Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل،نوٹیفکیشن جاری

    بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل،نوٹیفکیشن جاری

    بہاولنگر: حکومت پنجاب نے بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں، کمشنر بہاولپور نادر چھٹہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسپیشل برانچ فیصل راجہ جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں،آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا رکن ہوگا۔

    اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ بہاولنگر واقعہ افسوس ناک ہے، جس کی تحقیقات کےلیے محکمہ داخلہ اور سیکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہےصوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق مفاد پرستوں کو ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے،وزیراعظم

    13 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    بیٹی کیوں پیدا ہوئی،شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کو قتل کر ڈالا

  • بیٹی کیوں پیدا ہوئی،شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کو قتل کر ڈالا

    بیٹی کیوں پیدا ہوئی،شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کو قتل کر ڈالا

    چکوال میں بیٹی کی پیدائش پر ناراض خاوند نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کر ڈالا۔

    باٍغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قتل کی واردات تھانہ ڈھمن کے علاقے ڈھوک میاں محراب میں پیش آئی،مقتولہ کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہےمقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور ڈیڑھ ماہ قبل اس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹی کی پیدائش پر داماد ناراض تھا، گزشتہ رات بیٹی کا فون آیا کہ خاوند قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

    دوسری جانب ننکانہ صاحب میں نوجوان بجلی کے تاروں پرچڑھ گیا تاہم بجلی بند ہونے کے باعث نوجوان کرنٹ لگنے سے بچ گیااہل علاقہ کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے دس چک میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان بجلی کےتاروں پرچڑھ گیا۔ تاہم علاقے میں بجلی بند ہونے کے باعث نوجوان کرنٹ لگنے سے محفوظ رہااہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو تاروں سے اتارا، بجلی کے تاروں سے نیچے اترنے پر نوجوان کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔

    اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

    پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے،وزیراعظم

    سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے 10 نسخے پاکستان لائےگئے

  • چھینےگئے موبائل خریدنے  والے دکانداروں کے نیٹ ورک کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

    چھینےگئے موبائل خریدنے والے دکانداروں کے نیٹ ورک کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے اسٹریٹ کرائم کے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکرنےکا تحریری فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم عمران اور چھینے گئے موبائل فون کا کاروبار کرنے والے ملزم عبید کی درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں محض 19 اسٹریٹ کرمنلز کو سزائیں ہوسکیں جو جرائم کی شرح کے لحاظ سے کافی نہیں ہے۔

    عدالت نے کہا کہ ایک طرف اسٹریٹ کرمنلز معمولی مزاحمت پر معصوم شہریوں کی جان لے لیتے ہیں اور دوسری جانب چھینے گئے موبائل فون خریدنے والے جرائم پیشہ عناصر کو بچا رہے ہیں،وقت آگیا ہےکہ اسٹریٹ کرمنلز اور چھینےگئے موبائل فون خریدنے والے دکان داروں کے نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

    13 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

  • پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے،وزیراعظم

    پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ قیمتی سرمایہ ہے، فیصل مسجد سے سیرت میوزیم تک سعودی عرب کی محبتوں کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم نے سیرت نبویﷺ پر آگاہی کے لیے تعمیر ہونے والے سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں مسلم ورلڈلیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم آل عیسیٰ بھی شریک تھےوزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ قیمتی سرمایہ ہے، فیصل مسجد سے سیرت میوزیم تک سعودی عرب کی محبتوں کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد نےکہا کہ سعودی عرب پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، سعودی حکومت پاکستان کے لیے بے پناہ محبت کے جذبات رکھتی ہے جب بھی پاکستان مشکل میں آیا تو سعودی عرب نے دل کھول کر ساتھ دیا، سعودی ولی عہد نے ہمارے دورے کے دوران وفد کی پذیرائی کی، بہت جلد اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی گفتگو سے ہمیشہ پاکستان کے لیے محبت نظر آتی ہے پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہےسیرت میوزیم اسلاموفوبیا کے ناپاک پروپیگنڈےکے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا،گزشتہ دہائی میں وسائل پر قبضے کی جنگ کی وجہ سے نظریاتی تصادم پیدا کیا گیا، اسلام اور مسلمانوں سے متعلق منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔

  • 13 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    13 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    13 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1111ء ہینری پنجم کی بطور ہولی رومن شاہنشاہ تاج پوشی ہوئی۔

    1598ء فرانس کے بادشاہ ہینری چہارم کے نانٹس فرمان کے مطابق ہوجوناٹس کو مذہبی آزادی ملی۔

    1699ء سکھوں کے دسویں گرو گوند سنگھ نے خالصہ پنت قائم کیا۔

    1772ء وارن ہیٹنگس ایسٹ انڈیا کمپنی کی بنگال کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوئے۔

    1796ء اٹلی کی جنگ نیپولین نے آسٹریا کو ہرایا۔

    1829ء برطانوی پارلیمنٹ نے رومن کیتھولکس کو مکمل مذہبی آزادی کا حق دے دیا۔

    1849ء ہنگری کو جمہوری ملک قرار دے دیا گیا۔

    1919ء امرتسر کے جیلیانوالا باغ میں قتل عام ہوا برطانوی جنرل ڈائر نے وہاں جلسہ کر رہے نہتے لوگوں پر گولیاں چلوا دیں، جس میں سرکاری اعداد شمار کے مطابق ۳۷۹؍افراد ہلاک اور ۱۲۰۰؍سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

    1930ء ہندوستان میں انگریزوں کے ساتھ لڑنے کے لئے ہندوستانی سرخ فوج (انڈین ریڈ آرمی) تشکیل دی گئی۔

    1941ء نیہون، (جاپان) اور روس نے غیر جانبداری کا معاہدہ کیا۔

    1944ء نیوزی لینڈ اور سوویت یونین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے ۔

    1960ء فرانس افریقی صحرا میں ایٹم بم کا تجربہ کرنے والا چوتھا ملک بنا۔

    1970ء چاند کے سفر پر روانہ ہوئے امریکی خلائی جہاز اپولو۔۱۳؍کے ایندھن کے ٹینک میں دھماکہ ہو گیا۔

    1980ء امریکہ نے ماسکو میں ہورہے اولمپک کھیلوں کا بائیکاٹ کیا۔

    1984ء ہندوستان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں پاکستان کو ۵۸؍ رن سے ہرا کر پہلی مرتبہ ایشیا کپ جیتا۔

    1997ء امریکہ کے گولف کھلاڑی ٹائگر ووڈز ۲۱؍ سال کی عمر میں یوایس ماسٹرز چیمپئن شپ جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے۔

    2013ء پشاور میں ایک بس میں ہوئے دھماکہ میں ۸؍ افراد ہلاک ہوئے۔

    2018ء۔۔پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم پاکستان کی مدت نااہلی کو تاحیات قرار دے دیا۔
    ۔

    تعطیلات و تہوار :
    ۔”””””””””””””””””

    تھائی لینڈ میں نئے سال کا آغاز

    کمبوڈیا میں نئے سال کا آغاز

  • اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

    اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

    فلورنس: اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر رابرٹو کوالی 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق رابرٹو کوالی کی کمپنی نے ان کی موت کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ میں کیا،رابرٹو کوالی طویل عرصے سے بیمار تھے اور فلورنس شہر میں ان کا گھر میں انتقال ہوا ہےرابرٹو کوالی نے چمڑے پر پینٹنگ کا نیا طریقہ متعارف کرایا جسے عالمی طور پر شہرت ملی، رابرٹو کوالی کو بھڑکیلے رنگوں اور پیچ ورک ایفیکٹس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل تھی۔

    فیشن ڈیزائنر نے 1970 میں اپنی کمپنی قائم کی اور ان کے ملبوسات صوفیہ لورین، کم کارڈیشن اور جینیفر لوپیز جیسے سپر اسٹارز نے زیب تن کیے

  • سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

    سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : عیدالفطر کے موقع پر اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو تفصیلات بتائی، اداکار نے لکھا کہ اس عید پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ کو دیکھ لو، اگلی عید میں ’سکندر‘ سے ملو گے،اداکار نے پوسٹ کے ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ فلم کو اے آر مروگادوس ڈائریکشن دیں گے’سکندر‘ کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور انہیں جلد شیئر کیا جائے گا۔

     

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

    بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

  • سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے 10 نسخے پاکستان لائےگئے

    سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے 10 نسخے پاکستان لائےگئے

    لاہور: سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے دس نسخے (سروپ صاحب) بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پالکی صاحب کے ذریعے پاکستان لائے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: سکھوں کی مقدس کتاب گوروگرنتھ صاحب کی پرنٹنگ صرف بھارت میں شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی ہی کرتی ہے، پاکستان میں سکھ گوردواروں میں موجود گورو گرنتھ صاحب کے کئی سروپ صاحب خستہ ہوچکے ہیں لیکن پاکستان میں گوروگرنتھ صاحب کی پرنٹنگ نہیں کی جاسکتی ہے۔

    پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی ) جو پاکستانی سکھوں کی نمائندہ اور گورودوارں کے مذہبی معاملات کی نگران کمیٹی ہے اس نے بھارت کی شرومنی کمیٹی سے گوروگرنتھ صاحب کے 39 سروپ صاحب (نسخے) پاکستان بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

    ہفتہ کے روز شرومنی کمیٹی کی طرف سے 20 سروپ صاحب پاکستان بھیجے گئے لیکن پی ایس جی پی سی نےسروپ صاحب کے لیےجس پالکی صاحب کا انتظام کیا تھا اس میں صرف 10 سروپ صاحب ہی رکھے جاسکتے ہیں پی ایس جی پی سی کےمطابق گوروگرنتھ صاحب کے احترام میں انہیں ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کی بجائے الگ الگ رکھا جاتا ہے اس وجہ سے صرف 10 سروپ صاحب ہی لیے جاسکے ہیں جبکہ باقی سروپ صاحب شرومنی کمیٹی واپس امرتسر لے گئی ہے۔

    منتظمین کے مطابق گوروگرنتھ صاحب کے یہ سروپ کرتارپورصاحب،کوئٹہ،پشاور،سیالکوٹ سمیت ملک کے دیگر گورواروں میں رکھے جائیں گے پاکستان کے مختلف گوردواروں میں گوروگرنتھ صاحب کے جو بوسیدہ نسخے موجود ہیں ان کے انتم سنسکار کے لیے انہیں انڈیا بھیجا جائے گا۔

    بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

    آئرلینڈ، ناروے اوراسپین کا جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ

    پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

  • آئی جی سندھ کی کراچی کے شہریوں سےسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اپیل

    آئی جی سندھ کی کراچی کے شہریوں سےسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اپیل

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سکھر ریجن یعنی گھوٹکی اور سکھر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں نہیں ہورہی ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر افسوس ہے، اب اسٹریٹ کریمنل کا ڈیٹا جمع کررہے ہیں اور جو ملزم 8 سے 10 مرتبہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں جیل جاچکا ہے اُس کو سخت سے سخت سزا دلوانے کی کوشش کریں گے اس حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے بھی گزارش کی ہے کہ کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے ملزمان کی بیخ کنی کی جاسکےشہر میں اسلحے کی ترسیل روکنے کی کوشش تیز کردی گئی ہے، اس حوالے سے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں تاکہ ملزمان کی شناخت ہوسکے-

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ فوج سندھ پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کررہی ہے اور تربیت بھی دے رہی ہے مگر صوبے میں صورتحال اتنی گھمبیر نہیں کہ فوج کی ضرورت ہو، سندھ حکومت کی بھی خواہش ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہترین ہو اور اس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں تاکہ سندھ کے شہریوں کو تحفظ کا یقین ہوسکے ۔

    بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی اور سکھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ، ہائی ویز پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے اور پولیس چوکیاں بھی تعمیر کی گئی ہیں، سکھر ریجن یعنی گھوٹکی اور سکھر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں نہیں ہورہی ہیں البتہ کشمور اور شکارپور میں اب بھی مغوی ڈاکوئوں کے نرغے میں ہیں جن کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا جارہا ہے۔

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہریوں کو جلد پولیس کی کارکردگی نظر آئے گی ، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی)،کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی )،اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)سمیت دیگر سیل کی کارکردگی میں بھی بہتری جلد نظر آئے گی اگر کوئی افسر لائق ہے تو اُس کی تعریف کی جائے گی مگر جو افسر نالائق ہے اُسے فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے گا اور ایسے افسران کے خلاف ڈیپارٹمنٹل کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

    پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

  • اگر میں صدر  ہوتا تو کبھی روس اور  یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی،ٹرمپ

    اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی،ٹرمپ

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لےجاسکتا ہے ، روس اور یوکر ین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو اسٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہوسکتے ہیں۔

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد