Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی۔

    باغی ی وی :فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطوط کے لفافوں میں یتھل آرسینک کی پائی گئی،رپورٹ میں خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی ،پاؤڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے،آرسینک سونگھنے سے پھیپھڑے کی سوجن ، ناک کی سوزش اورخون کا بہاؤ ہو سکتا ہے،اور انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے، آرسینک کی شناخت گیس کروماٹو گرافی ، ماس سپیکٹرو میٹری ٹیکنیک سے ممکن ہوئی-

    اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی خطوط سے متعلق مزید تحقیق کر رہا ہے سی ٹی ڈی نے سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیٹر باکسز کے قریب کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے ، ویڈیو میں موجود مشتبہ افراد کی نادرا کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے، سی ٹی ڈی نے ویڈیو میں موجود کچھ مشکوک افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی،بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی

    پمز کی میڈٰکل ٹیم کی جانب سے بشری بی بی کے معائنے کی …

    ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

  • سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو  3بلین ڈالر کی ادائیگی کی جائیگی،آئی ایم ایف

    سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو 3بلین ڈالر کی ادائیگی کی جائیگی،آئی ایم ایف

    واشنگٹن: آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو کل 3بلین ڈالر کی ادائیگی ہو گی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ،اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت کل رقم 3بلین ڈالر کی ادائیگی ہو گی ۔

    توقع ہے اس ماہ کے آخر میں بورڈمیٹنگ ہو گی ،پہلا جائزہ مکمل کے بعد سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائے پروگرام کی تکمیل خوش آئند ہے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ پروگرام کیلئے بھی بھرپور محنت کرے گی، علاوہ ازیں ورلڈ بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ میں پنشن اصلاحات پر وفاقی اور صوبائی پبلک سیکٹر کی پنشن سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اصلاحات متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پاکستان کی کالعدم ٹی ٹی پی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید

    پاکستان کی کالعدم ٹی ٹی پی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان داسو حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا –

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کسی دہشت گرد جماعت ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کر رہا،پاکستان نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کیا ہے، افغان حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے، چینی انٹر ایجنسی کی سیکیورٹی کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے کا مقصد پاکستان میں چینی باشندوں و کمپنیوں کی حفاظت بہتر بنانا تھا، داسو حملے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، جونہی تحقیقات مکمل ہوئیں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران میں حالیہ حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، پاکستان،ایران نےجنوری کےبعدتمام باہمی رابطہ چینلزکوبحال کرلیاہے دونوں ممالک میں تجارت کے شعبے میں گہرا تعاون ہے ، ایرانی صدر کے جلد دورے کی توقع ہے البتہ ابھی ایران کے صدر کے دورےکی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے، ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد میں موجود ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، غزہ پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے اور عالمی عدالت کا حکم نہ ماننے پر اسرائیل کا محاسبہ کیا جائے۔فلسطینیوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کےلیےلمحہ فکریہ ہے، اقوام متحدہ غزہ میں مظالم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لائے، آئی سی جے کے غزہ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی،بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی

    ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی،بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی

    افریقی ملک بوٹسوانا کے صدر نے 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی: جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی لگانے کے خدشے کے بعد افریقی ملک بوٹسوانا کے صدر نے 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی دی، جرمن میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوٹسوانا کے صدر موکویٹسی ماسیسی نےکہا کہ ٹرافی ہنٹنگ ہاتھیوں کی تعداد کو ایک حد میں رکھنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور اس پر پابندی لگانے سے صرف مقامی لوگوں کی غربت میں ہی اضافہ ہوگا۔

    جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی کے اشارے کے بعد بوٹسوانا کے صدر نے طنزیہ طور پر کہا کہ وہ جرمنی کو بھی تحفے میں ہاتھی بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں احساس ہو کہ ہاتھیوں کے درمیان رہنا کیسا ہے برلن (جرمن دارلحکومت) میں بیٹھ کر بوٹسوانا کے معاملات سے متعلق بات کرنا آسان ہے، ہم دنیا کے لیے ان جانوروں کی حفاظت کی قیمت چکا رہے ہیں اور یہ کوئی مزاق نہیں ہےہاتھیوں کے ریوڑ گھروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور فصلیں بھی برباد کررہے ہیں جس سے شہریوں کا نقصان ہورہا ہے۔

    واضح رہےکہ دنیا میں ہاتھیوں کی کل تعداد کا ایک تہائی بوٹسوانا میں پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے، جبکہ بوٹسوانا پہلے ہی دیگر ممالک یعنی انگولا کو 8 ہزار جب کہ موزمبیق کو 500 ہاتھی بھیج چکا ہے اور ہاتھیوں کا تحفہ اب جرمنی کو بھی دینا چاہتا ہے۔

  • پمز کی میڈٰکل ٹیم  کی جانب سے بشری بی بی کے  معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی

    پمز کی میڈٰکل ٹیم کی جانب سے بشری بی بی کے معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی

    اسلام آباد: پمز ہاسپٹل کی 4 رکنی میڈیکل کنسلٹنٹس کی ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے مکمل چیک اپ کی رپورٹس سامنے آ گئی-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق 51 سالہ مریضہ بشری بی بی کا مکمل چیک اپ سب جیل بنی گالہ میں کیا گیا ، مریضہ بشریٰ بی بی کے مطابق انہوں نے ڈھائی ماہ قبل کچھ کھانا کھایا جو ہونٹوں میں جلن اور آنکھوں میں پانی آنا شروع ہوا اور جلد کی خشکی کا باعث بنا، یہ کچھ گھنٹوں تک جاری رہا اور پھر اس میں بہتری آئی اگلے چند دنوں میں مریضہ کو منہ کا ذائقہ خراب ہونا محسوس ہوا کبھی کبھار ایپی گیسٹرک درد اور پیٹ کے نچلے حصے میں تکلیف اور کھانا نگلنے میں مشکل ہونے کی شکایت کی، تاہم کوئی اوڈینوفجیا ( وہ درد جو نگلنے کے عمل کے دوران ہوتا ہے)ڈیسفیا ( گلے، غذائی نالی، یا اسٹرنم (سینے کی ہڈی کے پیچھے محسوس کیا جانے والادرد) کا تجربہ نہیں ہوا ہے۔ مریضہ کا ابتدائی ہفتے میں کچھ وزن کم ہوا جو کہ غیر دستاویزی تھا تاہم وزن دوبارہ بڑھ گیا ہے فی الحال مریضہ نے منہ کے خراب ذائقے اور کبھی کبھار پیٹ کے نچلے حصے میں ہلکی ہلکی تکلیف کی شکایت کی، انہوں نے کبھی کبھار کان میں رکاوٹ محسوس ہونے کی شکایت بھی کی، لیکن کان یا ناک کی کوئی دوسری علامات نہیں ہیں، دونوں کانوں کے اوٹوسکوپک معائنے پر دو طرفہ کان کی کینال صاف تھیں اور ٹائیمپینک جھلی برقرار تھیں،مریضہ کی درخواست پر پیٹ کا محدود معائنہ کیا گیا دھڑکن پر کوئی نرمی اور ریباؤنڈ نوٹ نہیں کیا گیا تھا اور آنتوں کی آوازیں نارمل تھیں-


    قبل ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، ان کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں، بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے، اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی،بہتر ہو گا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں، بشریٰ بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی، ماضی میں ان کو کچھ دیا گیا کو تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ان کو معدے میں اب بھی تکلیف ہے تاہم پہلے سے ان کی طبیعت کافی بہتر ہے، منہ میں دانے نہیں ہیں، ابھی بشریٰ بی بی بالکل ٹھیک ہیں، انکو کھانا نگلنے میں مشکل ہوتی تھی تا ہم اب یہ کیفیت ختم ہو چکی ہے-

    ڈاکٹر عاصم یوسف کا مزیدکہنا تھا کہ دو ماہ قبل بشریٰ کی طبیعت کھانے کے بعد ہی خراب ہوئی تھی لیکن کیوں ہوئی تھی کس وجہ سے ہوئی تھی کچھ نہیں ہو سکتی، میں نے کیمرہ ٹیسٹ کا کہا ہے، پمز کے چار ڈاکٹر کی ٹیم ہمارے ساتھ تھی بنی گالہ میں جا کر ہم نے چیک اپ کیا، بہت حد تک بشریٰ بی بی کی ریکوری ہو چکی ہے-

  • ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی: نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 24 مارچ کو نیوکراچی بلال کالونی میں فوم کی دکان پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے نوجوان عبدالرحمان کو قتل کردیا تھا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی سینٹرل کی سربراہی میں ٹیمیں بنائی گئی تھیں اور آج صبح نیو کراچی سیکٹر فائیو ایچ میں پولیس مقابلے میں ملزم افضل حسین ہلاک ہوا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کیا۔

    انہوں نے بتایا پولیس مقابلے میں زخمی ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ہلاک ملزم ہی عبدالرحمان کے قتل میں ملوث تھا اور ان ملزمان نے ہی فوم کی دکان پر لوٹ مار کی تھی، نوجوان عبدالرحمان نے ملزمان پکڑنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے فائر نگ کی جس سے عبدالرحمان جاں بحق ہوا پولیس حکام اس دن سے ہی اس کیس پر ٹیکینکل طریقے سے مستقل کام کررہے تھے اور اب پولیس کو اس کیس میں کامیابی ملی ہے۔

    ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک گینگ برسٹ کیا گیا ہے اور اس کارروائی میں 8 ملزمان پر مشتمل گینگ پکڑا گیا ہے، انہوں نے کہا اس گینگ کے پاس ہتھیار کہاں سے آرہے ہیں اس سلسلے میں بھی ہم کام کر رہے ہیں۔

  • بھارتی حکومت نے  پاکستان میں  متعدد افراد کے قتل کا حکم دیا،برطانوی اخبار

    بھارتی حکومت نے پاکستان میں متعدد افراد کے قتل کا حکم دیا،برطانوی اخبار

    لندن: برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ نے ہندوستانی اور پاکستانی انٹیلیجنس آپریٹو کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے غیر ملکی سرزمین پر رہنے والے مبینہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کے تحت پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کیا۔

    باغی ٹی وی : دی گارڈین سے بات کرنے والے ہندوستانی اور پاکستانی انٹیلی جنس کارکنوں کے مطابق، ہندوستانی حکومت نے غیر ملکی سرزمین پر رہنے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کے تحت پاکستان میں افراد کو قتل کیا۔

    دونوں ممالک کے انٹیلی جنس حکام کے انٹرویوز اور پاکستانی تفتیش کاروں کے اشتراک کردہ دستاویزات نے اس بات پر نئی روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نے 2019 کے بعد قومی سلامتی کے حوالے سے حوصلہ افزا نقطہ نظر کے تحت مبینہ طور پر بیرون ملک قتل کو انجام دینا شروع کیا۔ ایجنسی، ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) پر براہ راست ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کا کنٹرول ہے، جو اس ماہ کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دہلی نے ان لوگوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جنہیں وہ بھارت کا دشمن سمجھتی ہے، بھارت کی جانب سے کئے گئے قتل کے حوالے سے رپورٹ میں کئے گئے تازہ دعوے 2020 سے اب تک تقریباً 20 ہلاکتوں سے متعلق ہیں، یہ قتل پاکستان میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کیے گئے۔

    محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    حالانکہ بھارت پہلے غیر سرکاری طور پر ان ہلاکتوں سے منسلک رہا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے پاکستان میں مبینہ کارروائیوں پر بات کی ہو، جبکہ تفصیلی دستاویزات میں را کے قتل میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے، ان الزامات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خالصتان تحریک سے منسلک سکھ علیحدگی پسندوں کو ہندوستانی غیر ملکی کارروائیوں میں پا کستا ن اور مغرب دونوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

    گارڈین کے مطابق، پاکستانی تفتیش کاروں نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں ہندوستانی انٹیلیجنس کے سلیپر سیلز کی طرف سے کی گئیں جو زیادہ تر متحدہ عرب امارات سے کام کر رہے تھے، 2023 میں ہوئی ہلاکتوں میں اضافے کا سہرا ان سیلز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو دیا گیا، جن پر مقامی مجرموں یا غریب پاکستانیوں کو قتل کے لیے لاکھوں روپے دینے کا الزام ہے۔

    گارڈین کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کرنے کے لیے جہادیوں کو بھی بھرتی کیا، اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ”کافر وں“ کو مار رہے ہیں، دو ہندوستانی انٹیلی جنس افسران کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے بیرون ملک مفرور افراد پر توجہ مرکوز کرنے کا رجحان 2019 میں پلوامہ حملے سے شروع ہوا تھا۔

    امتحانات میں نقل کا معاملہ: ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکار معطل

    ایک ہندوستانی انٹیلیجنس آپریٹیو نے کہا کہ پلوامہ کے بعد، ملک سے باہر لوگوں کو نشانہ بنانے کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا، کہ اس سے پہلے کہ وہ حملہ کر سکیں یا کوئی خلل پیدا کر سکیں، ہم انہیں نشانہ بنائیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار نے کہا کہ اس طرح کے آپریشن کرنے کے لیے حکومت کی اعلیٰ ترین سطح سے منظوری درکار ہے، ہندوستان نے اسرائیل کی ”موساد“ اور روس کی“ کے جی بی“ جیسی انٹیلیجنس ایجنسیوں سے تحریک حاصل کی ہے، جو غیر ملکی سرزمین پر ماورائے عدالت قتل سے منسلک ہیں۔

    گارڈین سے بات کرتے ہوئے دو الگ الگ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ انہیں 2020 سے لے کر اب تک 20 ہلاکتوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا شبہ ہےانہوں نے گواہوں کی شہادتیں، گرفتاری کے ریکارڈ، مالیاتی بیانات، واٹس ایپ پیغامات اور پاسپورٹ سمیت سات مقدمات میں پہلے سے نامعلوم انکوائریوں سے متعلق شواہد کی طرف اشارہ کیا، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر اہداف کو مارنے کے لیے بھارتی جاسوسوں کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلا ت ان شواہد میں ظاہر ہوتی ہیں۔

    جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور

    گارڈین انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ 2023 میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جس میں سے بھارت پر تقریباً 15 افراد کی مشتبہ ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا، جن میں سے زیادہ تر کو نامعلوم بندوق برداروں نے قریب سے گولی ماری تھی۔

    گارڈین کو دئیے گئے جواب میں، ہندوستان کی وزارت خارجہ نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے، اپنے ایک پہلے دئیے گئے بیان کا اعادہ کیا کہ وہ الزامات ’جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ“ تھے۔

    گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز کی ہائی جیکنگ میں ملوث کشمیری ظہور مستری کے مبینہ ساتھی زاہد اخوند کے قتل کے حوالے سے پاکستانی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ایک را ہینڈلر نے مبینہ طور پر زاہد اخوند کی نقل و حرکت اور محل وقوع کے بارے میں معلومات کے لیے کئی مہینوں تک ادائیگیاں کیں، اس کے بعد اس نے مبینہ طور پر اس سے براہ راست رابطہ کیا، ایک صحافی ہونے کا بہانہ کیا جو ایک انٹرویو کرنا چاہتا تھا، تاکہ اس کی شناخت کی تصدیق کی جا سکے،اس کے علاوہ مارچ 2022 میں کراچی میں متعدد قتل کرنے کے لیے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر لاکھوں روپے ادا کیے گئے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر حکومت سے جواب طلب

    پاکستان کی طرف سے جمع کیے گئے شواہد کے مطابق، یہ قتل باقاعدگی سے متحدہ عرب امارات میں بیٹھے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہ کر کیے گئے تھے، جہاں را نے اپنے سلیپر سیل قائم کیے تھے جو آپریشن کے مختلف حصوں کو الگ الگ ترتیب دیتے تھے اور قاتلوں کو بھرتی کرتے تھے۔

    پاکستانی تفتیش کاروں نے الزام لگایا کہ قتل کرنے کے لیے اکثر مجرموں یا غریب مقامی لوگوں کو لاکھوں روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

    گارڈین کے مطابق دستاویزات میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ قاتلوں کو ادائیگیاں زیادہ تر دبئی کے ذریعے کی گئیں، جبکہ قتل کی نگرانی کرنے والے را ہینڈلرز کی میٹنگیں نیپال، مالدیپ اور ماریشس میں بھی ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی اہلکار نے کہا کہ پاکستان میں قتل عام کرنے والے بھارتی ایجنٹوں کی یہ پالیسی راتوں رات تیار نہیں کی گئی، ہمیں یقین ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ان سلیپر سیلز کو قائم کرنے کے لیے تقریباً دو سال تک کام کیا ہے جو اب ان قتلوں کا انتظام دیکھ رہے ہیں۔ اس کے بعد، ہم نے بہت سے قتل کا مشاہدہ کرنا شروع کیا-

    جھل مگسی:لیویز فورس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

    جیش محمد کے کمانڈر اور ہندوستان کے سب سے بدنام جنگجوؤں میں سے ایک شاہد لطیف مبینہ طور پر مارنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔ بالآخر دستاویزات کے مطابق ایک 20 سالہ ناخواندہ پاکستانی نے اکتوبر میں پاکستان میں اس قتل کو انجام دیا جسے مبینہ طور پر یو اے ای میں را کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا، جہاں وہ ایمیزون پیکنگ کے گودام میں کم سے کم تنخواہ پر کام کر رہا تھا۔

    پاکستانی تفتیش کاروں نے پایا کہ اس شخص کو مبینہ طور پر ایک خفیہ بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کا سراغ لگانے کے لیے 15 لاکھ پاکستانی روپے ادا کیے تھے اور قتل کے بعد اسے ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے اور متحدہ عرب امارات میں اس کی اپنی کیٹرنگ کمپنی کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    نوجوان نے شاہد لطیف کو سیالکوٹ کی ایک مسجد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    گارڈین کے مطابق عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر بشیر احمد پیر اور بھارت کی مطلوب ترین فہرست میں شامل سلیم رحمانی کے قتل کی منصوبہ بندی بھی مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات سے کی گئی تھی، دبئی سے لین دین کی رسیدیں قاتلوں کو لاکھوں روپے کی ادائیگی ظاہر کرتی ہیں، سلیم رحمانی کی موت کو پہلے ایک مشتبہ مسلح ڈکیتی کا نتیجہ بتایا گیا تھا۔

    کالے شیشوں والی سرکاری گاڑی میں 15سالہ ڈرائیور کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر،پولیس بےبس

    زیادہ تر معاملات میں، اس طرح امووت کے بارے میں عوامی معلومات بہت کم رہی ہیں۔ تاہم، پاکستانی ایجنسیوں نے گارڈین کو ثبوت دکھائے کہ انہوں نے بند دروازوں کے پیچھے تحقیقات اور گرفتاریاں کی ہیں۔

    دہلی میں انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ منیجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے گارڈین سے گفتگو میں کہا کہ ان کی تنظیم نے 2020 سے پاکستان میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں 20 مشتبہ ہلاکتیں ریکارڈ کی ہے، حالانکہ دو کی ذمہ داری مقامی عسکریت پسند گروپوں نے قبول کی تھی۔

    پاکستان کے سیکرٹری خارجہ، محمد سائرس سجاد قاضی نے جنوری میں ایک پریس کانفرنس میں دو ہلاکتوں کا عوامی طور پر اعتراف کیا تھا، جس میں انہوں نے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ وہ پاکستان میں ’ملکی اور ماورائے عدالت قتل‘ کی ’نفیس اور مذموم‘ مہم چلا رہا ہے۔

    اسلام آباد کے ان الزامات کو دوسروں کی طرف سے شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے جو چار بار جنگ میں جا چکے ہیں اور اکثر ایک دوسرے پر بے بنیاد الزامات لگا چکے ہیں۔

    گزشتہ تین سالوں میں مبینہ طور پر را کے ذریعے پاکستان میں مارے جانے والے افراد کی اکثریت لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے عسکریت پسند گروپوں سے وابستہ افراد کی ہے۔

    پولیس میں تقرر وتبادلوں پر تاحاکم ثانی پابندی عائد

    ستمبر میں، کینیڈا کے وزیر اعظم، جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ”معتبر الزامات“ ہیں کہ ہندوستانی ایجنٹوں نے ایک ممتاز سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی، جسے وینکوور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    ہفتوں بعد، امریکی محکمہ انصاف نے ایک چارج شیٹ جاری کی جس میں واضح طور پر بتایا گیا کہ کس طرح ایک ہندوستانی ایجنٹ نے نیو یارک میں ایک ہٹ مین کو ایک اور سکھ کارکن کو قتل کرنے کے لیے بھرتی کرنے کی کوشش کی، جسے بعد میں گروپتونت سنگھ پنن کا نام دیا گیا۔

    دونوں افراد خالصتان تحریک کے بڑے حامی رہے تھے، جو ایک آزاد سکھ ریاست بنانا چاہتی ہے اور ہندوستان میں پابندی کا شکار ہےبھارت نے نجار کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی، جب کہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ، پنوں کی سازش کے بارے میں بھارت کی اپنی تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسے ایک بےقابو ایجنٹ نے انجام دیا تھا جو اب را کے لیے کام نہیں کر رہا تھا۔

    ایک ہندوستانی انٹیلی جنس اہلکار کے مطابق، دہلی نے حال ہی میں کینیڈا اور امریکہ کی جانب سے اپنے الزامات کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کا حکم دیا۔ اور رواں سال اب تک کوئی مشتبہ ہلاکتیں نہیں ہوئیں. امریکی اور کینیڈین کیسز سے پہلے گزشتہ مئی میں ایک اعلیٰ سطحی خالصتانی رہنما پرمجیت سنگھ پنجوار کو لاہور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    تلہ گنگ:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    پاکستانی تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ان کے قتل سے ایک ماہ قبل پنجوار کو خبردار کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ایک اور خالصتانی کارکن کو بھی اپنی جان کو خطرات لاحق ہیں، پنجوار کا قتل ان لوگوں میں شامل ہے جن کے بارے میں مبینہ طور پر بھارتی کارندوں نے ”مذہبی طریقہ“ قرار دیا ہے۔

    دستاویزات کے مطابق، ہندوستانی ایجنٹوں نے داعش کے نیٹ ورکس اور طالبان سے منسلک یونٹس میں دراندازی کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی اسلام پسند بنیاد پرستوں کو بھرتی کیا اور تیار کیا تاکہ ہندوستان کو مطلوب افراد کو یہ کہہ کر نشانہ بنایا جا سکے کہ وہ ”کافروں“ کے مقدس قتل کا کام کر رہے ہیں۔

    ان ایجنٹوں نے مبینہ طور پر ہندوستانی ریاست کیرالہ کے سابق داعش جنگجوؤں سے مدد مانگی تھی جو داعش کے لیے لڑنے کے لیے افغانستان گئے تھے لیکن 2019 کے بعد ہتھیار ڈال دیے اور انہیں سفارتی ذرائع سے واپس لایا گیا تاکہ ان جہادی نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

    ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،کروڑوں روپے کا غیرقانونی سامان اور گاڑیاں ضبط

    پاکستانی ایجنسیوں کی تحقیقات کے مطابق، پنجوار کا قاتل، جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا تھا مبینہ طور پر سوچتا تھا کہ وہ ٹی ٹی پی سے منسلک ”بدری 313 بٹالین“ کی ہدایات پر کام کر رہا تھا اور اسے اسلام کے دشمن کو قتل کر کے خود کو ثابت کرنا تھا۔

    گزشتہ سال ستمبر میں لشکر طیبہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر ریاض احمد کی ہلاکت کو مبینہ طور پر را نے اسی طرح سے انجام دیا تھاپاکستان کا خیال ہے کہ ریاض کے قاتل کو ٹیلی گرام چینل کے ذریعے ان لوگوں میں بھرتی کیا گیا تھا جو داعش کے لیے لڑنا چاہتے تھے۔

    گارڈین کے مطابق پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ قاتل لاہور سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ محمد عبداللہ تھا۔ اس نے مبینہ طور پر پاکستانی تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اگر اس نے پاکستان میں ایک ”کافر“ کو مارنے کے امتحان میں کامیابی حاصل کی تو اسے داعش کے لیے لڑنے کے لیے افغانستان بھیجا جائے گا عبداللہ نے راولاکوٹ کی ایک مسجد میں صبح کی نماز کے دوران ریاض احمد کو گولی مار کر قتل کر دیا، لیکن بعد میں پاکستانی حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔

    چین میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    را کے ایک سابق سینئر اہلکار جو مودی کی وزارت عظمیٰ سے پہلے خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ ماورائے عدالت قتل ایجنسی کی مرضی تھے۔

    انہوں نے تصدیق کی کہ قومی سلامتی کے مشیر کے علم میں لائے بغیر کچھ نہیں کیا جاتا، جو اس کی اطلاع وزیراعظم کو دیتا ہے اور موقع پر وہ براہ راست وزیراعظم کو رپورٹ کرتا ہے۔

    را کے سابق اہلکار نے دعویٰ کیا کہ زیادہ امکان ہے کہ یہ ہلاکتیں خود پاکستان نے کی ہوں، اس خیال کی بازگشت بھارت میں دوسروں نے بھی دی ہے۔

    تاہم، پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے والے دو درجن سے زائد بھارت مخالف لوگوں کی فہرست کی طرف اشارہ کیا جنہیں انہوں نے حال ہی میں ان کی جانوں کو لاحق خطرات کی براہ راست وارننگ جاری کی تھی اور انہیں روپوش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    گارڈین کے مطابق پاکستان میں تین افراد نے کہا کہ انہیں یہ وارننگ دی گئی ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنہوں نے دھمکیوں پر کان نہیں دھرے اور اپنے معمولات کو جاری رکھا اب وہ مر چکے ہیں۔

    شمالی کوریا کاسولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

  • تاجر دوست اسکیم : سوالات اور ان کے جوابات پر مبنی پُرفارم  جاری

    تاجر دوست اسکیم : سوالات اور ان کے جوابات پر مبنی پُرفارم جاری

    اسلام آباد: ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کے تحت تمام غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکانداروں کو 30 اپریل 2024 تک رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی :ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے تاجر دوست اسکیم سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات پر مبنی پرفارم بھی جاری کردیا ہے، جس سے تاجروں کو اسکیم سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں، پہلے سے رجسٹرڈ دکاندار کو تاجر دوست اسکیم میں نئے سرے سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بجلی کے ماہانہ بلوں میں ادا کیاگیا انکم ٹیکس تاجر دو ست سکیم میں ادائیگی کے وقت ایڈ جسٹ کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ تا جر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کی جائے گی ٹیکس وصولی یکم جولائی سے شروع ہوگی، تاجر دوست اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ سے باہر کے تاجروں کو رجسٹر کرنا ہے۔

    امتحانات میں نقل کا معاملہ: ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکار معطل

    محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور

  • امتحانات میں نقل کا معاملہ: ڈپٹی کنٹرولر  امتحانات سمیت 7 اہلکار معطل

    امتحانات میں نقل کا معاملہ: ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکار معطل

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات میں نقل کے معاملے پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان وزیرتعلیم کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کیا گیا، معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری قیصر محمود، جونئیرکلرک اور کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ڈپٹی کنٹرولر ریکارڈ کا چارج دے دیا گیا،کنڈکٹ برانچ کے مزید ملازمین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کنڈکٹ برانچ کا عملہ ہی امتحانی ڈیوٹیاں لگانےکا ذمہ دار تھا۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا تھامیٹرک امتحانات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر دونوں افسران کو معطل کیا گیا تھا-

    حافظ نعیم الرحمان نئے امیر جماعت اسلامی منتخب

    وزیرتعلیم کی ہدایت پر کمشنر کو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا تھا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا ، وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانات ریڈلائن ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے تاہم اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری آئے گی۔

    جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے گرفتار

    واضح رہے کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا تھا کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے اور یکم اپریل کو ہونے والے ریاضی کے پرچے کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوچکی تھی۔

    وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

  • محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266  میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے فیصلےکے مطابق کامیاب امیدوار اور رنراپ امیدوار میں ووٹوں کا فرق 8589 ہے، 36 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرنےکی درخواست بھی مسترد کردی گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار اس ضمن میں ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہے،درخواست گزار شواہد کے لیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے، جمعیت علما اسلام کے امیدوار صلاح الدین نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

    واضح ہے کہ عام انتخابات میں قلعہ عبداللہ کم چمن کے حلقے این اے 266 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجوں کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کامیاب قرار پائے تھے،تمام 260 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق محمود خان اچکزئی 67 ہزار28 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا صلاح الدین 58 ہزار439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے-