Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مشتاق احمدبنگلہ دیش کے  نئےاسپن بولنگ کوچ مقرر

    مشتاق احمدبنگلہ دیش کے نئےاسپن بولنگ کوچ مقرر

    کراچی: بنگلہ دیش نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتاق احمد اپریل کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے،مشتاق احمد رواں سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے-

    مشتاق احمد نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بطور اسپن بولنگ کوچ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، بنگلہ دیشی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس صلاحیت، وسائل اور ٹیلنٹ ہے، میں ان میں یقین پیدا کرنے کی کوشش کروں گا-

    واضح رہے کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان سمیت متعدد انٹرنیشنل ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں، جن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں ،انہوں نے ٹی 20 لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں،مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

  • بلوچستان میں بدھ سے شدید بارشوں کی پیشگوئی

    بلوچستان میں بدھ سے شدید بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نےبلوچستان میں بدھ سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاوہ ملک کے دیگرعلاقوں میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے کا امکان ہے 17 اپریل سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے جس کے باعث کیچ، گوادر، آوران، خاران، پنجگور، نوشکی قلات سمیت مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    بلوچستان کے علاقوں گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی ،ڑوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید/ موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کابھی امکان ہے۔

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر زگرفتار

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ کے روز موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کابھی امکان ہے،اسی طرح اسلام آباد اور گر دو نواح اور خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شام/رات میں وزیرستان ،ٹانک،بنوں اور کرم میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے –

    پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلایزڈ امتحانات کے نتائج آگئے

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ میں شام اور رات میں دادو، لاڑکانہ ،جیکب اباد، پڈعیدن ، قمبر شہدادکوٹ ،میرپور خاص،سانگھڑ،جامشورو، حیدر آباد، کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسی طرح کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،4 بچوں سمیت 6 افراد …

  • غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں،یونیسف

    غزہ: بچوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : غزہ کا دورہ کرکے واپس آنے والی یونیسف کی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ٹیس انگرام نے جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بچوں پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 12 ہزار سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں، غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں، غزہ سے مریضوں کے انخلا کو بڑھانے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے،غزہ کے بچوں کے چہرے مسلسل جنگ کی خوفناک تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں، غزہ کے بچوں کو معذوری اور موت سے بچانے کا واحد راستہ پائیدار جنگ بندی ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 33 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور شہدا میں 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ زخمی بچوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہے۔

  • یو اےا ی میں بارشوں نے  تباہی مچا دی،نظام زندگی بری طرح سے مفلوج،پروازیں متاثر

    یو اےا ی میں بارشوں نے تباہی مچا دی،نظام زندگی بری طرح سے مفلوج،پروازیں متاثر

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جس سے نظام زندگی بری طرح سے مفلوج ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ بھی ہوا شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرو اسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے،

    شہر دبئی میں طوفانی بارشیں ہوئیں جہاں دن میں اندھیرا چھا گیا، جس کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 25 منٹوں کے لیے بند کرنا پڑا،د بئی ائیر پورٹ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،جبکہ العربیہ ائیر اور ائیر دبئی سمیت کئی پروازیں بھی متاثر ہوئیں،ائیر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،بارش کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ شدید ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز بھی ٹوٹ گئیں علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں بجلی کی بندش کی شکایتیں بھی سامنے آئیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا دوسرا اسپیل منگل کی دوپہر سے شروع ہوگا اور جمعرات تک بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے۔

  • آئی ایم ایف نے ورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی

    آئی ایم ایف نے ورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی،آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو2 فیصد اور ا گلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے،رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے 24.8 فیصد رہے گی جبکہ اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہےپاکستان میں رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے اور پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان نے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کر رکھا ہے، پاکستان 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے ممکنہ فالو اپ پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے،پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر زگرفتار

    پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلایزڈ امتحانات کے نتائج آگئے

    دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،4 بچوں سمیت 6 افراد …

  • بھارتی ارب پتی  جوڑےنے تمام   دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی

    بھارتی ارب پتی جوڑےنے تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی

    سورت: بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ارب پتی بزنس مین اور اس کی بیوی نے اپنی تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی: جین مت کے پیروکار جوڑے بھویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ نے فروری میں اپنی تمام دولت، جس کی مالیت دو ارب روپے تھی، عطیہ کردی تھی اور ماہ رواں کے آخر میں وہ باضابطہ طور پر ایک تقریب میں اپنی پچھلی زندگی چھوڑ کر تارک الدنیا ہوجائیں گے،بھویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ نے یہ قدم اٹھاکر بہت سوں کو حیران کر دیا ہے،بھویش بھنڈاری کا تعلق گجرات کے شہر ہمت نگر سے ہے اور وہ کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

    ارب پتی کاروباری شخص اور ان کی اہلیہ کی زندگی میں اس انقلابی تبدیلی کا سبب ان کے نوجوان بیٹے اور بیٹی بنے ہیں دو سال قبل اس جوڑے کی انیس سالہ بیٹی اور سولہ سالہ بیٹے نے رہبانیت اختیار کرلی تھی، اور انہی کے اصرار پر بھویش اور ان کی اہلیہ نے بھی عام زندگی ترک کردینے کا مشکل فیصلہ کیا۔

    بھویش اور ان کی شریک حیات 22 اپریل کو باضابطہ طور پر رہبانیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد وہ اپنے تمام رشتے داروں سے مکمل طور پر قطع تعلق کرلیں گے اور انہیں اپنے ساتھ کوئی بھی مادّی شے رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے بعد وہ تازندگی برہنہ پا رہیں گے اور ان کا گزارہ لوگوں کی دی ہوئی خیرات پر ہوگا،دیگر راہبوں کی طرح ان کے جسم پر صرف دو سفید کپڑے، ہاتھ میں کشکول اور ایک سفید جھاڑو ہوگا جسے وہ زمین پر بیٹھنے سے پہلے حشرات کو ہٹانے کے لیے استعمال کریں گے۔

    اپنی امارت کے لیے گجرات میں مشہور بھنڈاری خاندان کے دنیا کو تیاگ دینے کے فیصلے پر بہت سے لوگ حیران ہیں، تاہم اپنی تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرنے والا یہ پہلا خاندان نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر زگرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر زگرفتار

    رحیم یارخان : پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر گرفتار کرلیے ۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق سندھ پنجاب سرحد داؤ والا پر اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا، اسمگلروں کی 2 گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا اور ملزمان اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کرنے جارہے تھے،برآمد ہونے والے اسلحہ میں 63 پسٹل، 22 رائفلیں اور 25 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

    دوسری جانب مستونگ میں 4لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، سڑک بلاک ہونے سے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ شمس آباد کراس بلاک کی ہوئی ہے، متعدد گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں، خواتین،بچے،بزرگ اورمریض مسافروں کومشکلات کاسامنا ہے۔

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    مسافروں کا کہنا ہے کہ عیدکی چھٹیوں کی وجہ سے ہوٹل بھی بند ہیں،کھانے پینے کی اشیا کیلئے پریشان ہیں، دوسری جانب مظاہرین کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے،مظاہرین نے لاپتہ افراد کے منظرعام پر آجانے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

  • پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلایزڈ امتحانات کے نتائج  آگئے

    پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلایزڈ امتحانات کے نتائج آگئے

    لاہور: ایف ڈی ای نے پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلایزڈ امتحانات براے سال 2023-24 کے نتائج کا اعلان کردیا –

    باغی ٹی وی : رواں برس کلاس پنجم کیلئے کل 25101 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شریک رہے،اعلان کردہ نتائج کے مطابق کلاس پنجم کے پاس اُمیدواروں کی شرح84.5 فیصد رہی، اسی طرح کلاس ہشتم کے سالانہ سنٹرلائز امتحانات میں کل 19693 طلبہ و طالبات شریک رہے –

    اعلان کردہ نتائج کے مطابق کلاس ہشتم کے پاس اُمیدواروں کی شرح87.25 فیصد رہی، پانچویں کلاس میں کامیاب طلباء کی تعداد 9599 جبکہ طالبات کی تعداد 11598 رہی، آٹھویں کلاس کے کامیاب طلباء کی تعداد 15934 جبکہ طالبات کی تعداد 21473 رہی-

    پانچویں کلاس کے سنٹرلائز امتحان میں 587 نمبر کے ساتھ اسلام ماڈل سکول جی ایٹ ٹو کی حائقہ کریم پہلے نمبر پر رہیں، پانچویں کلاس میں دوسری پوزیشن مشال فاطمہ، آئینہ مناہل اور عائشہ ایمان نے 586 نمبر کے ساتھ اپنے نام کی، پانچویں کلاس میں تیسری پوزیشن جی ٹین ٹو ماڈل کالج کی زینب نے 585 نمبر لیکر اپنے نام کی –

    آٹھویں کلاس کے سنٹرلائز امتحان میں 679 نمبر کے ساتھ سی ڈی اے ماڈل سکول کی مریم شفی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ، آٹھو یں کلاس کی دوسری پوزیشن آئی ایٹ تھری ماڈل کالج کے ہمدان شمشیر نے 675 نمبر لیکر اپنے نام کی، آٹھویں کلاس میں تیسری پوزیشن علیمہ طاہرہ نور نے 673 نمبر لیکر اپنے نام کی –

    اعلان کردہ نتائج کے مطابق گرلز سائیڈ پر کلاس فائیو اسلام کالج فار گرلز نے 19 سکالرز شپس کے ساتھ پہلی پوزیشن سمیٹی، کلاس فائیو میں ہی 14 سکالرز شپس کے ساتھ گرلز سائیڈ پر پر آئی ٹین فور گرلز کالج دوسرے نمبر پر رہا، پانچویں کلاس میں بوائز سائیڈ پر 24 اسکالرشپس کے ساتھ آئی سی بی پہلے، جی ٹین دور بوائز کالج 19 سکالرز شپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا –

    آٹھویں کلاس میں گرلز سائیڈ پر 9 سکالرز شپس کے ساتھ آئی سی جی پہلے جبکہ اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون 8 سکالرز شپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ،آٹھویں کلاس میں بوائیز سائیڈ پر 21 اسکالرشپس کے ساتھ جی نائن دور ماڈل کالج پہلے جبکہ 13 اسکالرشپس کے ساتھ ایف ایٹ فور ماڈل کالج دوسرے نمبر پر رہا-

  • دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

    دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

    دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 لوگوں کو بچا لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کشتی بٹوارہ جا رہی تھی جس میں بچے اور مقامی لوگ سوار تھے، لیکن بی بی کینٹ آرمی ہیڈ کوارٹر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی،مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی ٹیم کو ریسکیو اور ریلیف کےکاموں کے لئے تعینات کیا گیا ہے،بھارتی فوج کےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےبتایا کہ میرین کمانڈو (MARCOS) ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کے باعث جہلم سمیت تمام دریا اور ندی نالوں میں طغیانی ہے، اس کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں سے دریاؤں سے دور رہنے کی اپیل کی ہےموسلا دھار بارش اور نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے پیر کو سری نگر کی بڑی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،خانیار، باباڈیمب، نوہٹہ سمیت شہر کے نشیبی علاقوں کی بیشتر سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

  • مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی،وزارت توانائی

    مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی،وزارت توانائی

    اسلام آباد: حکومت نے مسلسل تیسرے مہینے بجلی کے بلز میں کمی کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

    باغی ٹی وی : وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7 روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائے گئے،اسی طرح اپریل کے مقابلے میں مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92 روپے سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی ہےمارچ کےمقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

    وفاقی وزیر برائے توانائی و پیداوار اویس لغاری نے کہا کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے ساکھیوں پر بنی فارم 47 کی حکومت نے پہلے بجلی اور اب پٹرول مہنگا کر دیا ایک سال پہلے کہا تھا بجلی 85 روپے فی یونٹ تک جائے گی، آج بتا رہے ہیں کہ بجلی 100 روپے فی یونٹ تک جائے گی، پٹرول بم جو گرایا گیا ہے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی لگائی جائے گی۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    عمر ایوب نے کہا کہ 31 دسمبر تک 870 ارب روپے کا آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے یہ لوگ ڈنڈی مار کر 30 جون تک 970 ارب روپے جمع کریں گے، 15 روز بعد یہ دوبارہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں گے، یہ ٹارگٹ سے زیادہ جمع کرنے کے والے جیب کترے ہیں، ڈائریکٹ ٹیکس سے آپ کا کم ہوتا ہوا کاروبار مزید سکڑ رہا ہے، بے روزگاری عروج پر جا رہی ہے۔

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت