Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • انتخابات 2024: محکمہ خزانہ پنجاب 4ارب 18کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیئے

    انتخابات 2024: محکمہ خزانہ پنجاب 4ارب 18کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیئے

    لاہور: پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے عام انتخابات کے لئے4ارب 18کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں، آرمی وینجرزکے اخراجات اور ممکنہ اضافی اخراجات کی مد میں ڈپٹی کمشنرز کو آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں 2 ارب 99کروڑ 20لاکھ کے فنڈز دیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات میں فول پروف انتظامات اور سکیورٹی کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے فنڈ کی منظوری دی گئی تھی محسن نقوی نے کہا تھا کہ پرامن ماحول کے لیے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے، تمام جماعتوں کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام جماعتوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے گی، امیدواروں کو جلسہ کرنے اور بینرز و پوسٹر لگانے کی اجازت ہوگی تاہم قومی اداروں کے خلاف تقاریر پر کارروائی کی جائے گی۔

    توشہ خانہ کیس: عمران خان نےاپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا

    کینیڈا کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف

  • سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے

    کراچی: سینئر سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے ۔

    باغی ٹی وی: فیملی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے ہیں، وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،الٰہی بخش سومرو حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئے،الہٰی بخش سومرو کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں جیکب آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں آج رات ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہیں پر ان کی تدفین ہو گی۔

    واضح رہے کہ الہٰی بخش سومرو سپیکر قومی اسمبلی اور متعدد بار وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ وہ سینیٹ کے بھی رکن رہے۔

    کینیڈا کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف

    اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر …

    توشہ خانہ کیس: عمران خان نےاپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا

  • تربت میں  الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

    تربت میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ: تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق تربت میں الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس: عمران خان نےاپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا

    اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر …

    سپریم کورٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

  • توشہ خانہ کیس: عمران خان نےاپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا

    توشہ خانہ کیس: عمران خان نےاپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسزکی سماعت کی، عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنے وکلا کو تبدیل کردیا، انہوں نے توشہ خانہ کیس میں لطیف کھوسہ اور شہبازکھوسہ کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر وکیل مقرر کیا ہے۔

    سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر نے27 جنوری تک وکالت نامہ جمع کرانےکی مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 27 جنوری اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی، عدالت نے سماعت بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کی اور بشریٰ بی بی کو 30 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی جبکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

    روزانہ تین کپ چائے کا استعمال بڑھاپا آنے کی رفتار کم کرتی ہے،تحقیق

    سوریا کمار نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت …

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

  • کینیڈا  کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف

    کینیڈا کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف

    ٹورنٹو : کینیڈا نے اپنے وفاقی انتخابات میں بھارت کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جس میں بھارتی حکومت سےبھی اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ 2019 اور 2021 کے وفاقی انتخابات میں بھارت کی مبینہ مداخلت سے متعلق تفتیش کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انکوائری کمیشن کی عبوری رپورٹ 3 مئی کو متوقع ہے۔

    بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انکوائری کمیشن نے تصدیق کردی ہے کہ انتخابات میں مداخلت کے سوال پر مودی سرکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

    گلوبل نیوز نے بھی تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کا فیڈرل انکوائری کمیشن اس امر کا جائزہ لے گا کہ بھارت نے 2019 اور 2021 کے وفاقی انتخابات میں مداخلت کی تھی یا نہیں، کمیشن نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے متعلقہ دستاویزات بھی طلب کی ہیں۔

    اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر …

    کمیشن پیر 29 جنوری سے سماعت شروع کر رہا ہے جس میں سب سے پہلے اس امر کا جائزہ لے گا کہ حساس دستاویزات کا منظر عام پر لایا جانا ملک کے لیے کس حد تک خطرناک ہے کمیشن کی حتمی رپورٹ سالِ رواں کے آخر تک منظرِ عام پر آئے گی، بھارت نے 2020 میں ہردیپ سنگھ نجر کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

    والدین نے بلڈ کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچہ صحتیابی کیلئے گنگا میں ڈبو نے …

    واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان تحری کے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کئی ماہ سے کشیدہ ہیں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 ستمبر 2023 کو بھارت پر 18 جون کو سکھ لیڈر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا-

    روزانہ تین کپ چائے کا استعمال بڑھاپا آنے کی رفتار کم کرتی ہے،تحقیق

  • اسرائیلی فوج  کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر بمباری

    اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر بمباری

    غزہ : اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر بم برسا دئیے۔

    باغی ٹی وی:غیرملکی میڈیا کےمطابق اس حملے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں امدادی ایجنسی کےمرکز پرگرنےوالےبموں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئےاور کئی زخمی ہیں اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 250 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ جبالیہ کیمپ میں بھی رہائشی عمارت کو تباہ کردیاگیا۔

    غزہ کی پٹی میں ’اونروا‘ کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کل بدھ کو اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے ادارے سے وابستہ ایک مرکز میں دسیوں ہزار بے گھر افراد موجود ہیں، اس پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    سپریم کورٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

    تھامس وائٹ نے "ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خان یونس میں لڑائی شدت اختیار کر رہی ہے ایجنسی سے منسلک ایک تربیتی مرکز جس میں 10,000 بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں پربھی بمباری کی گئی ہےجس کے نتیجے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے اور بڑی تعداد میں انسانی جانی نقصان ہوا ہے، اسرائیلی فوج دو دن سے مرکز تک محفوظ رسائی کو روک رہی ہے اور لوگ ایجنسی سینٹر کے اندر پھنس گئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل نے کہا کہ بدھ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ایجنسی کی پناہ گاہ کو نشانہ بنانے والے حملے میں جنگ کے اصولوں کی "صاف خلاف ورزی” کی گئی ہے۔

    فیلپ لازارینی نی ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ پناہ گاہ پر حملہ جنگ کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں”۔

    والدین نے بلڈ کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچہ صحتیابی کیلئے گنگا میں ڈبو نے …

    اسرائیل کیجانب سے خان یونس سے لاکھوں فلسطینیوں کو جبری بے دخلی پر مجبور کردیا گیا ہے،علاوہ ازیں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی وار کیے جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ جب کہ کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ ہوئے۔

    دوسری جانب شمالی غزہ میں بدترین غیرانسانی صورتحال پر بھوک سے 5 لاکھ فلسطینیوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، ادھر اٹلی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانےکا اعلان کیا ہے۔

    انتخابات 2024: سنی تحریک نے ن لیگ کی حمایت کردی

  • والدین نے بلڈ کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچہ صحتیابی کیلئے گنگا میں ڈبو نے سے ہلاک

    والدین نے بلڈ کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچہ صحتیابی کیلئے گنگا میں ڈبو نے سے ہلاک

    ممبئی: بھارت میں والدین نے بلڈ کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچے کو صحت یاب کروانے کیلئے ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر اس کی جان لے لی-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو شہر ہریدوار کے دریائے گنگا میں پیش آیا جہاں والدین کسی معجزے کی چاہ میں بچے کو دریا پر لائے اور اسے متعدد بار پانی میں ڈبو دیا،والدین کا خیال تھا کہ ایسا کرنے سے ان کے بچے کو زندگی ملے گی کیونکہ ڈاکٹرز نے اسے جواب دے دیا تھا اور تمام امید چھوڑ دی تھی، اس لیے جب بچے کو سرد موسم میں بار بار دریا کے پانی میں ڈالا گیا تو بچے کی موت ہوگئی،بچے کے والدین کو جب یہ کرتے دیکھا گیا تو کچھ لوگوں نے روکنے کی کوشش کی جس پر بچے کی ایک رشتے دار نے سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کیا اور بچے کو باہر نکالنے والوں سے ہاتھا پائی کی-

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

    پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ بچے کی ماں لاش اپنے قریب رکھ کر زور زور سے چیخ رہی تھی کہ بچے کو کچھ نہیں ہوا اور ابھی کچھ دیر میں یہ واپس زندہ ہوجائے گا، پولیس بچے کو اٹھا کر قریبی ہسپتال لے کر گئی تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، ہریدوار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے بتایا کہ بچے کا دہلی کے ایک جدید ہسپتال میں کینسر کا علاج چل رہا تھا تاہم ڈاکٹروں نے بلآخر ہار مان کر انہیں بتایا تھا کہ بچے کو بچایا نہیں جا سکتا، اس لیے خاندان کا خیال تھا کہ دریائے گنگا سے بچے کو شفا ملے گی-

    انتخابات 2024: سنی تحریک نے ن لیگ کی حمایت کردی

  • سپریم کورٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت  دیدی

    سپریم کورٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی –

    باغی ٹی وی: دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ کیا بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں؟حکام الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلئے تیار ہیں،وکیل نے کہاکہ ثنا اللہ مستی خیل کا نام ابتدائی لسٹ میں شامل تھا، انتخابی نشان بھی مل چکا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ ثنا اللہ مستی خیل نے کیا جرم کیا ہے تفصیل بتائیں؟کیا دہشتگردی یا اغوا برائے تاوان کا کیس ہے؟یہ کوئی خطرناک آدمی ہیں تو ہم بھی الیکشن نہیں لڑنے دیں گے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ثنا اللہ مستی خیل پر ٹائر جلانے کا کیس ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ثنااللہ مستی خیل اشتہاری نہیں ضمانت ہو چکی،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ہائیکورٹ کو کیا جلدی تھی جو ٹریبونل کا فیصلہ اچانک کالعدم کردیا؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ایک ہی دن میں درخواست لگا کر فیصلہ کردیا گیا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی اور لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو ثنااللہ مستی خیل کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا حکم دے دیا-

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں  آج سے بارش کا امکان

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

    لاہور: پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 25 سے 28 جنوری تک بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے جنوری کے آخری ہفتے بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،جبکہ بالائی سندھ میں بھی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔بارش برسانے والا سسٹم کراچی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گا، کراچی میں 29 جنوری سے چند مقامات پر ہلکہ بوندا باندی ہو سکتی ہے مری اور گرد و نواح میں بارش اور برف باری متوقع ہے، مری میں سیاحوں کی سہولیات کے لیے 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کی ہدایت ہے کہ موسم کی تلخی کم ہونے تک نقل و حمل میں احتیاط ضروری ہے جبکہ ہیٹر کے استعمال میں لاپروائی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں،خشک سردی سے مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے، بارشوں کا سلسلہ وبائی امراض میں کمی کا باعث ہوگا۔

    جمعیت اہلِحدیث کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

    انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

  • انتخابات 2024:  سنی تحریک نے   ن لیگ کی حمایت کردی

    انتخابات 2024: سنی تحریک نے ن لیگ کی حمایت کردی

    لاہور: عام انتخابات میں سنی تحریک نے پاکستان مسلم لیگ (ن) حمایت کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ میں حمایت پر سنی تحریک کا شکر گزار ہوں، مسلم لیگ ن نے ملک میں ترقی کا سفر شروع کیا اور موٹرویز،اورنج لائن، میٹروبس کے منصوبوں کا آغاز کیا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہےکہ وہ مسلم لیگ میں تھے اور رہیں گے،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرزکنونشن کی تیاریاں جاوید ہاشمی کے گھر جاری ہیں۔

    نجی خبرساں ادارے سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرے اور میرے داماد کے گھر چھاپہ مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کا کنونشن میرے داماد زاہد بہار نے منعقد کروانا تھا، وہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہے، میں مسلم لیگ میں تھا اور رہوں گا، چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جا تا لیکن اب جاؤں گا، تحریک انصاف اب اس بات پر آگئی جو میں ہمیشہ کہتا رہا۔

    اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی …

    واضح رہے کہ ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو گرفتار کیا تھا، ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کیا۔

    عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    جمعیت اہلِحدیث کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان