Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیراعظم  کامختلف ممالک کےسربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عیدالفطر کی مبارکباد

    وزیراعظم کامختلف ممالک کےسربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عیدالفطر کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر، عمان اور ترکیہ کے سربراہان مملکت کو فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی،دونوں رہنماؤں نے بنیادی قومی مفادات پرایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون مزیدمستحکم کرنے کا عزم کیا۔

    اس کے علاوہ شہباز شریف اورامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے قطر کے امیر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت

    وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون کی وسیع استعداد پر روشنی ڈالی اور پاک عمان اداراہ جاتی اور اقتصادی روابط کے فروغ و مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا،سلطان ہیثم بن طارق نے بھی وزیرِ اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم نے عمانی سلطان کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، عمانی سلطان نے بھی شہباز شریف کو عمان کے دورے کی دعوت دی۔

    عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

  • بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر  قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

    بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک قوم کے کروڑوں بچوں کےلیے تعلیم کا بندوبست نہیں کیا جاتا اس وقت تک قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول سائٹ کے معائنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں قوم کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کےلیے پنجاب میں جو کوششیں شروع ہوئی تھیں اس کے دائرہ کا ر میں توسیع کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دانش اسکول میں زیادہ تر وہ بچے داخل ہیں جو ذہین وفطین ہیں مگر جن کے والدین کے پاس تعلیم کے وسائل موجود نہیں تھے یا جن کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ہیں اللہ کے فضل وکرم سے دانش اسکول میں پڑھنے والے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے قوم کے چشم وچراغ ملک اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں جب ہم نے دانش اسکول کا آغاز کیا تو ہمیں تنقید کے نشتروں کا نشانہ بنایا گیا مگر ہمارا موقف تھا کہ اگر امرا کے بچوں کےلیے ایچی سن کالج جیسے ادارے بن سکتے ہیں تو غریب مگر ذہین وفطین بچوں کےلیے ایسے اسکول کیوں نہیں کھل سکتے۔

    واٹس ایپ کی صارفین پر نئی شرائط لاگو کرنے کی تیاری

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایسی زمینیں موجود تھیں جہاں امرا کے بچوں کےلیے اسکول کھل گئے ہیں جو اچھی بات ہے مگر تعلیم صرف امرا کے بچوں کا حق نہیں ہے غریب کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولیات ملنی چاہئیں اسی سوچ کے تحت ہم نے دانش اسکولوں کا دائرہ کار اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان تک پھیلانے کا فیصلہ کیادانش اسکول اسلام آباد کےلیے 10 ایکڑ زمین فراہم کی جا رہی ہے جہاں تمام جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی مشاورت کے ساتھ آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان ، بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں یہ اسکول بنائے جائیں گے ہماری کوشش ہو گی کہ ان علاقوں کے ہر ڈویژن میں یہ اسکول قائم ہوں گلگت بلتستان ، آزاد جموں وکشمیر، بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں دانش اسکولوں کے قیام کےلیے سو فیصد وسائل وفاق کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے بڑی قومی خدمت ہو ہی نہیں سکتی ۔

    ایران اسرائیل پر حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

    26 ملین اسکول نہ جانے والے بچوں کی تشویشناک تعداد کو ’’ مجرمانہ غفلت‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان کے بارے میں خواب ان کی تعلیم کے انتظامات کیے بغیر ادھورا رہے گا،اس لیے تعلیم کو ہنگامی شعبہ قرار دیں گے اور صحیح معنوں میں قومی و عوامی وسائل اپنے بچوں پر نچھاور کریں گے کیونکہ کوئی بھی قوم تعلیم و شعور سے آراستہ کیے بغیر ترقی اور خوشحال کی منزل حاصل نہیں کرسکتی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں محمد نواز شریف کی قیادت میں 2 لاکھ اساتذہ کرام کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا، قوم کے لاکھوں بچوں اور بچیوں کو محنت اور قابلیت کی بنیاد پر کلاشنکوف کی بجائے لیپ ٹاپ کے تحائف دئیے، آج الحمد اللہ ان کی وجہ سے وہ اپنی محنت سے حلال روزی کما رہے ہیں، ان لیپ ٹاپس نے کووڈ -19 کی وبا کے دور میں تعلیم کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا لیپ ٹاپ اسکیم پر بھی ہمیں تنقید کا نشانہ بنا یا گیا مگر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اگر امرا کے بچوں کےلیے جدید تعلیمی ادارے کھل سکتے ہیں تو غریب اور یتیم بچوں کے لیے بھی ایسی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، جب تک قوم کے کروڑوں بچوں کےلیے تعلیم کا بندوبست نہیں کیا جاتا قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

    سعودی عرب،یو اے ای، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے …

    اپنے خطاب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دانش اسکول کے پیچھے نظر آنے والے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا دائرہ ملک کے دیگر حصوں تک پھیلایا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ تعلیمی شعبے میں درپیش چیلنجز اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے اور ہر خالی عمارت کو تدریسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب نے دانش اسکولوں کے قیام کے سفر کو یاد کیا جس کا مقصد معاشرے میں موجود تفاوت کو دور کرنا تھا اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی تعریف کی جس سے پنجاب کے تقریباً 450,000 طلباء مستفید ہوئے۔

    تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم ، وائس چانسلر ، اساتذہ کرام ، سیکرٹری تعلیم ، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرعید کے روز قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے اور قیدی اپنے اہل خانہ سے عید کے اگلے روز بھی صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ملاقات کرسکیں گے، مریم نواز کی ہدایت پر قیدی عید اور عید کے دوسرے روز اہل خانہ کو فون کال بھی کرسکیں گے، اہل خانہ اپنے پیاروں کو ط ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی دے سکیں گے۔

    واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور کل 10 اپریل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

  • عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

    عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

    کراچی: عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے کے دونوں واقعات بلدیہ میں رپورٹ ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 26سالہ رضوان اور سپاہی محمد اسامہ کے نام سے ہوئی ہے،دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اہلکار بلدیہ جنگل اسکول کے قریب نامعلوم سمت کی گولی سےنوجوان زخمی ہوا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا،عیدالفطر کل 10 اپریل ہو گی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی۔

  • واٹس ایپ کی صارفین پر نئی شرائط لاگو کرنے کی تیاری

    واٹس ایپ کی صارفین پر نئی شرائط لاگو کرنے کی تیاری

    واٹس ایپ اس ہفتے اپنی اپ ڈیٹ کردہ شرائط کو لاگو کرنے کی تیاری کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی جانب سے پیش کی گئی تبدیلیوں کو بطور ڈیفالٹ قبول کرنے کی آخری تاریخ آج ہے، اس کے بعد آپ کو 48 گھنٹے دئیے جائیں گے اور 11 اپریل سے اُپ کو اپنا واٹس ایپ اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا جائے گا،واٹس ایپ کی جانب سے شرائط میں تبدیلی یورپ کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے کی گئی ہے،واٹس ایپ کی نئی شرائط کا تعلق تھرڈ پارٹی چیٹ انٹیگریشن سے ہے، جس سے وہ دوسرے میسنجر کے ساتھ اُن کے اِن باکسز کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بات چیت کر سکتا ہے۔

    اس میں سن برڈ جیسی ایپس کے ساتھ مشغول ہونا بھی شامل ہے، جو اینڈرائیڈ پر iMessage کو فعال کرتی ہے، جس سے نان انکرپٹڈ پیغامات اور تصاویر کے ساتھ بڑے سیکورٹی خدشات ساتھ آتے ہیں، یہ پہلا موقع ہو گا جب واٹس ایپ جیسی ہائی پروفائل میسجنگ ایپ نے اپنی دیواریں کھولی ہیں تاکہ کسی تھرڈ پارٹی میسجنگ ایپلیکیشن کو ساتھ لایا جائے اور اپنے صارفین کے ساتھ مشغول ہونے کی اجازت دی جا سکے، جو کہ ناصرف ایک گیم چینجر ہے، بلکہ پرائیویسی کیلئے ڈراؤنا خواب بھی ہے۔

    سعودی عرب،یو اے ای، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے …

    میٹا نے ایک حالیہ بیان میں یہاں تک کہا ہے کہ جب کوئی تھرڈ پارٹی پیغامات کو ہینڈل کر لیتی ہے تو وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی گارنٹی نہیں دے سکتا، کیونکہ اس طرح کے انکرپشن کو دونوں طرف سے کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ دونوں کلائنٹس (اینڈ پوائنٹس) کی ملکیت کے بغیر ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ فریق ثالث فراہم کنندہ بھیجے گئے یا موصول ہونے والے پیغامات کے ساتھ کیا کرتا ہے، اور اس لیے ہم انکرپشن کا وہی وعدہ نہیں کر سکتے۔

    اسرائیل نے رفح پر فوجی حملے کے لیے تاریخ مقرر کرلی

    WhatsApp نے ان تبدیلیوں کو ہر ایک کے لیے لازمی کر دیا ہےاس میں کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ ہماری شرائط کو قبول نہیں کرنا چاہتے تو آپ آسانی سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، حالانکہ ہمیں آپ کے واٹس ایپ کو چھوڑتے ہوئے افسوس ہوگا۔

  • سعودی عرب،یو اے ای، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے گی

    سعودی عرب،یو اے ای، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے گی

    اسلام آباد: پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل10 اپریل کو ہوگی۔

    باغی ٹی وی : ادھر پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بدھ 10 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہےاس کے علاہ،یو اے ای،سعودی عرب ،قطر، ملائیشیا اور فلپائن میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

    دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات 11 اپریل کو عید ہوگی، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، بنگلادیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

    بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو عید ہوگی

    شوال کا چاند نظر آ گیا ، عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی

    ایران اسرائیل پر حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

  • اسرائیل نے رفح پر فوجی حملے کے لیے تاریخ مقرر کرلی

    اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ مقرر کرلی گئی ہے-

    رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ مقرر کرلی گئی ہے، تاکہ جنوبی غزہ میں واقع حماس کے اس آخری گڑھ کو ختم کا جا سکے،نیتن یاہو کا یہ اعلان قاہرہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے فوری بعد سامنے آیا ہے،نیتن یاہو نے یہ نہیں بتایا کہ حملے کیلئے کونسی تاریخ مقرر کی گئی ہے، بس یہ کہا کہ ایک تاریخ طے کرلی ہے اور حملہ ضرور ہوگا-

    اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم مسلسل اپنے اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں،تاکہ اپنے تمام یرغمالیوں کو رہا کرائیں اور حماس پر مکمل فتح حاصل کریں،دوسری جانب نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی رفح پر کسی بڑے حملے کا مخالف ہے۔

    امریکی دفتر خارجہ کے ترجان میتیھیو ملر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک طرف رفح میں شہری آبادی کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا تو دوسری جانب خود اسرائیلی سلامتی کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ رفح، غزہ کے انتہائی جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ جڑا ہوا شہر ہے، جس میں 15 لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں نے جاری جنگ کے بعد پناہ لے رکھی ہے۔

  • ایران اسرائیل پر  حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

    ایران اسرائیل پر حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

    ایران دمشق میں اپنے سفارت خانے پر ہوئے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ”نے یہ دعویٰ دو امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کیا ہے،”العربیہ” کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ ایران اسرائیل پر کوئی بھی حملہ ممکنہ طور پر خطے میں موجود تہران کے ایجنٹوں کے ذریعے کروائے گا اور خود براہ راست اس حملے میں حصہ نہیں لے گا، ایران نے اپنے وفادار مسلح گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کریں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس ہفتے کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

    ایک ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ابھی حملہ کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، وہ صرف صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں،ایران اور اس سے منسلک گروپ کشیدگی میں اضافے کے خوف سے خطے میں موجود امریکی افواج پر حملہ کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان مقرر

    واضح رہے کہ امریکی حکام نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ یکم اپریل کو دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے متعدد کمانڈروں کی ہلاکت کا جواب دینے کے تہران کے اعلانات کے بعد امریکہ اور اسرائیل ہائی الرٹ پر ہیں۔

    شوال کا چاند نظر آ گیا ، عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی

    سوئس سفارتخانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا …

  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    ر اولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ،جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُر عزم ہیں۔

  • بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو عید ہوگی

    بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو عید ہوگی

    بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شوال 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ اور دہلی میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد مقامی کمیٹیوں نے کل 30 ویں روزے کا اعلان کیا،بھارت میں عید 11 اپریل جمعرات کو ہوگی، بھارتی ریاست کیرالہ کی رویت ہلال کمیٹی نے ریاست میں کل عید الفطر کا اعلان کردیا ہے،کمیٹی چیئرمین محمد مدنی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کیرالہ میں کل عید الفطر منائی جائے گی، دوسری جانب متنازع علاقے کارگل کی مقامی کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاندنظر آگیا ہے اور کل 10 اپریل کو عید منائی جائے گی۔

    دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا،عیدالفطر کل 10 اپریل ہو گی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے-

    کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے،کراچی پولیس چیف

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان مقرر

    شوال کا چاند نظر آ گیا ، عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی