Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی رونمائی کر دی گئی

    شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی رونمائی کر دی گئی

    لندن:برطانیہ نے شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی رونمائی کر دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے شاہ چارلس سوئم کی تصویر والے کرنسی نوٹ کی رونمائی کر دی ہے شاہ چارلس سوئم کی تصویر والے نوٹ رواں سال 5 جون سے مارکیٹ میں آ جائیں گے جس کے بعد بادشاہ کی تصویر چاروں بینک نوٹوں کے موجودہ ڈیزائن پر نظر آئے گی،قابل ذکر ہے کہ شاہ چارلس کے نئے نوٹوں کے ساتھ ملکہ کی تصویر والے پرانے نوٹ بھی قابل استعمال رہیں گے۔

    بی بی سی کے مطابق بکنگھم پیلس میں، بادشاہ کو £5، £10، £20 اور £50 کے نئے بینک نوٹوں میں سے پہلا پیش کیا گیا جس میں ان کی تصویر دکھائی جائے گی،کنگ چارلس کینسر کی تشخیص کے بعد سے بڑی عوامی مصروفیات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں، لیکن انہوں نے نجی تقریبات میں اپنی شرکت جاری رکھی ہے، جیسے کہ یہ ملاقات جہاں انہیں بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے نوٹ دکھائے تھے۔

    پاپ سپر اسٹار ریحانہ کو شدید تنقید کا سامنا

    مسٹر بیلے نے بادشاہ کو بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب بینک آف انگلینڈ کو بینک نوٹوں پر بادشاہ کو تبدیل کرنا پڑا ، کیونکہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم پہلی بادشاہ تھیں جنہوں نے بینک آف انگلینڈ کے تمام بینک نوٹوں پر اپنی تصویر لگائی تھی، بادشاہ، جسے 00001 سیریل نمبروں کے ساتھ نوٹوں کا ایک سیٹ پیش کیا گیا تھا، نے ڈیزائن کو "بہت خوبصورت” قرار دیا۔

    اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ لیڈر شپ انتہائی دیانتدار اور آزاد ہے،رانا ثناء اللہ

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں کل بھی موسم گرم رہنے کی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم کل تک گرم رہنے کا امکان ہے، بالائی اور وسطی سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے اسی طرح زیریں سندھ (بشمول کراچی) میں پارہ 37 سے 39 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب موسم گرم و مرطوب ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی رکھی ہے۔

    افغانستان طالبان کےر وپوش سربراہ عید پر منظر عام پر آگئے

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمالی بلوچستان میں تیز ہوائیں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز بلوچستان، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقہ جات میں بلند پہاڑوں پر برف باری کا بھی متوقع ہے۔

    دوران عدت نکاح کیس، سزا کے خلاف اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ ، اتوار اور سوموار کے روز خیبرپختونخوا،پنجاب، بلوچستان،بالائی، مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری کیساتھ تیز موسلادھار بارش متوقع ہے اس دوران شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری کے امکانات بھی ہیں۔

    عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،فلسطینی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے

    محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 اپریل منگل کے روز بھی بیشتر علاقوں جنوب مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں مین تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ،ٹرمپ کے حمایتی بھی بول اٹھے

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ،ٹرمپ کے حمایتی بھی بول اٹھے

    نیویارک: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی اور قدامت پسند امریکی صحافی ٹکر کارلسن بھی بول پڑے۔

    باغی ٹی وی : بیت اللحم میں موجود فلسطینی پادری منتھر آئزک کا انٹرویو کرتے ہوئے ٹکر کارلسن نے رائے دی کہ اگر ہم ایسی غیر ملکی حکومت کی حمایت کرتے ہیں جو گرجا گھروں کو تباہ کر رہی ہے، عیسائیوں کو مار رہی ہے تو ہم راستے سے بھٹک گئے ہیں۔

    انٹرویو میں فلسطینی پادری نے غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیافلسطینی پادری نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی کہوں گا، یہ جنگ معصوم بچوں، عورتو ں کی جانیں لے رہی ہے اسے روکنا ہوگا۔

    افغانستان طالبان کےر وپوش سربراہ عید پر منظر عام پر آگئے

    واضح رہے 7 اکتوبر سے جاری صیہونی درندگی میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہد اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکا کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی نظر نہیں آئیں۔

    دوسری جانب عید کے موقع پر بھی اسرائیلی مظالم میں کمی نہ آ ئی، مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں ہزاروں فلسطینیوں نے نمازِعیدالفطر ادا کی،فلسطینی شہریوں نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے بھی نمازِعید ادا کی،غزہ کے مظلوم اور بے گھر فلسطینی آج خیموں میں عید منا رہے ہیں،گھر اسرائیلی بمباری سے مسمار ہو چکے، اسرائیلی مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے، تاہم فلسطینی شہریوں میں جذبہ اسلام زندہ ہے اور عید منا رہے ہیں-

    پاپ سپر اسٹار ریحانہ کو شدید تنقید کا سامنا

    عید کے روز بھی اسرائیل بمباری سے باز نہ آ ریا، اسرائیلی فوج نے نصرت کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 افراد شہیدہوگئے، غزہ کے رہائشی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے ہیں، گزشتہ روز بھی چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں ڈیڑھ سو سے زائد شہری شہید ہوئے ہیں، غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 33 ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں 14500 بچے بھی شامل ہیں،

    رفح کے بچوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ان سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں،بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی بے گھر آبادی میں ایک فیصد بچے ایسے ہیں جو یتیم ہو چکے ہیں یا پھر اب ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں بچا، غزہ میں ایسا کوئی کیمپ نہیں جہاں موجود کسی بچے نے اپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو نہ کھویا ہو-

    عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،فلسطینی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے

  • افغانستان طالبان کےر وپوش سربراہ عید پر منظر عام پر آگئے

    قندھار: افغانستان میں بر سر اقتدار طالبان کےر وپوش سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ عید پر ناصرف وہ عوام کے درمیان دکھائی دیے بلکہ قندھار میں نماز عید کی امامت بھی کی،تاہم، اس موقع پر بھی انہوں نے اپنا چہرہ دکھانے سے گریز کیا تھا اور عوام کی طرف پیٹھ کر کے ان سے خطاب کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عید الفطر کے موقع پر اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک بیان میں لکھا کہ ہیبت اللہ اخوند زادہ نے قندھار کی سب سے بڑی مسجد میں ہزاروں نمازیوں کی امامت کی اور نماز عید پڑھائی-

    اس سال افغانستان کی وزارت برائے مذہبی امور نے احکامات جاری کیے تھے کہ عید کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کے آئمہ اخوند زادہ کا رمضان میں جاری کیا گیا ایک بیان عوام کو پڑھ کر سنائیں،اپنے اس بیان میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر نے ملکی عوام پر اسلام میں شریعت کی پابندی کرنے پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان کے عالمی برادری کی ساتھ اچھے تعلقات ہونا چاہئیں۔

    واضح رہے کہ سن 2016ء میں افغان طالبان کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے اخوند زادہ محظ چند ایک مواقع پر ہی منظر عام پر آئے ہیں اور اب تک ان کی صرف ایک ہی تصویر دستیاب ہے عمومی طور پر میڈیا نمائندگان کو ان سے ملاقات کرنے کے حوالے سے پابندی کا سامنا رہا ہے، جبکہ ان کی تصویر لینے یا فون پر ویڈیو بنانے پر بھی پابندی ہے۔

  • پاپ سپر اسٹار ریحانہ  کو شدید  تنقید کا سامنا

    پاپ سپر اسٹار ریحانہ کو شدید تنقید کا سامنا

    نیویارک: ہالی وڈ کی پاپ سپر اسٹار ریحانہ کو اُس کے ایک حالیہ فوٹو شُوٹ اُس کے ایک حالیہ فوٹو شُوٹ کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: انٹرویو میگزین کے لیے ریحانہ نے ایک ’بولڈ‘ فوٹو سیشن کروایا ہے، یہ بات زیادہ حیرت انگیز ہے نہ قابلِ مذمت،تاہم مداحوں تب آگ بولہ ہوئے جب پاپ اسٹار کی جان سے یہ فوٹو شُوٹ عیسائی راہبہ کے لباس میں کروایا گیا ہے۔ ریحانہ نے راہبہ (nun) کے لباس میں انتہائی قابلِ اعتراض پوز دیے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں نے ریحانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ایک خاتون نے لکھا کہ میں اگرچہ مسلم ہوں مگر یہ بات برداشت نہیں کی جاسکتی کہ کسی مذہب کے مخصوص لباس کی یوں تذلیل کی جائے بیشتر تبصروں میں کہا گیا ہے کہ جسے جو کرنا ہے کرے مگر مذہب سے کِھلواڑ نہ کرے۔

    اوور بلنگ :ایف آئی اے تحقیقات میں لیسکو کے 7 افسران پیش نہ ہوئے

    ریحانہ کا اپنے فوٹو شُوٹس کے ذریعے مذہبی جذبات بھڑکانے کا ٹریک ریکارڈ ہے، 2021 میں اُس نے ایک فوٹو شُوٹ میں ہندوؤں کے ایک مرکزی دیوتا گنیش کی شباہت اختیار کی تھی جبکہ اُس سے ایک سال قبل اُس نے اسلامی متن والا لباس پہنا تھا جس پر دنیا بھر میں شدید ردِعمل ظاہر کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم کامختلف ممالک کےسربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عیدالفطر کی مبارکباد

  • پاکستان بھر میں عید الفطر آج منائی جائے گی

    پاکستان بھر میں عید الفطر آج منائی جائے گی

    لاہور: پاکستان بھر میں عید الفطر آج 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی جانب سے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، یکم شوال المکرم 1445 ہجری 10 اپریل بروز بدھ ہوگاقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کی وجہ سے عالم اسلام کو ’اتحاد کا پیغام‘ مل رہا ہے۔

    بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر پیغام جاری کیا ، اپنے پیغام میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دعا گو ہوں عید ڈھیروں برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمیں رمضان کی سعادتیں اور خوشیاں نصیب ہوئیں، عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور ایثار و قربانی کا دن ہے، اخوت، رواداری سے سرشار ہو کر ایک متحد قوم بننے کی کوشش کریں۔

    ایران کے صوبے سیستان پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ ، 5 افسران ہلاک …

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورتینوں سروسزچیفس کی جانب سے قوم کوعیدکی مبارکباد دی گئی ہے،مسلح افواج کے سربراہان کا اپنے پیغام میں کہنا ہےکہ محاذپرموجودجوانوں کےلیے عیدکاحقیقی فخرفرنٹ لائن پرخدمات کی انجام دہی میں ہےقوم کی حفاظت اوراپنے پیاروں سے دورعیدکی خوشی قوم کی خدمت میں ہے ،اللہ تعالیٰ سب کومحفوظ ومستحکم کرے اس پرمسرت موقع پرقومی ہیروز کے غیرمتزلزل عزم کویادرکھیں،مسلح افواج اورقوم کےلیے قومی ہیروزمشعل راہ ہیں،ان جوانوں اوران کے اہلخانہ کی قربانیوں پرپوری قوم شکرگزارہے۔

    11 سالہ غیر مسلم لڑکی کا جبری مذہب تبدیل کرکے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ …

  • آسٹریلیا کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور

    آسٹریلیا کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور

    کینبرا: آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وانگ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کریں گے۔

    باغی ٹی وی :” روئٹز” کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وانگ نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ ان کی حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کرے گی جبکہ ان کا اعلان عالمی سطح پر مختلف ممالک کی جانب سے تنازع کا حل دو ریاستوں کے قیام قرار دینے کے بعد آیا جو ان کی سابقہ پالیسی کے برعکس ہے۔

    پینی وانگ نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے تنازع کا دو ریاستی حل ممکن ہوگا،آسٹریلیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری دو ریاستی حل کی طرف اقدامات تیز کرنے کے لیے فلسطینی ریاست پر بحث کر رہی ہے، کشیدگی کے ناختم ہونے والے سائیکل کو توڑنے کے لیے دو ریاستی حل واحد امید ہے۔

    پینی وانگ نے اس امکان کو مسترد کردیا کہ غزہ کی حکمران حماس کا اس میں کوئی کردار ہوگا اور کہا کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا،جو لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دشمن کو نوازنے مترادف ہے تو وہ غلط ہیں کیونکہ اسرائیل کی اپنی سلامتی دو ریاستی حل پر انحصار کرتی ہے،اسرائیل کے لیے دیرپا سلامتی اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک خطے میں فلسطین کو تسلیم نہیں جائے گا۔

    بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں …

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 153 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئےعرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر حملے جاری ہیں جس کے بعد شہادتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورت میں رفح پر حملہ کرے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی،واضح رہے کہ رفح مصر کے بارڈر کے قریب واقع فلسطینی شہر ہے جہاں اس وقت جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے 15 لاکھ سے زائد فلسطینی امداد کی خاطر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

    11 سالہ غیر مسلم لڑکی سے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  • ایران کے صوبے سیستان  پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ ، 5 افسران ہلاک ایک زخمی

    ایران کے صوبے سیستان پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ ، 5 افسران ہلاک ایک زخمی

    تہران: ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان،بلوچستان میں پولیس کی دو گاڑیوں پر حملے میں 5 افسران مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس کی کاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں،ایرانی خبرایجنسی تسنیم نے بتایا کہ پولیس افسران ایک ملزم کو لے کر واپس آرہے تھے جو گزشتہ ماہ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس افسر کے قتل میں ملوث تھا، ذمہ داری جیش العدل نے قبول کی ہے جبکہ پولیس پر حملے کا واقعہ اسی خطے میں چند روز قبل پاسداران انقلاب کے مرکز پر حملے کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

    بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں …

    جیش العدل صوبے میں بلوچ اقلیت کو بنیادی حقوق برابری کی بنیاد پر فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ حالیہ برسوں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہے افغانستان اور پاکستان کی سرحد سے منسلک علاقوں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کو حملوں کا سامنا رہا ہے اور جیش العدل سمیت دیگر گروپس حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

    11 سالہ غیر مسلم لڑکی سے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  • 11 سالہ غیر مسلم لڑکی کا جبری مذہب تبدیل کرکے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

    11 سالہ غیر مسلم لڑکی کا جبری مذہب تبدیل کرکے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

    شیخو پورہ: 11 سالہ غیر مسلم لڑکی کا جبری مذہب تبدیل کرکے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروز والا کے رہائشی سلیم مسیح نے بتایا کہ 27 مارچ کو تھانہ فیروز والا کے اہلکار ان کے گھر آئے اور بتایا کہ وہ 28 مارچ کو اپنی بیٹی یروشہ کو لے کر فیروز والا عدالت میں پیش ہوں جب وہ اپنی بیٹی اور چند دیگررشتہ داروں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے سابق ہمسائے عمران سرفراز نے ان کے خلاف درخواست دائر کی ہے، عمران سرفراز ان کے بیٹی یروشہ کا شوہر ہے اور میں نے اسے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔

    سلیم مسیح کے مطابق انہوں نے معززعدالت کو اپنی بیٹی کی پیدائش کا سرٹیفیکٹ دکھایا جس کے مطابق ان کی بیٹی کی عمر صرف 11 برس ہے جبکہ ملزمان نے اپنی درخواست کے ساتھ جو نکاح نامہ لف کیا تھااس میں نکاح کی تاریخ 10 اکتوبر 2023 درج تھی، شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے عدالت نے حبس بے جا کی درخواست خارج کردی اور پولیس کو ملزمان عمران سرفراز، اس کی والدہ، نکاح خواں اور گواہوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    اوور بلنگ :ایف آئی اے تحقیقات میں لیسکو کے 7 افسران پیش نہ ہوئے

    سلیم مسیح نے بتایا کہ ملزمان نے دھوکے سے ان کی بیٹی کا جبری مذہب تبدیل اور نکاح کیا ہے،صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے واقعہ کا علم ہونے کے بعد سلیم مسیح سے رابطہ کیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

    وزیراعظم کامختلف ممالک کےسربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عیدالفطر کی مبارکباد

    بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں …

  • اوور بلنگ :ایف آئی اے تحقیقات میں  لیسکو کے 7 افسران پیش نہ ہوئے

    اوور بلنگ :ایف آئی اے تحقیقات میں لیسکو کے 7 افسران پیش نہ ہوئے

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی بجلی کے بلز میں اوور چارجنگ کی تحقیقات میں طلب کیے جانے کے باوجود لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے 7 سپرنٹنڈنگ انجینیئرز پیش نہ ہوئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایف آئی اےنے اوورچارجنگ کی تحقیقات کے معاملے پر لیسکو کے 7 ایس ایزکو انکوائری کے لیےبلایاتھا مگر وہ پیش نہ ہوئےایف آئی اے سے کہاگیا ہے انکوائری کرنی ہے تو لیسکو ہیڈآفس آئیں، لیسکو افسران اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، عید کے بعد وکلا کے ذریعے جواب دیں گے،لیسکو ایس ایز کا مؤقف ہے کہ صرف نیپرا اوور بلنگ کی جانچ پڑتال کرسکتا ہے، ایف آئی اے اوور بلنگ کامعا ملہ نہیں دیکھ سکتا۔

    دوسری جانب گیپکوآفیسرز ایسوسی ایشن اورلیبریونین کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ ایف آئی اے کی طرف سے کوئی بھی گرفتاری ہوئی تو پورا گیپکو بند کردیا جائےگا،اجلاس میں ایف آئی اے سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔