Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودیہ میں خواتین کو چھیڑنے پر نئی سزا پر علمدرآمد شروع

    سعودیہ میں خواتین کو چھیڑنے پر نئی سزا پر علمدرآمد شروع

    ریاض: سعودی عرب نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباشوں سزا دینے اور انہیں نشان عبرت بنانے کیلئے متعارف کرائی گئی نئی سزا پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی ویب سائٹ ”سبق“ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حال ہی میں خواتین کو چھیڑنے کے جرم میں گرفتار افراد کو مقررہ سزا دینے کے علاوہ ان کے ناموں کو مقامی میڈیا پر بھی نشر کرنے کا علان کیا ہے، چند روز قبل مکہ مکرمہ پولیس نے مصری تارک وطن ولید عبدالحمید کے نام کی تشہیر بھی کی جسے ایک خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ جدہ پولیس نے ہادی حمد آل صلاح نامی سعودی شہری کو بھی ایک خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا جس کا نام میڈیا پر نشر کیا گیا۔

    سعودی شہریوں نے ایسی مذموم حرکت کرنے والے افراد کے ناموں کی میڈیا میں تشہیر کے اقدام کو سراہا ہے،اس حوالے سے فیملی پروٹیکٹ پروگرام کے رکن عبد الرحمٰن القراش نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں معاشرتی اقدار کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے جہاں نام کی تشہیر بہت بڑی سزا تصور کی جاتی ہے۔

    ضمنی انتخابات،ن لیگ نے میدان مار لیا، وزیراعظم کی مبارکباد

    ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی برطرفی،عدالت نے وزیراعظم کو جاری کیا نوٹس

    خاتون کی موٹروے پولیس اہلکار سے بدتمیزی،واقعہ پرانا،مقدمہ درج کروایا تھا،پولیس

  • ہم اسرائیل کو کبھی میں تسلیم نہیں کریں گے،حافظ نعیم الرحمان

    ہم اسرائیل کو کبھی میں تسلیم نہیں کریں گے،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کو کبھی میں تسلیم نہیں کریں گے، کبھی اسرائیل کونہیں مانیں گے، ہماری امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے لیے لڑیں، ہمارے حکمران ہمارے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

    ایوان اقبال کے باہر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینی روزانہ بمباری کا مقابلہ کرتے ہیں، ہم نوجوانوں، بچوں، بہنوں اور ماؤں سلام پیش کرتے ہیں، 78 لاکھ مسلم آرمی ہمارے پاس ہے لیکن فلسطینیوں پر بمباری ہو رہی ہے، فلسطین کے عوام حق کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں، غزہ میں 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، پاکستان میں معدنیات اور سمندر ہیں، پاکستان میں 25 کروڑ غیرت مند لوگ ہیں، پاکستان کا 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہم اسرائیل کو کبھی میں تسلیم نہیں کریں گے، کبھی اسرائیل کونہیں مانیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھی افواج موجود ہیں، مسلم ملکوں کے حکمرانوں اورافواج کو بلائیں، اگر پاکستان نے یہ کیا تو اسرائیل حماس کے مطابق جنگ بندی کرے گاجو فلسطین میں بچے اور جوان زخمی ہیں ان کو پاکستان لایا جائے، جماعت اسلامی زخمیو ں کی دیکھ بھال کرے گی، جماعت اسلامی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔

    ادھر امیر جماعت اسلامی نے مشاورت سے منعم ظفر کو کراچی کا عبوری امیر مقرر کر دیا ہے ،ترجمان قیصر شریف کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے یہ فیصلہ امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی سے مشاورت کے بعد کیا، منعم ظفر خان چار سال سے کراچی کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے ۔ منعم ظفر خان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے بھی ناظم رہے چکے ہیں۔

  • سنجے دت نے  سیاست میں انٹری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    سنجے دت نے سیاست میں انٹری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ممبئی:بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ۔

    باغی ٹی وی :سنجے دت نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سیاست میں انٹری سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں سیاست میں آنے کے بارے میں پھیلی تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں اور نہ ہی الیکشن لڑ رہا ہوں، اگر میں اپنا سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کروں گا تو خود اس کا اعلان کروں گا، سنجے دت نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ جو خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں انہیں نظر انداز کریں۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیاپر اداکار سنجے دت کی سیاست میں انٹری کی خبریں زیر بحث تھیں-

  • امریکا کا  اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور

    امریکا کا اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور

    امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور کرلیا۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا بل منظور کیاامریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کی امداد کے لیے 61 ارب ڈالرکا بل منظور کیا تاکہ روس کے خلاف اس کے دفاع میں مدد کی جاسکے،امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے اس کے علاوہ باقی 8 ارب ڈالر دیگر امریکی اتحادیوں کی امداد کے لیے منظور کیےگئے ہیں، اتحادیوں کی امداد کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائےگا۔

    تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

    رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہےغزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا کی جانب سے اسرائیل کی مالی اور فوجی امداد میں اضافہ ہوا ہے امریکا اسرائیل کو 6 ماہ بعد بھی جنگ بندی پر راضی نہ کرسکا اور اس کی آشیر باد سے اسرائیل نے غزہ میں قتل عام جاری رکھا ہوا ہے، اسرائیلی حملوں میں 34 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اسلحے کی اسمگلنگ کے الزامات پر مستعفی

  • دبئی:کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو  شکست دیدی

    دبئی:کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

    یو اے ای: دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔

    کراٹے کامبیٹ 45 میں پاک بھارت مقابلے کیلئے پہلی فائٹ پاکستان کے رضوان علی اور انڈیا کے پوون گپتا کے درمیان ہوئی جس میں پاکستانی فائٹر نے حریف کو ابتدا ہی میں شکست دیدی، دوسری فائٹ کیلئے ہمانشو کوشک سے مقابلہ کیلئے علومی کریم کی جگہ فیضان خان ایرینا میں آئے، علومی کریم ویٹ برابر نہ ہونے کی وجہ سے فائٹ میں شرکت سے محروم رہے۔

    فیضان بھارتی حریف کو زیر کرنے میں ناکام رہے یوں مقابلہ ایک ایک سے برابر ہوگیافیصلہ کن معرکے کیلئے پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند اور انڈیا کے رانا سنگھ میدان ایرینا میں اترے،شاہ زیب نے فائٹ کے آغاز میں ہی رانا سنگھ پر پے درپے وار کیے جس پر رانا سنگھ ایک کونے میں دبک گئے اور کافی دیر اٹھ نہ سکے یوں انڈین فائٹر شاہ زیب کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار پائے او رپاکستان نے معرکہ 1-2 سے جیت لیا، فائٹ کے بعد شاہ زیب رند نے امن کا پیغام دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کا جھنڈا اٹھایا اور کہا کہ وہ امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

    20 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

    ضمنی انتخابات : سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

  • وزیراعلیٰ سندھ  کے مشیر اسلحے کی اسمگلنگ کے الزامات پر مستعفی

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اسلحے کی اسمگلنگ کے الزامات پر مستعفی

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر بابل بھیو سرکاری پروٹوکول میں اسلحے کی اسمگلنگ کے الزامات پر مستعفی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بابل بھیو کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز جیکب آباد کی حدود میں جو غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا اُس پر غیر ضروری سیاست کی گئی، غیر قانونی اسلحہ کا مجھ پر الزام لگا کر میرے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ کے مشیر ہونے کے ناطے اس الزام کی تردید کرتا ہوں اس واقعے سے کسی قسم کانہ تو کوئی تعلق ہے اور نہ ہی واسطہ، حکومت سندھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے، صاف اور شفاف انکوائری کرانے کے لیے وزیراعلیٰ کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں-

    واضح رہے کہ گزشتہ شب جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد ہوا تھا، اسلحہ پولیس موبائل اور ڈبل کیبن گاڑی میں بلوچستان سے شکارپور اسمگل کیا جارہا تھا اسلحہ میں چار سب مشین گنیں، لائٹ مشین گن اور کلاشنکوف کی دو ہزار سے زیادہ گولیاں، لائٹ مشین گن کے چھ اور جی تھری رائفل کے 17 میگزین برآمد ہوئے تھےجیکب آباد پولیس کے اے ایس آئی اور پولیس اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیاتھا، سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے صوبائی وزرا پر ڈاکوؤں کی سرپرستی کے الزامات لگائے اور کہا کہ ڈاکوؤں کا اسلحہ صوبائی مشیر بابل بھیو کے بیٹے کے ساتھ پکڑا گیا، ڈاکوؤں اور قاتلوں کو سندھ کابینہ میں بیٹھے لوگ پولیس پروٹوکول دیتے ہیں۔

  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری ،پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری ،پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل

    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل کرلیا گیا، جس سے پاکستان کو آئندہ پروگرام ملنے کے روشن امکانات ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی، آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب واشنگٹن میں صحافیوں اور تھنک ٹینکس کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا اگر قرض منظور ہوتا ہے، تو اسلام آباد اپنے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گا جو وفاق اور صوبوں کے درمیان محصولات مختص کرتا ہے، جن شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں بہت بڑے پیمانے پر لانے کی ضرورت ہے ان میں سے کچھ صوبائی مارکیٹیں ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے “بڑے اور طویل” ملٹی بلین ڈالر کے قرضے کے پروگرام کی درخواست کر رہا ہے اور فنڈ کے حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت اور نئے مالیاتی پیکج کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ وزیر خزانہ اورنگزیب امریکی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار جب مشن اسلام آباد میں واپس آجائے گا، ہم ترجیحات اور اصولوں پر متفق ہوں گے، پاکستان نے 2023 میں آئی ایم ایف کے ساتھ ایک مختصر مدت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، 3 ارب ڈالر والے پیکج کی میعاد ختم ہونے کے بعد پاکستان 8 ارب ڈالر تک کے نئے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے۔

  • حماس قطر میں اپنا دفتر بند کرنے  پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار

    حماس قطر میں اپنا دفتر بند کرنے پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس قطر میں اپنا دفتر بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ حماس نے قطر چھوڑنے پر غور مذاکرات میں شدید دباؤ کے بعدکیا ہے حما س نے اپنے سیاسی دفتر کے قیام کے لیے عمان سمیت خطے کے 2 ممالک سے رابطہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے فلسطین کے سفیر بلاول ہاؤس پہنچے،دوران ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو ز رداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم اور مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی-

    جبکہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے ترک صدر اردوان سے ملاقات کی ہے ترک میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات استنبول کے صدارتی دفتر کے بند کمرے میں ہوئی ہے ملاقات میں فلسطینی سرزمین بالخصوص غزہ پٹی میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدر اردوان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق رائے ناگزیر ہے، ترکیے نے اسرائیل کے خلاف تجارتی سمیت متعدد پابندیاں عائد کی ہیں اسرائیل ایک دن فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا کرےگا ترکیے فلسطینی عوام کو انسانی امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، غزہ پٹی کے لیے اب تک 45 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیج چکے ہیں۔

  • ضمنی الیکشن کے دوران موبائل سروس کی بندش،پی ٹی اے  کا اعلامیہ جاری

    ضمنی الیکشن کے دوران موبائل سروس کی بندش،پی ٹی اے کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: ملک میں کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران موبائل سروس کی بندش سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی اے نے اعلامیے میں کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی، یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے، وفاقی حکومت کی جانے سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دئیے ہیں ، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

    ڈاکٹر سوما گھوش ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی، قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔

    20 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

  • پی ٹی آئی  حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے، اختیارولی خان

    پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے، اختیارولی خان

    پشاور: ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیارولی خان نے کہا کہ گنڈاپور حکومت اب تک پہلے 100 دنوں کی منصوبہ بندی پیش نہ کر سکی،پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں،پختونخوا میں وزارتوں سمیت بڑے انتظامی عہدے کروڑوں میں بک رہے ہیں،پی ٹی آئی بری طرح منقسم ہے، گنڈاپور حکومت پانچ سال پورے نہیں کر پائے گی۔

    اختیارولی خان نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،ہزاروں ارب کی مقروض صوبے کے عیاش حکمران قیمتی گاڑیوں کی خریداری میں مصروف ہیں،گنڈاپور کی ٹک ٹاکر کابینہ کے پاس مریم نواز پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں،پنجاب اور مرکزی حکومت کی حسد نے گنڈاپور حکومت کو آسیب زدہ بنا دیا ہے،جلد چارج شیٹ پیش کریں گے جس میں پچاس لاکھ گھروں اور کروڑ نوکریوں کا پوچھیں گے،پی ٹی آئی حکومت سے ایک ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لیا جائے گا۔

    آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …