Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    اسلام آبا: پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ،صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا ایوانِ صدر آمد پر استقبال کیا –

    ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران نےا مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون مزید بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے دو طرفہ تجارتی میکانزم فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا-

    اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے خطے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا،دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، صدر آصف علی زرداری نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا،صدر مملکت نے غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی-

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کی مستقل اور واضح حمایت جاری رکھے گا ، دونوں صدور نے غزہ کے عوام پر اسرائیلی جبر کے خاتمے، انسانی امداد میں اضافے کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان – ایران تعلقات کو دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے-

    صدر مملکت نے عام انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ مملکت ہونے پر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا شکریہ ادا کیااور اصولی موقف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اور ان کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت پر ایران کو سراہا-

    ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید وسیع اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا،صدر مملکت نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مفاد میں اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر کی سطح تک بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے-

    ایران کے صدر نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا،بعد ازاں ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا –

  • ہانگ کانگ اور سنگاپور  میں  بھارتی مصالحوں کے برانڈز پر پابندی عائد

    ہانگ کانگ اور سنگاپور میں بھارتی مصالحوں کے برانڈز پر پابندی عائد

    نئی دہلی: ہانگ کانگ اور سنگاپور نے مشہور بھارتی مصالحوں کے برانڈ ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ اور سنگاپور کی فوڈ ریگولیٹری اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ ان مصالحوں میں کینسر کا سبب بننے والے ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے،حکام نے اسٹورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعا ت کو شیلف سے ہٹادیں جبکہ جن صارفین نے یہ مصنوعات خریدی ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے استعمال نہ کریں۔

    کینسر پر تحقیق کی بین الاقوامی ایجنسی نے ایتھیلین آکسائیڈ کو کینسر پیدا کرنے والے مادے کے طور پر تسلیم کیا ہے ایتھیلین آکسائڈ ایک کیڑے مار دوا ہے جو کھانے میں استعمال کی مجاز نہیں تاہم مائکروبیل آلودگی کو روکنے کے لیے اسے زرعی مصنوعات کو دھونے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

    جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں …

    دوسری جانب بھارتی حکومت نے ہانگ کانگ اور سنگاپور میں مصالحوں کی بعض مصنوعات پر پابندی کے بعد فوڈ کمشنرز کو ملک کے تمام مصالحے بنانے والے کمپنیوں سے مصالحوں کے نمونے اکٹھے کرنے کی ہدایت کردی۔

    داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ …

    آئی پی ایل: ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد

  • جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی   پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں منظور

    جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں منظور

    اسلام آباد(محمداویس ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ،اجلاس میں جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں منظور کرلی گئی تحریک وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے پیش کی –

    با غی ٹی وی : رکن اسمبلی صدف احسان نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمان نے ٹکٹ دیا ہے اور اسمبلی آئی ہوں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا۔قومی اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔

    قومی اسمبلی میں رابعہ نسیم فاروقی سے سپیکرنے قومی اسمبلی کا حلف لیا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ اس ایوان کی توہین کی گئی ایک سارجنٹ نے ایم این اے کا راستہ روکا تھا اس کا کیا بنا ہے ؟عبدالقادر پٹیل نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں مداخلت کی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے خاموش رہنے کی ہدایت کی۔عمرایوب نے کہاکہ تین ممبران کی توہین کی گئی ایک رکن کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہےکل دھاندلی زدہ الیکشن تھے آر او کے آفس کے باہر پولیس لگی تھی جس کی وجہ سے ممبران کو جانے نہیں دیا۔ چار صحافیوں پر پولیس نے تشدد کیا گیا ۔پولیس نے کہاکہ پنجاب پولیس کے وردی میں خفیہ اداروں کے اہلکار تھے بتایا جائے کہ یہ کس خفیہ ادارے کے لوگ تھے۔اس کی تحقیقات کی جائیں کہ ایسا کیوں کیا گیا ۔اس آئین کی خفاظت کریں ۔

    سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ الیکشن کے حوالے سے معاملے پر الیکشن کمیشن سے بات کریں استحقاق کے حوالے سے تین ارکان تحریک دیں میں دیکھ لوں گا کہ وہ قابل سماعت ہیں کہ نہیں ۔عامر ڈوگر نے کہاکہ فلسطین پر او آئی سی خاموش ہے رجیم چینج بھی اسلام دشمنی کا شاخسانہ تھا امریکن نواز لوگ بیٹھے ہیں یہاں پر جتنی سیٹیاں اور باجے بجائے گئے اس کی ویڈیو دیکھائی آئین پاڑا گیا مگر اسد قیصر نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہمارے ارکان پر پابندی واپس لیں ہم احتجاج کریں گے اس طرح سے ہمیں روکا نہیں جاسکتا ہے یہ فارم 47 کی پیداوار ہیں –

    عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ اگر اصل ہیں تو امریکہ مردہ کا نعرہ لگائیں سنی اتحاد کونسل نے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ قادر پٹیل صاحب آپ امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگائیں جس پر انہوں نے نعرہ نہیں لگایا نوید قمر نے کہاکہ ہم ایران کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں ارکان کی رکنیت معطل کرنا اچھا نہیں ہوتا ہے پارلیمنٹ مضبوط ہوتی ہے تو پاکستان مضبوط ہوتا ہے ۔ پارلیمنٹ میں احتجاج کا حق ہے مگر یہاں مسائل بھی اٹھاتے ہیں پارلیمنٹ میں مسائل بیٹھ کر حل کرنے چاہیے ۔ جن لوگوں نے یہاں بھیجا ہے ان کے لیے کام کرنا چاہیے پابندی ہٹادینی چاہیے ۔

    سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہم نے ایرانی صدر سے ملنے گئے حکومت اور اپوزیشن کےارکان مل کر کے گئے اور ہم نے پاکستان کے سفیر کے لحاظ سے ملاقات کی ہے ۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں چیزیں طے کریں ہم ایک دوسرے کو عزت ہی دے سکتے ہیں اور ہمارےپاس دینے کو کچھ نہیں ہے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لوگون نے ہمیں ووٹ دیکر بھیجا ہے ان کا بھی حق ہے ایوان میں قواعد پر عمل کیا جائے ورنہ اس کو تبدیل کردیا جائے ۔

    جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی جس کو منظور کرلیاگیا صدف احسان رکن اسمبلی کے حوالے سے جمیعت علمائے اسلام کے اراکین نے کہا کہ ان کو ہم نے ٹکٹ نہیں دیا لیکن یہ اسمبلی میں ا کر بیٹھی ہوئی ہیں ان کو باہر نکالا جائے اس پر صدف احسان نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمن نے ٹکٹ دیا تھا جس پر میں اج اسمبلی میں موجود ہوں-

    رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ آپ کی موجودگی میں ایک ایلیئن اس ایوان میں موجود ہے، پارٹی نے صدف یاسمین کو ٹکٹ دیا تھا، صدف احسان فراڈ کے ساتھ یہاں پر بیٹھیں ہیں، اس ہاؤس سے اجنبی خاتون کو باہر نکالا جائے-

    صدف احسان نے کہا کہ ہم سب کو اتفاق کے ساتھ پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے، ہم پاکستان کے ورکرز ہیں،مولانا صاحب نے خود مجھے ٹکٹ دیا تھا-

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل ایک سو بیس ووٹ پڑے تھے لیکن تین بکسے بھرے پڑے تھے ، ہم اس فورم پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ،اس معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ یہاں پر جمع کرائی جائے-

    شاہد خٹک نے کہا کہ جمہوری طریقے سے احتجاج کرنا غلط بات ہے تو میں بار بار کروں گا ، بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کریں گے تو ایوان نہیں چلنے دیں گے-

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تعیناتی حکومت اور اپوزیشن مل کرتے ہیں،آئینی اداروں کے بارے میں ایسی گفتگو متعلقہ فورم پر کیجائےنارووال میں بربریت ہوئی مسلم لیگ ن کے ورکر کو قتل کیا گیا، یہ وہ فورم نہیں جہاں الیکشن عذرداریوں کی بات کی جائے-

    شازیہ مری نے کہا کہ ہم مسائل پر بات کر رہے ہیں، اگر آپ نے ایوان کو عوام کے مسائل کے لئے استعمال نہیں کرنا تو ہمیں نہ روکیں جب آصفہ بھٹو حلف اٹھا رہی تھیں اس دن جو رویہ اختیار کیا گیا وہ نامناسب تھا، کل جو الیکشن ہوا اس میں خورشید جونیجو جیت کر آئے ہیں ، یہ مینڈیٹ ہے جو وہ لے کر آرہے ہیں، انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سے قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی، قرارداد وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی-

    زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پانچ بڑی سیلولر کمپنیاں ہیں،پاکستان میں 80 فیصد لوگ ان کے کنکشن استعمال کرتے ہیں، جب مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا ہو تو ان کمپنیوں کی سروسز پر پابندی لگا دی جاتی ہے، کیا ملک میں کبوتر اڑا کر ایک دوسرے کو بیانیہ سمجھانا پلاسٹک بیگز پر ہم نے پابندی لگائی تھی-

  • داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص   کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ کا مزاحیہ ردعمل

    داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ کا مزاحیہ ردعمل

    ممبئی: اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سالوں قبل خود سے متعلق بھارتی میڈیا پر چلائی گئی جھوٹی خبر پر اتنے عرصے بعد مزاحیہ ردِ عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی نیوز چینل میں ماضی میں ایک خبر چلی کہ ٹوئنکل کھنہ دبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کرتی رہی ہیں،اب اس خبر پر ردِ عمل کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ بلاگ میں کیا ہے جو انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کیلئے لکھا ہے، بلاگ میں انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے ایک پرانے الزام کا تذکرہ پُرمزاح انداز میں کیا، جس میں مبینہ طور پر انہوں نے داؤد ابراہیم کے لیے مختلف گانوں پر مبنی ایک مکس گانا گایا۔

    ٹوئنکل کھنہ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ م پہلے ہی اس قسم کی توڑ مروڑ کر یا ساز باز پر مبنی نیوز اسٹوریز دیکھتے رہے ہیں اور اس میں جعلی تصاویر کا استعمال کیا جاتا ہے میرا ڈانس دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسلنگ دیکھنا ، اور تو اور یہ الزام لگانے والے میڈیا ادارے کو معلوم ہونا چاہیے کہ داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں مجھ سے کہیں زیادہ ڈانس میں مہارت رکھنے والی شخصیات کو اہمیت دی جاتی ہوگی، لیکن یہی فیک نیوز کی دنیا ہے،میرے بچے بھی میری ڈانسنگ کی مہارت جانتے ہیں کہ میں بالکل نابلد ہوں۔

    مذکورہ مسئلے پر 2010 میں ایک پریس میٹنگ کے دوران ٹوئنکل کے شوہر و اداکار اکشے کمار نے کہا تھا کہ وہ بس ایک جھوٹی و من گھڑ ت خبر تھی جوکہ ایک دن چلی اور پھر خود ہی بند ہو گئی، اس کے علاوہ اگر میری اہلیہ کا تعلق انڈرورلڈ کے کسی شخص سے ہوتا تو میر ے گھر سی بی آئی،پولیس یا پھر کوئی حوالدار تو آتا، ہمارا تعلق نہیں تھا تب ہی تو کوئی ہمارے گھر پوچھ گچھ کیلئے نہیں آیا۔

  • آئی پی ایل:  ویرات کوہلی  پر جرمانہ عائد

    آئی پی ایل: ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد

    ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کو امپائر سے بحث کرنے پر جرمانہ عائد کردیاگیا-

    باغی ٹی وی : میچ ریفری کے مطابق روائل چیلنجرز بنگلورو کے بیٹر ویرات کوہلی پر اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، کوہلی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بنگلور کی اننگز کے تیسرے اوور کے دوران ہوا جب کوہلی ہرشیت رانا کی فل ٹاس گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے کوہلی کا خیال تھا کہ یہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہونے کی وجہ سے نوبال ہے اس لیے انہوں نے نوبال کے لیے ری ویو لیا تاہم تھرڈ امپائر کی جانب سے انہیں آؤٹ قرار دیا گیا کیوں کہ وہ گیند کھیلتے وقت کریز سے باہر موجود تھے اس لیے یہ قانون کے مطابق نوبال قرار نہیں دی جاسکتی، امپائر کے فیصلے پر کوہلی سیخ پا ہوگئے اور ان کی گراؤنڈ پر موجود امپائرز سے بحث ہوئی اور پھر وہ ناخوش ہوتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے روائل چیلنجرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی-

  • فلسطینی پولیس کا بھکاری کے گھر پر چھاپہ، انتہائی لگژری گاڑیاں اور رقم برآمد

    فلسطینی پولیس کا بھکاری کے گھر پر چھاپہ، انتہائی لگژری گاڑیاں اور رقم برآمد

    فلسطین: فلسطینی پولیس نے مقبوضہ فلسطین مغربی کنارے پر واقع شہر رام اللہ کے شمالی قصبے بیر زیت میں ایک بھکاری کے گھر پر چھاپہ مار کر انتہائی لگژری گاڑیاں اور رقم برآمد کر لی-

    باغی ٹی وی : "گلف نیوز” کے مطابق ایک سرکاری بیان میں، فلسطینی پولیس نے چھاپے اور گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افسران کو صوبے کے باہر سے آنے والے ایک شخص پر شک ہوا جو مشکوک حالات میں بر زیت میں گشت کے دوران گاڑی میں بیٹھا دکھائی دیا تھا، مذکورہ فرد کی شناخت کی توثیق کرنے پر افسران نے ڈرائیور کے پاس پلاسٹک کے تھیلوں میں موجود کافی رقم دریافت کی۔

    پولیس کے مطابق حراست میں لیا گیا بھکاری مبینہ طور پر چوراہوں اور سڑکوں پر بھیک مانگنے میں مصروف تھا، اور مبینہ طور پر اس نے دیگر لوگوں کو بھی رام اللہ کے مختلف عوامی مقامات اور چوراہے پر بھیک مانگنے کے لیے کام پر رکھا ہوا تھا،پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے سرچ وارنٹ کے اجراء کے بعد، مشتبہ شخص کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی، اس دوران اس کے پاس پانچ لگژری گاڑیوں کا انکشاف ہوا جو مبینہ طور پر اس اور اس کے بھائی کی تھیں، دونوں اشخاص کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک بیگ بھی ضبط کیا جس میں 8,000 شیکل سکے اور 22,000 شیکل نوٹوں کی شکل میں تھے جو بھیک مانگ کر جمع کیے گئے تھے۔

    بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے ، علی امین …

    اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں ،اداکارہ نشوبیگم کا انکشاف

    سعودیہ میں خواتین کو چھیڑنے پر نئی سزا پر علمدرآمد شروع

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں مثبت رجحان،ر تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71 ہزار کی حد پار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،ر تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71 ہزار کی حد پار

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں،جبکہ مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کرگیاآج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا ایک موقع پر 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

    دن بھر مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 63 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کالین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

    واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس روز نئی بلندی کو چھو رہا ہے،جبکہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس میں تیزی سے 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3021 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 03 ہزار 220 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 452 روپے ہو گئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہونے سے 2381 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    دوسری جانب پیر کے روز ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 2750 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے کی کمی سے 2357.88 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • امریکاکا اسلامی ملک سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

    امریکاکا اسلامی ملک سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

    نیامی: امریکا نے مغربی افریقہ میں واقع اسلامی ملک نائجر سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل اور نائجر کی قیادت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے اور آنے والے دنوں میں اس بارے میں بات چیت ہو گی کہ فوجیوں کی کمی کیسی نظر آئے گی۔

    اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے گزشتہ دنوں خبر دی تھی کہ آنے والے مہینوں میں ایک ہزار سے زائد امریکی فوجی نائجر چھوڑ دیں گے، نائجر امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے جہاں گزشتہ سال تک ایک ہزار سے زائد امریکی فوجی موجود تھے جہاں سے امریکی فوج نے دو اڈوں سے کام کیا تاہم گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد ملک کے نئے حکمرانوں نے واشنگٹن اور پیرس کے ساتھ فوجی معاہدے ختم کر دیے تھے اور روس کے ساتھ قریبی تعلقات کو استوار کیا۔

    سعودیہ میں خواتین کو چھیڑنے پر نئی سزا پر علمدرآمد شروع

    گزشتہ ماہ نائجر کے حکمراں جنتا نے کہا کہ اس نے فوجی معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کر دیا، جس معاہدے کے تحت نائجر کی سرزمین پر امریکی محکمہ دفاع کے فوجی اہلکاروں اور سویلین عملے کو اجازت دی تھی، گزشتہ ہفتے نائجر کے دارالحکومت میں سینکڑوں افراد نے سڑکوں پر امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

    اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں ،اداکارہ نشوبیگم کا انکشاف

  • بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے ، علی امین گنڈا پور

    بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے ، علی امین گنڈا پور

    باجوڑ: علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمارےامیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانےدی گئی ، ہم نےخیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلےسےزیادہ ووٹ ملے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں باجوڑ کے انتخابی نتائج کو قبول کرتے ہوئےکہا کہ ہم بھی قانون ہاتھ میں لےسکتےتھے، ملک میں8فروری کی تاریخ کودہرایاگیا، لیکن ہم نے ہم نےخیبرپختونخوامیں عوامی مینڈیٹ کوعزت دی ملک میں ایک بارپھرپی ڈی ایم ٹوبیٹھ گئی ہے،ہمارےامیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانےدی گئی ، ہم نےخیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلےسےزیادہ ووٹ ملے،بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے –

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق سےخط ملا کہ بجلی چوری پربات کرناچاہتےہیں، لیکن یہاں بات چیت سے پہلے ہی واپڈا کے ذریعے وفاق نے کارروائیاں شروع کر دیں، ہمارے لوگوں کوچورچورنہ کہا جائے، چوری ہم نہیں کرتے،آپ کاڈپارٹمنٹ کرواتاہے، مجھ سےبات کریں،عوام سےمیں بات کروں گااپنی عوام کیلئے چور کا لفظ برداشت نہیں کروں گا اگر میں صوبےکا حق نہیں لے سکتا تو کرسی پربیٹھنےکاکوئی حق نہیں ہے، بشریٰ بی بی کاعلاج درست نہیں ہورہا، ہم نےعلاج کیلئےخط لکھامگراجازت نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی کیلئےعلاج کیلئےنیابورڈتشکیل دیاجائے۔

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں ،اداکارہ نشوبیگم کا انکشاف

    سعودیہ میں خواتین کو چھیڑنے پر نئی سزا پر علمدرآمد شروع

  • اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں ،اداکارہ  نشوبیگم کا انکشاف

    اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں ،اداکارہ نشوبیگم کا انکشاف

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک شادی کی پیشکش کی جاتی ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ اُنہیں کافی مرد شادی کی پیشکش کررہے ہیں لیکن وہ اب شادی نہیں کرنا چاہتیں ، میڈیا میں ہمیشہ میری شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے، مجھے کبھی کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تھا تو کبھی کسی کے ساتھ، اور جب بھی کوئی مداح یا دوست مجھ سے ملتا تھا تو وہ سب سے پہلے میری شادی سے متعلق ہی سوالات کرتا تھا، میرا زیادہ تر وقت تو شادی کی تردید یا تصدیق میں ہی گُزر گیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر کئی لوگ مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک بار پھر شادی کے فیصلے پر غور کرو، میں اُن لوگوں کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی، میں اپنی موجودہ زندگی میں بہت پُرسکون اور خوش ہوں، میڈیا پر تو شوبز ستاروں سے متعلق جھوٹے خبریں چلنا عام سی بات ہے، کبھی کسی اسٹار کی شادی کروا دی جاتی ہے تو کبھی کسی کی، میں فی الحال تو دوبارہ شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی لیکن وقت کا کچھ معلوم نہیں، کل کیا ہو اس کا علم تو ہم انسانوں کو نہیں، میں ان تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جو مجھے شادی کی پیشکش کررہے ہیں، ہمیں پیار کرنے والوں کی قدر کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ نشو بیگم نے 1970 میں انعام ربانی سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی صرف 6 سال تک چلی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی، طلاق کے بعد نشو بیگم نے 1978 میں نغمہ نگار اور شاعر تسلیم فاضلی سے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر کی وفات کے بعد اُنہوں نے جمال پاشا سے تیسری شادی کی تھی، نشو بیگم کے تیسرے شوہر جمال پاشا سال 2019 میں دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔