Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودی عرب  ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع

    سعودی عرب ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع

    لوئٹہ: سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے،سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف، وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا امکان ہے اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہےسرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی، پاکستان اور سعودی عرب معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

  • ارشد خان چائے والا  کا لندن میں واقع    کیفے شدید مالی مشکلات کا شکار

    ارشد خان چائے والا کا لندن میں واقع کیفے شدید مالی مشکلات کا شکار

    لندن: پاکستان کے معروف چائے والے ارشد خان کا لندن میں واقع کیفے شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

    باغی ٹی وی:ا یک سال قبل اس کیفے کوارشد خان نے خاصے شاندار انداز سے لانچ کیا تھا؛برطانیہ کے فرنچائز اونرز نے ارشد خان کو وعدے کے مطابق رائلٹی ادا نہیں کی ارشد خان اُن نے شائستہ انداز سے رائلٹی کا مطالبہ کرتا رہا ہے مگر وہ کاروبار میں نقصان کا بہانہ بناکر رائلٹی دینے سے انکار کرتے آئے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کیفے کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق ارشد خان کا برانڈ گزشتہ برس اس کے دو کزن نادر خان درانی اور یاور اکبر درانی لائے تھے برطانیہ کے متعلق ادارے کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ یاور اکبر درانی نے کمپنی نمبر 13205566 کے تحت کیفے چائے والا لمٹیڈ رجسٹر کروایا تھا نادر خان درانی برطانوی شہری ہے اور یاور اکبر درانی کینیڈین، یاور امریکا میں رہتا ہے۔

    اردن کا اسرائیلی حمایت میں جوابی حملوں پرنظر ہے، اردن ہمارا اگلا ہدف ہوسکتا ہے،ایران

    ذرائع کے مطابق نادر خان درانی اور یاور اکبر درانی نے کمپنی 2021 میں رجسٹر کروائی تھی اور اس وقت متحرک کمپنی کی حیثیت سے بزنس کر رہے ہیں۔ کیفے چائے والا ارشد خان مشرقی لینڈن میں 229 الفریڈ لین میں واقع ہے یاور اکبر درانی کا دعویٰ ہے کہ اے آر ریسٹورنٹس گروپ کے تحت امریکا میں اس کی دو درجن پوپائیز برانچیں ہیں صورتِ حال اتنی خراب ہے کہ پست معیار کی سروس کے باعث کیفے چائے والا کا گراؤنڈ فلور عام کے لیے کبھی کھولا ہی نہیں جاسکا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جب یہ ریسٹورنٹ کھولا گیا تھا تب یہ برانڈ بہت مقبول تھا اور برطانیہ کے مختلف علاقوں سے لوگ یہاں آتے تھے بدانتظامی، حفظانِ صحت کے اصولوں کی پاس داری نہ کیے جانے اور کمتر معیار کے باعث لوگوں نے یہاں آنا کم کردیا یاور اور نادر درانی کے درمیان کیفے کی ملکیت کے حوالے سے تنازع چل رہا ہے یاور اکبر درانی نے ارشد خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور وعدہ کیا کہ واجب الادا رائلٹی جلد ادا کردے گا مگر بعد میں یہ کہا کہ جب تک کاروبار منافع نہیں کماتا وہ رائلٹی ادا نہیں کرسکے گا۔

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان

    یاور درانی نے ارشد خان کو یہ بھی بتایا کہ الفرڈ لین میں چائے کے کئی کیفے کھل گئے ہیں جس سے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے۔ ارشد خان نے اپنے براںڈ کو بچانے کے لیے معاملات کو بعض حدود میں رکھنے کی کوشش کی ہے اور یاور درانی نے اِسی بات کا فائدہ اٹھایا ہے اس نے یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ ارشد خان نے وعدے کے مطابق چائے کی پوری ترکیب لندن میں متعارف نہیں کرائی اسلام آباد میں ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔

    ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں،ایف بی …

  • چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    اسلام آباد: چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے –

    گوادر پرو کے مطابق ابتدائی طور پر زیادہ بجلی کی کھپت والی 100 سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور ایک بار شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے بعد، اس ادارے کے لیے کم از کم ایک ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی سینئر پی آر حکام کے مطابق حکومت پاکستان اور چینی کمپنیاں ایک عملی ڈیل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہیں، پاکستان نے اعلی معیار کی سبز اور پائیدار ترقی کے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو ہم آہنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

    گوادر پرو کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے نیسپاک کو منتخب سائٹوں پر سولر پینلز کی تنصیب کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کے لیے تفویض کیا ہے، ریلوے کے رہائشی کمپلیکس میں سے اب تک 26,660 میں سے 16,535 کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (Discos) اور کراچی الیکٹرک کو مالی نقصانات سے بچانے کے لیے منتقل کر دیا گیا ہےرہائشی کمپلیکس کے بجلی کے میٹر محکمہ کی جانب سے ڈسکوز میں منتقل کیے جا رہے ہیں اور اس اقدام کے نتیجے میں اب تک 1.3 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے۔

  • پی پی رہنما کا دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    پی پی رہنما کا دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : شریف خلجی نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ہے، پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے،میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تھی، مراعات اور فنڈ کے لیے کبھی سیاست نہیں کی، اس لیے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

    ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں،ایف بی …

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،محکمہ …

  • مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے،پاکستان

    مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے،پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے خطے میں امن کے قیام اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری پیش رفت کو گہری تشویش سے دیکھ رہا ہے تاہم اب صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہےکئی مہینوں سے، پاکستان نے خطے میں امن کے قیام اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2 اپریل کو شام میں ایرانی قونصلر دفتر پر حملے کو خطے میں ایک بڑی کشیدگی کے طور پر اشارہ کیا تھا اور آج کی پیش رفت سفارت کاری کے بریک ڈاؤن کو ظاہر کرتی ہے یہ ان صورتوں میں سنگین مضمرات کو بھی واضح کرتے ہیں جہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

    اردن کا اسرائیلی حمایت میں جوابی حملوں پرنظر ہے، اردن ہمارا اگلا ہدف ہوسکتا ہے،ایران

    ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں،ایف بی …

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،محکمہ …

  • آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ

    آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ

    اسلام آباد: آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لیے پاکستانی وفد امریکا روانہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کے لیے مذاکرات کےلیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد امریکہ روانہ ہوگیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ائندہ ہفتے شروع ہوں گے، پاکستان نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست دے گا، معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان

    ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں،ایف بی …

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،محکمہ …

  • بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر  پر فائرنگ

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ ،اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ صبح 4 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا ہے، ملزمان کی جانب سے پہلے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گیلکسی اپارٹمنٹس کے پاس 4 فائر کیے گئے ممبئی پولیس کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی غیر معمولی کر دی ہے، جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے واقعے کے بعد کرائم برانچ، مقامی پولیس اور فارینزک ٹیموں نے مقام کا دورہ کیا ہے، جبکہ موقع سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لیے ہیں۔

    واضح رہے جیل میں قید گینگ وار سرغنہ لورینس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، بھارتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور انہی دونوں گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

  • ٹیکس نادہندگان کیخلاف  کارروائی کی تیاری مکمل، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں،ایف بی آر

    ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں،ایف بی آر

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی تیاری مکمل کر لی، چند روز تک ٹیکنس نادہندہ تاجروں اور صنعت کاروں کو حتمی نوٹس دے دیئے جائیں گے-

    باغی ٹی وی : ایف بی آر حکام کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانا ہے، نہ کسی سے زیادتی ہو گی نہ زائد ٹیکس لیں گے، تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے ہیں، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں، حکومت سنجیدہ ہے،چند روز تک ٹیکنس نادہندہ تاجروں اور صنعت کاروں کو حتمی نوٹس مل جائیں گے-

    ذرائع کے مطابق جن تاجروں اور صنعت کاروں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے ان کا رہن سہن، شاہانہ اخراجات ان کے ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، ان تاجروں کا ٹیکس چند ہزار جبکہ سالانہ آمدن کروڑوں میں ہے بیشتر تاجروں اور صنعتکاروں نے متعدد پلاٹس لے رکھے ہیں اور ان کے بیرون ملک بھی بزنس ہیں، کئی بار ان تاجروں اور صنعتکاروں کو پورا ٹیکس دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کی اکبری منڈی، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ، انارکلی اور لبرٹی کے تاجروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جبکہ مال روڈ، گلبرگ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کے تاجروں کی فہرستیں بھی تیار ہیں تاجروں کا 10 سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجروں کو شامل کیا جائے، عدالتوں سے بھی رجوع کر لیا، اسٹے خارج ہو جائیں گے۔

  • آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ‌(پی سی بی) پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹی20 ٹرافی کو پاکستان لانے کا خواہشمند ہے-

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان ہے ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان لائی جائے گی، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں،پاکستان میں ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کے حوالے سے حتمی تاریخ آئندہ ہفتے تک طے کرلی جائے گی۔

    پی سی بی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹی20 ٹرافی کو پاکستان لانے کا خواہشمند ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو شیڈول ہے،ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گام بعدازاں ٹرافی کو پاکستان لایا جائے گا-

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اسلام آباد پہنچا، جہاں پی سی بی حکام نے انھیں خوش آمدید کہا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 ٹی 20 میچز میں مدمقابل ہوں گی، نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آل راؤنڈرمائیکل بریس پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،محکمہ …

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ پیر سے پریکٹس سیشن کا آغازکرے گا، اظہر محمود 15 اپریل کی صبح اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا،ثانیہ مرزا

  • اسلام آباد  سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور شہر کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی و گردونواح میں بوندا باندی ہوئی، فیروز پور روڈ، کینال اور جیل روڈ کے مختلف مقامات پر بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شیخوپورہ گرد و نواح میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم گندم کی تیار فصل کو نقصان کا خدشہ ہے-

    ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح سے بوندا باندی کا آغاز ہوگیا ماڑی پور، گلستان جوہر، ائیرپورٹ اور ملیر سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج غیر معمولی بارش کا امکان نہیں ہے، مغربی سسٹم کے زیراثر آج ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، شہر میں آج ہلکی بارش کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے-

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بارش 15اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی، بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17اپریل کو داخل ہوگا، دوسرے سسٹم میں ہوائیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے کراچی میں داخل ہوں گی، دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد و گردونواح میں تیزہوائیں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، شہر میں شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے،کراچی میں مطلع ابرآلود اور درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے اور موسم خشک ہے۔

    بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے برسات کی پیشگوئی کی گئی ہے بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے کشمیر، گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے،18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جاں بحق ہوئے دیربالا میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی بارش سے واڑی کے علاقہ بڈالی میں مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا ملبےتلے دب کر 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے، گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے دوران کچھ علاقوں میں آسمانی بجلی گری، جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے۔