Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کی سمت درست کی،اکبرایس بابر

    سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کی سمت درست کی،اکبرایس بابر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف بانی رہنما اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوشفاف انٹراپارٹی الیکشن کرواناپڑیں گے۔

    اسلام آباد کے باہر میڈیا سےگفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی مرتبہ انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی ہے تفصیلی فیصلے سے انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت واضح ہوگی، سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کی سمت درست کی، تمام سیاسی جماعتوں کوانٹراپارٹی انتخابات کروانا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں تجدید کی ضرورت ہے، جھوٹ کے بت ٹوٹ گئے اور سچائی سامنے آگئی، آج اللہ نے انٹراپارٹی الیکشن کیس میں بھی سرخرو کردیا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی اللہ نےسرخروکیاتھا، ہم نے سچائی کے راستے پر چلنا ہے۔

    بلے کا انتخابی نشان، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے جس کے بعد بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں اضافہ ہوا ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے اختیار پر ایسا فیصلہ دینا درست نہیں، اس فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی،سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے، اس فیصلے سے ہماری مخصوص نشستیں چلی گئی ہیں، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات مختلف ہوں گے، ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ ہوا ہے۔

    پی ٹی آئی نے ملک بھر میں تمام امیدواروں کا آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان …

    بیرسٹر علی طفر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نےپشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، اس فیصلے پر بہت بات ہو گی اور تاریخ فیصلہ کرے گی بلے کے متبادل کے طور ہر کئی روز سے تیاری کر رکھی ہے، پارٹی رجسٹر ہے اور پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا۔

    نگران وفاقی وزیر تجارت نے تاجروں کیخلاف چارج شیٹ پیش کرد ی

  • پی ٹی آئی نے ملک بھر میں تمام امیدواروں کا آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے ملک بھر میں تمام امیدواروں کا آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی نشان بلے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں تمام امیدواروں کا آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی تمام نشستوں پر آزاد انتخاب لڑے گی، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بلا چھین لیا ، پی ٹی آئی کے امیدوار اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،ہم سے نشان لے لیا گیا ہے اس کا مطلب نہیں کہ پارٹی ختم ہوگئی ،آپ ووٹ دیں گے 8 فروری کو دوبارہ حکومت بنائیں گے،پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا ، نشان واپس لیا گیا ہے-

    تحریک انصاف کا پلان بی، "بلے باز” کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    بیرسٹر گوہر نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ،سپریم کورٹ کے متازع فیصلوں میں آج نئے باب کا اضافہ ہوا،تاریخ اس فیصلے کا فیصلہ کرے گی 14 لوگوں کی بات کی گئی وہ پی ٹی آئی کے ممبران نہیں تھے، انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے لیکن آج ایسا نہیں ہوا،بلا رہے نہ رہے، عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے ،12 کروڑ ووٹرز میں سے 10 کروڑ ووٹرز پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں-

    بلے کا انتخابی نشان، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

  • نگران وفاقی وزیر تجارت نے تاجروں کیخلاف چارج شیٹ پیش کرد ی

    نگران وفاقی وزیر تجارت نے تاجروں کیخلاف چارج شیٹ پیش کرد ی

    کراچی:نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے تاجروں کے خلاف چارج شیٹ پیش کرد ی-

    کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ،نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ملک میں ڈالرکی قیمت میں اضافےکا ذمہ دار تاجروں کو قرار دیا نگران وفاقی وزیر نےکہا کہ ڈالر 160 سے 320 تاجروں کی وجہ سے ہوا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اسمگلنگ میں تاجر ملوث ہیں، چین سے 22 ارب ڈالر کا مال خرید کر 12 ارب ڈالر بتایا گیا، چین سے ڈیٹا ےکر آیا ہوں، تاجر بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ میں ملوث ہیں، کراچی میں ایک ہزار ایکڑ اراضی پر نیا صنعتی زون بنانےکا تصور پیش کیا ہے، نیا زون ملکی برآمدات کو آئندہ 5 سال میں 100 ارب ڈالر تک لے جائےگا۔

    کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد ، 6 ملزمان گرفتار

    قبل ازیں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارت اور سرحدی اضلاع میں اسمگلنگ کے خاتمے پر جائزہ اجلاس ہوا تھا ،جس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی تھی کہ اسمگلنگ کی مکمل روک تھام کیلئے تمام ادارے بالخصوص فرنٹیئر کور، کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ اپنے اقدامات میں تیزی لے کر آئیں –

    انہوں نے کہا تھا کہ اسمگلنگ کے گھناؤنے کاروبار سے صرف چند بااثر افراد کو فائدہ پہنچتا ہے،سرحدی اضلاع میں خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتوں کے قیام سے لوگوں کو متبادل باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائےسرحدی علاقوں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے، انکے سماجی تحفظ اور انہیں باہنر بنانے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے،اسمگلنگ کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم نقصان اٹھا رہی تھی اور حکومت اس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی.

    وزیرِ اعظم نے کہاتھا کہ اسمگلنگ کے ذریعےمقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع دینے کے بھونڈے جواز کی آڑ میں چند افراد کو ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دینگےنگران حکومت اپنی مدت کے آخری دن کے آخری لمحے تک اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتی رہے گی، این ایل سی چمن بارڈر پر اپنے اسکیننگ و چیکنگ کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے.

    انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ اکستان کسٹمز سرحدی علاقوں میں اپنی استعداد کار میں اضافہ کرے تاکہ اسمگلنگ میں پکڑے جانے والے عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکےاسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں اس مال کی طلب کو بھی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہےسرحدی اضلاع بالخصوص حساس علاقوں میں اچھی شہرت کے افسران تعینات کئے جائیں اور پوسٹنگ ٹرانسفر کے شفاف سسٹم کو بحال کیا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت.

    وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ افغانستان سمیت دیگر ممالک، جن کے ساتھ پاکستان کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ ہوتی ہے، وزارت تجارت اس کی کڑی نگرانی کرے اور متعلقہ حکام کو اشیاء کی برآمد کے رجحانات کے حوالے سے آگاہ کرےسرحدی علاقوں میں قانونی تجارت کو فروغ دیا جائے اور مکمل دستاویزی کاروائی کو یقینی بنایا جائے.

    گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرینی گلوکارہ کے گانے کی تیاریاں شروع

    سیالکوٹ:وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔ محسن نقوی

  • ملا ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جس پر ان کا شکر گزار ہوں،مولانا فضل الرحمان

    ملا ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جس پر ان کا شکر گزار ہوں،مولانا فضل الرحمان

    کابل: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامیہ اور طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملا ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جس پر ان کا شکر گزار ہوں-

    باغی ٹی وی:دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دورے کا اہم مقصد یہ تھا کہ باہمی افہام و تفہیم سے مسائل حل کیے جائیں، الحمد للہ دورے کے مقاصد میں کامیابی ہوئی ہے ملا ہیبت اللہ کے ساتھ ملاقات بڑی مثبت ہوئی ہے، اس تاثر کو سختی سے رد کرتا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف ہے، ہمارے دورے کا مقصد ہی یہی ہے کہ دونوں ممالک مل کر چلیں۔

    پی ٹی آئی کے پی کے میں غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان سراپہ …

    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی کےقیام کےبعد یہ ہمارا افغانستان کا پہلا سفر ہےاب دونوں ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے، دونوں ممالک کی بنیادی ضرورت تجارت ہےپاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم کی جانب سے محبت کا پیغام لے کر افغانستان آیا ہوں، پرانی ناراضگیاں ختم کرکے اب ہم نے آگے بڑھنا ہے۔

    غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23708 ،انٹرنیٹ سروس بھی بند

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دونوں ممالک اس معاملے میں بڑے سنجیدہ ہے، ہم افغانستان کے داخلی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کریں گے، اس دورے کی دعوت ہر امارت اسلامی حکومت کا مشکور ہوں۔

  • کروڑوں روپے مالیت کی  آئس برآمد ، 6 ملزمان گرفتار

    کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد ، 6 ملزمان گرفتار

    خیبر: لنڈی کوتل پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلو گرام آئس برآمد ، بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے 6 کارندے بھی گرفتار –

    باغی ٹی وی: ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق میچنی پوسٹ پرکار سے 5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جبکہ طورخم نادرا پوائنٹ پر مسافرسے دو کلوگرام آئس برآمد ہوئی جسے جدید طریقہ سے بیڈ شیٹس میں چھپایا گیا تھا اسمگلرز نے آئس کو پانی میں حل کرکے بیڈ شیٹس میں جذب کردیا تھا، بیڈ شیٹس کو پانی میں بھگو کر اسکے محلول کو 10 گھنٹے مسلسل آگ لگاکر آئس الگ کی گئی ملزمان آئس کو افغانستان سے پاکستان منتقل کرکے ایئر پورٹ سے بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں پکڑی گئی آئس کی قیمت دس کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

    غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23708 ،انٹرنیٹ سروس بھی بند

    قبل ازیں فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی تھی،جبکہ لاہور ائیر پورٹ سے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بھی آئس برآ،د کی گئی ،آکاش مسیح اور ان کی اہلیہ عینی آکاش قطر کے شہر دوحہ جانے کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے جہاں اسکریننگ کے دوران جوڑے کے سامان کو مشکوک قرار دیا گیاکارگو کی تفصیلی تلاشی کے دوران 2.490 کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ہیروئن 1.250 اور 1.250 کلوگرام کے دو الگ الگ پیکٹوں میں رکھی گئی تھی جو تھیلوں کے خفیہ ڈبوں سے برآمد ہوئی۔

    پی ٹی آئی کے پی کے میں غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان سراپہ …

  • گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرینی گلوکارہ کے گانے کی تیاریاں شروع

    گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرینی گلوکارہ کے گانے کی تیاریاں شروع

    کراچی: پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرینی گلوکارہ و اداکارہ کمالی کا نیا پنجابی ریمکس گانا ”لٹھے دی چادر” ریلیز کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی: نعمان حیدر کی پروڈکشن میں بننے والے گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹین آرم میوزک پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا، اس گانے کی تحریر و کمپوزیشن عرفان سلیم کی جبکہ میوزک مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے۔

    گلوکار ساحر علی بگا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پہلے گانوں کی طرح یہ پنجابی ثقافت کا ہردلعزیز گانا "لٹھے دی چادر” ایک یادگار گیت ثابت ہوگا اس کی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں یوکرینی گلوکارہ کمالیہ نے بھی ساتھ پرفارم کیا ہے، اس گانے کی پروڈکشن بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی، میوزک کے دلدادہ افراد کو اچھی موسیقی کے ساتھ اپنا کلچر بھی دیکھنے کو ملے گا۔

    سارہ خان اور بلال عباس بھارتی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے

    جوانی میں کئی بار خود کشی کا سوچا،مجھے اپنی زندگی بیکار لگتی تھی،اے آر رحمان

    منگنی شدہ اداکارائیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیتی تھیں،آغا علی

  • غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد  23708 ،انٹرنیٹ سروس بھی بند

    غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23708 ،انٹرنیٹ سروس بھی بند

    غزہ:اسرائیلی فوج کی غزہ میں ہفتے کے روز بھی بمباری جاری ہے، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے،جبکہ فلسطینیوں کے لیے انٹرنیٹ کی سروس ایک بار پھر بند کر کے مواصلاتی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں بمباری صبح سویرے کی ،بمباری غزہ کے جنوبی شہر خان یونس اور رفح کی طرف کی گئی ہے، یہ زیادہ پر ہجوم علاقے ہیں،جمعہ کے روز اس بمباری سے پہلے ہی ‘پال ٹیل’ نامی ٹیلی کام کمپنی نے غزہ میں انٹرنیٹ سروسز بن کرنے کا اعلان کر دیا تھا ‘ ایکس ‘ پر اپنی پوسٹ میں ‘ پال ٹیل’ نے لکھا تھا ‘ غزہ میں پھر انٹر نیٹ کا بلیک آؤٹ ہو گیا۔’

    فلسطینی ہلال احمر نے اس مواصلاتی بندش کے بعد کہا ہے کہ بمباری کے بعد زخمیوں تک فوری پہنچننا مشکل ہو رہا ہے کہ اطلاعات کا فوری موصول ہونا مشکل ہو گیا ہے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک غزہ میں بچوں اور فلسطینی عورتوں سمیت کل ہلاک شدگان کی تعداد 23708 ہو گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور فلسطینی عورتوں کی ہے۔

    امریکی انٹیلی جنس کاخان یونس میں سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا انکشاف

    الجزیرہ نے جمعہ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ حقوق کے ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہونے والی قتل و غارت کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی جہاں اسرائیل نے تین ماہ سے زیادہ عرصے سے سرحد بند رکھی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے زندہ بچ جانے والے افراد بھوک، بیماری اور سردی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بمباری کے نشانے پر ہیں۔

    آکسفیم نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسرائیل فوج روزانہ کی بنیاد پر 250 کی اوسط سے فلسطینیوں کو قتل کر رہی ہے، جو حالیہ برسوں میں پیش آنے والے کسی بھی بڑے تنازع میں ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ ہے ادارے نے دیگر تنازعات سے موازنہ کیا ہے کہ 21 ویں صدی میں ہونے والے بڑے تنازعات میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ شام میں 96.5، سوڈان میں 51.6، عراق میں 50.8، یوکرین میں 43.9، افغانستان میں 23.8 اور یمن میں 15.8 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

    اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی نئی تجویز

    بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ کو امداد بھیجنے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے مسائل مزید گھمبیر ہو رہے ہیں کیونکہ صرف ہفتہ وار صرف 10 فیصد غذائی امداد پہنچائی جارہی ہے، جو بمباری اور کارروائیوں کے دوران بچ جانے والوں کے لیے شدید خطرات کا باعث ہے۔

    ادھر امریکی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے ورلڈ رپورٹ 2024 جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں گزشتہ برس ہونے والی بمباری، کارروائیاں، بدسلوکی اور قتل و غارت کی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

  • سارہ خان اور بلال عباس بھارتی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے

    سارہ خان اور بلال عباس بھارتی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی: پاکستانی داکارہ سارہ خان اور اداکار بلال عباس بھارتی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانئیں گے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور اداکار بلال عباس کا نیا ڈراما ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ بھارتی چینل ’زندگی‘ پر نشر کیا جائے گا، کمال انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننےوالےڈرامے’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کی کہانی شاعرانہ مضوعات، محبت اور دوستی کےگرد گھومتی ہے، ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کا پریمیئر فروری 2024 میں بھارتی چینل ’زندگی‘ پر ہوگا۔

    جوانی میں کئی بار خود کشی کا سوچا،مجھے اپنی زندگی بیکار لگتی تھی،اے آر رحمان

    ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کے مرکزی کردار فخر اور کاشف ہوں گے جنہیں بالترتیب بلال عباس خان اور رضا طالش نے ادا کیا ہے جبکہ سارہ خان ڈرامے میں گل بانو کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    واضح رہے کہ بھارت کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کا چینل ’زندگی‘ پاکستانی شوز اور ترک ڈراموں کے حوالے سے بہت مشہور ہے، اس ٹی وی چینل پر کئی پاکستانی ڈرامے نشر کیے جا چکے ہیں جنہیں بھارتی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

    منگنی شدہ اداکارائیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیتی تھیں،آغا علی

  • برطانوی اخبار میں لکھا آرٹیکل انہوں نے اپنے وکلا کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا،عمران خان

    برطانوی اخبار میں لکھا آرٹیکل انہوں نے اپنے وکلا کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا،عمران خان

    اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہاہے کہ برطانوی اخبار میں لکھا آرٹیکل انہوں نے اپنے وکلا کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا –

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے لکھا گیا،جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے آرٹیکل اپنے وکلا کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا اور انہیں ہدایت کی تھی کہ باقی چیزیں وی لاگز سے لے لی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں آخری بال تک لڑوں گا، نوازشریف کو جانتا ہوں وہ دو امپائرز کے بغیر نہیں کھیلتاوہ لندن پلان کے تحت گارنٹی لے کر پاکستان آیا ہے، نوازشریف ایک تصدیق شدہ منی لانڈرر ہے۔

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نےکہا تھا کہ برطانوی اخبار دی اکانومسٹ میں شائع آرٹیکل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود لکھا ہے بانی پی ٹی آئی کے دی اکانومسٹ میں چھپے آرٹیکل پر چلنے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، دی اکانومسٹ میں چھپے آرٹیکل پر حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا، دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل بانی پی ٹی آئی نے تحریر کیا ہے،بانی پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے نہیں لکھا گیا۔

    16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • شکار کا موسم ہے، اب ہم مل کر شیر کا شکار کریں گے،بلاول بھٹو

    شکار کا موسم ہے، اب ہم مل کر شیر کا شکار کریں گے،بلاول بھٹو

    بہاولپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین اشرافیہ کے ساتھ ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے-

    باغی ٹی وی : بہاولپور میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ شکار کا موسم ہے اور ہمیں شیر کا شکار کروانا ہے، اب ہم مل کر شیر کا شکار کریں گے، ہمارے مخالفین اشرافیہ کے ساتھ ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپا لگا کر بتا دیں کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے،حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کیلیے 300 یونٹ تک بجلی بالکل مفت کردیں گے، ملک بھر میں مفت اور معیاری تعلیمی ادارے اور آئی ٹی یونیورسٹی قائم کریں گے‘۔

    پی ٹی آئی رہنما آئی پی پی میں شامل

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے سنا تھا لاہور ن لیگ کا شہر ہے مگر یہاں تو مسلم لیگ ن نظر ہی نہیں آرہی، عوام اب ن لیگ والوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، انتخابات سے بھاگنا مسلم لیگ ن کی عادت بن چکی ہے، ن لیگ چاہیے یا نہیں مگر آٹھ فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی عادت بن چکی ہے اب وہ ہر الیکشن سے بھاگتے ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

    انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو ہر صورت الیکشن ہوں گے اور عوام ذاتی دشمنی و سیاسی انتقام کی سیاست کو 8 فروری کو دفن کر کے نئے سفر کا آغاز کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاست دان اور سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے، ہم دس نکاتی عوامی معاشی معاہدے سےغربت، مہنگائی اور بےروزگاری کا مقابلہ کریں گے۔

    16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان