Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈی آئی خان  اور  پنجگور  میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز  میں 12 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشتگرد ہلاک

    ر اولپنڈی: شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا۔

  • فرانسیسی پارلیمنٹ کا صدر سے  اسرائیل کو  ہتھیار  بیچنے  پر  پابندی عائدکرنےکا مطالبہ

    فرانسیسی پارلیمنٹ کا صدر سے اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی عائدکرنےکا مطالبہ

    پیرس: فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکان نے صدر ایمانوئیل میکرون کو خط لکھ کر اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی عائدکرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے صدر کو بھیجےگئے مطابق پارلیمانی مراسلے میں کہا گیا ہےکہ فرانس کو اسرائیل کی جاری بدترین نسل کشی میں شریک نہیں بننا چاہیے،غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے باعث شہادتیں 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں حکو مت اسرائیل کو فراہم کردہ ہتھیاروں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے،فرانس کا ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا سمیت کئی یورپی ملکوں میں امریکی ‘ورلڈ سینٹرل کچن’ نامی ادارے کی 7 رکنی ٹیم کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہلچل مچ گئی ہے جو کام ہزاروں فلسطینی عورتوں اور بچوں کی لاشیں نہیں کر سکی تھیں وہ صرف 7 جانوں کی ہلاکت سے کیے جانے کا تاثر ملنے لگا ہے اسرائیل کے اتحادی اور کٹر حامی کئی ملکوں نے اس واقعہ کے بعد اسرائیل کو مزید اسلحہ سپلائی نہ کرنے کا سوچنا شروع کر دیا ہے۔

    انسانی جانوں کے بارے میں امریکہ اور یورپ میں اب عوامی سطح پر ظاہر کی جانے والی حساسیت 6 ماہ بعد واضح طور پر سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں میں بھی محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اسرائیلی اتحادیوں کی طرف سے اب یہ الفاظ استعمال کیے جانے لگے ہیں کہ ‘حیرت ہے ، غم و غصہ اور مزید کوئی بہانہ نہیں۔’ اس سے پہلے پورے 6 ماہ میں اتنا شدید ردعمل کبھی سامنے نہیں آیا۔ حالانکہ ہلاکتوں کے واقعات بہت بہیمانہ انداز سے پیش آتے رہے اور یہ تعداد غیرمعمولی طور پر تیزی سے اوپر جاتی رہی۔

    اس اکیلے واقعے نے یورپی سیاستدانوں کو براہ راست متاثر کیا ہے اور ان کی 7 اکتوبر سے اسرائیل کے لیے جاری حمایت سکڑنے لگی ہے فرانسیسی وزیر خارجہ نے پیر کے روز ہونے والے اس واقعہ پر کہا ‘اس المیے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔’

    برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے اس واقعہ پر غیرمعمولی حیرت کا اظہار کیا خیال رہے ‘ورلڈ سنیٹرل کچن’ کی 7 رکنی ٹیم میں 3 برطانوی شہری شامل تھے برطانیہ نے اس واقعے پر اسرائیلی سفیر کو جواب طلبی کے لیے بھی طلب کیا ۔

    پولینڈ کے وزیر خارجہ سے لے کر وزیر اعظم اور صدر تک سبھی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور اخلاقی طور پر ناقابل قبول قرار دیا۔

    علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی ادارے کی 7 رکنی ٹیم کی ہلاکتوں پر کہا ‘یہ مکمل طور پر ناقابل قبول واقعہ ہے، جب کہ آسٹریلیا کے رہنما انتھینی البانیز نے کہا اس کا ملک سخت غصے میں ہے اسرائیل یہ کہہ رہا ہے کہ یہ ایک سنگین غلطی تھی فوج کے دو افسروں سمیت پانچ لوگوں کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

    جرمنی اسرائیل کے قریب ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے۔ وہ اسرائیل کے ہولوکاسٹ ایشو کو سمجھنے والا ملک ہے۔ تاہم اب جرمنی کی حکومت بھی غزہ میں انسانی صورتحال پر تنقید کرتی نظر آرہی ہے جرمنی کے چانلر اولف شولز نے کہا ہے ‘جنگی ہلاکتوں کی تعداد پریشان کن ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے ایک اجلاس میں پچھلے ماہ یہ بات کہی تھی کہ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو حق دفاع کا کیسے جواز قرار دیا جا سکتا ہے۔

  • وزیراعظم دورے پر   سعودی عرب  پہنچ گئے

    وزیراعظم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :وزیراعظم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئےپرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں، وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا،وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین واجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاءاللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود ہیں-

    وزیراعظم شہباز شریف آج رات مدینہ میں قیام کریں گے، وزیراعظم دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

    واضح رہےکہ دوسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

  • شاہراہ قراقرم پر امدادی کاموں میں مصرو ف پاک  فو ج کی ٹیم حادثے کا شکار

    شاہراہ قراقرم پر امدادی کاموں میں مصرو ف پاک فو ج کی ٹیم حادثے کا شکار

    شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا تھا، شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان لوگوں کی مدد اور امدادی کاموں میں مصروف تھے، اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کلیئرنس کا کام شروع کیا تھا لیکن کلیئرنس آپریشن کے دوران ہی لینڈ سلائیڈ کے سبب نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے، پاک فوج تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ۔

  • ضمنی انتخابات :ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان  مشاورت کا عمل مکمل

    ضمنی انتخابات :ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل

    لاہو: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا –

    پنجاب میں 21 اپریل کو قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوں گے ، پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی دو اور قومی اسمبلی کی ایک نشست کے علاوہ تمام حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی این اے 148، پی پی 266 اور پی پی 268 میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی، جبکہ ن لیگ پیپلز پارٹی کو صرف یوسف رضا گیلانی کی خالی کردہ نشست این اے 124 پر سپورٹ کرے گی پیپلز پارٹی ن لیگ کو این اے 148، پی پی 266 اور پی پی 268 کےعلاوہ تمام حلقوں میں سپورٹ کرے گی، این اے 148 سے پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم گیلانی، پی پی 266 سے علمدار قریشی اور پی پی 268 سے ممتاز چانگ میدان میں اترے ہیں، تعاون کے بدلے مسلم لیگ (ن) یوسف رضا گیلانی کی خالی کردہ نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔

  • عمران خان کو جیل میں میسر سہولیات کی مزید تفصیلات  سامنے آ گئیں

    عمران خان کو جیل میں میسر سہولیات کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کو جیل میں میسر سہولیات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی۔

    باغی‌‌‌‌‌‌‌‌‌ٹی وی: رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 7 سیلز پر مشتمل سیکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، جس میں سے 2 سیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، باقی کے 5 سیل سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر بند رکھے گئے ہیں، ان سیلز کے صحن کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں، بانی تحریک انصاف آئی کے سیل تک رسائی بہت محدود ہے، کوئی بھی شخص بغیر اجازت وہاں تک نہیں پہنچ سکتا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کے لیے پیشہ ور تربیت یافتہ افراد معمور ہیں، اڈیالہ جیل میں 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے، جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے 15 اہلکار تعینات ہیں، جن میں دو سیکیورٹی افسران بھی شامل ہیں، 3 اہلکار سابق وزیراعظم عمران کی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں پر مامور ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے، جبکہ کیمروں پر 5 لاکھ روپے کا خرچ آیاہے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے کے لیے اسپیشل قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں، صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے جوکہ ایک اسپیشل کچن میں بنتا ہے،بانی تحریک انصاف کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہےانہیں کھانا فراہم کرنے سے قبل ایک میڈیکل افسر یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اس کا معائنہ کرتا ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل کے میڈیکل افسر کے علاوہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال کے 6 میڈیکل افسران بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے تعینات ہیں، راولپنڈی کے ایک دوسرے ہسپتال کے اسپیشلسٹ کی ٹیم جیل کا ہفتہ وار دورہ بھی کرتی ہے ، اسپیشلسٹ کی ٹیم ضرورت پڑنے پر عمران خان کا چیک اپ کرتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ورزش کے لیے مشین اوردیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں، ملاقات کے لئے آنے والوں کے حوالے سے ب بھی اہم قوائد وضوابط بنائےگئےہیں، عمران خان کے جیل ٹرائل کے دوران، ایک جامع سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہےاڈیالہ جیل کی حفاظت کے لیےپولیس، رینجرزسمیت مختلف محکموں نےفرضی مشقیں بھی کرتے ہیں اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، جبکہ جیل کے ارد گرد رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار گشت بھی کرتے ہیں۔

  • بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےکینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی، برطانوی اخبار

    بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےکینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی، برطانوی اخبار

    ٹورنٹو: کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےممکنہ طور پر کینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تھی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار "دی گارڈین” کے مطابق جمعرات کی رات کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد کینیڈا اور خاص طور پر اس کی بڑی آبادی کو تخریب کاری کے ہدف کے طور پر دیکھتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان 2021 کے کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں مداخلت کرنے اور ممکنہ طور پر خفیہ سرگرمیاں کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، اور اس کیلئے بھارت کی جانب سے ایک سرکاری پراکسی ایجنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان نواز امیدواروں کو غیر قانونی مالی مدد فراہم کرنے کی کوشش بھی کی گئی، پراکسی ایجنٹ ’مخصوص فرد ہوتا ہے جو غیر ملکی ریاست سے واضح یا غیر واضح ہدایا ت لیتا ہے اور اثر و رسوخ کی سرگرمیوں اور غیر ملکی ریاست کے درمیان تعلق کو مبہم کرتا ہے، ہندوستان نے کینیڈا کے ان انتخابی اضلاع کو نشانہ بنایا جہاں ووٹرز پاکستان یا خالصتان علیحدگی پسند تحریک کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔

    کینیڈین ایجنسی نے پاکستان کے حوالے سے لکھا کہ 2019 میں کینیڈا میں پاکستانی حکومتی عہدیداروں نے ’کینیڈا میں حکومت پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھانے کے مقصد سے خفیہ طور پر کینیڈا کی وفاقی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، کینیڈا کی حکومت نے ’خطرے میں کمی کیلئے اقدامات‘ اٹھائے، جس کا مقصد حکومت پاکستان کی طرف سے لاحق خطرے کو ختم کرنا تھاصورتحال کی نگرانی کی گئی اور مداخلت کے خطرے کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔

    دی گارڈین کے مطابق خفیہ ایجنسی کی دونوں دستاویزات غیر درجہ بند خلاصے ہیں اور بعض صورتوں میں نامکمل یا غیر تصدیق شدہ، واحد ذرائع پر منحصر ہیں، دستاویزات کے اجراء سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان نے کینیڈا کے انتخابات کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

  • نومولود بچوں کی اسمگلنگ کرنے والا گروہ  گرفتار

    نومولود بچوں کی اسمگلنگ کرنے والا گروہ گرفتار

    ممبئی: بھارتی ایجنسی سی بی آئی نے نومولود بچوں کی اسمگلنگ کرنے والا گروہ پکڑلیا-

    باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا کے مطا بق بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے ہفتے کے روز ایک ایسے نیٹ ورک کو پکڑا ہے، جو کہ نومولود بچوں کی اسمگلنگ بیرون ملک کرتا رہا ہے دلی اور ہریانہ سمیت بھارت کے کئی شہروں میں اس نیٹ ورک نے جال بچھائے ہوئے ہیں، جہاں وہ یا تو بچوں کو اسپتال سے اغوا کرتے یا پھر بچوں کو والدین سے خرید لیتے۔

    سی بی آئی نے چھاپر مار کر دلی اور ہریانہ سے 3 نومولود بچے نیٹ ورک سے برآمد ہوئے ان بچوں کی عمریں 1 دن، 15 دن اور ایک نومولود بچی کی عمر محض ایک ماہ تھی،نیٹ ورک سروگیسی کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کو فروخت کرتا ہے، ا یجنسی کے مطابق گینگ کے قبضے سے ساڑھے 5 لاکھ بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے، 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اصل ماں باپ سے بچوں کو بطور رقم حاصل کیا جاتا ہے بچوں کی فروخت 4 سے 6 لاکھ بھارتی روپے میں کی جاتی ہے، یعنی ہر نومولود بچے کی قیمت 4 سے 5 لاکھ ہوتی ہے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی نے معاملے کے خلاف کرمنل کیس درج کر دیا ہے، جبکہ اس میں انڈین پینل کوڈ کی اور جووینئل جسٹس (کئیر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن) ایکٹ 2015 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • نوکری کے بہانے خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام ،دو مرد اور دو خواتین گرفتار

    نوکری کے بہانے خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام ،دو مرد اور دو خواتین گرفتار

    کراچی : پولیس نے بلاک 3 اے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر نوکری کے بہانے خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آیا ، بریگیڈ کی رہائشی متاثرہ خاتون نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیکھا، خاتون نے اشتہار دیکھ کر نوکری کیلئے رابطہ کیا تو انہیں کامران چورنگی بلایا گیا اور ایک گھر میں لے جایا گیا، خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، اور جب وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ان پر تشدد کیا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بازیاب کرا لیا، جبکہ مکان سے دو مرد اور دو خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    سیالکوٹ۔ پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے،ڈی پی او نے حوالات میں بند …

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

    دوسری جانب سیالکوٹ میں تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے ،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے چھاپہ مار کر شہریوں کو نجی ٹارچر سیل سے بازیاب کروا لیا ملوٹ پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث پولیس ملازمین جن میں ملزمان ،افتحار سندھو ،سلیم میو اور محمد فیاض کو تھانہ سٹی ڈسکہ کی حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کرلیا

    تھانہ سٹی ڈسکہ کے تین پولیس اہلکاروں افتحار سندھو ،سلیم میو اور محمد فیاض نے تین معصوم شہریوں عبدالرحمن ،زین اور عبداللہ کو منشیات فروشی کا الزام لگا کر اغوا کر کے تھانہ صدر کے علاقہ پر موجود ایک ڈیرے پر محبوس رکھ کر ملزمان کے ورثا سے رہائی کیلے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگ لیا ورثا نے پولیس اہلکاروں کیجانب سے تاوان کی رقم کے مطالبہ کی آڈیو ریکارڈنگ ڈی پی او سیالکوٹ کو سنا دی

    وزیراعلی مریم نواز نے لاہور میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

  • پی ٹی آئی کارکنا ن نے خانہ کعبہ میں  پارٹی پرچم لہرا دیا

    پی ٹی آئی کارکنا ن نے خانہ کعبہ میں پارٹی پرچم لہرا دیا

    مکہ مکرمہ : تحریک انصاف کے جنونی کارکنان نے خانہ کعبہ میں پارٹی پرچم لہرا دیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے خانہ کعبہ میں پی ٹی آئی پرچم لہرانے پر ردعمل میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے، یہ اللہ تعالیٰ کا گھر ہے ایسی جگہ پر سیاسی نعرے لگانے یا جھنڈا نہیں لہرانا چاہئے، یہ عمل شریعت اور سعودی قوانین کے خلاف ہے،سعودی عرب کی حکومت اس واقعے پر ایکشن لے گی اور اگر یہ پاکستان میں آ چکے ہیں تو حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ان کو گرفتار کر کے کارروائی کی جائے، ایسے ہی لوگ ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

    بھارتی حکومت نے پاکستان میں متعدد افراد کے قتل کا حکم دیا،برطانوی اخبار

    تاجر دوست اسکیم : سوالات اور ان کے جوابات پر مبنی پُرفارم جاری

    ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی،بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی