Baaghi TV

فیفا نے افغان خواتین فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت دے دی

fifa

فیفا نے افغان خواتین فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت دے دی،یہ ٹیم زیادہ تر افغان مہاجر خواتین پر مشتمل ہے جسے اب عالمی سطح پر باقاعدہ شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔

فیفا کے مطابق ’افغان ویمن یونائیٹڈ ٹیم‘ کو افغانستان کی آفیشل قومی خواتین ٹیم کا درجہ دے دیا گیا ہے جو پہلی بار باضابطہ طور پر عالمی مقابلوں میں حصہ لے گی۔

فیفا نے اس فیصلے کے لیے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کیے ہیں جو غیر معمولی حالات میں ٹیموں کی رجسٹریشن کی اجازت دیتے ہیں یہ اقدام افغان خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جو طویل عرصے سے بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی منتظر تھیں۔

دوسری جانب آئیوری کوسٹ میں پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فیفا سیریز میں پاکستانی ٹیم نے اختتامی میچ میں میزبان ٹیم کو دو صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

More posts