Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

    انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

    واشنگٹن: پاکستان میں انتخابات پر ڈونلڈ لو نے بیان دیا ہے جسے امریکی کانگریس کی خارجہ امورکمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، ہم پاکستان کے جمہوری انسٹیٹیوشنز کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں، القاعدہ اور داعش سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں، پاکستان میں مذہبی آزادی، انسانی حقوق کا احترام بڑھانے کےلیے کام کر رہے ہیں،امریکا پاکستان میں اقتصادی استحکام کےلیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، امریکا پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

    ڈونلڈ لو نے کہا کہ امریکا پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے والا اہم ترین انویسٹر ہے، امریکا منگلا اور تربیلا ڈیم کی اپ گریڈیشن کےلیے تعاون کر رہا ہے، پاکستان کے انتخابات 2024 کا گہرائی سے جائزہ لیا، انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، انتخابات سے پہلے پولیس، سیاستدانوں، سیاسی اجتماعات پر دہشتگرد حملے ہوئے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس،اعلامیہ جاری

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی صحافیوں خصوصاً خواتین صحافیوں کو پارٹی سپورٹرز نے ہراساں کیا، عالمی الیکشن مبصر تنظیم نے کہا انہیں ملک کے تقریباً آدھے حلقوں میں ووٹ گنتی کی آبزرویشن سے روکا گیا،ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن والے دن موبائل فون ڈیٹا سروس بند کی گئی، موبائل ڈیٹا سروس سے پاکستانی سوشل میڈیا اور میسیج ایپلیکیشنز استعمال کرتے ہیں۔

    اچھرہ مارکیٹ واقعہ کے مرکزی ملزمان گرفتار

    ہبل ٹیلی اسکوپ نے ار ریگیولر اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری کر …

  • وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس،اعلامیہ جاری

    وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس،اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، وزیراعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق ریاستی ، قومی اور عوامی مفادات کے فروغ، دفاع اور بیانیہ سازی کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں پارٹی اور حکومت کی میڈیا سٹرٹیجی کے حوالے سے اجلاس ہوا ،اجلاس میں میڈیا اور حکومت کی ترجمانی کرنے والے پارٹی رہنماؤں اور وزرا نے شرکت کی-

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ مجموعی صورتحال، میڈیا میں آنے والے موضوعات اور حکومت وجماعت کے موقف کو بھرپور اجاگر کرنے کے حوالے سے امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، شہدائے وطن کے حوالے سے میڈیا میں ایک جماعت سے وابستہ عناصر کی منفی مہم کی شدید مذمت کی گئی ،پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے، قومی وقار اور مفادات کے منافی چلائی جانے والی شرانگیز مہم کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا-

    فیصلے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ کے تمام پلیٹ فارم پر موثر، جامع اور بروقت ردعمل دیا جائے، اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیاگیا،وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور چاروں صوبوں سے پارٹی اور حکومتی موقف کی ترجمانی کے لئے سینئر لیڈرز کی راہنمائی میں ترجمان مقرر کئے جائیں-

    وزیراعظم نے پارٹی اور پارلیمنٹ کے ارکان میں میڈیا میں نمائندگی کی صلاحیت رکھنے والے زیادہ سے زیادہ افراد کو ذمہ داریاں دینے کی ہدایت کی، کہا کہ وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومتی وزراء، پارٹی راہنماؤں، ارکان پارلیمان کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیاجائے،-

    ٹی وی پروگراموں کے لئے سینٹرلائزڈ میکنزم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا،موضوعات کی نشاندہی، بیانیے کی تشکیل، فیک اور گمراہ کن پراپیگنڈے کے فوری تدارک کا فیصلہ کیا گیا سچائی اور حقیقت کو فوری اور موثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لئے طریقہ کار بھی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی-

  • جنوبی کورین سائنسدانوں نے گوشت والے چاول اگا لئے

    جنوبی کورین سائنسدانوں نے گوشت والے چاول اگا لئے

    جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے چاول کے دانے میں گائے کے خلیات اُگا کر ”بیف رائس“ کی شکل میں ایک پائیدار، اعلیٰ پروٹین والی خوراک ایجاد کی ہے-

    باغی ٹی وی : جرنل میٹر میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں شائع تحقیق کے مطابق جنوبی کوریا کی یونسی یونیورسٹی سائنسدانوں نے سیل کلچرنگ کے عمل سے ہلکے گلابی رنگ کے یہ چاول تیار کیے، اس ہائبرڈ فوڈ میں معیاری چاول سے زیادہ پروٹین اور چکنائی ہوتی ہے جب کہ کاربن کا اثر کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے تخلیق کار اسے مستقبل کے گوشت کے متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    اس ہائبرڈ فوڈ کو بنانے کیلئے چاول کے دانوں میں گائے کے پٹھے اور چربی کے اسٹیم سیلز ڈال کر پیٹری ڈش میں اگنے کے لیے چھوڑ دیا گیا، جس سے اس کے اندر گائے کے گوشت کے خلیے بننے لگےچونکہ چاول کے دانے مسام دار ہوتے ہیں اور ان کی اندرونی ساخت اچھی ہوتی ہے، اس لیے خلیے وہاں اسی طرح بڑھ سکتے ہیں جس طرح وہ کسی جانور کے اندر ہوتے ہیں اس صورت میں، مچھلی سے ماخوذ جیلیٹن کی کوٹنگ خلیات کو چاول سے جوڑنے میں مزید مدد کرتی ہے۔

    اگرچہ گائے کے گوشت کے چاول جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کھانے کی شکل کی طرح لگ سکتے ہیں، لیکن پودوں یا جانوروں کے ڈی این اے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی، اس کے بجائے، یہ سیل کلچرڈ یا لیبارٹری سے تیار کردہ گوشت کی ایک قسم ہے، جوچاول کے اندر اگایا گیا ہے۔

    یونسی یونیورسٹی کے محققین نے وضاحت کی ہے کہ ان کا عمل سنگاپور میں پہلے سے فروخت ہونے والی پروڈکٹ کے بنانے جیسا ہی ہے، جہاں سویا پر مبنی ٹیکسچرڈ ویجیٹیبل پروٹین (TVP) میں کلچرڈ گوشت اگایا جاتا ہے سویا اور گری دار میوے پہلی غذا ہیں جو جانوروں کے خلیوں کی ثقافت کے لیے استعمال کی گئی ہیں، لیکن ان کی افادیت محدود ہے کیونکہ یہ عام الرجین ہیں اور ان میں چاول کی طرح سیل رکھنے کی صلاحیت نہیں ہے، اس میں معیاری چاول سے زیادہ چکنائی اور پروٹین ہوتے ہیں۔

    ان کے بیف رائس میں غذائیت کے فوائد بھی فی الحال بہت کم ہیں، لیکن یونسی یونیورسٹی کے شعبہ کیمیکل اور بائیو مالیکولر انجینئرنگ کے محققین کا کہنا ہے کہ اسے مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں زیادہ خلیات اور زیادہ پروٹین پیک کیے جا سکتے ہیں.ہائبرڈ چاول کے 100 گرام میں 3890 ملی گرام پروٹین اور 150 ملی گرام چکنائی ہوتی ہے جو کہ معیاری چاول سے صرف 310 ملی گرام زیادہ پروٹین اور 10 ملی گرام زیادہ چکنائی ہے۔

    سائنس دانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ مصنوعات کو سستے طور پر تجارتی بنایا جا سکتا ہے اور ثقافت کے ذریعے غذائیت کو فروغ دینے کے لیے درکار مختصر وقت کے فریم کو پورا کیا جا سکتا ہےگائے کے گوشت کی پیداوار میں عام طور پر ایک سے تین سال اور چاول کو اگنے میں 95 سے 250 دن لگتے ہیں، لیکن سیل کلچرنگ کے عمل میں 10 دن سے بھی کم وقت لگتا ہے سیل کلچرنگ کا عمل چاول کی ساخت اور بو کو قدرے تبدیل کرتا ہے، اور گائے کے گوشت، بادام، کریم، مکھن اور ناریل کے تیل جیسی بو پیدا کرتا ہے۔

  • اچھرہ مارکیٹ    واقعہ کے  مرکزی ملزمان گرفتار

    اچھرہ مارکیٹ واقعہ کے مرکزی ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو عربی خطاطی والا لباس پہنے پر ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش شامل ہیں، جنہوں نے خاتون کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی، ملزمان نے ہجوم کو بھی خاتون پر تشدد کیلئے اُکسایا تھا، وقوعہ کے بعد ملزمان روپوش تھے اور موبائل فونز بند کر لئے تھے، لیکن آپریشنز و انویسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگا لیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے، مزید حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

    دوسری جانب منگل کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ اچھرہ مارکیٹ میں 400 افراد نے خاتون کو محبوس کیا، خاتون کو دھمکیاں اور جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ملزم محمد ندیم، عادل سرور، بلال اور التمش ثقلین سے تفتیش درکار ہے۔

    تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنا ہے، 3 روز کا ریمانڈ دیا جائے.عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    حیض کی بندش کا شکار خواتین کیلئے وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس کتنا نقصان …

    واضح رہے کہ 25 فروری کو صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے کاروباری علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

    پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی تھی، خاتون نے ایک لباس پہنا ہوا تھا جس میں کچھ عربی حروف تہجی لکھے ہوئے تھے جس پر لوگوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا بعدازاں خاتون پر عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

  • جاپان میں 17 سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ

    جاپان میں 17 سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ

    جاپان کے مرکزی بینک نے 17 سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک آف جاپان نے شرح سود منفی 0.1 فیصد سے بڑھا کر 0 سے 0.1 فیصد کے درمیان کرنے کا اعلان کیا ہے، شرح سود میں اس اضافے کے بعد دنیا میں اب کوئی ایسا ملک نہیں بچا جہاں شرح سود منفی میں ہو۔

    رواں ماہ کے آغاز میں جاپان کی بڑی کمپنیوں نے تنخواہوں میں 5.28 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جو کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے،جاپان میں اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی وجہ سے 1990 کی دہائی کے اواخر سے تنخواہوں میں قابل ذکر اضافہ نہیں ہوا تھا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

    منفی شرح سود کا مطلب یہ ہےکہ عوام کو بینکوں میں پیسہ رکھنے کے لیے بینکوں کو ادائیگی کرنا ہوتی ہے، ممالک کی جانب سے منفی شرح سود کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو کم سے کم پیسہ بینکوں میں رکھنے اور زیادہ سے زیادہ پیسہ خرچ کرنے کے لیے راغب کیا جاسکے۔

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

  • مریم نواز  کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر آمد،شہید کے والدین سےاظہارِ تعزیت

    مریم نواز کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر آمد،شہید کے والدین سےاظہارِ تعزیت

    لاہور: وزیر اعلی مریم نواز تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچیں جہاں انہوں نے شہید کے والدین سےاظہارِ تعزیت کیا-

    باغی ٹی وی : مریم نواز نے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن احمد بدر کے والد کی گفتگو نے پوری قوم کا حوصلہ اور ایمان تازہ کر دیا ہے شہداء کی عظیم قربانیاں، شوق شہادت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کی گواہی ہے۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، پوری قوم اپنے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی، امن کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی،پوری قوم شہدا اور ان کے ورثاء کی عزت واحترام کو یقینی بنائے گی، قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی-

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف بھی تلہ گنگ کے علاقے ٹمن میں واقع شہید احمد بدر کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن احمد بدرسمیت شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے وزیر اعظم نے شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ بدرالدین کو گلے لگایا-

    حیض کی بندش کا شکار خواتین کیلئے وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس کتنا نقصان …

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

  • آئندہ دو ہفتوں کے دوران 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ری شیڈول ہونے کی توقع

    آئندہ دو ہفتوں کے دوران 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ری شیڈول ہونے کی توقع

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے معاشی تجزیہ کاروں کو مانیٹری پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ری شیڈول ہونے کی توقع ہے۔

    باغی ٹی وی : گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جمیل احمد نے معاشی تجزیہ کاروں سے ملاقات میں پاکستان پر رواں مالی سال قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ اور فنانسنگ کے بندوبست کی صورتحال سے آگاہ کیا۔تاز

    گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 24 کے دوران پاکستان کو مجموعی قرضوں اور مالی ذمہ داریوں کی مد میں 24.3 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں جس میں 20.4 ارب ڈالر کے اصل قرضے اور 3.9 ارب روپے کی سودی ادائیگیاں شامل ہیں، اب تک 13.5 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی جاچکی ہیں جس میں 10.9 ارب ڈالر اصل قرض اور اس پر 2.6 ارب ڈالر کا سود ادا کیا گیا ہےحکومت کو مالی سال کے بقیہ تین ماہ میں 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا انتظام کرنا ہے جس میں 3.5 ارب ڈالر کے اصل قرضے اور 1.3 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

    سانحہ 9 مئی: علی امین گنڈاپور سمیت 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری …

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

  • حیض کی بندش کا شکار خواتین  کیلئے وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس کتنا نقصان دہ؟

    حیض کی بندش کا شکار خواتین کیلئے وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس کتنا نقصان دہ؟

    ایریزونا: ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ حیض کی بندش کا شکار خواتین میں وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس لینے سے دل کی بیماری سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے-

    باغی ٹی وی : اینالز آف انٹرنل میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو حیض کی عمر سے گزر چکی ہیں اور وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس لیتی ہیں ان میں دل کی بیماری سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے،وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس کینسر سے مرنے کے امکانات کو اگرچہ 7 فیصد کم کرتے ہیں لیکن خواتین میں مہلک امراضِ قلب کے امکانات 6 فیصد تک بڑھا بھی دیتے ہیں۔ کیلشیم اور وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس اکثر پوسٹ مینوپاسل خواتین کے لیے تجویز کیے جاتے ہیں تاکہ ہڈیوں کے گرنے سے بچا جا سکے۔

    رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ جن خواتین نے کیلشیم اور وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لیے ان میں کینسر سے موت کا خطرہ 7 فیصد کم تھا لیکن دل کی بیماری سے موت کا خطرہ 6 فیصد زیادہ تھا۔

    مطالعہ کے مصنفین نے لکھا کہ ہمارے مطالعے میں کل کینسر کا 11 فیصد کم خطرہ بھی پایا گیا، جس میں کولوریکٹل کینسر اور چھاتی کے کینسر کے 31٪ اور 19٪ کم واقعات شامل ہیں۔”

    امریکا کی ایریزونا یونیورسٹی میں ہیلتھ سائنسز کی پروفیسر اور سرکردہ محقق سنتھیا تھامسن نے کہا کہ کیلشیم سپلیمنٹس سے شریانوں میں کیلشیم کی زیادتی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے امراض قلب سے ہونے والی موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اگرچہ مطالعے میں کومبو سپلیمنٹس کا خواتین میں کینسر کے خطرے کے حوالے سے تھوڑا فائدہ بھی پایا گیا تاہم اس سے دل کی مہلک بیماری کی بھی نشاندہی کی گئی۔

    ماہرین نے بتایا کہ ان نتائج کے علاوہ روزانہ کیلشیم اور وٹامن ڈی سپلیمنٹس لینے سے بڑی عمر کی خواتین میں گردے کی پتھری کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

    ایریزونا یونیورسٹی کے محققین نے کیلشیم اور وٹامن ڈی کے نتائج دیکھنے کیلئے اب تک کے سب سے بڑے بے ترتیب ٹرائل کے لیے ایک فالو اپ تجزیہ کیا، جس میں 36,000 پوسٹ مینوپاسل خواتین پر ان سپلیمنٹس کے صحت کے نتائج کا جائزہ لیا گیا، تاہم، مطالعہ کے مصنفین نوٹ کرتے ہیں کہ جس طرح سے مطالعہ کیا گیا تھا، اس کی وجہ سے نتائج کی وضاحت احتیاط سے کی جانی چاہیے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

    اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 42 مہینوں میں 7 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2020 سے رواں سال فروری تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 6 لاکھ 68 ہزار 701 ہوگئی ہے،گزشتہ ماہ فروری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8 ہزار 895 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں فروری میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جب کہ 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 7 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائےگئے فروری 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقم میں سے 4 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال کیےگئے ہیں جب کہ ایک ارب 55 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کھاتوں سے نکلوائے جاچکے ہیں، فروری 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع واجب الادا ڈیپازٹس ایک ارب 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہیں۔

    سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب

    سانحہ 9 مئی: علی امین گنڈاپور سمیت 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری …

    لندن:پرواز کے دوران مسافر کی خود کشی کی کوشش،ر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

  • پاکستان اور  آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ  مذاکرات مکمل

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرز کی آخری قسط ملےگی، آئی ایم ایف کی جانب سے آج رات اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سانحہ 9 مئی: علی امین گنڈاپور سمیت 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری …

    ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تکمیل پر امریکی حمایت کا بھی تذکرہ ہوا،ملاقات کے دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات سے متعلق اہداف کے لیے امریکی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان میں ٹیکسوں کے انتظام اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی بات چیت ہوئی۔

    پشاور ہائیکورٹ کے چئیرمین ایف بی‌آر کی تںخواہ روکنے کے احکامات جاری

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکاکے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانےکا عزم بھی ظاہر کیا گیاوزیر خزانہ نےامریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب