Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے،شیر افضل

    اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے،شیر افضل

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، ہمیں 30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں،دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں انہوں نے مخصوص نشستوں پرحلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپور کے بیانیے کی بھی تائید کرتے ہوئےکہا کہ مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کو کیسے دی جاسکتی ہیں ہم اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، ہمیں 30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں، دھرنے میں 30ہزار لوگ ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے، ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپورکےبیانیے کی تائید کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے، ایک طرف سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو ”رانگ نمبر“ قرار دیا تو جواباً شیر افضل مروت نے انہیں 5 اپریل تک انتظار کرنے کا کہہ دیا۔

    سلمان احمد نے ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا، خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں، انہوں نے یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں-

    جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ ’آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں، آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا-

  • 03 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    03 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    03 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1879ء آغا حشر کاشمیری، اردو مصنف (وفات : 1935ء)

    1896ء نکولے سیمینو، نوبل انعام (1956ء) یافتہ روسی کیمیاء دان۔ انھیں کیمیائی ٹرانفورمیشن پر ان کے کام کے حؤالے سے جانا جاتا ہے ۔ (وفات : 1986ء)

    1903ء كملا دیوی چٹو پادھیا ئے، سماجی مصلح اور مجاہد آزادی

    1914ء ایس ایچ ایف جے مانیکش ہندستان کے پہلے فیلڈ مارشل بمقام امرتسر

    1924ء مارلن برانڈو، امریکی اداکار (وفات : 2004ء)

    1928ء مجید نظامی، پاکستان کے اشاعتی ادارے نوائے وقت گروپ کے چیف ایڈیٹر اور پبلیشر (وفات : 2014ء)

    1929ء فضل الرحمان خان ، برطانوی ہندوستانی نژاد امریکی سول انجیئنر،معمار ، فضل الرحمن خان کو تعمیراتی انجنیئرنگ کا آئن سٹائن کہا جاتا ہے۔ انھوں نے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے کی ایک ایسی تکنیک متعارف کرائی جس کی وجہ سے ٹوئن ٹاور جیسی بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہو سکیں۔ فضل الرحمان کے ایجاد کردہ طریقے کی بدولت امریکا میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا نیا دور شروع ہوا جس کی مدد سے کم لوہے کے استعمال سے عمارتیں تعمیر ہوئیں۔ (وفات : 1982ء)

    1930ء ہلمٹ کول، ڈوئچ چانسلر

    1958ء ایلک بالڈون، امریکی اداکار

    1961ء ایڈی مرفی، امریکی اداکار

    1962ء جیا پردا، بھارتی فلمی اداکارہ اور سایستدان ، راشٹریہ لوک دل، اتر پردیش کی طرف سے سابق رکن پارلیمان

    1962ء سلمیٰ آغا، سابقہ پاکستانی اور بھارتی فلمی اداکارہ اور پس پردہ گلوکارہ

    1963ء حسن سدپارہ، سدپارہ گاؤں، سکردو کے رہنے والے پاکستانی کوہ پیما، جنھوں نے آٹھ ہزاری جن میں ماؤنٹ ایورسٹ سمیت کے ٹو ،گاشر برم -1، گاشر برم -2، نانگا پربت، بروڈ پیک کو سر کیا۔ (وفات : 2016ء)

    1965ء نازیہ حسن، پاکستانی پاپ گلو کارہ، ٭3 اپریل1965ء پاکستان کی مشہور گلوکارہ نازیہ حسن کی تاریخ پیدائش ہے۔ نازیہ حسن کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام سنگ سنگ چلیں سے کیا جس میں ان کے بھائی زوہیب حسن بھی ان کے ساتھ شرکت کرتے تھے۔ ان دونوں بھائی بہن نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کی۔ پاکستان پاپ موسیقی کو روشناس کرانے کا سہرا بھی انہی بھائی بہن کو جاتا ہے۔ عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے بھارتی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ریکارڈ کروایا۔ اس نغمے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور اس پر انہیں بھارت کا مشہور فلم فیئر ایوارڈ بھی عطا ہوا۔ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت تھیں۔ فلم قربانی کے اس نغمے کی مقبولیت کے بعد نازیہ اور زوہیب حسن کا مشہور البم ڈسکو دیوانے ریلیز ہوا۔ اس کیسٹ نے بھی فروخت اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ نازیہ حسن اور زوہیب حسن نے پاکستان میں پاپ موسیقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور صاف ستھرا انداز اپناتے ہوئے عالمی شہرت حاصل کی۔ دونوں بہن بھائی نے جب جدید انداز میں ٹیلی وژن اور اسٹیج پر پرفارم کرنے شروع کیا تو ان پر اعتراضات کی بھرمار بھی ہوئی لیکن دونوں سب اعتراضات سے بے نیاز آگے بڑھتے رہے۔ نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے دیگر مقبول کیسٹوں میں بوم بوم اور ینگ ترنگ کے نام سرفہرست ہیں۔ 1995ء میں نازیہ حسن کی شادی مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی، ان کے ایک بیٹا بھی ہوا۔ شادی کے کچھ عرصے کے بعد اطلاع ملی کہ نازیہ حسن کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ اس کے بعد ان کے اپنے شوہر اشتیاق بیگ سے اختلافات کی خبریں بھی منظرعام پر آئیں۔ نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو لندن میں وفات پاگئیں۔وہ نارتھ لندن کے مسلم قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

    1966ء یاسین ملک، جموں و کشمیر کے حریت پسند رہنما اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ

    1973ء ریحام خان، برطانوی، پاکستانی صحافی اور تحریکِ انصاف کے سربراہ کی سابقہ بیوی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل: آغا نیاز مگسی

  • سندھ  میں  تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

    سندھ میں تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

    کراچی: سندھ حکومت نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی،وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں میں بھی بھرتیوں پرپابندی کو ختم کرائیں،مراد علی شاہ کی ہدایت-

    باغی ٹی وی : ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنےکی منظور دی، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں میں بھی بھرتیوں پرپابندی کو ختم کرائیں۔

    چین میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    مراد علی شاہ کی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے حوالے سے ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، منصوبے صاف پانی کی فراہمی اور واٹربورڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتربنانےکے لیے ہیں، منصوبے کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک ادا کرے گا جب کہ 40 فیصد اےآئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرےگی۔

    پاکستان میں دو سال کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھنے میں …

    دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ پرائمری اور جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے،اسکول اساتذہ کی بھرتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا، کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں۔

    فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

  • چین میں  تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    چین میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    بیجنگ: چین میں سمندری طوفان جیسی ہواؤں نے تباہی مچادی ، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: چینی میڈٰیا کے مطابق چین کے 9 شہروں اور 54 کاؤنٹیز میں گزشتہ 4 دن سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کی شدت سمندر ی طوفان جیسی ہےاور جس نے معولات زندگی کو ٹھپ کر کے رکھ دیا ہے چین میں 13 سال بعد ایسا سخت موسم دیکھنے میں آیا ہے، سمندری طوفان جیسی ہواؤں کے ساتھ اولے برسے موسمیاتی بیورو نے موسم کی شدید ترین وارننگ بھی جاری کی،ماہرین نے اس غیر متوقع اور شدید موسم کی وجہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث موسمی تغیرات کو قرار دیا ہے۔

    تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    31 مارچ سے اب تک 93 ہزار افراد کو متاثر ہوئے ہیں2500 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، چھتیں اُڑ گئیں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ مکانات گر گئے سڑکوں پر جا بجا ہورڈنگز، کھمبے اور درخت گرے ہوئے ہیں ٹریفک کا نظام درہم برہم اور کئی علاقوں کی بجلی معطل ہے،امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، زیادہ تر ہلاکتیں ملبے تلے دب جانے کے باعث ہوئیں۔

    امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح میں خطرناک اضافہ

    جاندران میں پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا گیا

  • پاکستان میں دو سال کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے،بلوم برگ

    اسلام آباد: ورلڈ بینک اور بلوم برگ نے اپنی رپورٹس میں پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹس میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ شرح نمو میں اضافے اور معیشت نے ترقی دکھانا شروع کر دی ہے، رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال میں شرح نمو میں دوگنا اضافے اور بتدریج بڑھوتری ہوگی۔

    ورلڈ بینک کی رپورٹ پر بلوم برگ نے تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے جس میں اگلے مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کے نئے بیل آؤٹ پروگرام سے معاشی شرح نمو میں مزید تیزی اور استحکام آئے گا گزشتہ 22 ماہ میں مہنگائی کی شرح پہلی بار سب سے کم 20.7 فیصد کی شرح پر آگئی ہے، دو سال کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کے دوران پاکستان کو 24 ارب ڈالر کی بیرونی مالی مدد درکار ہوگی۔

    پاکستان میں سخت میکرو اکنامک پالیسی اور قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے،عالمی بینک

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 16 ماہ کی حکومت کے دوران ملک کو معاشی ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے تھے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحال کیا، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے نتیجے میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوئی۔

    فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    انٹرنیٹ بندش،رمضان میں یہ ثواب کا کام کررہے ہیں، لوگ عبادت کریں گے،عدالت کےر یمارکس

  • فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے گرفتار کر لیا۔

    با غی ٹی وی:فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم صابر میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم صابر علی 3 سال قبل شہری سے 30 لاکھ کا فراڈ کرکے بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کے لیے متحرک جاری رکھا، ملزم کو میانوالی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،ملزم کے خلاف سال 2020 میں فراڈ کی دفعات کے تحت پیر پائی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

  • انٹرنیٹ بندش،رمضان میں یہ ثواب کا کام کررہے ہیں، لوگ عبادت کریں گے،عدالت کےر یمارکس

    انٹرنیٹ بندش،رمضان میں یہ ثواب کا کام کررہے ہیں، لوگ عبادت کریں گے،عدالت کےر یمارکس

    پشاور : عدالت نے پشاور میں رات کو موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں رات 10 بجے موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے کی،دور ان سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پشاور میں رات کے وقت انٹرنیٹ بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ طلبا رات کو ہی ریسرچ ورک کرتے ہیں۔

    جسٹس وقار احمد کے استفسار پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رات کو انٹرنیٹ بندش کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتا رہے ہیں، دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے رات کو سونے کے لیے انٹرنیٹ بند کرتے ہیں، رات کو آپ بھی سویا کریں اور ویسے رمضان میں یہ ثواب کا کام کررہے ہیں، لوگ عبادت کریں گے،بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

  • عالیہ بھٹ کا شو میں شرکت کیلئے ہوشربا رقم کے مطالبہ، کپل شرما شو انتظامیہ نے معذرت کر لی

    عالیہ بھٹ کا شو میں شرکت کیلئے ہوشربا رقم کے مطالبہ، کپل شرما شو انتظامیہ نے معذرت کر لی

    ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے شو میں شرکت کے لیے ہوشربا رقم کے مطالبے پر کپل شرما شو انتظامیہ نے معذر ت کر لی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے نیٹ فلکس ورژن میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ کی جانب سے طلب کی گئی فیس انہیں اس شو میں شرکت سے محروم کر گئی، نیٹ فلکس عالیہ بھٹ کی فیس کے مطالبات کو پورا نہیں کر سکا، کمپنی ہر قسط کے لیے ایک مخصوص بجٹ مختص کرتی ہے جس سے تجاوز کرنا ممکن نہیں تھا،چنانچہ جب وہ عالیہ بھٹ کی فیس کو ایڈجسٹ نہیں کر سکے، تو انہوں نے شو میں شرکت سے معذرت کرلی۔

    نیٹ فلکس کی جانب سے 2024 کے شوز کا اعلان کیا گیا تھاکپل شرما کے اس شو میں سنیل گروور کےدوبارہ شو کا حصہ بننے اور کپور خاندان کے ساتھ پہلی قسط نے خوب داد سمیٹی، تاہم، ناظرین نے رنبیر کپور، نیتو کپور، اور ردھیما کپورکے ساتھ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی غیر موجودگی کو محسوس کیا۔

    اس سے قبل بہت سے فنکاروں نے ایپی سوڈز میں بغیر معاوضہ شرکت کی کیونکہ وہ اپنے پروجیکٹس کی پروموشن کر رہے ہوتے تھےعالیہ بھٹ بھی اس سے قبل اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنے پروجیکٹس کی تشہیر کے لیے کئی بار ٹیلی ویژن پر ’دی کپل شرما شو‘ میں نظر آ چکی ہیں،ایسا لگتا ہے کہ مشہور شخصیات کو اب ‘دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں آنے کے لیے ایک بھاری رقم کی ادائیگی کی جائے گی-

  • گلوکار عاطف اسلم کا  نیا  نعتیہ کلام ریلیز

    گلوکار عاطف اسلم کا نیا نعتیہ کلام ریلیز

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نعتیہ کلام ریلیز کردیا۔

    باغی ٹی وی : عاطف اسلم نے نئی نعت ’’میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ‘‘ یوٹیوب پر ریلیز کی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ کلام براہ راست میرے دل سے ہے جس کے ہر لفظ کا اپنا منفرد اور طاقتور معنی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اس سے جُڑیں گے۔

    اس سے قابل عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر دلوں کو چُھو لینے والی اپنی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ جاری کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا،دیں اثناء عاطف اسلم کی پڑھی گئی نعتوں ’تاجدارِ حرم‘ اور ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی تھی،عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں اذان پیش کی تھی جبکہ ان کی آواز میں 99 ناموں ”اسماء الحسنیٰ“، حمد”وہی خدا ہے،کو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

    ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ نعت اور حمدیہ کلام نہ صرف مداح بلکہ خود ان کے اور ان کے بچوں کیلئے بھی بہت معنی رکھتے ہیں، یہ کلام اُنہیں روحانی سکون پہنچاتے ہیں، عاطف اسلم کی خواہش ہے کہ وہ مکہ میں اذان دینے کا شرف حاصل کریں۔

  • آریان خان کے برازیلی ماڈل کیساتھ  ڈیٹنگ  کے چرچے

    آریان خان کے برازیلی ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ کے چرچے

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان برازیلی ماڈل لاریسا بونیسی کو ’ڈیٹ‘ کرنے لگے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو لاریسا بونیسی کے ساتھ متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈ اٹ‘ پر آریان خان کی برازیلی ماڈل کے ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہیں، لاریسا بونیسی آریان کے کپڑوں کے برانڈ کیلئے ماڈلنگ بھی کررہی ہیں سال 2022 میں آریان نے اپنا برانڈ ’ڈی یاوال‘ لاؤنچ کیا تھا اور 2023 میں فلم میکنگ کی دنیا میں قدم بھی رکھا، دونوں نے سوشل میڈیا پر ناصرف ایک دوسرے بلکہ ایک دوسرے کے خاندان کے افراد کو بھی فالو کر رکھا ہے، آریان خان فلموں میں اداکاری کا شوق نہیں رکھتے اور وہ مستقبل میں ڈائریکشن کے میدان میں جانا چاہتے ہیں۔