہیم رئیسی نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بلکل احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا،غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں ، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے ، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔

    ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر دونوں شہروں میں متعدد راستوں کو بند کیا گیا،جبکہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری کئے گئے تھے،واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی، اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے حکومتی اور تجارتی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے صدر مملک آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    پاک ایران تجارت10ارب ڈالر،8سمجھوتوں پر دستخط سے معیشت مضبوط ہوگی،سینیٹر ظفر اقبال
    پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسویشن فرنٹ پیاف کے چیئرمین سینٹر ظفر اقبال چوہدری سینیئر وائس چیئرمین ہارون شفیق چوہدری، وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے ایرانی صدر مملکت کے دورہ پاکستان کے موقع پر اگلے پانچ سالوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت10ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم اور دونوں ممالک کے درمیان8مفاہمی یادداشتوں پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان معاہدوں سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور تجارت10ارب ڈالر ز تک لے جانے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گا۔دونوں ممالک کی سرحدیں ساتھ ساتھ ہیں اس لیے دونوں ممالک میں سامان کے آسان نقل و حرکت سے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے گوادر سے100میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے جبکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سے ملکی انڈسٹریز کو وافر گیس کی فراہمی سے صنعتی پہیہ رواں دواں ہوگا اور ایرانی سستی گیس کو پاور پلانٹ میں استعمال سے سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوگا۔دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے پاکستان کے ایکسپورٹ بل پر دباؤ میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں بھی کمی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری کے بعد پاک ایران تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے ایران کے عزم اور 8سمجھوتوں سے سے ملک میں ایرانی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونگی۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہے۔ سعودی عرب کے بعد ایرانی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گی معاشی خوشحالی آئے گی

    پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی، اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب
    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارتی و دیگر امور کے ساتھ ساتھ ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کا چیلنج نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایران کے تجربات سے مستفید ہوتے ہوئے پاکستان کا لٹریسی ریٹ بڑھائیں گے اور آؤٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نکلیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی ہیں۔ دونوں ممالک اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے اور اپنے اپنے تعلیمی تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے مزید بہتر روابط قائم کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ ایران کا تعاون پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

    ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہنچ گئی

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے،امریکا کا ایرانی صدر  کے دورہ پاکستان پرردعمل

    ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے،امریکا کا ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پرردعمل

    واشنگٹن: امریکا نے ایران سے تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دے دیا-

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے سوال پر کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے،امریکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں گزشتہ روز دورے کے پہلے دن پاکستان اور ایران کے درمیان 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا-

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور پھر کراچی کا دورہ کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، سید ابراہیم رئیسی کے استقبال کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئیں، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں، ایرانی صدر پنجاب کی قیادت سے ملاقات کریں گے، گورنر بلیغ الرحمان کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

    مہمان صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پر حاضری بھی دیں گے، لاہور میں آج عام تعطیل ہے جب کہ سکیورٹی انتظامات کے تحت شہر کی متعدد سڑکیں بند ہیں،تعطیل کی وجہ سے عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹر کے تحت ہونے والے پیپرز اور پریکٹیکل بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم پنجاب سول سیکریٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہے۔

    لاہو کے بعد ایرانی صدر کراچی جائیں گے ، مہمان صدر مزار قائد پر حاضری دیں گے، اور حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، ابراہیم رئیسی کراچی یونیورسٹی بھی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی،شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، شارع فیصل آج تین بجے سے پانچ بجے تک بند رہے گی، ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند رہے گی،ایم اے جناح روڈ سے صدر جانے والے روڈ پر کنٹینر رکھ دئیے گئے، شارع قائدین سے نمائش جانے والا روڈ بھی بند کردیا گیا، پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی کے اطراف بھی کنٹینر لگا دیے گئے۔

  • آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نےملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کی گئی،علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو "امن اور دوستی کی سرحد” کے طور پر بیان کیا، بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

  • 6 ججز کا  کو خط ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس آج ہو گا

    6 ججز کا کو خط ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس آج ہو گا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عدالتی امور میں مداخلت پر 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط کے معاملے پر آج فل کورٹ میٹنگ بلالی۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا تھا سپریم کورٹ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لے کر اپنے حکم میں تمام ہائیکورٹ ججز سے اس معاملے پر تجاویز مانگی تھیں۔

    سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں چیف جسٹس آفس نے تمام ججز سے تجاویز طلب کی تھیں جبکہ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ کو بھی تجاویز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی،تمام ججز کی جانب سے اس معاملے پر تجاویز جمع ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آج 23 اپریل کو فل کورٹ اجلاس بلایا ہے، فل کورٹ میٹنگ میں اس معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا۔