Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

    بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: نوشکی میں افسوف ناک واقعہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام راستوں اور مسافروں کی حفاظت کی جائے گی، شہدائے نوشکی کے خون کا بدلا لیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت منوائیں گے،حکومت ڈائیلاگ کے لیے بھی تیار ہے، لیکن یہ نہیں ہوسکتا معصوم لوگوں کا خون بہایا جائے، ہم اپنے سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں ایف سی، لیویز کی پٹرولنگ کی ضرورت ہو گی کریں گے، ہم دہشت گردوں کے پیچھے جائیں گے ان کے خلاف لڑیں گے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اپوزیشن کی تحریک تحفظ آئین کے حوالے سےو زیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپوز یشن جماعتیں کس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں؟ جو الیکشن ہار گئے ہیں وہ متعلقہ فورمز پر جائیں، بلوچستان کے لوگ ہر وقت جلسے، جلوس کے متحمل نہیں ہو سکتے، جب تک پُرامن احتجاج کریں گے آپ سر آنکھوں پر ہوں گے جب راستے بند کریں گے تو حکومت اپنا راستہ اختیار کرے گی۔

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

  • سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالے جانے کے خلاف کیس مسلمان خاتون نے جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : سویڈن کے امتیازی محتسب ادارے نے اسکارف پہننے پر امتیازی سلوک کا شکار ہونے والی مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ائیرلائن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 14 ہزار ڈالر ادا کرے۔

    سویڈش امتیازی محتسب ادارے کے فیصلے مطابق مذکورہ ائیرلائن کمپنی ‘جو کہ مذہبی علامات کی اجازت نہیں دیتی اور ملازمت کے دوران یکساں لباس کے نظام پر عمل درآمد کرواتی ہے، نے خاتون کی ملازمت کی درخواست قبول کرنے کے باوجود اسے اسکارف پہننے پر ملازمت سے نکال دیا، جو امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے، لیبر مارکیٹ میں برابری اور مذہبی آزادی کو ملازمت دینے والے کے مفادات سے متصادم نہیں ہونا چاہیے۔

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

  • پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

    پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

    کراچی: پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی یورو بانڈ ہولڈرز کو ادائیگی 12 اپریل کو ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی،جو بانڈ ز ہولڈرز کو ادائیگی کرے گا، ادا کی گئی رقم میں قرض کا اصل اور سود شامل ہیں، ادائیگی کےبعدپاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یوروبانڈزکا قرض7 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

    پاکستان نے 2014 میں ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا کیا تھا اور یہ ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز اپریل 2024 میں میچور ہو گئے تھے۔ ماہرین کےمطابق حکومت کے بانڈز کی بروقت ادائیگی کے بعد ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہو گا۔

  • پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز

    پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز

    لاہور:پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہنا تھاکہ انشااللہ، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی ۔الحمدللہ! ، ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے، ایئرایمبولینس سروس جون میں شروع ہوجائے گی،انہوں نےمنصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    واضح رہے کہ مریم نواز نے فروری کے مہینے میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمارے پاس ایئر ایمبولینس کا نظام نہیں ہے، ہم پنجاب میں ائیرایمبولینس سروس شروع کریں گے،دوسری جانب چند روز قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی دارالخلافہ پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے حکام کو 4ماہ میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔

  • ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا،اسرائیل

    ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا،اسرائیل

    تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی: ایرانی فورسز کے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضے کے بعد اسرائیلی فوج کے ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری کا کہنا ہے کہ ایران نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج بھگتے گا اسرائیل ہائی الرٹ ہے، ایران کی مزید جارحیت سے تحفظ کے لیے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں ردعمل کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفرکی کمپنی کا ہےاسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ ہے ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے فلپائنی فلیگ والا بحری جہاز اسرائیلی بزنس مین کی کمپنی کا ہے۔

    دوسری جانب تین امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ایران نے اس ہفتے کے شروع میں کئی عرب ملکوں کے ذریعے بائیڈن انتظامیہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑائی میں امریکہ کی شمولیت کی صورت میں خطے میں امریکی افواج پر حملہ کردیا جائے گا۔

    ویب سائٹ ’’ایکسیوس‘‘ کے مطابق تین امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایرانیوں نے حالیہ دنوں میں کئی عرب حکومتوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اس اسرائیلی حملے کا ذمہ دار ہے جس کی وجہ سے دمشق میں ایرانی جنرل جاں بحق ہوا اگر اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد امریکہ نے مداخلت کی تو خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا جائے گا۔ ہم ان قوتوں پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرتی ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی پیغام یہ تھا کہ ہم ان قوتوں پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرتی ہیں۔ لہذا ہمارے ساتھ نہ الجھیں تو ہم آپ کے ساتھ گڑبڑ نہیں کریں گے۔

    امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کا عمومی اندازہ یہ ہے کہ ایرانی اس وقت تک امریکی افواج پر حملہ نہیں کر سکتے جب تک امریکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل کا ساتھ نہیں دیتا۔

    ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے سے باز رہے دمشق میں اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سینیر افسران کی ہلاکت کے بعد ایران نے اس حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا مگر فی الحال ایران کی طرف سے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی البتہ ایرانی قیادت کی طرف سے تل ابیب کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    جمعہ کو جب صحافیوں نے صدربائیڈن سے ایران کے لیے ان کے پیغام کے بارے میں پوچھا تو بائیڈن نے کہا کہ "میں ایرانیوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایسا نہ کریں”روئٹرز کے مطابق انہوں نے اسرائیل کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے عزم پر زور دیا ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں ہم اسرائیل کی حمایت کریں گے ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے اور ایران کامیاب نہیں ہوگا معلومات کو ظاہر نہیں کریں گے، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران کی طرف سے”جلد” حملہ ہوگا۔

  • دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب

    دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب

    دیر بالا: بارش کے بعد دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا، جس کے باعث قریب کے گھروں کو خالی کرنے کےاحکامات جاری کر دئیے گئے۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر دیر بالاعرفان علی خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالوں میں جانے پر پابندی عائد کی گئی اور پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے بعد دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالیوں کے قریب کے گھرو ں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ہےعوام کے جان ومال کی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ،انہوں نے عوام اور سیاحوں کو موسم صاف ہونے تک غیر ضرور سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،دیر بالا کے میدانی علاقوں پر بارش اوربالا ئی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے ،عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حالیہ شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام محکوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقے میں انتظامات مکمل کریں، تمام سوک ایجنسیز برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کو صاف رکھیں، ضلعی انتظامیہ اورپولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مددکریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تمام سوک ایجنسیزکےساتھ کوآرڈینیشن کرنےکی ہدایت بھی کی ہےاس کے علاوہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

  • آئرلینڈ، ناروے  اوراسپین کا جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا  عندیہ

    آئرلینڈ، ناروے اوراسپین کا جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ

    ڈبلن: آئرلینڈ، ناروے کے رہنماؤں نے فلسطین کے پرجوش حامی اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی: آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے ڈبلن میں پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ جلد ہی فلسطین کو تسلیم کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ یہ کام اسپین اور دیگر یورپی ممالک کےساتھ مل کر کرے گامجھے یہ کہنے دیجئے کہ وہ لمحہ بہت قریب آ رہا ہے اور ہم ایسا کرنے کے لیے مل کر آگے بڑھنا چاہیں گے اس سے قبل اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز ناروے کے دارا لحکومت اوسلو پہنچے جہاں انہوں نے نارویجن وزیراعظم جوناس گہر اسٹور سے ملاقات کی-

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ ان کا ملک بھی “ہم خیال ممالک” کے ساتھ مل کر فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے “تیار” ہے،اس موقع پر اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ اسپین فلسطین کو “جلد سے جلد” تسلیم کرنا چاہتا ہے، تاکہ اس اقدام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں یقینی امن کا حصول حاصل ممکن بنایا جاسکے۔

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطینی حقوق کے پرجوش حامی اسپین اور آئرلینڈ نے مالٹا اور سلووینیا کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ “فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں” لیکن “حالات درست” ہونے پر یہ قدم اٹھایا جائے گا۔

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

  • یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے پرائیویٹ مدرسوں اور قرآن پڑھانے والے اساتذہ کو واضح وارننگ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پرائیویٹ قرآن کی کلاسز سے متعلق سخت قوانین کے ساتھ ساتھ اب جرمانہ بھی عائد کرنا شروع کر دیا ہے،پرائیویٹ قرآن کی کلاسز کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم جرمانے سمیت قید کی سزا بھی دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے اماراتی حکومت کی جانب سے مخصوص پالیسیز کے تحت پرائیویٹ سینٹرز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس سے قبل 2017 میں فیڈرل نیشنل کاؤنسل کی جانب سے قانون پاس کیا گیا تھا، جس کے تحت بنا لائسنس یا بنا اجازت کے چلنے والے قرآن حفظ کرنے کے اداروں کو بند کردیا جائے گا۔

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    جبکہ اس کے بعد ایک اور قانون سب کی توجہ حاصل کر گیا تھا، جس میں لائسنس کے بنا مساجد میں حفظ قرآن، مذہبی تعلیمات، مذہبی کتابوں تقسیم، سمیت زکوٰۃ جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم اس سب میں حکومت کی جانب سے حفظ قرآن کے پرائیوٹ سینٹرز کو اجازت بھی دی گئی ہے، لیکن اس حوالے سے واضح گائڈلائنز بھی دی گئی ہیں۔

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ تقریبات میں شرکت کے لیے 2400 بھارتی سکھ یاتری …

    گائڈلائنز کے مطابق پرائیوٹ سینٹرز چلانے کا اہل وہی شخص ہوگا جس کی عمر 21 سال سے کم نہ ہو ، درخواست گزار متحدہ عرب امارات کا شہری ہو، جبکہ شہری کے پاس اچھا برتاؤ کا سرٹیفیکٹ ہونا لازمی ہے، جبکہ درخواست گزار اس سے قبل کسی بھی طرح سے سزا کا مرتکب نہ ہوا ہو۔

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

  • ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی  منظوری

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی ہے تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں جس پر فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کی جائیں گی جس کیلئے چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دے دی اور رولز متعلقہ افسران کو بھیج دئیے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں، ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے، نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی کے تحت کارروائی کی جائے گی، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کو نوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرن جمع نہیں کروائے گئے ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس سے کی گئی ہے اور ان کی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گااس حوالے سے ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

  • ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہازپرقبضہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ’ایم ایس سی ایریز‘ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے جبکہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ موجود ہے، ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لیےگئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر اگلے ایک سے دو روز میں جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے خدشے کے باعث امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم)، تل ابیب اور بیئر السبع تک محدود کر دی ہے، روس نے بھی اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ اور بالخصوص اسرائیل، لبنان اور فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے جب کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایرانی ہم منصب پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران گزشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے چکا ہے۔