Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور

    جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : اعظم سواتی جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرا نےکی، عدالت نے اعظم سواتی پر دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج مقدمےمیں دائمی وار نٹ منسوخ کردئیے۔

    اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری بھی دائرکردی، وکیل صفائی نے کہا کہ عدم پیشی کے باعث عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت خارج کردی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرلی۔

    حافظ نعیم الرحمان نئے امیر جماعت اسلامی منتخب

    دوسری جانب جناح ہاؤس توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں، انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کےجج ارشد جاوید نے ملزمان کی صمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا اور حکم دیا کہ اگر کوئی اور مقدمہ درج نہ ہو تو ملزمان کو رہا کردیا جائے، ملزمان میں محمد یار ،الطاف محمود ،عمر زاہد ،محمد عارف سمیت 20 ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

    جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے گرفتار

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر حکومت سے جواب طلب

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر حکومت سے جواب طلب

    لاہور: عدالت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔

    درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

    9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

    جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے گرفتار

  • کالے شیشوں والی سرکاری گاڑی میں 15سالہ ڈرائیور کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر،پولیس بےبس

    کالے شیشوں والی سرکاری گاڑی میں 15سالہ ڈرائیور کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر،پولیس بےبس

    کراچی میں کالے شیشوں والی سرکاری گاڑی نے کئی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، گاڑیوں کو سائیڈ ماری، 15 سالہ ڈرائیور کے سامنے ٹریفک پولیس بے بس ،بغیر کارروائی چھو ڑدیا ۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق کراچی کی شارع فیصل پر کم عمر لڑکا GSF-684 نمبر والی کالے شیشوں والی گاڑی چلا رہا تھا، نمبر گاڑی کے آگے تھا اور پیچھے سے گاڑی کی نمبر پلیٹ ہی نہیں تھی عبداللہ نامی 15 سالہ بچہ ڈرائیونگ کے دوران کئی موٹرسائیکلوں کو ٹکر مارتا رہا اور کئی گاڑیوں کو سائیڈ دے کر ہوٹر بجاتا گاڑی دوڑاتا رہا، موٹرسائیکل گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    مشتعل شہریوں نے لڑکے کو کسی طریقے سے قابو کیا تو ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے بھگانے کی کوشش کی، مشتعل شہریوں کے قانونی کارروائی کے اصرار پر مزید ٹریفک اہلکار طلب کر لئے گئے ٹریفک پولیس افسر آیا تو پولیس چوکی لے جانے کا کہا جہاں با اثر سرکار ی افراد آئے جنہیں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے سلام کر کے لڑکا چھوڑ دیا،ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ لڑکے کے خلاف چالان کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

  • پولیس میں تقرر وتبادلوں پر تاحاکم ثانی پابندی عائد

    پولیس میں تقرر وتبادلوں پر تاحاکم ثانی پابندی عائد

    لاہور: آئی جی پنجاب نے پولیس میں تقرر وتبادلوں پر تاحاکم ثانی پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا، مراسلے کے مطابق کسی بھی تقرر وتبادلے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پیشگی منظوری لی جائے گی ، آئی جی پنجاب کی جانب سے تقرروتبادلوں کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی،تقرر وتبادلوں پر پابندی ہر رینک پر عائد کی گئی ہے۔

  • جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے  گرفتار

    جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی کارروائی کراچی کے علاقے ایریا میں کی گئی ملزمان سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان گھرمیں جعلی ادویات کی تیاری،پیکنگ اورسیمپل تیار کر رہے تھے، ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں،آلات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ 82 سےزیادہ مختلف اقسام اور کمپنیوں کی ادویات شامل ہیں، جن میں زیادہ تر ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس سمیت دیگرامراض میں استعمال کی جارہی تھیں۔

    بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

    9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں4.87 کروڑ ڈالرکم ہوئے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ تک 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.04 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.72 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.33 ارب ڈالر رہے۔

    دوسری جانب انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ ایک پیسا بڑھا ہے اور اوپن مارکیٹ میں 21 پیسےکم ہوا ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ ایک پیسا اضافے کے بعد 277 روپے 93 پیسے ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 277 روپے 92 پیسے تھا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے کم ہوکر 279 روپے 77 پیسے ہے۔

  • 9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

    9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: 9مئی کو حساس اداروں اور وزیرداخلہ کےگھر پر حملے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی :عدالت کی جانب سے مرادسعید، زرتاج گل، اعظم سواتی، شہبازگل کےوارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں، منحرف رکن فرخ حبیب، زین قریشی، حماداظہر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اسلم اقبال، یاسمین راشد سمیت دیگر کے بھی وار نٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔

    پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو عدالت نے متعدد بار طلب کیا، لیکن احکامات کی عدم تعمیل پر 33 ملزمان کی دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے ہیں دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعات میں اشتہای ہونے والے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے، عدالت نے 64 ملزمان کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے-

  • حافظ نعیم الرحمان نئے امیر جماعت اسلامی منتخب

    حافظ نعیم الرحمان نئے امیر جماعت اسلامی منتخب

    کراچی: حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوگئے۔

    حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں وہ 2029 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہیں ذرا ئع کے مطابق نئے امیر کےانتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے 45 ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالاحافظ نعیم الرحمان 80 فیصد سے زائد ووٹ لےکر امیر منتخب ہوئے۔

    واضح رہےکہ نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن نے ارکان کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل تھے اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کے لیے اپنی رائے دے سکتے تھے۔

    ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہےسراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں، ان سے قبل مولانا مودودی، میاں طفیل، قاضی حسین احمد، منور حسن اور سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب میر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کی 16 سال سے حکومت ہے بتائے پولیس کے شعبے میں کیا کیا،کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ کتنے ہیں جنہیں پولیس میں بھرتی کیا جاتا ہے، پوری دنیا میں مقامی پولیس پر مشتمل کمیونٹی پولیس ہوتی ہے، منتخب نمائندوں کے ماتحت کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں فارم 47 کے تحت مسلط کیےگئے نمائندے نہیں بلکہ فارم 45 پر منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کی برطرفی جیسے کاسمیٹک قسم کے اقدامات سے کام نہیں چلےگا، وزیرداخلہ بتائیں پولیس میں کراچی کے رہنےوالوں کی نمائندگی کتنی ہے، پولیس کے سپاہیوں کی حالت کیاہے؟ ان کی ٹریننگ کیا ہورہی ہے، اعدادوشمار دیں کہ کتنے پولیس والوں کو وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر لگایاہوا ہے، کراچی کے مستقل شہری کو کراچی پولیس میں ترجیح دینی چاہیے تب مسئلہ حل ہوگا، کمیونٹی پولیس کا انتظام ہونا چاہیے، پولیس کی ٹریننگ ہونی چاہیے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ منتخب لوگوں کو پولیس کے نظام میں با اختیار بناناچاہیے، بلدیاتی نظام کے تحت پولیس نیٹ ورک بنتاچلاجائے تو صورتحال بہت بہتر ہوجائےگی،جو اس سسٹم کو مسلط کرتے ہیں وہ تباہی کے سب سے بڑے ذمہ دارہیں، عوام کو نکلناپڑےگا، لوگوں کو اختیار دیا جائے، محلہ کمیٹیاں بنائیں، بیریئر لگائیں، جن کے ہاتھ میں قانون ہے وہ قانون نافذ کیوں نہیں کرتے، ڈاکوؤں کی سرپرستی کیوں کر رہے ہیں؟ کیا مسئلہ ہے؟ آئیں بات کریں، تمام ذمہ داوں سے کہتا ہوں آئیں بات کریں، ہم تعاون کو تیار ہیں، صرف زبانی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہوگا۔

  • چودھری پرویز الٰہی کے علاج کے لئے پمز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    چودھری پرویز الٰہی کے علاج کے لئے پمز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    راولپنڈی: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے علاج کے لئے پمز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ میں کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اختر علی بندیشہ، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر عارف، پلمونالوجسٹ ڈاکٹر اسرار اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر تاشفین بھی شامل ہیں ،جبکہ سرجن ڈاکٹر ممتاز کو میڈیکل بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

    بورڈ چودھری پرویز الٰہی کا طبی معائنہ اور اپنی نگرانی میں علاج معالجہ کرے گا، انہیں گزشتہ روز پمز ہسپتال کے کارڈیک سینٹر میں داخل کیا گیا تھا،چودھری پرویز الٰہی کو دل، سانس،شوگر اور گردوں کی پرانی بیماری لاحق ہے جبکہ گرنے سے ان کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔

    بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے،شیر افضل

    کوٹ ادو:اعتکاف میں بیٹھے بچے سے مبینہ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

  • بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    اسلام آباد: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر 25 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں گزشتہ سال ستمبر میں شوکاز نوٹس بھیجے تھے، نیپرا کو گزشہ سال شہریوں کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت ملی تھی۔

    نیپرا نے متعلقہ کمپنیوں کے سسٹم کو چیک کیا تو تحقیقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم ناقص نکلا بجلی کمپنیوں کو دفاع کا پورا موقع دیا گیا تاہم وہ الزام کے دفاع میں ناکام رہیں اور الزام درست ثابت ہونے پر ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک، سیپکو، کیسکو، پیسکو اور حیسکو پر جرمانے عائد کردئیے جس میں ہر کمپنی پر 5،5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔