Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سپریم  اور ہائیکورٹس ججز کو  کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی

    سپریم اور ہائیکورٹس ججز کو کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو موصول مشکوک خطوط کی تحقیقات میں پیشر فت سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی ہے، خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فارنزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی، فارنزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے ، ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے اور سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کو بھجوائے گئے خطوط ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے۔

    امریکا میں ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن کا کور نکل گیا

    ذرائع کا کہنا ہے پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل سی سی ٹی وی ویڈیوز کا نادرا سے شناخت کا عمل جاری ہے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھجوانےکا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے، ججز کے خطوط میں ڈالا گیا آرسینک پاؤڈر بھی ایک ہی شخص نے خریدا، جب کہ خطوط میں موجود آرسینک جس مقام سے خریدا گیا، تفتیشی اہلکار اس کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔

    کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  3 افراد قتل

    کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

    کراچی( باغی ٹی وی )کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے 2 واقعات میں 3 افراد قتل ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق میٹروول سائٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا شخص بھی دم توڑ گیاایس ایس پی کیماڑی کےمطابق دونوں افراد گاڑی میں موجود تھے جس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت لگتا ہے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کے پاس رقم کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کروڑ 26 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے،مقتولین کی شناخت شیرعالم اور ذاکر کے نام سے ہوئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    امریکا میں ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن کا کور نکل گیا

    دوسری طرف گلزار ہجری میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق گلزار ہجری سکندر گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 30 سالہ شجاعت نے ڈاکوؤں پر لائسنس یافتہ پستول تانی تھی، ملزمان کی فائرنگ شجاعت جاں بحق ہوگیا، مقتول شادی شدہ اور پک اینڈ ڈراپ کا کام کرتا تھا، شجاعت بیوٹی پارلر کے اسٹاف کو ڈراپ کرنے نکلا تھا۔

    سیاست میں سفارتی سمجھ بوجھ کا فقدان،عمران خان کا نقصان

  • بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر رپورٹ طلب

    بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر رپورٹ طلب

    اسلام آباد(باغی ٹی وی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانےکے فیصلے پرعمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل آفس سے اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمدکیوں نہیں ہوا؟

    عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ متعلقہ حکام سےرابطہ کرکے آج ہی آگاہ کریں، چیف کمشنر آفس، جیل حکام اور دیگر فریقین سےرابطہ کرکے رپورٹ دیں،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ دونوں طرف سے سیاست ہو رہی ہے،عید کے بعد اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

    مسجد الحرمین مسجد نبوی ﷺ میں ختم قرآن اور دعا ،فلسطینیوں کےلیے خصوصی …

    خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کی ان کے شوہر عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے باعث عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست دائر کی گئی تھی ، عدالت نے گزشتہ سماعت پربشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرانے کی ہدایت کی تھی اور دونوں کی عید پر ملاقات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

    امریکا میں ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن کا کور نکل گیا

  • مسجد الحرمین   مسجد نبوی ﷺ میں ختم قرآن اور دعا ،فلسطینیوں کےلیے خصوصی دعائیں

    مسجد الحرمین مسجد نبوی ﷺ میں ختم قرآن اور دعا ،فلسطینیوں کےلیے خصوصی دعائیں

    مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ: مسجد الحرمین مکہ یعنی مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ میں 29 ویں تراویح میں ختم قرآن اور دعا کرائی گئی۔

    باغی ٹی وی :ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، دعا میں مظلوم فلسطینیوں کےلیے ہر آنکھ اشک بار نظر آئی، اس دعا میں میں لاکھوں افراد شریک ہوئے جس کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، مسجد الحرام کےاندرونی اوربیرونی صحنو ں کے علاوہ چھت اوراطراف کی سڑکیں زائرین سے بھر گئیں۔
    https://x.com/wmngovsa/status/1776993333186883585
    https://x.com/wmngovsa/status/1777091993111286131
    https://x.com/wmngovsa/status/1776974121102160146
    سعودی میڈیا کے مطابق 29ویں تراویح کے اختتام پر لوگوں کی بڑی تعداد مغرب سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچ گئی تھی اور وہیں افطار کیا،مغرب اور اس کے بعد عشا و تراویح کی نمازیں بھی حرمین الشریفین میں ادا کیں۔

  • امریکا میں ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن کا کور نکل گیا

    امریکا میں ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن کا کور نکل گیا

    امریکا کے ڈینور ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران ایک بوئنگ 737 طیارے کے انجن کا کور نکل گیا اور ونگ فلیپ سے جا ٹکرایا۔

    باغی ٹی وی: ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد پائلٹ نے ایمرجنسی کال دی اور طیارے کو ڈینور ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا،طیارے کو ڈینور ایئر پورٹ حفاظت سے واپس اتارنے کے بعد تمام مسافروں کو متبادل طیارے میں ہیوسٹن روانہ کردیا گیا،ایک ہفتے کے دوران ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے کسی طیارے میں خرابی یا حادثے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ اتوار کی صبح (پاکستان میں شام) ڈینور سے ہیوسٹن جانے والی پرواز 3695 کے ساتھ یہ حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا، ایئر لائن نے ایک بیان میں مسافروں سے معذرت چاہتے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں اور ملازمین کی سلامتی ہر حال میں مقدم ہے، ماہرین کی ٹیمیں متاثرہ طیارے کا معائنہ کر رہی ہیں-

  • چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا

    چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا

    پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس میں ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وائس چیئرمین بار کونسل سمیت دیگر بھی مدعو ہیں،چیف جسٹس ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

    محمد ابراہیم خان ایک پاکستانی قانون دان ہیں جو 6 جولائی 2023ء سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ وہ 11 اگست 2016ء سے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ہیں،ابراہیم خان پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع صوابی میں پیدا ہوئے انھوں نے 1974ء سے 1979ء تک کیڈٹ کالج کوہاٹ میں تعلیم حاصل کی، انھوں نے پشاور یونیورسٹی سے الحاق شدہ خیبر لا کالج سے بھی تعلیم حاصل کی-

    آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی …

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    سابق سیکرٹری پنجاب کی نماز جنازہ آج 10:30 پر ادا کی جائیگی

  • رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا

    رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا

    کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ سے شروع ہوکر رات ایک بج کر 52 منٹ پر اختتام پزیر ہوگا،رات 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا، سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو، پھر ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا جائے گا۔

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی …

    سابق سیکرٹری پنجاب کی نماز جنازہ آج 10:30 پر ادا کی جائیگی

  • سعودی عرب میں آج چاند نظر  آنے کا امکان نہیں

    سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں

    ریاض: ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں آج چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

    باغی ٹی وی ٌ: عرب میڈٰیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونےکاامکان ہے، سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا جس کیلئے سعودی عرب نے شہریوں سے آج 8 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کررکھی ہے،اسی حوالے سے سعودی سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چاند نظر آنے کی اطلاع دیں اور متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کا چاند انسانی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد چاند نظر آنے کی اطلاع قریبی عدالت یا مرکز کو دی جانی چاہیےسعودی عرب میں شوال کے چاند کا باضابطہ اعلان سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی …

    سیالکوٹ:شہر گردونواح میں ڈاکو راج برقرار ،پولیس بے بس ہوگئی

  • نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    قصے اور کہانیاں/آغا نیاز مگسی

    بلوچستان قبائلی نوابوں اور سرداروں کی سرزمین ہے . اس سرزمین میں کٸی نامور قباٸلی سرداروں نے جنم لیا ہے . قیامِ پاکستان سے قبل جو نامور بلوچ سردار گزرے ہیں ان میں سردار چاکر خان رند ، سردار گوہرام خان لاشاری ، خان آف قلات نوری نصیر خان ، میر محراب خان ، میر محمود خان و دیگر اکابرین ہیں لیکن ان میں نواب یوسف عزیز مگسی ان سب سے مختلف ثابت ہوئے اس لیے کہ انہوں نے روایتی قباٸلی سوچ اور جنگ و جدل کے برعکس شعور و آگاہی کی تحریک چلاٸی اور علم کی شمع روشن کرنے کی مہم شروع کی تھی اور بلوچستان کے قبائلی سماج میں سیاسی جدوجہد کی ابتدا بھی انہوں نے کی ۔ اس لیے نواب یوسف عزیز مگسی کو اولین بلوچ قاٸد کے خطاب سے یاد کیا جاتا ہے .

    قیامِ پاکستان کے بعد جو بلوچ نواب اور سردار سیاسی اور قباٸلی لحاظ سے عزت اور شہرت کی بلندیوں پر فاٸز ہوٸے ان میں میر غوث بخش بزنجو جن کو بابائے بلوچستان بھی کہا جاتا ہے ، میر جعفر خان جمالی جن کو فدائے ملت بھی کہا جاتا ہے ، کے علاوہ نواب اکبر خان بگٹی سردار عطا اللّٰہ مینگل نواب خیر بخش مری نواب نوریز خان زہری، سردار دودا خان زہری ، نواب غوث بخش رئیسانی ، میر ظفراللّٰہ خان جمالی و دیگر اکابرین شامل ہیں. اگر ان شخصیات میں سے شارٹ لسٹ بنائی جائے تو ان میں صرف 4 قبائلی سربراہان کے نام آئیں گے جن میں نواب نوریز خان زہری ، نواب اکبر خان بگٹی ، سردار عطا اللّٰہ مینگل اور سردار دودا خان زہری شامل ہیں . سردار دودا خان زہری کا کوئی سیاسی کردار اور کوئی سماجی خدمت نہیں تھی لیکن ان کا نام خوف اور دہشت کی علامت بنا ہواتھا . بلوچستان میں خان آف قلات میر محمود خان احمد زئی چیف آف جھالاوان سردار دودا خان زہری اور نواب اکبر خان بگٹی 3 ایسے قبائلی سربراہ گزرے ہیں جن کا نام لیتے ہوئے بھی لوگوں کے دلوں پر ہیبت طاری ہو جایا کرتی تھی. اس حوالے سے آج بھی ان کی مثالیں دی جاتی ہیں .

    نواب اکبر خان بگٹی کی شخصیت بہت پُراسرار اور دلچسپ تھی. وہ بہت کم گو اور مختصر گفتگو کیا کرتے تھے . اس لیے ان سے کسی کا بے تکلف ہونا بہت مشکل تھا مگر مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ گفتگو میں مجھ سے کافی حد تک بے تکلف تھے اس لیے مجھے ان سے عام نوعیت کے سوالات کے علاوہ ذاتی اور نجی زندگی کے متعلق بھی سوالات کرنے میں آسانی رہتی تھی . نواب بگٹی بہت ضدی، انا پرست اور بہادر انسان تھے ان میں لچک نہیں تھی . کہا جاتا ہے کہ انسان ہو یا دوسرا کچھ جس میں لچک نہیں ہوتی وہ ٹوٹ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ نواب صاحب نے بھی زندگی کے کارِزار میں ٹوٹنا پسند کیا لیکن جھکنا کسی صورت قبول نہیں کیا اور باالاآخر وہ 26 اگست 2006 کو ٹوٹ گئے . وہ تمام عمر کشیدہ سر رہے ، جھکے نہیں . وہ بہت بااصول اور عملیت پسند انسان تھے اور اس میں کبھی بھی مصلحت یا سودیبازی کا شکار نہیں ہوتے تھے . وہ دوستی اور دشمنی خوب نبھاتے تھے خواہ کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو . وہ عدل اور انصاف کا قاٸل تھے . ایک بار ان کے فرزند نوابزادہ طلال بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں اپنے شہر کی ایک ہندو لڑکی سے جنسی زیادتی کر ڈالی جس پر وہ اپنے بیٹے کو قتل کرنا چاہتے تھے مگر لوگ درمیان میں بیچ بچاٶ کرانے آ گٸے . انہوں نے اپنے بیٹے طلال کی اس شرط پر جان بخشی کی کہ وہ ابھی اور اسی وقت ڈیرہ بگٹی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکل جاٸے چنانچہ نوابزادہ طلال وہاں سے علاقہ بدر ہو کر چلا گیا اور جب تک نواب صاحب زندہ رہے طلال سے نہ صرف کبھی بھی رابطہ نہیں رکھا بلکہ اسے کبھی واپس آنے نہیں دیا .

    نواب اکبر خان بگٹی کی وفات پر نوابزادہ طلال کی واپسی ممکن ہو سکی . 1977 کو جب جنرل ضیاالحق نے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تو جب تک ملک میں مارشل لا رہا نواب بگٹی نے قومی زبان اردو میں بات چیت کا بائیکاٹ کیا . اس طرح 8 سال تک انہوں نے اردو میں بات نہیں کی . وہ قانون کا بہت احترام کرتے تھے اور کرپشن کے سخت مخالف تھے بلوچستان میں وہ واحد شخصیت تھے جو پوری دیانتداری کے ساتھ اپنی آمدن کا ٹیکس ادا کیا کرتے تھے . انہوں نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال تک خود کو ڈیرہ بگٹی میں محدود اور محصور کر رکھا اور کہیں باہر نہیں گیا اور اس دوران گوشت کا سالن بھی نہیں کھایا .

    ایک بار میں نے ان سے دریافت کیا کہ انہوں نے گوشت کا استعمال کیوں ترک کیا حالانکہ وہ بلوچی سجی بڑے شوق سے کھاتے تھے اور دوسرا یہ کہ وہ ڈیرہ بگٹی سے باہر کیوں نہیں جاتے تو انہوں نے بڑا دلچسپ اور حیران کن جواب دیا . انہوں نے کہا کہ میں بدھ مت کے بانی گوتم بدھ کی شخصیت سے متاثر ہوں اس لیے ان کی تقلید کرتے ہوٸے گوشت کا استعمال ترک کیا ہے انہوں نے وضاحت کی کہ بدھ مت مذہب میں صوفی ازم پایا جاتا ہے جس پر عمل کرنے والوں کو شاکاری کہا جاتا ہے وہ لوگ گوشت نہیں کھاتے . ڈیرہ بگٹی سے باہر نہ جانے کے متعلق میرے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ڈیرہ بگٹی سے باہر جانا اس لیے چھوڑ دیا ہے کہ تمام دنیا کی نظریں ڈیرہ بگٹی پر لگی ہوٸی ہیں چناں چہ میں اپنی زندگی کا بقیہ حصہ ڈیرہ بگٹی میں گزارنا چاہتا ہوں حالانکہ نواب بگٹی سیر و سیاحت ااور مطالعے کے بڑے شوقین تھے . انہوں نے 22 ممالک کا دورہ کیا تھا جن میں امریکہ اور برطانیہ بھی شامل تھے . جبکہ پاکستان میں لاہور ان کا پسندیدہ شہر تھا . وہ اس سے قبل ہر سال سردیاں گزارنے لاہور جایا کرتے تھے . وہ اتنے خوبصورت اور متاثر کن شخصیت کے مالک تھے کہ لوگ ان کو پہلی نظر میں دیکھنے کے بعد باربار دیکھنے کے آرزومند رہتے تھے ان میں مرد خواہ خواتین دونوں شامل تھے .

    ڈیرہ بگٹی میں نواب بگٹی کے مہمان خانہ میں ان کی نشست و برخاست اور خلوت کے لیے مخصوص کمرے میں ایک شیر کی تصویر آویزاں تھی میں نے ان سے پوچھا اس کی وجہ کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ لندن میں ایک سکھ سردار میرا دوست ہے اس نے یہ تحفہ دیا ہے اس لیے میں نے سنبھال رکھا ہے جس سے میرے دل میں یہ خیال آیا کہ شاید نواب صاحب نے خود کو شیر سے تشبیہہ دے رکھی ہے اور اس میں کوٸی شک بھی نہیں کہ وہ ایک شیر دل انسان تھے . ان کی پسند بھی بہت دلچسپ تھی . ان کی آٸیڈیل شخصیات 3 تھیں جن میں حکمرانوں میں دنیا کو تباہ کن جنگ میں دھکیلنے والے جرمنی کے سربراہ ہٹلر ، شعرا میں بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور اور مذہبی شخصیات میں بدھ مت کے بانی گوتم بدھ شامل تھے . وہ سخی اور فیاض قسم کے سردار تھے . ڈیرہ بگٹی میں ان کے مہمان خانے میں روزانہ 200 کے لگ بھگ افراد کو ان کی جانب سے مفت کھانا کھلایا جاتا تھا اور وہ کھانا نہایت عمدہ اور لذیذ ہوتا تھا جس میں امیر اور غریب کی کوئی تخصیص نہیں تھی .

    ایک دفعہ مجھے صحافی دوستوں نے نواب بگٹی سے ڈیرہ بگٹی میں خصوصی ملاقات اور انٹرویو کیلٸے وقت مانگنے کا کہا میں نے فون پر ان سے وقت مانگا تو انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جب چاہیں آ سکتے ہیں . اس سلسلے میں ایک روز ان کی ہدایت پر دریحان بگٹی نے مجھے فون کرکے معلوم کیا کہ نواب صاحب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کتنے دوست کب اور کس راستے سے اور کون سی سواری پر آٸیں گے سو میں نے اپنے صحافی دوستوں عبدالستار ترین دھنی بخش مگسی شیخ عبدالرزاق اور محمد وارث دیناری سے مشورہ کر کے ان کو شیڈول بتا دیا . جب اور جس دن ہم روانہ ہوئے تو راستے میں ایک پولیس تھانہ کے ایس ایچ او نے میرے صحافی دوستوں کو دوپہر کو اپنے ہاں کھانا کھلانے پر مجبور کیا جس کی وجہ سے ہمیں ڈیرہ بگٹی جانے میں تاخیر ہو گٸی اور راستے میں ٹیلیفونک رابطے کی سہولت بھی میسر نہیں تھی . جب ہم ڈیرہ بگٹی شہر میں داخل ہوئے تو وہاں کے شہری ہمیں بتانے لگے کہ نواب صاحب آپ لوگوں کی تاخیر کے باعث فکر مند ہیں اور باربار پوچھ رہے تھے . جب ہم ان سے ملے تو انہوں نے مسکراتے ہوۓ کہا کہ میں تو بی بی سی میں آپ لوگوں کے ڈیرہ بگٹی جاتے ہوئے اغوا ہونے کی خبر سننے کا منتظر تھا . ان سے اس رات ہماری طویل اور یادگار نشست ہوئی.

    نواب بگٹی بلوچستان کے گورنر وزیر اعلیٰ اور متحدہ پاکستان کے ابتدائی دور میں وزیر دفاع کے عہدے پر بھی فائز رہے . وہ اپنے بگٹی قبیلے میں اتنے مقبول اور قابلِ احترام تھے کہ وہ لوگ ایک برگزیدہ ہستی کی طرح نواب بگٹی کے سر اور داڑھی کی قسم کھا کر کسی بات کا یقین کراتے تھے مگر 24 اگست 2006 کو اس کے اپنے ہی قبیلے کے ہزاروں افراد نے ڈیرہ بگٹی میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد کر کے نواب اکبر بگٹی کو سرداری کے منصب سے ہٹانے اور بگٹی قبیلے میں سرداری نظام کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا ان میں ان کے بھتیجے اور ان کے ہی منتخب کردہ ایم پی اے حاجی جمل خان بگٹی بھی شامل تھے جبکہ میں بھی اس جرگے میں میڈیا کوریج کے لیے موجود تھا . اس دن بگٹی قبیلے میں بڑا جوش و خروش محسوس ہو رہا تھا . اس سے صرف 2 روز بعد ہی 26 اگست 2006 کو ضلع کوہلو کے پہاڑوں کی ایک غار میں نواب صاحب کے جانبحق ہونے کا سانحہ پیش آیا . جہاں سے 3 روز بعد ان کی میت برآمد ہوٸی اور ان کی مسخ شدہ لاش کو ڈیرہ بگٹی میں سپرد خاک کیا گیا . ان کی میت کی تدفین کے موقع پر بھی میں وہاں موجود تھا وہ ایک بڑا عبرتناک منظر تھا. ان کی جنازہ نماز اور تدفین میں صرف ایک درجن کے لگ بھگ مقامی افراد شریک ہو سکے تھے جنہوں نے جنازہ نماز کے بعد ان کے تابوت کو بھی لحد میں اتارا تھا جس کے لیے وہاں آنسوں بہانے اور ان کی قبر پر پھول نچھاور کرنے والا کوئی نہیں تھا۔

  • آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی کی قیمت کے برابر اضافے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی کی قیمت کے برابر اضافے کا مطالبہ

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کیپٹو پاور پلانٹس کے گیس ٹیرف آر ایل این جی کے برابرکرنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی :دی نیوز کے مطابق وزارت توانائی کے سینئر حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس ٹیرف میں یکم جولائی 2024-25سے آر ایل این جی کی قیمت کے برابر اضافے کا مطالبہ کیا ہے، ملک کی صنعت، جو کیپٹیو پاور پلانٹس چلا رہی ہے، کا یقیناً اس پر سخت ردعمل ہو گا، لیکن حکومت کے پاس کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت آر ایل این جی کی قیمتوں کے برابر بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا جیساکہ سی پی پیز کی کارکردگی 30-35فیصد ہے اور زیادہ تر سی پی پیز سوئی سدرن نیٹ ورک میں نصب ہیں جن کے گیس ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔

    حکام وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ حکومتی عہدیداروں نے سی پی پیز کو قومی بجلی کے گرڈز پر منتقل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے دسمبر 2024تک کا وقت مانگا تھا جیساکہ ان میں سے بہت سے نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہیں لیکن آئی ایم ایف اس بات پر زور دے رہا ہے کہ یکم جولائی 2024سے لاگو ہونے والی آر ایل این جی کی قیمت تک ان کے ٹیرف میں اضافے کے ساتھ یہ کام جون 2024تک مکمل ہونا چاہیے۔

    سیالکوٹ:ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    جب ان سے پوچھا گیا کہ جب اوگرا 2024-25میں سوئی گیس کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے عزم کے ذریعے گیس ٹیرف میں اضافہ کرے گا تو گیس کے صارفین کو ٹیرف میں اضافے کا کیا سامنا کرنا پڑے گا تو عہدیدار نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم کے تحت کیپٹیو پاور پلانٹس کے گیس ٹیرف میں اضافہ کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔

    اس کے علاوہ حکومت پاور سیکٹر کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے پر بھی غور کر رہی ہے، کیونکہ پاور پلانٹس کے لیے گیس کی موجودہ قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے،اعلیٰ حکام نے ان پاور پلانٹس کی نشاندہی کی ہے جن میں گڈو پاور پلانٹ، کے ای پاور پلانٹ، نوری آباد پاور پلانٹ اور اینگرو پاور شامل ہیں جن کے گیس ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔

    سیالکوٹ:شہر گردونواح میں ڈاکو راج برقرار ،پولیس بے بس ہوگئی

    گڈو پاور پلانٹ کو180ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس 1050روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، کے ای پاور پلانٹ 10ایم ایم سی ایف ڈی، نوری آباد پاور پلانٹ 20ایم ایم سی ایف ڈی اور اینگرو پاور پلانٹ کو 35ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے،گیس کے نرخوں میں دو اضافے کے باوجود جنوری 2023سے پاور سیکٹر کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا تاہم گھریلو شعبے میں صارفین پہلے ہی نہ صرف آر ایل این جی کی قیمت کے برابر بلکہ اس سے بھی زیادہ ٹیرف ادا کر رہے ہیں۔

    حکومت نے پچھلی بار بھی محفوظ صارفین کے گیس ٹیرف میں67 فیصد تک اضافہ کیا تھا، موجودہ حکومت محفوظ اور دیگر گھریلو صارفین کے گیس ٹیرف میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتی۔

    سیالکوٹ: 8 خوش نصیب حفاظ کرام کو پر وقار تقریب میں اسناد دی گئیں