Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بار پھر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    باغی ٹی وی :سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد عید سے قبل دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے، گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب گوادر سے کشتی کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی …

    گوادر کے نشیبی علاقے کے راستے منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سرچ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے آپریشن کے دوران شرابی ٹریک کے علاقے میں سمندر کنارے کشتی کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی کارروائی کے دوران کرسٹ گارڈز کی سرچ ٹیم کو دیکھ کر اسمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشتی اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئےکارروائی میں 164کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

  • امریکی ایوانِ صدر  کا  ناسا کو چاند کے معیاری وقت کے تعین کا حکم

    امریکی ایوانِ صدر کا ناسا کو چاند کے معیاری وقت کے تعین کا حکم

    واشنگٹن: امریکی ایوانِ صدر نے خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کو چاند کے معیاری وقت کے تعین کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :"دی گارڈین” کے مطابق وائٹ ہاؤس چاہتا ہے کہ ناسا چاند پر وقت بتانے کا طریقہ معلوم کرے،اس حوالے سے امریکی ایوانِ صدر نے چاند پر پہنچنے اور وہاں بستیاں بسانے کی سرکاری اور نجی اداروں کی دوڑ تیز ہونے کے پیشِ نظر ناسا سے کہا ہے کہ چاند اور دیگر اجسامِ فلکی کے لیے معیاری وقت کا تعین کرے۔

    امریکی ایوانِ صدر کے آفس آف دی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی نے ایک میمورینڈم کے ذریعے کہا ہے کہ یو ایس آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی (OSTP) کے سربراہ کی جانب سے منگل کو بھیجے گئے ایک میمو میں خلائی ایجنسی سے کہا گیا ہے کہ وہ دیگر امریکی ایجنسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر چاند پر مرکوز ٹائم ریفرنس سسٹم قائم کرے 2026 کے آخر تک کوآرڈینیٹیڈ لیونر ٹائم (سی ایل ٹی) کا تعین کیا جائے-

    کششِ ثقل کے فرق اور دیگر عوامل کے باعث چاند اور نظامِ شمسی میں شامل دیگر اجسامِ فللکی پر وقت کا ادراک زمین پر وقت کے ادراک سے مختلف ہوتا ہے سی ایل ٹی چاند کے وقت کے حوالے سے خلائی جہازوں اور مصنوعی سیاروں کو ایک واضح بینچ مارک فراہم کرے گا۔ خلائی جہازوں اور مصنوعی سیاروں کو اپنے مشنز کے لیے وقت کے معاملے میں قطعیت درکار ہوگی۔

    وائٹ ہاؤس کے آفس آف دی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسیز کی سربراہ آرتی پربھاکر کے میمو میں بتایا گیا ہے کہ چاند پر موجود کسی شخص کے لیے زمین پر کسی بھی گھڑی میں پایا جانے والا وقت اوسطاً 58.7 مائیکرو سیکنڈ کم ہوگا اور وقتاً فوقتاً رونما ہونے والے دیگر تغیرات کے نتیجے میں چاند کا وقت زمین کے وقت سے مزید دور ہوتا جائے گا۔

    ناسا کے کمیونی کیشن اینڈ نیویگیشن چیف کیوِن کوگنز کہتے ہیں کہ زمین پر کام کرنے والی گھڑیاں چاند پر مختلف رفتار سے کام کریں گی، واشنگٹن میں امریکی بحریہ کی رصدگاہ میں نصب ایٹمی گھڑیوں کا سوچیے، وہ قوم کے دل کی دھڑکن ہیں اور ہر چیز کو ہم آہنگ بناتی ہیں، اب ہم چاند پر بھی ہارٹ بیٹ چاہتے ہیں۔

    ناسا نے اپنے آرٹیمس پروگرام کے ذریعے ستمبر 2026 میں چاند کی سطح پر خلانورد مشن بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو آخر کار ایک سائنسی قمری اڈہ بھی قائم کرے گا جو مریخ پر مستقبل کے مشنوں کے لیے مرحلہ طے کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس کوشش میں درجنوں کمپنیاں، خلائی جہاز اور ممالک شامل ہیں۔

    آرٹیمس پروگرام کے تحت ناسا چند برسوں میں چاند پر انسان بردار مشن بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے اور وہاں ایک مستقل بیس قائم کرنے کی منصوبہ سازی کر رہا ہے کہ مستقبل میں مریخ کے لیے مشن آسانی سے روانہ کیے جاسکیں۔ اس کام میں درجنوں کمپنیاں، خلائی جہاز اور ممالک شریک ہیں۔

    او ایس ٹی پی کے ایک افسر نے بتایا کہ خلائی جہازوں کے درمیان ڈیٹا کے تبادلے اور زمین، مصنوعی سیاروں، چاند پر بیس اور خلا بازوں کے درمیان رابطوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے چاند کا قطعی معیاری وقت جاننا لازم ہے۔

    وقت کی پیمائش کے معاملے میں گڑبڑ مپینگ اور لوکیٹنگ پوزیشنز یقینی بنانا بہت مشکل ہوگا، غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں۔

    زمین پر مختلف خطوں کا مختلف وقت ہوتا ہے۔ بیشتر گھڑیاں اور ٹائم زون کوآرڈینیٹیڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) سے مطابقت رکھتے ہیں۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیارات ایٹمی گھڑیوں کے نیٹ ورک پر منحصر ہیں۔ یہ گھڑیاں دنیا بھر مختلف مقامات پر نصب ہیں۔ یہ گھڑیاں ایک ایسا معیاری وقت ترتیب دیتی ہیں جو سب کے لیے مکمل طور پر قابلِ قبول ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ چاند پر بھی ایٹمی گھڑی نصب کرنے کی ضرورت محسوس ہو۔

  • گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کا معاملہ، چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ  طلب

    گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کا معاملہ، چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ طلب

    کراچی: سندھ حکومت نے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس محمد علی مظہر نے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سندھ حکومت نے جاتے جاتے سمری منظور کرلی تھی، 80 گز کے پلاٹ کا مسئلہ رہ گیا ہے- سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرین کو 80 گز کا پلاٹ اور مکان کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ سے زائد کی رقم دے رہے ہیں۔

    سندھ حکومت کی جانب سےسپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت 6 ہزار 932 متاثرین کو ایم ڈی اے میں 80 گز کا پلاٹ دے گی جب کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ تعمیراتی رقم بھی ادا کی جائےگی۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں تمام اسٹیک ہولڈرزکی میٹنگ ہوئی تھی، 8 جنوری کو سندھ کابینہ نے متبادل پلاٹ اور تعمیرات کی رقم کی منظوری دی،متاثرین کو تعمیرات کی مد میں تقریباً 7 ارب روپے ادا کیے جائیں گے، کمشنر کراچی کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق فوکل پرسن مقررکیا گیا ہے، پلاٹ اور کنسٹرکشن کی رقم ادا کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت درکار ہے۔

    متاثرین کے وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا، تعمیرات کا جو تخمینہ لگایا ہے وہ الگ الگ ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دریافت کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کہاں ہیں،عدالت نے چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

  • شمالی کوریا  کاسولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کاسولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

    سئیول: شمالی کوریا کے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل تجربے جاری، شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شمالی کورین میڈیا کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا،اس حوالے سے کم جونگ ان نے کہا کہ مختلف رینج کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل اور اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کر دیا ہے۔

    واضح رہے شمالی کوریا نےگزشتہ روز مبینہ طور پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا،اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن کی مختلف حالتوں کے مقابلے میں تیزی سے تعینات ہو سکتے ہیں، دوسری جانب امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

    عمران خان کے دعوؤں کو صوبہ سندھ اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے،عمران ٹیسوری

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی …

  • پاکستان میں سخت میکرو اکنامک پالیسی اور قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے،عالمی بینک

    پاکستان میں سخت میکرو اکنامک پالیسی اور قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے،عالمی بینک

    عالمی بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکرو اکنامک خطرات برقرار ہیں اور قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا، مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے،سخت میکرو اکنامک پالیسی اور قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے، پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا 0.1 فیصد متوقع ہے جو آئندہ مالی سال 0.3 فیصد ہو جائے گا۔

    عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.7 فیصد متوقع ہےجبکہ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید کم ہو کر جی ڈی پی کا0.6 فیصد متوقع ہے پاکستان کی بیرونی قرضوں کی متوقع ضرورت برقرار رہیں گی، رواں مالی سال قرضوں کی شرح کم ہوکرجی ڈی پی کا73.1 فیصد متوقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال قرضوں کی شرح کم ہوکرجی ڈی پی کا 72.5 فیصد متوقع ہے۔

    کراچی :اسکول میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بننے کے کیس میں اہم پیشرفت

    عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مضبوط زرعی پیداوار سے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہوئیں، اعتماد میں بہتری کے ساتھ بعض دیگر شعبوں میں بھی بحالی میں مدد ملی ہے تاہم نمو اور بہتری کی یہ شرح غربت کو کم کرنے کیلئے ناکافی ہے ، رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5 کے بجائے 1.8 فیصد رہےگی۔

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

    عمران خان کے دعوؤں کو صوبہ سندھ اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے،عمران ٹیسوری

  • جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

    لاہور:وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور اسپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیزٹرائل کرکے انجام تک پہنچایا جائے گا، اس کے علاوہ ہتک عزت کیس میں90 دن میں ڈگری اور180دن میں ٹرائل ختم کرناہوگا جب کہ اس سلسلے میں منظوری کے لیے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا، وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

    عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہوا تو سب سے آگے میں کھڑا ہوں گا ، …

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی …

    سال 2023-2024 کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں کابینہ نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کر دی۔سال 2023-2024 کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،گندم خریداری پالیسی کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں،چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کیلئے بلاسود قرضے دیں گے،چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفّظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے،

    پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی،ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ہتک عزت کے قانون میں ترمیم۔سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی،منظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ہتک عزت کیس میں 90دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا، ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات، سوشل میڈیا، کوریئر کے زریعے دیا جاسکے گا۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق کی گئی، انٹرنیٹ ڈس پیوٹ ریزولوشن ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دی گئی،چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری دی گئی،

  • عمران خان کے دعوؤں کو صوبہ سندھ اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے،عمران ٹیسوری

    عمران خان کے دعوؤں کو صوبہ سندھ اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے،عمران ٹیسوری

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شراب پینے والے مسلمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ہم نیاز اسٹیڈیم میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لینے جارہے ہیں، 2 لاکھ میں سے 50 ہزار لوگوں کے لئے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتطام اور اہتمام کررہے ہیں۔

    گورنر سندھ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں کرائم کا نوٹس لیں، سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھ رہا ہے پرسوں میں نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں، وزیر داخلہ سندھ نے بیان دیا کہ جہاں کاروبار ہوگا وہاں کرائم ہوگا لیکن دنیا میں ایسا نہیں ہے،جو لوگ موبائل چھینتے ہیں وہ نشے میں ہوتے ہیں اور مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائیگا، گورنر ہاؤس کے اکائونٹس کو سود سے پاک کیا جائیگا، 5 وقت نماز کی پابندی کی جائیگی، عمران خان کے دعوؤں کو اس صوبے اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے، لوگوں کو آئی ٹی کی تعلیم بھی دی جارہی ہے، کسی مسلمان کو شراب لیتے دیکھا جائے تو اسے فوری گرفتار کیا جائے، مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے-

  • چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردی،داسو ڈیم پر تاحال معطل

    چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردی،داسو ڈیم پر تاحال معطل

    پشاور: تربیلا کے بعد چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا تاہم داسو ڈیم پر کام تاحال معطل ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے،تقریباً 350 چینی شہریوں نے کام شروع کردیا ہے جب کہ 6 ہزار مقامی عملہ پہلے ہی ڈیم پر کام کررہا ہے۔

    دیامر بھاشا ڈیم خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان دریائے سندھ پرتعمیر کیا جارہا ہے ،دیامر بھاشا ڈیم ہائیڈرو پاور جنریشن کے ذریعے 4800 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔

    داسو ڈیم انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے کام روک دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم پر کام چند روز میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا-

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    دوسری جانب چینی باشندوں نے خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر کام جاری رکھا تھا ، مہمند ڈیم کے جی ایم عاصم رؤف ن ے بتایا تھا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا، چینیوں نے پراجیکٹ ایریا میں سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ سائٹ پر کام کررہے ہیں۔

    13 مئی 2020 کو پاکستانی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کے لیے چائنا پاور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

  • کراچی :اسکول میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بننے کے کیس میں اہم پیشرفت

    کراچی :اسکول میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بننے کے کیس میں اہم پیشرفت

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسکول میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بننے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے چار ماہ سے مفرور ملزم کاشف شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف شاہ کا نام کیس میں شامل کیا گیا تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گیا تھا، ملزم کاشف شاہ مرکزی ملزم عرفان میمن کا برادر نسبتی ہےکاشف شاہ نے سی سی ٹی وی مکینک کے ساتھ مل کر خواتین کی ویڈیوز وائرل کی تھیں۔

    پولیس نے ملزم سے تفتیش شرورع کردی ہے، مرکزی ملزم عرفان نے اعتراف کیا تھا کہ کاشف نے ویڈیو وائرل کی تھیں، تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں ملزم عرفان میمن پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں ، جس کے بعد تحقیقا ت کیں تو کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا تھا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان نازیبا ویڈیوز کی تحقیقات پولیس کو اسکول کے ایک پرنسپل تک لے گئی تھیں، اور گلشن حدید کے ایک نجی اسکول کے پرنسپل عرفان غفور کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، جس کے بعد اب اس کے مفرور ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ

    ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر اینتھریکس کیا ہے؟

  • بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئیر صحافی حامد میر کے ساتھ گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ 2سال سے جو ہورہا ہے زبان زدعام ہے، پی ٹی آئی کی خواتین پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور ان کی چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا ،ان کو اندازہ ہے کہ جیل میں قید خواتین کے اہل خانہ پر کیا گزر رہی ہے، عمران خان نے پاکستان کو صحیح معنوں میں خودمختار بنانے کا مقدمہ لڑا، عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر، فلسطین، سبز پاسپورٹ اور شانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقدمہ لڑا۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملات دن بدن گرتے جارہے ہیں، بشریٰ بی بی کی جان کو خطرے کی خبریں کافی دنوں سے آرہی ہیں، بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،9مئی کو ڈیرہ غازی خان میں تھی لیکن صرف پنڈی ڈویژن میں مجھ پر 14دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کردی گئیں،مجھ پر 43کیسز بنائے گئے اتنے کیس شاید پاکستان کی تاریخ میں کسی عورت پر نہیں ہوں گے،سب پرچے ختم ہوگئے تو مجھ پر گائے چوری کا مقدمہ بھی کردیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ

    زرتاج گل نے کہا کہ اعظم سواتی کی پرائیویسی میں مداخلت ہوئی تو وہ رو رہے تھے، آج ججوں کے گھروں کی پرائیویسی بھی محفوظ نہیں رہی ہے، (ن) لیگ نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، ان پر ظلم ہوا تو کہا مخالفین پر سو گنا زیادہ ظلم کرو، ا ن کی وجہ سے پنجاب میں بھی گمشدگیاں شروع ہوگئی ہیں، اویس لغاری کو جتوانے کیلئے( ن) لیگی حکومت نے مجھ پر 43مقدمات درج کروائے۔

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …