Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا

    ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا

    پشاور :چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا –

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، بار کونسل کے ارکان اور وکلانے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ 31 سال کے عرصے میں 15ہزار فیصلے دیئے جن میں صرف 509 فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے، اس میں بھی 279 کو عدالت عدلیہ نے برقرار رکھا، ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا جب کہ کوئی سائل سمجھتا ہےکہ داد رسی قانون کے مطابق نہیں ہوئی تو قیامت کے دن حاضر ہوں، انکوائری میں اے پی ایس فیملیز اور دیگر گواہان کے ساتھ فوجی افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔

    آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی …

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے، سینئر جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کےنامزد چیف جسٹس ہیں،محمد ابراہیم خان ایک پاکستانی قانون دان ہیں جو 6 جولائی 2023ء سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ وہ 11 اگست 2016ء سے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ہیں،ابراہیم خان پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع صوابی میں پیدا ہوئے انھوں نے 1974ء سے 1979ء تک کیڈٹ کالج کوہاٹ میں تعلیم حاصل کی، انھوں نے پشاور یونیورسٹی سے الحاق شدہ خیبر لا کالج سے بھی تعلیم حاصل کی-

    چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا

  • وزیر  توانائی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیا

    وزیر توانائی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نےتمام ڈسکوز کے چیئرمین اور سی ای اوز کو ہر قسم کی بجلی چوری کے خاتمےکیلئے 23 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

    باغی ٹی وی : پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر بجلی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بجلی چوری کے اصل نقصانات کے اعداد و شمار سے مطابقت نہیں رکھتا، تمام متعلقہ افسران بجلی چوری کے تمام ذرائع کا سراغ لگا کر سدباب کریں۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ تمام ڈسکوز کے ایس ایز، ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو متعلقہ فیلڈ اسٹاف کو اپنے علاقوں میں چوری نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا ہو گا، تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ان سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کر کے وزارت میں جمع کرائیں گے، ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، عدم مطابقت یا متضاد شواہد پر محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف قانونی، تادیبی کارروائیاں ہوں گی بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دینےکیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیں گی، ملازمت سے برخاست کرنے میں رکاوٹ بننے والے قوانین میں ترامیم ہوں گی۔

    حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    سپریم اور ہائیکورٹس ججز کو کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی

    پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا …

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا  ایف آئی اے کو اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نےسابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی فیض حمید صحافی جاوید چوہدری اور شاہد میتلا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے، لاپرواہی برتنے اور مختلف واقعات کو غلط بیان کرنے پر جنرل قمرجاوید باجوہ، فیض حمید اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض کردیا، جس پر عدالت نے جنرل (ر) باجوہ کے اعتراضات کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔

    وکیل جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 6 ماہ پہلے کہا گیا کہ درخواست دائر ہوئی ہے، 6 ماہ بعد پتہ چلا کہ ایف آئی اے کودرخواست موصول ہی نہیں ہوئی، جو درخواست 6 ماہ بعد جمع ہو اس کی کوئی وقعت نہیں اسے خارج کردینا چاہیئے۔

    پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا …

    ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ درخواست آگئی ہے توہم قانون کے مطابق دیکھ کر فیصلہ کریں گے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ یہ عام مقدمہ ہے ٹھیک ہے بڑے لوگ بھی اس میں ہیں لیکن ایف آئی اے نے پہلے دیکھنا ہے کہ اس میں کوئی جرم بنتا ہے کہ نہیں، اس سے قبل 22 اے کا ایک کیس آیا تھا اس میں سینئر ججز نے آرڈر کیا تھا، جن سینئیر ججز نے آرڈر کیا میں نام نہیں لیتا لیکن میں وہ آرڈر نہیں کرتا، پرچہ دیں یا نہ دیں میرا کام یہ نہیں کام پھر بھی ایف آئی اے کا ہے، کل کو کیا پتہ ایف آئی اے کہہ دے پرچہ بنتا ہے یا کہہ دے پرچہ نہیں بنتا۔

    بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر …

    چیف جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ قانون اور قاعدے کے مطابق ایف آئی اے نے انکوائری کا فیصلہ کرنا ہے، ہم ڈائریکٹ نہیں کہہ سکتے کہ پرچہ کریں، ایف آئی اے کو قانون اور قاعدے کے مطابق فیصلہ کرنے دیں، ضرورت ہوئی تو ہم ڈویژن بینچ کو بھی معاملہ بھیج سکتے ہیں، یہ بھی نہیں کہوں گا روزانہ بلا کر تنگ کریں یا تنگ نہ کریں، جو بھی تفتیشی ہوگا اسے کہیں قانون قاعدے کے مطابق دیکھے، اس میں جرنلسٹ بھی ہیں اور دیگر لوگ بھی ہیں-

    عدالت  نے ایف آئی اے میں دائر درخواست پر ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

  • بچہ ماں سے چھین کر بیرون ملک بھیجنے کا معاملہ، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    بچہ ماں سے چھین کر بیرون ملک بھیجنے کا معاملہ، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں کمسن بچے کے دستاویزات تبدیل کرکے بیرون ملک لے جانے کے معاملے میں سماعت کے دور ان عدالت نے برہمی کا اضہار کر تے ہوئے کہا کہ آپ نے بدنام زمانہ لوگ بھرتی کیے ہوئے ہیں، ہر کرپٹ بندہ اہم عہدے پر موجود ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں کمسن بچے کے دستاویزات تبدیل کرکے بیرون ملک لے جانے کے معاملے کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بچہ ماں سے چھین کر بیلجیئم بھیجے جانے کے معاملے پر رابعہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، سیکرٹری وزرات خارجہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے-

    دور ان سماعت عدالت نے کہا کہ ایک سال تک آپ نے اس عدالت کو بھی دھوکہ دیا کہ ملزم دبئی میں پکڑا گیا ہے، اب ایک ماہ میں نتیجہ چاہیے ہر پیشی پر یہ خواتین آتی ہیں، 3 سال گزر گئے ہیں، اگلی پیشی پر آپ کے وزرا کو بلائیں گے، اس کے بعد وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ رہ جاتے ہیں، ایک سال ہمارا اس طرح سے ضائع کیا گیا کہ ملزم پکڑا گیا ہے، آپ نے بدنام زمانہ لوگ بھرتی کیے ہوئے ہیں، ہر کرپٹ بندہ اہم عہدے پر موجود ہے۔

    سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے بیلجیم کے سفیر سے اس حوالے سے کوئی رابطہ کیا ؟جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے،عدالت نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی رابطہ کیا ہے تو کوئی خط دکھائیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم یورپ ڈویژن سے بات کر کے منگوا سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ کوشش آپ 3 سال سے کر رہے ہیں، آپ مجھے اپنی مرضی کا وقت بتا دیں۔

    سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ہم تو اپنی طرف سے کوشش کریں گے، دوسرے ملک کے جواب پر منحصر ہے، عدالت نے کہا کہ دوسرا ملک بھی اسی وقت کچھ کرتا ہے، جب آپ سنجیدگی سے کوشش کرتے ہیں، اگر آپ سے یہ کام نہیں ہو سکتا تو بتا دیں، ہم آپ کے وزیر کو بلا لیتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا …

    سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ میں نے دفتر خارجہ سے بات کی ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں 2 ماہ دئیے جائیں، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ نہیں، 2 ماہ نہیں دئیے جا سکتے، آپ کو میں ایک ماہ کا وقت دے رہا، ایک ماہ کا وقت بھی بہت زیادہ ہے، ہمیں ایک ماہ میں نتیجہ چاہیے، ورنہ ہم آپ کے وزرا کو بلائیں گے، بلکل جھوٹ بول رہے ہیں آپ، آپ نے ایسا کوئی خط نہیں لکھا، قسم کھا رکھی ہے کام نہ کرنے کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کروائی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلی سماعت پر رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔

    بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر …

  • کنگنا رناوت نے گائے کے گوشت سے متعلق خاموشی توڑ دی

    کنگنا رناوت نے گائے کے گوشت سے متعلق خاموشی توڑ دی

    ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت اپنے اچھے ہندو ہونے کی وضاحتیں دینے لگیں –

    باغی ٹی وی: کنگنا رناوت بھارتی انتہاپسندوں کے نظریات کی طرف جھکاؤ رکھتی دکھائی دیتی ہیں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں،اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر گائے کے گوشت سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اس دعوے کو شرم ناک قرار دے دیا ہے جو سیاسی مخالف امیدوار نے کیا تھا، کانگریس رہنما وجے وادیتوار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کنگنا رناوت نے ماضی میں گائے کا گوشت کھایا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر کہا کہ لوگ میری امیج کو خراب کرنا چاہ رہے ہیں، میں نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا ہےیہ انتہائی شرم ناک ہے کہ میرے متعلق بےبنیاد خبر کو اچھالا جا رہا ہے میں ہمیشہ یوگک اور ایورویدھک طرز زندگی کو پروموٹ کرتی آئی ہوں، ایسے حربے میری ذات اور امیج کو خراب نہیں کر سکتے ہیں، لوگ مجھے جانتے ہیں اور انہیں اس بات کا علم ہے کہ میں ایک فخریہ ہندو ہوں اور انہیں کچھ بھی بدزن نہیں کر سکتا ہے۔

    حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    واضح رہے اداکارہ نے گزشتہ ماہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ مندی کے علاقے سے بی جے پی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد ہوئی ہیں۔

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

  • پی ٹی آئی کا  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی : آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے، سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی کل کے اجلاس میں ہوگا، حکومتی اتحاد کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا گیا جبکہ عددی اعتبار سے یوسف رضا گیلانی کو اکثریت حاصل ہے جس کے بعد سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بالترتیب 19، 19 سینیٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عدالت میں چیلنج کردیا-

    حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا ، ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کیے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے۔

    بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر رپورٹ طلب

    ذرائع کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے، چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاء صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے، جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا، آئینی اسکیم کو پامال کیا گیا، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں ذمہ داروں کے خلاف آئین شکنی کی کارر وائی ہونی چاہیئے۔

    سپریم اور ہائیکورٹس ججز کو کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی

    پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروادی جب کہ انتخاب عدالت میں بھی چیلنج کردیا۔

    پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواکے سینیٹ الیکشن تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ملتوی کیاجائے۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نہیں، آپ ہی ایوان کےکسٹوڈین ہیں، آپ کا فرض ہے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں، آپ سے مطالبہ ہے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا عمل شروع نہ کیاجائے، جب تک خیبر پختونخوا میں الیکشن نہیں ہو جاتے، یہ انتخاب نہ کرایا جائے۔

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    دوسری جانب پی ٹی آئی نےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاا نتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جس میں پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز نےچیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنےکیلئے درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سینیٹر زرقا، سیف اللہ نیازی، سیف اللہ ابڑو، فلک ناز چترالی ، فوزیہ ارشد اور ہمایوں مہمند نے دستخط کیے۔

    پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سینیٹ کے قیام کا مقصد تمام صوبوں کو برابر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے، خیبر پختونخوا کو اس کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے لہٰذا صوبے کی سینیٹ نشستوں کےانتخاب تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب روکاجائے۔

    بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر رپورٹ طلب

  • سندھ  میں گرمی کی شد ت میں اضافہ،ماہرین نے عید پر بارش کی خوشخبری بھی سنا دی

    سندھ میں گرمی کی شد ت میں اضافہ،ماہرین نے عید پر بارش کی خوشخبری بھی سنا دی

    کر اچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے 12 اپریل تک گرمی کی شدت بڑھنے اور 14 اپریل کو بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی :موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سندھ کےبیشترمقامات پرگرمی بڑھ رہی ہے،عید کےدنوں میں کراچی میں درجہ حرارت 37سے38 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے سندھ میں 12 اپریل تک موسم گرم جبکہ 12 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، 13 یا 14 اپریل سےمغربی ہوائیں ملک کے بیشتر مقامات پربارشوں کاباعث بنیں گی، کراچی میں بھی 14 اپریل سےبارش کاامکان ہے اس دوران شہر قائد میں ہلکی سےمعتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

    جواد میمن نے بتایا ہے کہ رواں سال اپریل میں معمول سے زائد بارشیں ملک میں ہوسکتی ہیں، 22 یا 23 اپریل تک مزید مغربی سسٹم ملک میں بارشوں کا باعث بن سکتے ہیں اس دوران کراچی میں بھی 22 یا 23 اپریل تک بارش کا امکان رہے گا۔

    سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہےگا اس دوران کراچی کا درجہ حرارت آج 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہےہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

  • بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد: بجلی اورگیس کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نے مہنگائی کو 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974 کے بعد سب سے زیاد رہی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے پیداواری لاگت میں کافی اضافہ کردیا،عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنےکی بڑی وجہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ قراردیا ہے –

    عالمی بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی 50 فیصد سے بڑھ گئی اور توانائی کی افراط زر 50.6 فیصد رہی جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 40.6 فیصد تھی، رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی28.8 فیصد رہی جوگزشتہ سال اسی عرصے میں 25 فیصد تھی۔

    رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا

    عالمی بینک نے کہا کہ روپےکی قدر میں استحکام، مقامی سطح پر فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردباؤ میں کمی کے باوجود پاکستان میں مہنگائی بڑھی، رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال 29.2 فیصد تھی تاہم آئندہ مالی سال 2025 میں اوسط مہنگائی 15 فیصد اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 11.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی …

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

  • سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

    سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

    اسلام آباد: سعودی عرب کے معروف عالمِ دین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ فیصل مسجد میں نمازِعید کی امامت کریں گے۔

    ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ 10 روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچے ہیں، ملک میں ان کا قیام 16 اپریل تک رہے گا اس دوران وہ حکام سے بھی ملیں گے، اس دورے کا بنیادی مقصد بین المذاہب اور بین المالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے،وہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِعید کی امامت کریں گے،وہ سیرت النبی میوزم کا سنگِ بنیاد پر بھی رکھیں گے۔

    ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی نے 2019 میں مسلم اور غیر مسلم اسکالرز کے درمیان مکالمے کی بنیاد رکھی جو دی چارٹر آف مکہ (میثاقِ مکہ) پر منتج ہوا، یہ چارٹر یا میثاق مختلف مذاہب میں افہام و تفہیم اور باہمی احترام یقینی بنانے کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، موتمر عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور کونسل آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ دینی خدمات کے حوالے سے نمایاں رہے ہیں اسلامو فوبیا کے خاتمے اور مذہبی بنیاد پر پُرامن بقائے باہمی کے فروغ سے متعلق اُن کی خدمات کو عالمی طح پر سراہا جاتا رہا ہے۔

    مسجد الحرمین مسجد نبوی ﷺ میں ختم قرآن اور دعا ،فلسطینیوں کےلیے خصوصی …

    سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں

    رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا

  • حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    کراچی: حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : حکومت سندھ نے عید الفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات بدھ 10 اپریل سے ہفتہ 13 اپریل تک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر پر 10 سے 13 اپریل تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر رپورٹ طلب

    ادھر ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں آج چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونےکا امکان ہے، سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

    سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں

    مسجد الحرمین مسجد نبوی ﷺ میں ختم قرآن اور دعا ،فلسطینیوں کےلیے خصوصی …