Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کےدرمیان ہونے والی سرحدی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے بعد خطے کی صورت حال کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کیلئے ان کیمرا بریفنگ شروع ہو گئی ہے، ان کیمرا بریفنگ میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کا کوئی رکن شریک نہیں ہے پیپلز پارٹی،جے یو آئی ف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین بریفنگ میں شریک ہیں، پارلیمانی رہنماؤں اور سیاسی قیادت کو دفتر خارجہ کے حکام، خارجہ صورتحال پر مفصل بریفنگ دیں گے، سکیورٹی حکام ایران اسرائیل تنازع اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

    آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے کئی ٹھکانے تباہ

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز فیصلہ کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات تک کسی حکومتی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کی یہ ہٹ دھرمی ظاہر کرتی ہے کہ وہ ذاتی اور سیاسی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں دورانِ عمران خان وزارتِ عظمیٰ بھی جب کشمیر یا فلسطین پر خصوصی کمیٹیاں بلائی گئیں تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف شریک تھے، مگر خود وزیراعظم ہونے کے باوجود عمران خان اہم قومی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے۔

    یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور افغانستان کے معاملات پر پی ٹی آئی کی شمولیت محض سیاسی بیانات تک محدود ہے اور وہ کسی قومی فورم یا بامعنی ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

    قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

  • یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

    یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

    خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اپنے تمام بالمشافہ قونصلر سروسز ’تاحکمِ ثانی‘ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    سفارتخانے کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کمیونٹی کے افراد اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے بیان میں یو اے ای منسٹری کی ایڈوائزری کا حوالہ بھی دیا گیا، جس میں نجی شعبے کو ریموٹ ورک اپنانے اور کھلے مقامات پر غیر ضروری موجودگی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    <سفارتخانے نے ہنگامی صورتحال میں رابطے کے لیے درج ذیل نمبرز جاری کیے ہیں:لینڈ لائن: +971 2 4447800،موبائل: +971 50 121 0260
    واٹس ایپ: +971 50 124 8934سروسز کی بحالی سے متعلق معلومات بروقت سرکاری ذرائع سے فراہم کی جائیں گی ، پاکستانی شہریوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور مستند اعلانات سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث خلیجی ممالک میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

  • آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان  کے کئی ٹھکانے تباہ

    آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے کئی ٹھکانے تباہ

    آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کر دیاپاک فوج کی جانب سے 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں۔

    قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

    پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سمیت چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر مؤثر کارروائیاں کیں، ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

    پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

  • قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

    قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

    قطر نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا اعلان کیا ہے-

    قطر ی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ گرفتار افراد میں سے سات کو قطر کی ’اہم اور فوجی تنصیبات‘ کی جاسوسی کا کام سونپا گیا تھا، جبکہ تین افراد کو تخریب کاری کی کارروائیوں کی ذمہ داری دی گئی تھی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ہیں اور انہیں جاسوسی اور تخریب کاری کے مشن سونپے گئے تھے گرفتار افراد کے قبضے سے حساس مقامات اور تنصیبات کے نقشے، کوآرڈینیٹس، مواصلاتی آلات اور دیگر تکنیکی سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    ایران نے ہفتے سے امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد قطر سمیت دیگر خلیجی عرب ممالک پر متعدد جوابی حملے کیے ہیں ایران کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق شہری تنصیبات بشمول ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    قطری وزارت دفاع کے مطابق ہفتے سے اب تک اس کی فضائی حدود کی جانب تین کروز میزائل، 101 بیلسٹک میزائل اور 39 ڈرون داغے گئے، جنہیں فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

    قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل دوحہ کو آگاہ نہیں کیا تھا، جس کے باعث حکام حیران رہ گئے،قطر ان بلاجواز حملوں پر حیران ہےحمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم تمام میزائل دفاعی اقدامات کے تحت مار گرائے گئے اور کوئی بھی ایئرپورٹ تک نہیں پہنچ سکا، فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 8000 افراد قطر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

  • سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بنگلادیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں شیڈول ہے سرفراز احمد کو موجودہ عبوری کوچ اظہر محمود کی مدتِ ملازمت ختم ہونے پر عہدہ دیا جارہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کردے گا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد اس وقت قومی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ بطور مینجر اور مینٹور فرائض انجام دے رہے ہیں-

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

  • پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شدت پسندوں نے دو مختلف مقامات پر پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔

    پولیس کے مطابق ناصر باغ کے علاقے سخی پل چوکی پر حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا،پولیس کی فوری جوابی کارروائی پر شدت پسندوں نے راکٹ فائر کیے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ادھر تھانہ متنی کی حدود میں پاسنی پولیس چوکی پر بھی حملے کی کوشش کی گئی، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، پولیس حکام کے مطابق مشکوک نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے ہی اہلکار الرٹ ہوگئے اور حملہ آوروں کو پیش قدمی سے روک دیا گیا۔

    برطانیہ کا 4 ممالک کیلئے ویزے بند کرنے کا اعلان

    سی سی پی او نے واقعے کے بعد شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

  • برطانیہ کا 4 ممالک کیلئے ویزے بند کرنے کا اعلان

    برطانیہ کا 4 ممالک کیلئے ویزے بند کرنے کا اعلان

    برطانیہ نے 4 ممالک کو ہر طرح کے ویزے بند کرنے کا اعلان کیا ہے-

    بی بی سی کے مطابق ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے کہا ہے کہ حکومت اس ماہ سے افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے لوگوں کو سٹڈی ویزے جاری کرنا بند کر دے گی، اور ساتھ ہی افغانوں کو ورک ویزے بھی بند کر دیے گی۔

    ہوم آفس نے کہا کہ یہ کارروائی ویزا کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کی وجہ سے کی جا رہی ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چار ممالک کے لوگوں نے اصل میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ آنے کے بعد سیاسی پناہ کا دعویٰ کرنے کا سب سے زیادہ امکان پایا۔

    ایک حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت ویزا کے غلط استعمال پر قابو پا رہی ہے تاکہ برطانیہ اپنی قابلیت اور حقیقی ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی قابل فخر روایت کو برقرار رکھ سکے۔

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

    حکومت نے کہا کہ ایسے لوگوں کے سیاسی پناہ کے دعوے جنہوں نے اصل میں قانونی طور پر اسٹڈی کیلئےبرطانیہ کا سفر کیا تھا 2021 اور 2025 کے درمیان تین گنا سے زیادہ ہو گئے تھےاعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سٹڈی ویزا کے پیچھے پناہ حاصل کرنے والے افراد کا کل تناسب 13 فیصد ہو گیا ہے

    شبانہ محمود نے کہا کہ وہ ہماری سخاوت کا استحصال کرنے والے شہریوں کے لیے ویزے سے انکار کرنے کا بے مثال فیصلہ لے رہی ہیں،”میں اپنی سرحدوں پر نظم و نسق بحال کروں گی.ہوم آفس نے کہا کہ چار مخصوص ممالک کے اوسط سے زیادہ لوگوں نے اپنے پناہ کے دعوے کے حصے کے طور پر مفلس ہونے کا حوالہ دیا، اور اس وقت چاروں ممالک کے 16,000 افراد کی مدد کی جا رہی ہے۔

    دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

    سٹڈی ویزا پر برطانیہ پہنچنے والے تقریباً 95 فیصد افغانوں نے 2021 سے سیاسی پناہ کی درخواست دی، جب کہ میانمار کے طلبا کی درخواستوں میں سولہ گنا اضافہ ہوا اور کیمرون اور سوڈان کے طلبا کے دعووں میں 330 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

  • امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

    امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی مالیاتی خدمات کا شعبہ ممکنہ سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر چلا گیا ہے۔

    گزشتہ ہفتے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایک فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اس صورتِ حال نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو بھی متاثر کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران سے منسلک عناصر امریکی مالیاتی نظام کو سائبر حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    ماہرین اور صنعت سے وابستہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جغرافیائی تنازعات کے دوران عموماً سائبر خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اسی لیے مالیاتی ادارے اپنے نظام کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

    مالیاتی خدمات کا شعبہ امریکا کے اہم بنیادی ڈھانچے کا حصہ سمجھا جاتا ہے، جس میں ادائیگیوں کا نظام، کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سسٹمز، تجارتی پلیٹ فارمز اور ٹریژری مارکیٹس شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شعبہ سائبر حملہ آوروں کے لیے ایک اہم ہدف تصور کیا جاتا ہےصنعت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق سائبر سیکیورٹی پہلے ہی اس شعبے کی اولین ترجیح رہی ہے۔

    دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

    روئٹرز کے مطابق مالیاتی صنعت کی نمائندہ تنظیم سِفما کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹوڈ کلیس مین کا کہنا ہے کہ صنعت ہر وقت سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی کے خدشات بڑھ جائیں، موجودہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ امریکی سرمایہ جاتی منڈیوں کی سالمیت اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے سِفما ہر سال ایک مشق بھی منعقد کرتی ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ مالیاتی ادارے بڑے سائبر ہنگامی حالات میں بھی کام جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔

    بینکاری شعبے کے ایک اور سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ بینک سائبر حملوں کے خطرے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور انہیں ایسے حملوں کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔

    امریکی انٹیلی جنس کی ایک حالیہ رپورٹ، جس کے بارے میں برطانوی خبر رساں ادارے نے پیر کو خبر دی تھی کہ ایران سے وابستہ ہیکٹیوسٹ گروپس امریکی نیٹ ورکس پر کم درجے کے سائبر حملے کر سکتے ہیں ان حملوں میں ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس یعنی ڈی ڈوس حملے شامل ہو سکتے ہیں، جن میں کسی سرور پر بیک وقت بہت زیادہ انٹرنیٹ ٹریفک بھیج کر اسے مفلوج کر دیا جاتا ہے۔

    ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ

    کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی مارننگ اسٹار ڈی بی آر ایس نے بھی خبردار کیا ہے کہ عالمی بینکوں اور اثاثہ جاتی منیجروں کے لیے سب سے بڑے خطرات بالواسطہ ہو سکتے ہیں، جیسے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ یا قرض لینے والوں کو درپیش جھٹکے، تاہم ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ سائبر خطرات میں اضافہ خارج از امکان نہیں اور ایران مغربی اداروں بشمول بینکوں کے خلاف سائبر سرگرمیاں بڑھا سکتا ہے۔

    امریکی سرمایہ کاری بینک لازارڈ کی جغرافیائی مشاورتی ٹیم نے بھی اس ہفتے سائبر خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ ٹیم کے مطابق ایران نے ماضی میں تجارتی اہداف، جن میں مالیاتی نظام بھی شامل ہے، کے خلاف اپنی سائبر صلاحیتوں کے استعمال کا مظاہرہ کیا ہے۔

    فنانشل سروسز انفارمیشن شیئرنگ اینڈ اینالیسس سینٹر کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں مالیاتی خدمات کا شعبہ ڈی ڈوس حملوں کا سب سے بڑا ہدف رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس اسرائیل اور روس یوکرین جنگوں کے دوران ہیکٹیوزم میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

    ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    اگرچہ حالیہ برسوں میں کسی بڑے دشمنانہ سائبر حملے کے باعث پورا مالیاتی نظام مفلوج نہیں ہوا، تاہم چھوٹے پیمانے کے ڈی ڈوس اور رینسم ویئر حملوں نے مارکیٹ کے بعض حصوں کو متاثر ضرور کیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں نگرانی اور تیاری ہی ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

  • دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

    دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکہ کا قونصل خانہ دبئی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔

    تاہم دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، متعلقہ اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فضائی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

    ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ

    ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

  • ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ

    ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کے اندر قائم سی آئی اے اسٹیشن کو مبینہ ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

    ریاض میں واقع سی آئی اے کے مرکز کو مشتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس سے عمارت کی چھت جزوی تباہ ہوگئی، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے میں سی آئی اے ایجنٹ یا اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں یا نہیں، سی آئی اے ہی نے حملے کے لیے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے گھر کا تعین کیا تھا۔

    امریکا نے ایران پر حملہ ایسے وقت کیا ہے جب سی آئی اے ایرانی حکومت کے خلاف جنگجوؤں کو مسلح بغاوت کے لیے کھڑا کرنے پر کام کررہی ہے جن میں کرد جنگجو بھی شامل ہیں۔

    ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں عمارت کے اندر آگ اور دھویں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے،اس سے قبل ایرانی ڈرونز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا تھا۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا گیا، جب کہ ایک اور کارروائی میں 9 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا،ر یاض کے جنوب میں واقع ضلع ’الخرج‘ میں دو کروز میزائلوں کو دفاعی نظام نے بروقت روکا اور تباہ کر دیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی 9 ڈرونز کو بھی فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

    بھیک منگوانےوالا گروہ سرگرم ،اصل حقداروں کی حق تلفی،نوٹس کی اپیل

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور انہیں علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔

    کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔ اجلاس میں مشکل وقت میں سعودی عرب کی حمایت کرنے والے برادر اور دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

    خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا