Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے،امریکا

    اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے،امریکا

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ایرانی حملہ اسرائیل سمیت خطے کے دیگر ممالک کی حدود کی خلاف ورزی تھی، اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھ سکتے، اسرائیل آزاد ملک اور اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے،امریکہ ایران کو جواب دہ ٹھہراتا ہے، امریکہ خطے کے ممالک کے ساتھ ملکر کشیدگی کم کرنےپر کام کر رہا ہے۔

    دوسریجانب پاکستانی وزیر دفاع خ واجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے ایک خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، ایران کے سینیئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے،ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد توقع تھی کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا، ایران کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہنے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    بشریٰ زیدی جس کی موت نے کراچی کا مستقبل سیاہ کر دیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ہمیں آج بھی ظلم و جبر کے نیچے دبایا جارہا ہے،پی ٹی آئی ترجمان

  • گلیکسی اپارٹمنٹ پر  فائرنگ واقعہ پبلسٹی اسٹنٹ نہیں تھا،ارباز خان

    گلیکسی اپارٹمنٹ پر فائرنگ واقعہ پبلسٹی اسٹنٹ نہیں تھا،ارباز خان

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ واقعے پر ان کے بھائی ارباز خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ پبلسٹی اسٹنٹ نہیں تھا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ارباز خان نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کیا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ تھا،انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے سے ان کے گھر والے بہت پریشان ہوئے ہیں اور وہ مجرموں کو پکڑنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔

    قبل ازیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان خان کے والد اور نامور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے اپنی مشہوری چاہتے تھے اور پریشانی کی بات نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے،ذرائع کے مطابق سلمان خان نے بالی ووڈ کے اپنے تمام دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور اُن کے گلیکسی اپارٹمنٹس کا دورہ نہ کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو بھی نقصان پہنچے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے، ان افراد میں سے ایک کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے۔

  • ایران نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دید ی

    ایران نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دید ی

    تہران: ایران نے تحویل میں لئے گئے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی: پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں کے باعث ایران کی جانب سے اجازت دی گئی، ایران نے مطلع کیا ہے کہ ایم ایس سی ایریز پر پاکستانی عملہ جب چاہے وطن واپسی کیلئے آزاد ہے،جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز چھوڑ دے۔

    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نئی حکومت قائم ہونے کے بعد پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر پیشرفت اور امریکہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-

    اسلام آباد اور تہران کی جانب سے ابھی تک دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے .ایرانی صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر سامنے ہوگی، صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کریں گے،دورہ دونوں ممالک کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے جسے جنوری کے میزائل تبادلے میں عارضی دھچکا لگا تھا،

  • بشریٰ زیدی جس کی موت نے کراچی کا مستقبل سیاہ کر دیا

    بشریٰ زیدی جس کی موت نے کراچی کا مستقبل سیاہ کر دیا

    بشری زیدی

    وفات : 15 اپریل 1985
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    15 اپریل 1985ء کو کراچی میں ناظم آباد چورنگی پر دو تیز رفتار بسوں نے سر سید گرلز کالج کی چند طالبات کو کچل دیا جن میں سے ایک طالبہ بشریٰ زیدی جاں بحق ہوگئی اگلے روز چند طالبات نے اپنی ساتھی طالبہ کی ہلاکت پر ناظم آباد چورنگی پر چند پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ کرناچاہا لیکن اس موقع پر پولیس نے حسب روایت بے تدبیری اور وحشت و بربریت کا مظاہرہ کیا۔ اس نے مظاہرہ کرنے والی طالبات پر اپنی گاڑی چڑھادی، آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ان کے کالج میں زبردستی داخل ہوکر وہاں بھی شیلنگ اور لاٹھی چارج کا مظاہرہ شروع کردیا جس کے نتیجے میں متعدد طالبات زخمی اور بے ہوش ہوگئیں جب یہ طالبات مرہم پٹی کروانے کے لئے عباسی شہید اسپتال پہنچیں تو وہاں بھی ان کی مڈبھیڑ پولیس سے ہوگئی، پولیس کے ساتھ ایک زخمی کانسٹیبل بھی تھا۔ پولیس چاہتی تھی کہ ڈاکٹر طالبات کی بجائے پہلے زخمی کانسٹیبل کی مرہم پٹی کریں اس پر ڈاکٹروں اور پولیس والوں کی تکرار ہوگئی۔ پولیس نے اس موقع پر تدبر سے کام لینے کی بجائے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی پٹائی شروع کردی اور شعبہ حادثات کے شیشے اور کائونٹر توڑ دیئے۔ پولیس کے اس رویہ کے باعث پورا شہر کراچی آگ اور دھویں کی لپیٹ میں آگیا۔ اس حادثے کے بعد پرسکون شہری زندگی آگ، گیس اور گولی کے جہنم میں دھکیل دی گئی پورے شہر کراچی میں فسادات پھوٹ پڑے، متعدد دکانیں، بنک اور گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔ نتیجتاً کراچی کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے اور متعدد علاقوں میں تاحکم ثانی کرفیو نافذکردیا گیا۔ ان ہنگاموں میں 9 افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے۔ 15 اپریل کے ٹریفک حادثے کے بعد تعصبات بھڑکانے کی ایک منظم تحریک شروع ہوگئی چونکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار پختون بھائیوں کے ہاتھ میں ہے اور پولیس میں بھی پختون اور پنجابی افراد کی اکثریت ہے اس لئے ان ہنگاموں کو مہاجر اور پنجابی پٹھان فسادات کا رنگ دے دیا گیا اور پورا شہر فرقہ واریت اور لسانی فسادات کی زد میں آگیا۔ اس فرقہ واریت اور فساد کا سلسلہ آئندہ کئی سالوں تک جاری رہا اور ٹریفک کے ایک حادثے کو بہانہ بناکر کراچی جیسے پرامن اور باہمی الفت و محبت والے شہر میں لسانی اور علاقائی تعصبات کا زہر گھول دیا گیا۔

  • مسجدکی تعمیرکیلئے عطیہ کیا گیا انڈہ لاکھوں روپوں میں نیلام

    مسجدکی تعمیرکیلئے عطیہ کیا گیا انڈہ لاکھوں روپوں میں نیلام

    مسجدکی تعمیرکے لیے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے میں نیلام ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسجدکے لیے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن، مرغیاں اور چاول عطیہ کیے،اس موقع پر ایک غریب بیوہ عطیے میں دینےکے لیے صرف ایک انڈہ لاسکی، منتظمین نے انڈہ نیلامی کے لیے پیش کیا تو اس کی پہلی بولی 10ہزار کی لگی اور سوا 2 لاکھ تک پہنچی، انڈہ خریدنے والےکشمیری تاجر نےکہا کہ خالص اور نیک جذبےکی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈےکو فریم کرا کےگھر میں محفوظ رکھےگا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا،حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لٹر اضافہ ہو گیاپٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لٹر مقررکردی گئی۔

    دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 81 سینٹ کی کمی کے بعد 89.64 ڈالر فی بیرل ہے ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 69 سینٹ کمی کے بعد 84.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔

    ادھر آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے کل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان،راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی ،ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی،ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا،پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے،ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔

  • نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر  لاپتہ،ایسوسی ایشن کا وزیراعظم  اور وزیر اعلی پنجا ب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر لاپتہ،ایسوسی ایشن کا وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجا ب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    راولپنڈی: نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر کی گرفتاری پر نانبائی ایسوسی ایشنز کی ملک بھر کے تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد کی نان بائی ایسوسی ایشنز نے حکومت پنجاب کے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں بند کمروں میں بیٹھ کر روٹی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

    جنرل سیکرٹری نانبائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی نے کہا پنجاب حکومت نے روٹی نان کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس پر نانبائی ایسوسی ایشن نے صدر شفیق قریشی کی صدرات میں اجلاس بلایا تو رات گیارہ بجے انہیں گرفتار کیا گیا، اگر عہدیداران کو رات تک رہا نہ کیا گیا تو کل احتجاج کریں گے، اور ملک بھر کے تندور بند کردیں گے، ہم کسی نمائندے کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے تاجر کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اس واقعہ کا نوٹس لیں جبر کے ہتھکنڈوں کے ساتھ قیمتیں نافذ نہیں ہوتی نانبائیوں کے چولہوں کا خیال رکھا جائے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کا روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    12سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالا نجی اکیڈمی کا ٹیچر گرفتار

    انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 15 اپریل کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    15 اپریل کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    15 اپریل کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1865ء ابراہم لنکن، سولہواں امریکی صدر (4 مارچ 1861ء تا 15 اپریل 1865ء)، ایک ڈاکئے اور کلرک سے زندگی شروع کر کے امریکا کا سولہواں صدر بنا۔ اپنی ذاتی محنت سے قانونی امتحان پاس کیا۔ وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ آہستہ آہستہ امریکن کانگرس کا رکن بن گیا۔ 1856ء میں امریکا کی جمہوری جماعت میں شامل ہو گیا۔ 1860ء میں امریکا کا صدر منتخب ہوا۔ 1864ء میں دوبار صدر منتخب ہوا۔ 1863ء میں حبشیوں کی آزادی کا اعلان کیا۔ حبشیوں کو غلامی سے آزاد کرانے کی سر توڑ کوشش کی۔ انسان کو انسان کا غلام ہونا غیر فطری سمجھتا تھا۔ 1865ء میں کسی پاگل نے اسے اس وقت گولی مار کر قتل کر ڈالا جب وہ فورڈ تھیٹر میں ڈراما دیکھ رہا تھا۔ (پیدائش: 1809ء)

    1966ء نندلال بوس بھارتی مصور

    1980ء ژاں پال سارتر، نوبل انعام (1964ء) یافتہ فرانسیسی فلسفی اور ادیب (پیدائش: 1905ء)

    1982ء خالد احمد شوقی اسلامبولی، مصری صدر انور سادات کے قاتل کو 5 دیگر افراد سمیت سزائے موت دے دی گئی۔ وہ مصر کے سابق صدر انور سادات کے قتل کے منصوبہ ساز اور قاتل تھے جنہوں نے 6 اکتوبر 1981ء کو "فتح 6 اکتوبر 1973ء کی پریڈ” میں مصری صدر کو قتل کیا۔

    15 اپریل 2005ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار امجد بوبی لاہور میں وفات پاگئے۔ امجد بوبی مشہور موسیقار اے حمید کے قریبی عزیز اور شاگرد تھے۔ انہوں نے 1960ء کی دہائی میں امجد حسین کے نام سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تاہم ان کی بطور موسیقار پہلی فلم راجا جانی تھی جو 1976ء میں نمائش پذیر ہوئی۔ امجد بوبی کا شمار پاکستان کے ان موسیقاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی سریلی دھنوں کے باعث شہرت پائی۔ ان کی مشہور فلموں میں پرورش، کبھی الوداع نہ کہنا، نادیہ، روبی، نزدیکیاں، یہ ہی راستہ، گھونگھٹ، سنگم، چیف صاحب،ہم اور تم، مجھے جینے دو، بھابھی دیاں چوڑیاں اور یہ دل آپ کا ہوا کے نام سرفہرست ہیں۔

    2017ء ایما مورانو، اٹلی کی اب تک کی تصدیق شدہ سب سے عمررسیدہ خاتون (13 مئی 2016ء تا 15 اپریل 2017ء) 1800ء کی دہائی میں پیدا ہونے والی آخری معلوم شخصیت کے بارے میں خیال ہے کہ وہ انیسویں صدی میں پیدا ہونے والی آخری شخصیت تھیں۔ جو اکیسویں صدی میں زندہ تھیں۔ انہوں نے شمالی اطالیہ میں واقع اپنے گھر پر وفات پائی۔ (پیدائش: 1899ء)

    2017ء مختار مسعود ایک سچا پاکستانی اور مینار پاکستان کی تعمیری کمیٹی کے صدر بھی تھے۔ (پیدائش: 1926ء)

  • ہمیں آج بھی ظلم و جبر کے نیچے دبایا جارہا ہے،پی ٹی آئی ترجمان

    ہمیں آج بھی ظلم و جبر کے نیچے دبایا جارہا ہے،پی ٹی آئی ترجمان

    اسلام آباد:پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے قانون کا مذاق ہورہا ہے،طاقتور حلقوں نے ملک کو کنٹرول کیا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اورخالد خورشید خان نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کی،پریس کانفرنس میں رؤف حسن نے کہا کہ ملک میں انصاف کی دھجیاں بکھیریں جارہی ہیں ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے قانون کا مذاق ہورہا ہے،طاقتور حلقوں نے ملک کو کنٹرول کیا ہوا ہے ، جعلی حکومت کیخلاف پارلیمانی طاقت کا استعمال کریں گئے ہمیں آج بھی ظلم و جبر کے نیچے دبایا جارہا ہے ، ہمارے ورکرزپر تشدد ہوا ، ٹارچر کیا گیا، حکومت کوآئین کے ساتھ کھلواڑکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کوآئین کے ساتھ کھلواڑکرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،کہ جلسوں کا اعلان ہوچکا این آر او مانگنے والے آج کچھ اورمانگ رہے مینڈیٹ چوری کرنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگئی،پنجاب کے ڈی سیزسے جلسوں کی اجازت کا کہا دیا اجازت نہ ملی توکورٹ جائیں گئے۔

    12سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالا نجی اکیڈمی کا ٹیچر گرفتار

    انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیا

  • ایران  نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور  ہمت کا مظاہرہ کیا ، چوہدری شجاعت حسین

    ایران نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ، چوہدری شجاعت حسین

    گجرات: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے متعلق کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملےکے جواب میں کارروائی پرایران مبارکباد کامستحق ہے-

    باغی ٹی وی : چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملےکے جواب میں کارروائی پر ایران مبارکباد کامستحق ہے،ایران نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا ہےمیں ایران کی اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیل کوبتانا چاہیےکہ وہ غزہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے،ایران کی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہارگیا ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایک خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، ایران کے سینیئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے، ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد توقع تھی کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا، ایران کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہنے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ ایک علامتی رد عمل اور نپا تلا حملہ تھا جس کے نتیجے میں اسرائیل کی دفاعی تنصیبات کی معلومات ایران کو مل گئیں ہیں اور پورے اسرائیل کی میپنگ ہوگئی ہے، اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کیا تو اسرائیل کا بہت نقصان ہوگا اس جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے، جو بڑے ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں یہ آگ ان کو بھی لپیٹ میں لے گی، اس جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطین کی آزادی کے لیے دعاگو اور ان کا حمایتی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے لیکن فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہیے، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

    ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کےساتھ ایک واقعہ ہوا تھا لیکن ایران سے تعلقات مستحکم ہیں، گیس پائپ لائن پر بھی بات آگے بڑھی ہے جس سے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہےگوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں، پاکستان پائپ لائن بچھانے کی پوزیشن میں ہے اور ہم نے فیصلہ کرلیا ہے۔