Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے،کراچی پولیس چیف

    کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے،کراچی پولیس چیف

    کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا ہے کہ کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے-

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی عمران یعقوب کا کہنا تھاکہ کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے، کراچی میں رمضان میں 3 سے 4 لاکھ گداگر آتے ہیں، عید سیزن لگاتے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اندرون سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں سے آتے ہیں، روایتی طریقوں سے کرائم کو ٹریس نہیں کرسکتے، ہمیں جدید طریقوں پر جانا ہوگا، کراچی میں زیادہ کیمرے لگائے جائیں تاکہ ملزمان کی نشاندہی ہوسکے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ماہ رمضان میں اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی اور رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 55 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

    سوئس سفارتخانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا …

    کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول

    مبشر لقمان کی گاڑی کے نیچے بچہ آ گیا، ہسپتال میں باپ آیا تو کیا …

  • میئرکراچی مرتضیٰ وہاب  سندھ حکومت کے ترجمان مقرر

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان مقرر

    کراچی: میئرکراچی مرتضیٰ وہاب شہر کا انتظام سنبھالنے کے ساتھ سندھ حکومت کی ترجمانی بھی کریں گے۔

    باغی ٹی وی: میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کو ترجمان سندھ حکومت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ وہاب کے ساتھ گھنور خان اسران بھی تر جمان سندھ حکومت ہوں گے۔

    واضح رہے کہ میئر کراچی ہونے کی وجہ سے مرتضیٰ وہاب عام انتخاب میں کسی بھی نشست سے کھڑے نہیں ہوئے تھے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں ترجمان مقرر کیا گیا ہے-

    سوئس سفارتخانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا …

    کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول

    مبشر لقمان کی گاڑی کے نیچے بچہ آ گیا، ہسپتال میں باپ آیا تو کیا …

  • سوئس سفارتخانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو  یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا

    سوئس سفارتخانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا

    اسلام آباد میں سوئس سفارت خانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے 5 پاکستانی ساتھیوں نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں شاہ اللہ دتہ کے قریب اپنی گاڑیاں پارک کیں اور پھر ہائیکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا ڈاکوؤں نے موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں اور پھر خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 افراد کو چھوڑ دیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے جن دو افراد کو جانے کی اجازت دی انہیں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر مجبور کیا اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا جائے گا 2 افراد نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکالے اور رقم ڈاکوؤں کے حوالے کر دی جس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔

    وفاقی نظامت تعلیمات کی نااہلی،نتائج کا اعلان مسلسل تاخیر کا شکار

    گولڑہ تھانے کے پولیس اہلکار کے مطابق سیاحوں کو ٹیکسلا میں واقع اسٹوپا کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان کی گاڑیاں گولڑہ تھانے کی حدود میں کھڑی تھیں، اس لیے متعلقہ تھانہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول

  • شوال کا چاند نظر آ گیا ، عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی

    شوال کا چاند نظر آ گیا ، عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی

    کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا،عیدالفطر کل 10 اپریل ہو گی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی۔

    کراچی میں محکمہ موسمیات کے 4 افسران نے چاند دیکھنے کی اطلاع دی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق 4 افسران نے ڈیجیٹل ٹیلی اسکوپ سے چاند دیکھا ہے اور 7 بج کر 19 سے 7 سے 24 منٹ تک چاند دیکھا گیامحکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں چاند نظرآنے کا وقت 7 بجکر 42 منٹ تک تھا۔

    دوسری جانب زونل کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے چارافراد نے چاند دیکھنے کی اطلاع دی ہے میں نے چاند نہیں دیکھا ہے، محکمہ موسمیات والوں نے دیکھا ہے اور اسلام آباد کو رپورٹ دے دی ہے۔

    رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں- زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ صحافیوں نے چاند نظر آنے کا دعویٰ کیا ہے ،ہمیں اب تک چاند نظر نہیں آیا ہے –

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شیخوپورہ سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہو ئی ہے، سرائے عالمگیر، اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ہیں۔

    پشاور میں زونل کمیٹی اجلاس کو 60 غیر مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں یوسف بابا پڑانگ غار سے 15, سوڑیزئی سے 2 شہادتیں موصول ہوئی ہیں ، ضلع خیبر سے اب تک 13 غیر مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہے ، زونل کمیٹی کے مطابق ٹیلیفون پر غیر مصدقہ شہادتیں موصول ہو رہی، شہادتوں کی تصدیق کے بعد شہادتوں کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے-

    مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہو رہے ہیں، اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں تاہم بلوچستان کے مختلف شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے، کوئٹہ میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، صوبے میں جہاں مطلع صاف ہے وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند کی عمر آج (منگل کی) شام انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے مکمل ہوگی ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ آج منگل کے روز شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں نئےچاند کی پیدائش کل رات 11 بج کر21 منٹ پر ہو چکی ہے، آج چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے پیش نظر اب وہاں عید الفطر (یکم شوال المکرم) کل 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

  • وزیراعظم  نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

    وزیراعظم نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو ای سی سی کا رکن مقرر کردیا ہے، وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی ہے جب کہ ای سی سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے،ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا سمیت اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے کمیٹی کی تشکیل نوپر وزیرخزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا تھا اور ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ،خانہ کعبہ کے …

    ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا

    وزیر توانائی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیا

  • کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات طلاق کا باعث بن رہا ہے، مفتی احمد الحسنات

    کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات طلاق کا باعث بن رہا ہے، مفتی احمد الحسنات

    اردن کے مفتی اعظم احمد الحسنات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران طلاق کے رجسٹرڈ ہونے والے کیسز میں زیادہ تر کا سبب شوہر اور اہلیہ میں کھانے پینے کا اختلاف ہے۔

    باغی ٹی وی: العربیہ اردو کے مطابق مفتی اعظم احمد الحسنات نے المملکہ ٹی وی کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ان کے پاس طلاق کے آنے والے کیسز میں کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات اور کافی کا ایک کپ جیسی وجوہات سامنے آئیں یہ اختلاف گھریلو ناچاقی اور لڑائیوں کا باعث بن رہا ہے،ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ اردن میں گزشتہ سال کے پہلے مہینوں کے مقابلے اس سال کے آغاز سے طلاق کے واقعات میں کمی آئی ہے، غزہ کے واقعات نے طلاق کی شرح پر مثبت اثر ڈالا، کیونکہ شوہروں نے جنگ زدہ غزہ کے مردوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کو قتل و غارت گری پر صبر کرتے ہوئے دیکھ کر صبرکرنا سیکھا ہے۔

    ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا

    وزیر توانائی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ،خانہ کعبہ کے …

  • ایس ایس جی کی شرٹ پہن کر گھومنے والا موٹر سائیکل سوار  گرفتار

    ایس ایس جی کی شرٹ پہن کر گھومنے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار

    لاہور: ایس ایس جی کی شرٹ پہن کر گھومنے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پرانی انار کلی کے علاقے میں پیٹرولنگ آفیسر محمد ذیشان نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا اور کارروائی کے لیے کاغذات طلب کیے، جس پر موٹرسائیکل سوار طیش میں آگیا، حساس ادارے کی ٹی شرٹ پہنے موٹر سائیکل سوار نے خود کو اہل کار ظاہر کیا ، تاہم اپنی شناخت نہیں کروا سکا، بعد ازاں ملزم عادل کو موٹرسائیکل سمیت تھانہ پرانی انارکلی میں بند کردیا گیا۔

    سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے پیٹرولنگ آفیسر ذیشان کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سند دینے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کےساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا

    وزیر توانائی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیا

    سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

  • کالےرنگ  کی بیٹی کیوں پیدا ہوئی، باپ نے زہر کھلاکر مار ڈالا

    کالےرنگ کی بیٹی کیوں پیدا ہوئی، باپ نے زہر کھلاکر مار ڈالا

    آندھرا پردیش: بھارت میں سفاک شخص نے کالی رنگت کو وجہ بناکر مبینہ طور پر 18 ماہ کی بیٹی کو زہر کھلاکر مار ڈالا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے پیٹسانے گنڈلا گاؤں سے تعلق رکھنے والے مہیش نے 18 ماہ کی بیٹی اکشیا کو پرساد میں زہر ملاکر کھلادیا، بعد ازاں مہیش نے اپنی اہلیہ کو بچی کی موت کے حوالے سے بھی جھوٹ بولنے پر مجبور کیا، شراوانی نامی خاتون نے کالی رنگت والی بیٹی کو جنم دینے پر شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے تشدد اور بیٹی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

    ایف آئی آر میں شراوانی نے کہا کہ اس کے سسرالی اسے بچی کے پاس نہیں جانے دیتے تھے، 31 مارچ کو خاتون نے اپنی بچی کو بے ہوش پایا جس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا جس کے بعد اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا، مہیش نے شراوانی کو مجبور کیا کہ وہ اکشیا کی موت کی وجہ سے متعلق رشتہ داروں سے کہے کہ بچی کی موت دورہ پڑنے سے ہوئی جس کے بعد بچی کی لاش کو جلد ازجلد دفن کر دیا گیا تاہم شراوانی کی ماں نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرادی، مہیش اس سے قبل بھی اکشیا کو دیوار پر پھینک کر ، کمرے میں بند رکھ کر اور پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کرنے کی کوشش کرچکا تھاپولیس نے بیٹی کے قاتل باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا۔

    بچہ ماں سے چھین کر بیرون ملک بھیجنے کا معاملہ، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ …

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ،خانہ کعبہ کے …

    سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

  • سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

    سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

    سجاول: سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی: ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے جس سے ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا، نور ویسٹ کنواں نمبر1 کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی جس کے بعد گیس دریافت ہوئی، گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے، اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی ہوگی، او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کر دیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج …

    پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا …

    سندھ میں گرمی کی شد ت میں اضافہ،ماہرین نے عید پر بارش کی خوشخبری …

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی  وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ،خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ،خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل

    مکہ المکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی، خانہ کعبہ کا طواف کیاخانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے ۔

    باغی ٹی وی: سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی، وزیراعظم نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

    وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعائے خصوصی کی، وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج …

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مغرب کی نماز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ادا کی، قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد کی دعوتِ افطار میں شرکت بھی کی،سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا تھا، جہاں الصفا پیلس آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا …