Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی،وفاقی وزیر برائے توانائی

    گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی،وفاقی وزیر برائے توانائی

    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی-

    باغی ٹی وی : اویس لغاری نے بجلی کی فی یونٹ اضافے پر وضاحت میں کہا ہے کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی، یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اورفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہوئی۔

    انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی، پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے تھی وہ کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے اور بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی، گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباؤ سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف دیا جائے نیپرا ہر سال کے آغاز میں پورے سال کے ‘ریفرنس ٹیرف’ کا تعین کرتی ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار پرآنے والی لاگت کا تعین کرتی ہے، نیپرا کی مقررہ قیمت کے مقابلے میں ایندھن کی قیمت میں کمی پر صارفین کیلئے قیمت میں کمی آتی ہے۔

    ان کا کہناتھاکہ نیپرا ٹیرف سے قیمت زائد ہونے پر ایندھن کی اصل قیمت اور ایندھن کی مقررہ قیمت کے درمیان فرق کی رقم وصول کی جاتی ہے، اس فرق کو وصول نہ کرنےسے ملکی خسارے میں اضافہ ہوتا ہے، نیپرا ہر ماہ کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا تعین کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

  • ویتنام  میں ارب پتی خاتون کو فراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی

    ویتنام میں ارب پتی خاتون کو فراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی

    ویتنام کی ایک ارب پتی خاتون کو 12 ارب ڈالر 50 کروڑ ڈالر کے فراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایسوسی ایٹیڈ پریس نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ٹائیکون ٹروؤنگ می لین نے مجموعی طور پر جتنی رقم کا فراڈ کیا جو ویتنام میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کیس ہے67 سالہ ٹروؤنگ می لین کو 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا وہ رئیل اسٹیٹ کی معروف کمپنی وان تِھنہ پھیٹ کی چیئر پرسن ہیں 2012 اور 2022 کی درمیانی مدت میں ٹروؤنگ می لین نے گھوسٹ کمپنیوں کو فنڈز جاری کرنے اور سرکاری حکام کو رشوت دینے کے لیے سائیگون جوائنٹ اسٹاک کمرشل بینک کو غیر قانونی طور پر کنٹرول کیا۔

    2022 سے ملک میں چلائی جانے والی انسدادِ بدعنوانی مہم کے دوران ملک کے بہت سے سیاست دانوں اور کاروباری افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے، متعدد مالیاتی اسکینڈلز ایک ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ویتنام کی حکومت سرمایہ کاروں کے لیے چین کے متبادل کے طور پر کام کرنے کی تیاری کر رہی ہے 2023 میں کم و بیش 1300 پراپرٹی فرمز نےویتنام کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ سے سرمایہ نکال لیا۔

  • ڈائنو سارکیوں ناپید ہوئے سائنسدانوں نے وجہ دریافت کر لی

    ڈائنو سارکیوں ناپید ہوئے سائنسدانوں نے وجہ دریافت کر لی

    زمین پر کروڑوں سال پہلے ڈائنو سارز رہا کرتے تھے، جن کی نسل بعد ازاں معدوم ہو گئی،اور یہ کیسے ہوا سائنسدانوں نے وجہ دریافت کر لی ہے-

    باغی ٹی وی: نیچر جیوسائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی بیلجیم کے سائنسدانوں کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لگ بھگ6کروڑ 60لاکھ سال قبل زمین پر ایک بہت بڑا شہاب ثاقب آ ٹکرایا تھا، جس سے ایسی تباہی آئی کہ زمین سے 75فیصد زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔

    رائل آبزرویٹری آف بیلجیم کے ماہرین کی طرف سے اس واقعے کو ’ Chicxulub‘ ایونٹ کا نام دیا گیا ہے اس واقعے میں زمین سے ٹکرانے والے شہاب ثاقب کا قطر ساڑھے 7میل (تقریباً12کلومیٹر)تھا اور یہ 27ہزار میل (تقریباً43ہزار 452کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین سے ٹکرایا تھا۔

    اگر بی جے پی جیت گئی تو ملک کا وہ حال ہوگا کہ لوگ پہچان …

    اس کے ٹکرانے سے زمین میں 124میل (تقریباً200کلومیٹر) چوڑا گڑھا پڑ گیا تھا اس واقعے میں خشکی پر اور سمندر میں پائی جانے والی 75فیصد مخلوق ختم ہو گئی تھی زمین سے سبزہ بھی ناپید ہو گیا تھا اس دھماکے سے زمین سے گردوغبار کا ایک بادل اٹھا جس نے زمین کے بڑے حصے کو ڈھانپ لیا۔

    یہ بادل 15سال تک زمین پر سایہ کیے رہا، جس سے زمین کے درجہ حرارت میں 15ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہو گئی سورج کی روشنی زمین تک نہ پہنچنے اور درجہ حرارت گر جانے سے زمین پر سبزہ اگنا بند ہو گیا اور باقی ماندہ جانوروں میں سے بھی اکثر موت کے گھاٹ اتر گئے۔

    ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹریلر جاری

  • نواز لیگ کی حکومت کے ساتھ اتحاد میں نہیں ہیں،مرادعلی شاہ

    نواز لیگ کی حکومت کے ساتھ اتحاد میں نہیں ہیں،مرادعلی شاہ

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار نگران حکومت کو قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی وجہ سے کراچی کا امن بگڑا، انتخابات کے دوران کچے کے حالات خراب ہوئے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی 15 سال کی حکومت کے دوران ہم نے کچے کے حالات بھی بہتر کئے،نواز لیگ کی حکومت کے ساتھ اتحاد میں نہیں بلکہ ان کی حمایت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کا واقعہ کرایا، جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

    قبل ازیں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) پاکستان کا مستقبل ہے جس سے شایدکچے، پکے کے ڈاکو پریشان ہیں،کراچی کا امن و امان ایس آئی ایف سی اپنےکنٹرول مین لے لے کیونکہ کراچی کا امن پورے ملک کی معیشت لے کر چلے گاا پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو دعوت ہے امن کیلئے معاہدہ کریں، ایسا معاہدہ جس سے لوگوں کی جان مال روزگار کا تحفظ ہو، آئیں سندھ کو مثالی صوبہ بنانے کیلئے مل کر کام کرتے ہیں، جس کے پاس جانا ہو چل کرجانے کو تیار ہوں۔

    درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا،11 افراد جاں بحق

    وزیراعظم کا بحرینی فرمانروا اور ملائیشین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،دورہ پاکستان کی دعوت

    6 ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ …

  • درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا،11 افراد جاں بحق

    درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا،11 افراد جاں بحق

    حب : درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ٹھٹہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کےقریب کھائی میں گرا، ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے پولیس نے بتایاکہ زائرین کا تعلق ٹھٹہ سے ہے اور ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے، ایمبولینسز حادثے کی جگہ روانہ کردی گئیں ہیں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ملائشیا میں نماز عید کے لیے جاتے ہوئے چھ پاکستانیوں کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا، ملائشیا کی ریاست پیراک کے شہر ایپوہ میں نماز عید کے لیے جاتے ہوئے چھ پاکستانیوں کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیاجس میں سے تین پاکستانی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ تین افراد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

    اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی پاکستانی کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا، جس سے ابتدائی تفتیش جاری ہے عید کے دن اس سانحہ سے ملائشیا میں مقیم پوری پاکستانی کمیونٹی انتہائی دکھ کا شکار ہے-

  • وزیراعظم کا  بحرینی فرمانروا اور ملائیشین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کا بحرینی فرمانروا اور ملائیشین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بحرین کے فرمانروا احمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو ٹیلی فون کیا،اور دونوں رہنماؤں کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    باغی ٹی وی: شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی، وزیراعظم نے بحرین کے فرمانروا کو تجارت، سرمایہ کاری بڑھانےکیلئے بحرین کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

    ملائیشیا کے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا ایک تجارتی وفد جلد ملائیشیا بھیجے گا اور وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا،انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ملائیشیا کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    6 ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ …

    دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی، وزیرِ اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت …

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی قیادت میں ہمارے جوان وطن دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں، قوم شہداکو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِخانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

    سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،عطا تارڑ

  • 6 ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی  پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

    6 ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا –

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کی جانب سے پہلی سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ازخود نوٹس لیا گیا حکم نامے میں کہا گیا کہ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا اور فل کورٹ اجلاس میں آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو حاصل استثنیٰ کا حوالہ دیا گیا، آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم یا وزیر قانون کو طلب نہیں کیا جا سکتا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے لاہور میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے گھر جا کر ملاقات کی اور بعد ازاں انکوائری کمیشن کے بارے میں مجوزہ ٹی او آرز بھی فراہم کیے گئے، بدقسمتی سے تصدق حسین جیلانی کے خلاف سوشل میڈیا پر بری مہم چلائی گئی اٹارنی جنرل نے کہا ججوں کے خط میں موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان کے دور کا کوئی واقعہ درج نہیں ہے۔

    سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،عطا تارڑ

    سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے ججوں کے خط کے معاملے پر عدلیہ کا بطور ادارہ ردعمل کے لیے پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وفاق سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

    اگر بی جے پی جیت گئی تو ملک کا وہ حال ہوگا کہ لوگ پہچان …

    ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹریلر جاری

  • قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو  سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ہے، ظالم حکومت نے غلطی کی ہے اور اس کی سزا ملنی چاہیے اور ایسا ہوگا۔

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے آیت اللہ خامنہ ای کےبیان کے بعد ردعمل میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کے بعد ردعمل میں کہا کہ اگر ایران اپنی سرزمین سے حملہ کرتا ہے تو اسرائیل اس کا جواب دے گا اور ایران میں حملہ کرے گا۔

    قبل ازیں دو امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اسرائیل پر کوئی بھی حملہ ممکنہ طور پر خطے میں موجود تہران کے ایجنٹوں کے ذریعے کروائے گا اور خود براہ راست اس حملے میں حصہ نہیں لے گا، ایران نے اپنے وفادار مسلح گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کریں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس ہفتے کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

    ایران کے صوبے سیستان پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ ، 5 افسران ہلاک …

    ایک ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ابھی حملہ کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، وہ صرف صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں،ایران اور اس سے منسلک گروپ کشیدگی میں اضافے کے خوف سے خطے میں موجود امریکی افواج پر حملہ کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

    واضح رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 عہدیدار ہلاک ہوگئے تھے اور ایران نے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا تھا-

    ایران اسرائیل پر حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

  • سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،عطا تارڑ

    سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،عطا تارڑ

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اپنے حلقے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے، پاکستان کی قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، قدرتی وسائل موجود ہیں، ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہئےانہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی سعادت عطا کی اورمسجد نبویﷺ میں تراویح اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا موقع ملا،خانہ کعبہ میں ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی اور اپنے حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

    ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹریلر جاری

    خواتین پرتشدد پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    دوسری جانب مسلم لیگ نواز کو عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق ننکانہ صاحب کے صوبائی حلقہ پی پی 133 سے دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امید وار رانا محمد ارشد کامیاب ہو گئے، ای سی پی نے رانا محمد ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ارشد کے ووٹ سب سے زیادہ نکلے۔

    میرے بچوں کا خون فلسطینی عوام کے بچوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں، اسماعیل …

  • ملائشیا میں  نماز عید کے لیے جاتے ہوئے چھ پاکستانیوں کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا

    ملائشیا میں نماز عید کے لیے جاتے ہوئے چھ پاکستانیوں کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا

    ملائشیا میں نماز عید کے لیے جاتے ہوئے چھ پاکستانیوں کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔

    باغی ٹی وی: ملائشیا کی ریاست پیراک کے شہر ایپوہ میں نماز عید کے لیے جاتے ہوئے چھ پاکستانیوں کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیاجس میں سے تین پاکستانی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ تین افراد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

    اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی پاکستانی کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا، جس سے ابتدائی تفتیش جاری ہے عید کے دن اس سانحہ سے ملائشیا میں مقیم پوری پاکستانی کمیونٹی انتہائی دکھ کا شکار ہے، پاکستانی شہریوں کا گاڑی کے حادثہ کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے کا یہ ایک ہی ہفتہ میں دوسرا مسلسل واقعہ ہےپاکستانی کمیونٹی کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلا تفریق انصاف کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    افریقی ملک کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 38 تارکین وطن ہلاک

    اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویزالہٰی کو ابھی ریلیف دے دیتا،چودھری سالک حسین

    میرے بچوں کا خون فلسطینی عوام کے بچوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں، اسماعیل …