Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈیٹا چوری ہونے کے معاملہ، نادرا کے  8 سے زائد افسران کو معطل

    ڈیٹا چوری ہونے کے معاملہ، نادرا کے 8 سے زائد افسران کو معطل

    اسلام آباد:شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر نادرا کے 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پرکارروائی کا آغاز کردیا گیا نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی۔

    ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کردی ہے،ترجمان نے کہا کہ ادارے میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں کارروائی شروع کردی ہے، ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کرسکتے۔

    رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے،اسحاق ڈار

    واضح رہےکہ نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید

  • رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے،اسحاق ڈار

    رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو 6 ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے، رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے پاکستان امن کے لیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینےکے لیے تیار ہے، ماسکو اور بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہےگا، امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی-

    دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں اسرائیل اسپتالوں اور قریبی علاقوں میں جنگی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسرائیلی فورسز الشفا اسپتال، خان یونس کے الامل اور ناصر اسپتالوں میں کارروائیاں کررہی ہیں۔

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    انروا کےمطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 76 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 32 ہزار 490 فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

    ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

    فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید …

  • فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے  غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید لیے

    فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید لیے

    انقرہ: ترک امدادی ادارے ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن (آئی ایچ ایچ )نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے دو بحری جہاز خرید لیے۔

    باغی ٹی و ی: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایچ ایچ کے چیئرمین بلینٹ یلدرم نے استنبول کی بندرگاہ پر غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کے منصوبے ’انٹرنیشنل فریڈم فلوٹیلا‘ کے لیے خریدے گئے جہازوں کا معائنہ کیااپنے تحریری بیان میں آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے۔

    انادولو کو امدادی سامان لادنا ہے جبکہ دوسرے جہاز میں ڈاکٹروں سمیت انسانی ہمدردی کے عملے کو لے جایا جائے گا، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بحری جہاز غزہ کے لیے کب روانہ ہوں گے یا ایک بار وہاں سے امداد کہاں یا کیسے پہنچائیں گے۔ ترکی نے اب تک ہمسایہ ملک مصر کے راستے غزہ کے لیے اپنی امداد بھیجی ہے۔

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    واضح رہے کہ آئی ایچ ایچ ہی وہ این جی او ہے جس کی جانب سے 2010 میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمرہ پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھااس حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود 10 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے اس حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران بھی پیدا ہوگیا تھا۔

    اسرائیلی فوجی خواتین پر ان کے اہلخانہ کے سامنےریپ کر رہے ہیں،ڈاکٹر کا انکشاف

    فی الحال، امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں ضروری سامان کا صرف پانچواں حصہ داخل ہو رہا ہے کیونکہ اسرائیل فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس نے حماس کے زیر اقتدار ساحلی علاقے کو تباہ کر دیا ہے اور کچھ حصوں کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے،غزہ کے ساحلوں پر ہوائی جہاز یا سمندری راستے سے براہ راست ترسیل اسرائیل یا مصر کے راستے زمینی راستے سے آنے والی سپلائی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

    اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

  • اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےکہا ہےکہ اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی، ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، غزہ پٹی میں حملوں کی مکمل روک تھام اور اسرائیلی فورسز کا انخلا اہم شرائط ہیں، شمالی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی بھی مذاکرات کی اہم شرط ہے۔

    دوسری جانب قطر میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات جاری ہیں، قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کی ٹائم لائنز کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں تاہم پرامید ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

    دوسری جانب یروشلم پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس تحریک کے رہ نما یحییٰ السنوار کو اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے لیے "مردہ یا زندہ” ہرصورت میں حاصل کرنا ہوگا،سب کچھ السنوار سے شروع ہوتا ہے اوراسی پر ختم ہوتا ہے”،السنوار وہی ہے جس نے اکتوبر میں حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ علاقائی صورت حال کو بڑھاوا دینے اور ہمارے اور دنیا کے باقی ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے”۔

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

    فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں اسرائیل اسپتالوں اور قریبی علاقوں میں جنگی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسرائیلی فورسز الشفا اسپتال، خان یونس کے الامل اور ناصر اسپتالوں میں کارروائیاں کررہی ہیں۔

    پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے،خواجہ آصف

    انروا کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 76 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 32 ہزار 490 فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

  • ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

    ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

    اسلام آباد:پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہائی کورٹ ججز کے خط کے معاملے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سپریم جوڈیشل کونسل کو عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز مسٹر جسٹس محسن اختر کیانی، مسٹر جسٹس طارق محمود جہانگیری، مسٹر جسٹس بابر ستار، مسٹر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، مسٹر جسٹس ارباب محمد طاہر اور مسز جسٹس سمن رفعت امتیاز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا-

    اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جناب ریاضت علی سحر اور پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین جناب فاروق ایچ نائیک نے پاکستان بار کونسل کے پرنسپل نمائندہ ادارے کے طور پر ملک میں قانونی برادری، سپریم جوڈیشل کونسل (SJC) کو لکھے گئے خط میں بیان کردہ متعلقہ مسائل کو فوری حل کرنے پر زور دیا-

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    اعلامیے کے مطابق خط میں جن خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے وہ درحقیقت سنگین ہیں اور ان پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تاہم، ان خدشات کو دور کرنے کا صحیح مجاز اتھارٹی سپریم جوڈیشل کونسل (SJC) نہیں بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان ہے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے خلاف شکایات کا ازالہ کرنے کا فورم ہے۔ مداخلت اور دھمکانے کے الزامات اہم ہیں اور ایک مناسب کمیٹی کے ذریعے مکمل انکوائری/تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات لازمی ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، الزامات کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی تشکیل دینی چاہئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

    اعلامیے کے مطابق خط کے مندرجات میں عدلیہ کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے اور سیاسی مقاصد کے لیے عدالتی کارروائیوں پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کا پردہ فاش کیا یا خاص طور پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کارندوں کی طرف سے ججوں پر مبینہ جبر، بشمول نگرانی، اغوا، اور ججوں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے جیسے واقعات کا ذکر کیا گیا ،عدلیہ اور ججوں کی نجی زندگی میں مداخلت کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیے بلکہ اس کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست …

    اعلامیے میں کہا گیا کہ اس بات کا اعادہ کرنا ضروری ہے کہ میڈیا کے ذریعے ٹرائل نہیں بلکہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سخت اور جامع انکوائری/تحقیقات کی ضرورت ہے۔ پاکستان بار کونسل عدلیہ کی سالمیت اور آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت اور تعاون کے لیے تیار ہے۔ یہ ضروری ہے کہ انصاف نہ صرف غالب رہے بلکہ اسے برقرار رکھا جائے، اور یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف اور مساوات کے ان بنیادی اصولوں کو برقرار رکھیں جو ہمارے قانونی فریم ورک کی بنیاد ہیں۔

    پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے،خواجہ آصف

  • اپنے ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں،ن لیگ کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

    اپنے ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں،ن لیگ کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی خوش قسمت ہیں کہ جیل کے بجائے بیڈ روم میں مزے سے شہد کھا کر سزا کاٹ رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ بنی گالہ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہیں، بنی گالہ کا انتظام وانصرام خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے بشریٰ بی بی کو کچھ ہوگیا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ توشہ خانہ کے قیمتی تخائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔

    پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے،خواجہ آصف

    بیرسٹر سیف کے اس بیان پر مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ خاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پر دو کیسز ثابت ہونے پر انہیں مجرم قرار دیا جاچکا ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ جیل کے بجائے بیڈ روم میں مزے سے سزا کاٹ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرسٹر صاحب بشری بی بی 74 کروڑ کے تحائف چوری کرنے اور عدت میں نکاح کیس میں مجرم ثابت ہو چکی ہیں۔ پانچ سال سے بشری بی بی بنی گالہ میں ہے تب ان کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟ اب وہ اپنے بیڈ روم میں قید ہیں تو ان کی جان کو خطرہ کیسے لاحق ہو گیا؟ اپنے ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں، پانچ سال سے پاکستانی قوم آپ لوگوں کے ہر روز نئے ڈرامے دیکھ رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کے پاس آپ کے علاوہ اور بھی بہت کام ہیں، عمران خان اور بشری بی بی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ان کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمان کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

  • اپووا کے زیر اہتمام افطار میٹ اپ  کا اہتمام

    اپووا کے زیر اہتمام افطار میٹ اپ کا اہتمام

    لاہور: آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام افطار میٹ اپ کا اہتمام کیا گیا-

    باغی ٹی وی : اپووا کے زیر اہتمام افطار میٹ اپ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں رکھا گیا مافطار ڈنر میں لیجنڈری اداکار اور ہدایت کار راشد محمود ، معروف شاعراور کالم نگار ناصر بشیر سدا بہار ڈرامہ عینک والا جن کے مشہور اداکار حسیب پاشا (ہامون جادوگر)،ڈائریکٹر ادارہ ہمدرد سید علی بخاری نے خصوصی شرکت کی اور محفل کی رونق دوبالا کی۔

    ان کے علاوہ بانی اپووا ایم ایم علی ،صدر پنجاب ریحانہ عثمانی ،صدر خواتین ونگ ثمینہ طاہر بٹ ،فنا نس سیکرٹری سحرش خان ،جنرل سیکرٹری مدیحہ کنول , پریس سیکرٹری نبیلہ اکبر ،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ایمن سعید ،سیکرٹری ٹری انتظامی امور محمد رفیق بھٹی، میڈیا ایڈوائزر فاروق خان ،جوائنٹ سیکرٹری محمد بلال شامل ہوۓ ۔

    پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے،خواجہ آصف

    لیکچرر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر فضیلت بانو،ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر انعم پری،سیرت نگار نبیلہ اکبر،سوشل ورکر مریم راشد،جمال پاشا،محمد ایان راشد ،حافظ عمر معاویہ،محمد امتثال مصطفی،عبدالباسط خان اور دیگر نے شرکت کی ۔

    شرکاء نے فروغ ادب کے لیے اپووا کی کاوشوں کو سراہا ،شرکاء کا کہنا تھا کہ اپووا ایک متحرک اور منظم ادارہ ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقیاں سمیٹ رہا ہے۔شرکاء نے اپووا کی تمام طبقہ فکر کے افراد کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کی خوبصورت روایت کوبھی سراہا اور افطار میٹ اپ رکھنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

    بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

  • وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم کل جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات کل دوپہر2 بجےسپریم کورٹ میں ہو گی، ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر گفتگو ہوگی ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کی ہے

    ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے آج وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی ہے وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اٹارنی جنرل چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملے تھے، اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

  • اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکی ریمارکس پر بھارت  کا شدید ردعمل

    اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکی ریمارکس پر بھارت کا شدید ردعمل

    نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق امریکی ریمارکس پر بھارت نے شدید ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت نے نئی دہلی میں امریکا کی قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن گلوریا بربینا کو بدھ کی سہ پہر دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کریں، بھارت کا قانونی عمل ایک آزاد عدلیہ پر مبنی ہے جس پر الزامات لگانا غیر ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا اروند کجریوال کی گرفتار ی کی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ان کا ملک صرف منصفانہ قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے نئی دہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیلئے بروقت اور فیئر ٹرائل کو یقینی بنائے۔

    نئی دہلی کےوزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار ہو گئے

    اس سے قبل جرمنی نے بھی بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ اروند کیجریوال کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ٹرائل کا حق فراہم کرے، بھارتی حکومت نے جرمنی کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا تھا اور اسے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہم اس طرح کے ریمارکس کو بھارت کےعدالتی عمل میں مداخلت اور بھارتی عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچانے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 21 مارچ 2024 کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    غزہ میں جارحیت، کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل مکمل طور پر روک …

    امریکا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارتی ایجنٹ ملوث نکلے

  • پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے،خواجہ آصف

    پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر سرحد کی صورت حال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا ہے۔
    https://x.com/KhawajaMAsif/status/1772930756433646053?s=20
    خواجہ آصف نے کہا کہ افغان حکومت ک کو دہشت گردی کے ٹھکانوں کے بارے میں انہیں علم ہونے کے باوجود ان کی سر زمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد آزادانہ طور پر آپریٹ کر رہے ہیں پاک-افغان سرحد ساری دنیا کی روایتی سرحد سے مختلف ہے، موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں ہے تو پاکستان کو اس سرحد پر تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنے ہوں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت ختم کرنی ہو گی، اسی طرح دونوں ممالک روایتی اچھے ہمسایوں کی طرح اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں، پاسپورٹ اور ویزے کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔