Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آسٹریلوی خاتون وزیرخارجہ نے اپنی سہیلی کے ساتھ شادی کر لی

    آسٹریلوی خاتون وزیرخارجہ نے اپنی سہیلی کے ساتھ شادی کر لی

    سڈنی: آسٹریلیا کی خاتون وزیرخارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ سہیلی صوفی آلواشے کے ساتھ آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں شادی کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی : دی گارڈین کے مطابق ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کی تقریب ہفتے کو ایڈیلیڈ میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعظم انتھونی البانیز اور دیگر سینئر وزرا بھی شریک تھے، شادی تقریب میں جوڑے کی دو بیٹیوں 11 سالہ الیگزینڈرا اور 8 سالہ ہنہ بھی شریک تھے اور مہمانوں کا استقبال کر رہی تھیں۔

    انسٹاگرام پر وزیر خارجہ کی جانب سے شادی کی تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی تھیں، آسٹریلین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس اہم دن کو ہمارے ساتھ منانے کے لیے ہمارے درمیان ہماری فیملی اور دوست احباب موجود ہیں۔

    پی آئی اے ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ دونوں خواتین 2006 سے دوست ہیں اور جوڑے کی 2 جوان بیٹیاں بھی ہیں، بڑی بیٹی 11 سالہ الیگزینڈرا ہے جبکہ دوسری بیٹی 8 سالہ ہینا ہے،55 سالہ پینی وانگ پہلی ایشیائی خاتون ہیں، جنہیں آسٹریلوی کیبنٹ میں اہم عہدہ ملا،آسٹریلوی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ پینی وانگ ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی دکھائی دیتی رہی ہیں، آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستی اور ان کی شادی کا قانون لایا گیا تھا، جسے بعدازاں قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔

    گٹر کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر ملک میں خون ریزی …

  • پی آئی اے  ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو  پہنچ گئیں

    پی آئی اے ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو پہنچ گئیں

    ٹورنٹو: کراچی سے ٹورنٹو پرواز پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی: ائیرلائن ذرائع کے مطابق15مارچ کو پی آئی اے ائیرہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورنٹو پرواز پی کے 781 پر تھی، ائیرہوسٹس اپنا پاسپورٹ کراچی ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی، ائیرہوسٹس کے کینیڈا میں رکنے اور سیاسی پناہ کی اطلاعات درست نہیں، بغیر پاسپورٹ سفر پر جرمانہ پی آئی اے پر نہیں ائیر ہوسٹس پر ہوا، وہ ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پی کے 782 سے واپس آرہی ہیں۔

    کرپشن کا الزام،نیب نے اپنے ہی افسر کوگرفتار کر لیا

    سعودی عرب: غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنے والے 7 غیر ملکی گرفتار

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر ملک میں خون ریزی …

  • گٹر کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے  2 واسا ملازمین جاں بحق

    گٹر کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق

    فیصل آباد : گٹر کی صفائی کےدوران زہریلی گیس اور دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : واسا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونیوالے ملازمین کی شادی ہال انتظامیہ نے ذاتی طور پر خدمات حاصل کی تھیں، آصف نامی اہلکار گلشن کالونی سینٹر اور شان چوہڑ ، ماجرا سینٹر پر تعینات تھے،جاں بحق ہونیوالے واسا ملازمین پرائیویٹ طور پر کام کر ررہے تھے،واسا انتظامیہ کی جانب سے صفائی کیلئے کوئی ہدایت نہیں کی گئی، کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر صفائی کرنا واسا ملازمین یا انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل نہیں، ریسکیو ٹیموں نےگہری سیوریج ڈرین سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر ملک میں خون ریزی …

    کرپشن کا الزام،نیب نے اپنے ہی افسر کوگرفتار کر لیا

    سعودی عرب: غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنے والے 7 غیر ملکی گرفتار

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر  ملک میں خون ریزی  کی دھمکی دیدی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر ملک میں خون ریزی کی دھمکی دیدی

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر خون ریزی کی دھمکی دی ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی تاریخ 5 نومبر کو تاریخی اور اپنی انتخابی مہم کو امریکا کےلیےاہم موڑ قرار دیا، سابق صدر ٹرمپ نےخون ریزی سےمتعلق بیان امریکی آٹو انڈسٹری کو لاحق خطرات سے متعلق تبصروں کے درمیان دیا۔

    ٹرمپ کا میکسیکو میں گاڑیاں بنا کر امریکیوں کو فروخت کرنے کے چینی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر میں منتخب ہو گیا تو ایک ایک گاڑی پر سو فیصد ٹیکس لگاؤں گا اور پھر چین ان گاڑیوں کو امریکا میں فروخت کرنے کے قابل نہیں رہے گا اور اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ سب کے لیے خون ریز ثابت ہوگا، یہ پورے ملک کے لیے خون ریز ثابت ہوگا لیکن چین ان گاڑیوں کو فروخت نہیں کر سکے گا۔

    بلبل ہند فصیح الملک اردو کے ایک عظیم شاعر داغ دہلوی

    17 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    افغانستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ،21 افراد ہلاک اور 38 زخمی

  • کرپشن کا الزام،نیب نے اپنے ہی افسر کوگرفتار کر لیا

    کرپشن کا الزام،نیب نے اپنے ہی افسر کوگرفتار کر لیا

    کراچی: نیب نے کرپشن کے الزام میں اپنے ہی افسر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع نیب کے مطابق نیب کراچی اور اسلام آباد حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کو کرپشن میں ملوث ملزمان سے رشوت لینے جرم میں گرفتار کیا ، نیب نے گرفتار افسر کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا-

    نیب افسر پر چیکس کی صورت میں رشوت لینے کا الزام ہے، نیب افسر کئی چیک کیش بھی کروا چکا تھا، گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو کل اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

    افغانستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ،21 افراد ہلاک اور 38 زخمی

    دوسری جانب کراچی میں ڈاکس تھانے کے اہلکار ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلے، اہلکاروں کی منشیات فروشوں سے رقم لینے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے واقعے کا نوٹس لیا اور دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے ایس ایس پی آفس میں کلوز کردیا گیا،اہلکاروں کی شناخت بادشاہ خٹک اور طارق عزیز کے ناموں سے کی گئی ہے جو تھانہ ڈاکس میں تعینات ہیں۔

    17 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    بلبل ہند فصیح الملک اردو کے ایک عظیم شاعر داغ دہلوی

  • سعودی عرب: غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنے والے 7 غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب: غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنے والے 7 غیر ملکی گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں غیر معیاری کھجوریں ذخیرہ کر کے نئے ایکسپائری لیبل کے ساتھ دوبارہ فروخت کرنے میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کے شہر جنوبی ریاض میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر آدھی رات کو وزارت تجارت کی ٹیم نے وزارت انسا نی وسائل اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا، اور ایکسپائری تاریخوں کو نئی تاریخوں سے بدل کر رکھے گئے پھلو ں کی پریمیم اقسام کے لیبل والے پیکٹ قبضے میں لیے،علاوہ ازیں اس دوران سات مشتبہ افراد کو مملکت کے اینٹی کمرشل فراڈ قا نون کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا۔

    ضبط شدہ سامان میں 400 کلو گرام غیر معیاری کھجوریں، 3000 خالی پلاسٹک کے پیکٹ، 5000 گتے کے کریٹس جو پیکینگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، 100,000 اسٹیکرز جن پر کھجور کے متعدد برانڈز کے نام اور جعلی ایکسپائری لیبل شامل تھے سعودی قانون کے تحت، تجارتی دھوکہ دہی کی سزا تین سال تک قید اور زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ ریال جرمانہ ہے اس کے علاوہ حتمی فیصلہ جاری ہونے کے بعد مجرم کو شرمندہ کرنے کیلئے اس کے نام کی تشہیر بھی شامل ہے،اور اگر مجرم غیر ملکی ہے تو اسے مملکت سے جلاوطن کر دیا جائے گا اور دوبارہ داخلے سے روک دیا جائے گا۔

    17 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    کراچی میں چالان کی مد میں روزانہ کتنے کروڑ روپے اکٹھے کئے جاتے ہیں؟

    افغانستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ،21 افراد ہلاک اور 38 زخمی

  • ائیر انڈیا نے 180 سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا

    ائیر انڈیا نے 180 سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا

    ممبئی: معروف بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا نے نقصان کو پورا کرنے کے لیے 180 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کےترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فٹمنٹ کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے نان فلائنگ فنکشنز میں ملازمین کو تنظیمی ضروریات اور انفرادی میرٹ کی بنیاد پر کردار تفویض کیے گئے ہیں، جبکہ نکالا جانے والا تمام عملہ نان فلائنگ اسٹاف ہے۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ 18 ماہ سے تمام ملازمین کی آسائش کو دیکھتے ہوئےجامع عمل کو عمل درآمد کیاجا رہا ہےاس دوران کئی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ ملازمین کو ری اسکلنگ کے مواقع بھی د ئیے گئے تاہم 1 فیصد سے بھی کم ملازمین رضا کار انہ ریٹائرمنٹ یا ری اسکلنگ مواقع حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جنہیں اب ہم سے الگ ہونا پڑے گا۔

    روس میں صدارتی انتخابات،یوکرین کے ماسکو سمیت مختلف شہروں میں ڈرون حملے

    ائیر انڈیا کی جانب سے نکالے جانے والے ملازمین کی مخصوص تعداد تو نہیں بتائی گئی تاہم بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق 180 سے زائد ملازمین کو نکالا جا سکتا ہے جبکہ ائیرلائن میں اس وقت 18 ہزار کے قریب ملازمین ہیں۔

    واضح رہے نقصان میں چلنے والی ائیر انڈیا کو 2022 میں ٹاٹا گروپ نے خرید لیا گیا تھا،جس کے بعد سے اب تک 2 مرتبہ رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ اسکیم کی آفر کی گئی ہے۔

    افغانستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ،21 افراد ہلاک اور 38 زخمی

    17 مارچ تاریخ کے آئینے میں

  • افغانستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ،21 افراد ہلاک اور  38 زخمی

    افغانستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ،21 افراد ہلاک اور 38 زخمی

    ہلمند: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں کندہار-ہرات ہائی وے پر گاڑیوں کا خطرناک تصادم ، 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق صوبائی حکومت نے بتایا کہ بدترین ٹریفک حادثے میں 21 افراد لقمہ اجل بن گئے،ہلمند کی صوبائی حکومت کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ شیر محمد وحدت نے بتایا کہ حادثہ کندہار-ہرات ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل، ایندھن سے بھرا ہوا ٹرک اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 38 ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر ہے، اسی لیے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں جہاں 2021 میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی حکومت قائم ہے۔

  • 17 مارچ  تاریخ کے آئینے میں

    17 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    17 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    1672ء انگلینڈ نے ہالینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا، 1824ء انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے ہوا۔

    1911ء۔۔قائداعظم کی پارلیمانی زندگی کے اوائل میں مسلم اوقاف کے بل کی منظوری کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بل 17 مارچ 1911ء کو امپیریل لیجسلیٹو کونسل میں پیش کیا تھا اور دو سال کی جدوجہد کے بعد یہ بل 1913ء میں منظور کروایا تھا۔ قائداعظم نے یہ بل ایک وکیل کی طرح پیش کیا اور پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے مسائل کے لیے اسلامی شرع نافذ کی جائے اور مسلمان شہری اپنی شرع کے مطابق اپنی جائیداد اپنی اولاد کو وقف کرسکیں، اسلامی شرع کے مطابق وقف شدہ جائیداد خاندان کے کسی ایک فرد کے اسراف یا نااہلی کی وجہ سے برباد نہیں ہوسکتی اور اس کے مالک نسلاً بعد نسلاً اس کے مستفید ہوتے رہتے ہیں، یہ بل 1913ء میں منظور ہوا۔ قانون سازی میں یہ قائداعظم کی پہلی ذاتی کامیابی تھی، ان کی اس کامیابی پر داد دیتے ہوئے مسز سروجنی نائیڈو نے کہا: ’’اس کارنامے کے باعث پہلی مرتبہ مسٹر جناح کو سارے ملک کے مسلمانوں کا اعتراف میسر آیا۔ ان کے اکثر ہم مذہب انہیں راسخ العقیدہ مسلمان نہیں سمجھتے لیکن ان کے اس کارنامے کے کچھ ہی عرصے بعد وہ سیاسی مشورے اور رہنمائی کے لیے ان سے رجوع کرنے لگے۔

    1932ء میں جرمن پولیس نے ہٹلر کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپا مارا۔

    1984ء۔۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کی تصویر سے مزین ایک خوب صورت ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔3 روپے مالیت کا یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔ جہانگیر خان سے پہلے ہاکی کے مشہور کھلاڑی اسد ملک کی تصویر 30 جنوری 1969ء کو میکسیکو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کی خوشی میں جاری ہونے والے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر شائع ہوچکی تھی تاہم اس ٹکٹ پر ان کا نام طبع نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اسد ملک اور جہانگیر خان کے علاوہ عمران خان کی تصویر بھی پاکستان کے ڈاک ٹکٹ پر طبع کی جاچکی ہے۔

    1996ء قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے عالمی کرکٹ کپ کے فائنل میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

    2008ء نو منتخب قومی اسمبلی نے 1973ء کےآئین کے تحت حلف اٹھا لیا۔

    2008ء مینگورہ پولیس لا‎ئنز میں مبینہ خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

    2009ء افتخار محمد چوہدری سمیت تمام معزول جج بحال ہو گئے۔

    2009ء ۔۔ وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی طالب علم علی معین نوازش سے ملاقات کی۔ علی معین نوازش نے گزشتہ برس کیمبرج یونیورسٹی کے اے لیول کے24 مضامین میں سے 22 مضامین میں اے گریڈ حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ علی معین نوازش راولپنڈی روٹس کالج انٹرنیشنل کے طالب علم تھے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے علی معین نوازش سے ملاقات کے دوران انہیں دس لاکھ روپے نقد اورصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا جو انہیں 23 مارچ 2009ء کو پیش کیا گیا۔

    2013ء۔۔عزیر بلوچ نے لیاری میں ارشد پپو کو قتل کرنے کے بعد اس کے سر سے فٹ بال کھیلی تھی۔

    تعطیلات و تہوار :
    ۔””””””””””””””

    سینٹ پیٹرک ڈے

    1861ء اٹلی نے آزادی کا اعلان کیا۔

  • کراچی میں چالان کی مد میں روزانہ کتنے کروڑ روپے اکٹھے کئے جاتے ہیں؟

    کراچی میں چالان کی مد میں روزانہ کتنے کروڑ روپے اکٹھے کئے جاتے ہیں؟

    کراچی میں شہریوں سے چالان کی مد میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ روپے وصول کیے جارہے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جیو کے مطابق کراچی کی شاہراہوں اور چوراہوں پر 8 سے 10 ٹریفک پولیس اہلکار و افسران نظر آتے ہیں جو گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روکتے ہیں اور قانون کی مختلف شقیں توڑنے کا جواز بتا کر چالان کر دیا جاتا ہے، سینکڑوں ہزاروں روپےکے چالان مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے لگے ہیں کراچی میں 90 ٹریفک سیکشن ہیں، ٹریفک پولیس کے عملےکا دعویٰ ہےکہ ہر ایک سیکشن افسر کو روزانہ 25 سے زائد چالان کا ٹارگٹ دیا جاتا ہے،روزانہ 10 ہزار چالان کئے جاتے ہیں-

    دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہےکہ قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث چالان میں اضافہ ہوا ہے، شہری بنا لائسنس اور رانگ وےکا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے چالان میں اضافہ ہوا ہے ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے انفرااسڑکچر کو بہتر کرنا ہوگا۔

    روس میں صدارتی انتخابات،یوکرین کے ماسکو سمیت مختلف شہروں میں ڈرون حملے

    شہریوں کا کہنا ہےکہ کچھ اہلکار زیادہ پیسوں کے چالان سے ڈراتے ہیں اور پھر چند سو کی رشوت پکڑ کر کچی پرچی تھما کر کہتے ہیں آگےکوئی پوچھے یا روکے تو پرچی دکھا کر کہنا پیچھے دے آیا ہوں۔

    حکومتِ پاکستان، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو …

    کن وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دئے گئے؟