Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف پاکستانی قرارداد  منظور

    انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف پاکستانی قرارداد منظور

    جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان نے البانیہ کو چھوڑ کر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تمام رکن ممالک کی طرف سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں قرارداد پیش کی، پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں 28 ممالک نے ووٹ دیا، 13 غیر حاضر رہے اور 6 نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

    قرارداد میں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت اور منتقلی بند کریں،بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوری میں فیصلہ دیا تھا کہ غزہ میں ’نسل کشی کا خطرہ ہے، عالمی انسانی قوانین اور حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے دیگر اقدامات سمیت اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کی ضرورت ہے قرارداد میں غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ اور ’ہنگامی بنیادوں پر انسانی رسائی اور امداد‘ کابھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ایران ، اسرائیل کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں …

    دوسری جانب نیویارک میں گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئےنیویارک میں جب زلزلہ آیا اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کی خراب صورتحال بیان کی جارہی تھی، اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا تاہم ان کے دوبارہ بولنے سے پہلے شرکا میں سے آواز آئی کہ ’آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلہ آیا تھا اور بلندو بالا عمارتیں لرز اٹھیں تھیں، مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 23 منٹ پر 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

    فرانسیسی پارلیمنٹ کا صدر سے اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر …

    ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی،بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی

  • افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر ہوگئی

    افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر ہوگئی

    کوٹلی: آزاد کشمیر میں افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : یہ افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی کے علاقے تتہ پانی میں پیش آیا،جہاں شربت پینے سے 20 سے زائد افراد متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا،متاثرہ افراد کو تتہ پانی کے قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےافطار پارٹی تتہ پانی کے نواحی علاقے لہڑی میں تھی اور متاثرہ افراد میں میزبان کے اہل خانہ کے علاوہ مہمان بھی شامل تھے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوہر سے لڑائی کے بعد زہریلی چائے پینے کے بعد خاتون اور بچوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں 4 بچے کل ہلاک ہوگئے تھے جب کہ بڑی بیٹی اور والدہ آج دم توڑ گئیں ،بچوں کی والدہ نادیہ نے گزشتہ روز ویڈیو پیغام میں اپنے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

    پولیس حکام کو شبہ ہےکہ چائے میں زہر نادیہ نے ملایا تھا، پولیس نے نادیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے ،پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں خاتون نے طیش میں آکر پہلے 5 بچوں کو زہریلی چیز کھلائی اور پھر خود بھی کھالی۔

  • لاہور:ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد کو قتل

    لاہور:ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد کو قتل

    لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے لڑکی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی:پولیس کے مطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور لڑکی کا والد زخمی ہوگیا،لڑکی والد کے ساتھ دودھ لینے دوکان پر آئی تھی گولیوں کا نشانہ بن گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں اسٹریٹ کریمنلز سرگرم ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں گھر کے باہر سے ڈاکو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوگئے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے خاتون نے بتایا کہ چھینی گئی انگوٹھیوں کی مالیت چار لاکھ روپے ہے،ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل

    تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل کر لئے گئے-

    تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل کر لئے گئے، تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے منظوری دے دی،پولیٹیکل کمیٹی میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، اعظم خان سواتی سالار خان کاکڑ اور قاسم خان سوری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی نئی 14 رکنی پولیٹیکل کمیٹی میں عمرایوب کے علاوہ بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، شیر افضل مروت، شاہ فرمان، رؤف حسن، عون عباس بپی، حماد اظہر، عاطف خان، حافظ فرحت، میاں اسلم اقبال اور خالد خورشید شامل ہیں، سیاسی کمیٹی کے فیصلے عمران خان کی منظوری کے بعد حتمی تصوری کئے جائیں گے۔

  • وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے اضافی تنخواہوں کی منظوری

    وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے اضافی تنخواہوں کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے 4 اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق آ ئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج سے قبل وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی،آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کیلئے واشنگٹن روانگی سے چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 4تنخواہیں دینے کی منظوری دی، اضافی تنخواہ ان افسروں کیلئے اعزازیہ اضافی کام کرنے پر منظور کیا گیا ہے،حکومت انعام کی ادائیگی بینکوں سے 23 فیصد شرح سود پر قرض لے کر ادا کرئے گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے 1 سے 16 کے پے سکیل پر خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم آفس کے اہلکاروں کیلئے 2 تنخواہوں کی بھی منظوری دی، جس سے صرف 2 ماہ میں انہیں ملنے والے انعامات کی تعداد 5ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی وزیراعظم آفس کے ملازمین کو تین تنخواہیں بطور انعام دی تھیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چار تنخواہوں کی منظوری کا بطور چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کیا، علاوہ ازیں وزیراعظم نے گریڈ 17 سے 21 تک کے افسروں کیلئے سابق نگران وزیراعظم کی منظور کردہ تین تنخواہیں بحال کر کے ایک ماہ کی تنخواہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

  • ایران ، اسرائیل  کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں  میں اضافہ

    ایران ، اسرائیل کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    لندن: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافےکا رحجان ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی منڈی میں خام تیل 1 ڈالر اضافے سے 91 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کرگیا ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں رواں ہفتے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،نومبر 2023 کے بعد خام تیل قیمت کی یہ بلند ترین سطح ہے۔

    واضح رہےکہ چند روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر اسرائیل کے میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں،ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے اپنے ردعمل میں حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا،جبکہ امریکی انٹیلی جنس نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

  • رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری

    رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری

    لاہور: رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر آج خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلۃ القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار راتوں سے بہتر ہوتا ہے، افضل ترین رات یعنی ‘لیلۃ القدر’ کی تلاش میں مسلمان شب بیدار ی اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔

    لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے،لیلۃ القدر عربی زبان کا لفظ ہیں، لیل کے معنی ’’رات‘‘ اور قدر کے معنی ’’بزرگی اور بڑائی‘‘ کے ہیں، لیلۃ القدر یعنی بڑائی اور بزرگی والی رات ہے ۔ امام زہریؒ فرماتے ہیں کہ یہ رات باقی راتوں کے مقابلے میں شرف ومرتبے کے لحاظ سے بہت بلند ہے، اسی لیے اسے لیلۃ القدر کہتے ہیں۔ اس رات کو شب قدر کے نام سے تعبیر کرنے کی وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید حضورﷺ کی معرفت نازل فرمائی۔ یہی وجہ ہے کہ سورۃ القدر میں لفظ ’’قدر‘‘ تین مرتبہ آیا ہے۔(تفسیر کبیر)

    ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کی 27 ویں شب ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں ختم قرآن مجید کی سعادت حاصل کی گئی ،ملک بھر کی مساجد میں 27 ویں شب پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ گھروں میں بھی عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں روح پرور مناظر دیکھے گئے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور نمازیوں نے شرکت کی۔ شب قدر کی تلاش میں قیام اللیل اور نوافل کی ادائیگی کی گئی۔

  • خاتون سے ڈولفن پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی، مریم نواز نے نوٹس لے لیا

    خاتون سے ڈولفن پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی، مریم نواز نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں خاتون سے ڈولفن پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ،خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے درخواست میں الزام لگایا کہ ڈولفن پولیس راولپنڈی میں تعینات ملزم میرا کزن ہے جو بہانے سےگھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ہ اس نے کئی بار زیادتی کیملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں جب کہ دھمکیاں دے کر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے،خاتون کی درخواست پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق، اہلکار خاتون کے بیمار ہونے کے بعد اسے طبی امداد فراہم کرنے کے بہانے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اس نے الزام لگایا کہ اس نے شادی سے پہلے اور بعد میں اسے بلیک میل کر کے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، اس نے مزید کہا کہ وہ اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں اس کے گھر آتا تھا اور بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ زیادتی کرتا تھا،اس نے اسے اپنی بہن کے ساتھ ایسے ناجائز تعلقات کا بندوبست کرنے کو بھی کہا اور اس کے انکار پر اہلکار نے اسے اس کے شوہر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی، شکایت کے جواب میں، شہزاد ٹاؤن پولیس نے پولیس اہلکار کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    دوسری جانب کراچی میں پولیس نے بلاک 3 اے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر نوکری کے بہانےخاتون کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آیا ، بریگیڈ کی رہائشی متاثرہ خاتون نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیکھا، خاتون نے اشتہار دیکھ کر نوکری کیلئے رابطہ کیا تو انہیں کامران چورنگی بلایا گیا اور ایک گھر میں لے جایا گیا، خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، اور جب وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ان پر تشدد کیا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بازیاب کرا لیا، جبکہ مکان سے دو مرد اور دو خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • پندرہ دن کے اندر سندھ بھر میں امن و امان یقینی بنایا جائے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

    پندرہ دن کے اندر سندھ بھر میں امن و امان یقینی بنایا جائے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

    کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 15 دن کے اندر صوبے میں امن و امان یقینی بنانےکا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل عباسی نےکراچی ،لاڑکانہ اور سکھر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال سے متعلق اجلاس میں حکم دیا، اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اطہر وقاص، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن اور صدر ہائی کورٹ بار ریحان عزیز سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے،اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ نے رینجرز کو صوبے بھر میں پولیس کے اختیارات دینےکی سفارش کی-

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 15 دن میں سندھ میں امان و امان سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس اور رینجرز کچے کے علاقوں میں فوری کارروائی کریں، جسٹس عقیل عباسی نے ڈی آئی جی سکھر کو کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی مکمل کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ دینےکا حکم بھی دیا۔

    جسٹس عقیل عباسی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر بھی فوری قابو پانےکی ہدایت کی اور کہا کہ پندرہ دن کے اندر سندھ بھر میں امن و امان یقینی بنایا جائے، جرائم اور امن وامان خراب کرنے میں ملوث افراد کتنے بھی طاقت ور ہوں، انہیں انجام تک پہنچایا جائے،کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے والوں کے نام بھی منظر عام پر لائے جائیں۔

  • لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر دو طیارے ٹکڑا گئے

    لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر دو طیارے ٹکڑا گئے

    لندن: ہیتھرو ائیر پورٹ پر دو طیارے ٹکڑا گئے-

    باغی ٹی وی : ایک ورجن اٹلانٹک 787 ہیتھرو ہوائی اڈے پر ٹرمینل کی عمارت سے پیچھے ہٹتے ہوئے برٹش ایئرویز ایئربس A350 سے ٹکرا گیا جس سے دونوں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا،ورجن جیٹ کا پر بی اے جیٹ کی دم سے ٹکرایا-

    ورجن اٹلانٹک 787 لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر ٹرمینل سے پیچھے دھکیلتے ہوئے برٹش ایئرویز ایئربس A350 سے ٹکرا گیا، جس سے دونوں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا،ڈیلی میل کے مطابق، برطانیہ کی ہنگامی خدمات جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ورجن اٹلانٹک کے ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے خالی طیارے کو ہیتھرو کے ٹرمینل 3 پر اسٹینڈ سے ہٹایا جا رہا تھا-

    مسافروں اور عملے کی حفاظت کو اجاگر کرتے ہوئے، ایئرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تصادم کے وقت جہاز میں کوئی مسافر نہیں تھا۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ وسیع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، انجینئرنگ ٹیمیں متاثرہ طیارے کی دیکھ بھال کی مکمل جانچ کر رہی ہیں، جسے عارضی طور پر انڈر گرراؤنڈ گیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ واقعے کی جامع انکوائری کرے گی۔