Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بلبل ہند  فصیح الملک اردو کے ایک عظیم شاعر    داغ دہلوی

    بلبل ہند فصیح الملک اردو کے ایک عظیم شاعر داغ دہلوی

    تمھارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
    نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا

    داغ دہلوی

    بلبل ہند فصیح الملک اردو کے ایک عظیم شاعر محمد ابراہیم نواب مرزا خان المعروف داغ دہلوی 25؍مئی 1831ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، ان کے والد نواب شمس الدین والیٔ فیروز پور جھرکہ کے تھےجنہوں نے ان کی والدہ مرزا خانم عرف چھوٹی بیگم سے با قائدہ شادی نہیں کی تھی۔ نواب شمس الدیں خان کو اس وقت جب داغؔ تقریباً چار برس کے تھے،دہلی کے ریزیڈنٹ ولیم فریزر کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ اس کے بعد جب ان کی عمر تیرہ سال کی تھی ،ان کی والدہ نےاس وقت کی برائے نام مغلیہ سلطنت کے ولی عہد مرزا فخرو سے شادی کر لی تھی۔اس طرح داغؔ کی ذہنی اور علمی تربیت قلعہ کے ماحول میں ہوئی۔ان کو اپنے وقت کی بہترین تعلیم دی گئی جو شہزادوں اور امراء کے لڑکوں کے لئے مخصوص تھی۔قلعہ کے رنگین اور ادبی ماحول میں داغؔ کو شاعری کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے ذوقؔ کی شاگردی اختیار کرلی ۔نوعمری سی ہی داغؔ کی شاعری میں نیا بانکپں تھا۔ان کے نئے انداز کو امام بخشؔ، صہبائی، غالبؔ اور شیفتہؔ سمیت تمام اہل علم نے سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 10 سال کی ہی عمر میں انہوں نے اپنی خالہ عمدہ خانم کی بیٹی فاطمہ بیگم سے شادی کر لی۔ عمدہ خانم نواب رامپور یوسف علی خاں کے تصرف میں تھیں۔

    داغؔ ہی ایسے خوش قسمت شاعر تھے جس کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ان کے شاگردوں میں فقیر سے لے کر بادشاہ تک اور عالم سے لے کر جاہل تک ہر طرح کے لوگ تھے۔پنجاب میں علامہ اقبالؔ، مولانا ظفر علی خان ، مولوی محمد الدین فوقؔ اور یو پی میں سیمابؔ صدیقی، اطہر ہاپوڑی، بیخودؔ دہلوی، نوحؔ ناروی اور آغا شاعرؔ وغیرہ سب ان کےے شاگرد تھے۔ داغ کو جو مقبولت اپنی زندگی میں ملی وہ کسی شاعر کو نہیں ملی۔

    داغؔ کی شاعری ایک محور پر گھومتی ہے اور وہ ہے عشق ! جنسی محبت کے باوجود انوتن نے عاشقانہ جذبات کا بھرم رکھا ہے اور نفسیا تی بصیرت کا اظہار ان کے یہاں جا بجا ملتا ہے داغؔ کی شاعری میں شبابیات ، عیاشی ،ہوسناکی اور کھل کھیلنے کا جو عنصر ہے اس کے اظہار میں داغؔ نے ایک کیفیت پیدا کر دی ہے۔عام طور عشقیہ جذبات ہی داغؔ کی شاعری میں دوڑتے نظر آتے ہیں، جنہیں طرح طرح کے رنگ بدلتے دیکھ کر قاری کبھی اچھل پڑتا ہے ،کبھی آزردہ ہوجاتا ہے،کبھی ان حالات کو اپنے دل کی گہرائیوں میں تلاش کرتا ہے اور کبھی داغؔ کی بے پایاں شہرت اور اس میں تفکر کی کمی اسے مایوس کر دیتی ہے۔ان کی غزلیں مترنم بحروں میں ہیں۔ان کی زبان آسان،شستہ اور سادہ ہے، 17؍مارچ 1905ء کو داغؔ دہلوی، حیدر آباد میں وفات پا گئے۔

    داغ دہلوی کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آئنہ دیکھ کے کہتے ہیں سنورنے والے
    آج بے موت مریں گے مرے مرنے والے

    آؤ مل جاؤ کہ یہ وقت نہ پاؤ گے کبھی
    میں بھی ہمراہ زمانہ کے بدل جاؤں گا

    ابھی آئی بھی نہیں کوچۂ دلبر سے صدا
    کھل گئی آج مرے دل کی کلی آپ ہی آپ

    اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ
    ہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

    الٰہی کیوں نہیں اٹھتی قیامت ماجرا کیا ہے
    ہمارے سامنے پہلو میں وہ دشمن کے بیٹھے ہیں

    اور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے
    حضرت داغؔ جہاں بیٹھ گئے بیٹھ گئے

    ناصح کہہ دے محبت میں خدا لگتی کچھ
    مدعی لاکھ پہ بھاری ہے گواہی تیری

    مقابلہ ہے رقیبوں سے روزِ محشر بھی
    چھپا ہوا کوئی خنجر مرے کفن میں رہے

    چڑھاؤ پھول مری قبر پر جو آئے ہو
    کہ اب زمانہ گیا تیوری چڑھانے کا

    اِس گوہرِ نایاب کو تھا خاک میں ملنا
    ٹپکا جو زمیں پر تو نہ آنسو نظر آیا

    یاد سب کچھ ہیں مجھے ہجر کے صدمے ظالم
    بھول جاتا ہوں مگر دیکھ کے صورت تیری

    پیتے ہیں زیرِ خاک بھی رندانِ بادہ کش
    گرتی ہے جب شراب چھلک کر ایاغ سے

    خلق کے اعمال نامے چھین لوں گا حشر میں
    گم ہوا ہے ہاتھ سے قاصد کے دلبر کا جواب

    داغؔ مرنے نہیں دیتا مجھے رشکِ اغیار
    ورنہ مر جاؤں ابھی ، جان سے بیزار تو ہوں

    بنے ہیں جب سے وہ لیلیٰ نئی محمل میں رہتے ہیں
    جسے دیوانہ کرتے ہیں اسی کے دل میں رہتے ہیں

    عجب اپنا حال ہوتا جو وصالِ یار ہوتا
    کبھی جان صدقے ہوتی کبھی دل نثار ہوتا

    پھرتا ہے میرے دل میں کوئی حرفِ مدعا
    قاصد سے کہہ دو اور نہ جائے ذرا سی دیر

    سبق ایسا پڑھا دیا تو نے
    دل سے سب کچھ بھلا دیا تو نے

    اس قدر ناز ہے کیوں آپ کو یکتائی کا
    دوسرا نام ہے وہ بھی مری تنہائی کا

    تم کو چاہا تو خطا کیا ہے بتا دو مجھ کو
    دوسرا کوئی تو اپنا سا دکھا دو مجھ کو

    تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
    نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا

    جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتا
    تمہیں منصفی سے کہہ دو تمہیں اعتبار ہوتا

    شاباش داغؔ تجھ کو کیا تیغ عشق کھائی
    جی کرتے ہیں وہی جو مردانے آدمی ہیں

    جلوے مری نگاہ میں کون و مکاں کے ہیں
    مجھ سے کہاں چھپیں گے وہ ایسے کہاں کے ہیں

    تماشائے دیر و حرم دیکھتے ہیں
    تجھے ہر بہانے سے ہم دیکھتے ہیں

    سب لوگ جدھر وہ ہیں ادھر دیکھ رہے ہیں
    ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں

    تدبیر سے قسمت کی برائی نہیں جاتی
    بگڑی ہوئی تقدیر بنائی نہیں جاتی

    اچھی صورت پہ غضب ٹوٹ کے آنا دل کا
    یاد آتا ہے ہمیں ہائے زمانا دل کا

    ہر چند داغؔ ایک ہی عیار ہے مگر
    دشمن بھی تو چھٹے ہوئے سارے جہاں کے ہیں

  • روس میں صدارتی انتخابات،یوکرین  کے ماسکو سمیت مختلف  شہروں میں ڈرون  حملے

    روس میں صدارتی انتخابات،یوکرین کے ماسکو سمیت مختلف شہروں میں ڈرون حملے

    کیف: یوکرین نے روسی صدارتی انتخابات کے دوران روس کے مختلف شہروں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ۔

    باغی ٹی وی : روسی حکام کے مطابق کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جبکہ حملے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا،یوکرینی ڈرونز نے روسی دارالحکومت ماسکو پر بھی حملہ کیاجسے روسی حکام نے ناکام بناتے ہوئے متعدد ڈرونز مار گرائے۔

    روس نے الزام عائد کیا ہےکہ یوکرین روسی صدارتی انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے دہشتگردی کی سرگرمیاں کر رہا ہے، حکام کے مطابق روس کے 8 ریجنوں میں یوکرین کے 35 ڈرونز تباہ کیےگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا آج آخری دن ہے اور قوی امکان ہےکہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے صدر پیوٹن 5ویں بار روس کے صدر بن جائیں گے، پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

  • سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے سینیئر رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ نہ دئیے۔

    باغی ٹی وی: پی پی نے سینیئر رہنما رضا ربانی مولا بخش چانڈیو اور رخسانہ زبیری کو سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیا، صرف قرۃ العین مری اپنا ٹکٹ برقرار رکھ پائیں، تجربہ کار سینیٹرز کی جگہ پیپلز پارٹی نئے نام سامنے لے آئی، کاظم شاہ، اشرف جتوئی، ندیم بھٹو، سرفراز راجڑ، دوست علی جیسر اور مسرور احسن کو ٹکٹ مل گیا۔

    مسلم لیگ ن نے سینیئر رہنما مشاہد حسین سید ،حافظ عبدالکریم اور آصف کرمانی کو ٹکٹ سے محروم کر دیا ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمودالحسن اس بار پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔

    پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپنے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر ولید اقبال کو ٹکٹ سے محروم کر دیا، ٹکٹ سے محروم امیدوار اب سینیٹ میں دکھائی نہیں دیں گے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے اور تمام اسمبلیوں کے ارکان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے،17 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 19 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے ہوں گے، 26 مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں 2 اپریل کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی ان 12 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

  • ملتان سلطانز کی کوچ اور ہندو لڑکی نے مسلمانوں  کو دیکھ کر روزے رکھنے شروع کر دیئے

    ملتان سلطانز کی کوچ اور ہندو لڑکی نے مسلمانوں کو دیکھ کر روزے رکھنے شروع کر دیئے

    کراچی،دبئی : ملتان سلطانز کی سپن کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی کھلاڑیوں کے روزے رکھنے سے متاثر ہوکر روزے رکھنا شروع ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارےکو دئیے گئے انٹرویو میں الیگزینڈرا ہارٹلی کا کہنا تھا کہ میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں،الیگزینڈرا ہارٹلی کے مطابق ہم 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، ہم شام میں روزہ کھولتےہیں پھر سب لوگ نماز پڑھنے جاتے ہیں،سپن کنسلٹنٹ ملتان سلطانز کا کہنا ہےکہ روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔

    دوسری جانب خلیج ٹائمز کے مطابق پڑھائی اور پھر ملازمت کیلئے ملائیشیامیں قیام کے دوران 26 نیلم گوکلسنگ نامی ایک بھارتی ہندو لڑکی نے دوستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے رمضان المبارک کے روزے رکھنے شروع کیے مگر پھر اس ماہ مقدس کے ایسے ثمرات اس پر عیاں ہوئے کہ اب ہر سال پورے اہتمام کے ساتھ روزے رکھتی ہے۔

    نیلم کا کہنا ہے کہ ابتدامیں اپنے مسلمان کلاس فیلوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے میں نے روزے رکھنے شروع کیے مگر جب میں نے خود کو کھانے پینے سے روکا تو ایسی روحانیت کا احساس ہوا کہ میں نے ہر سال روزے رکھنے شروع کر دیئے، رمضان المبارک کی بدولت میں نے اپنی ذات اور اپنی خواہشات کے بارے میں بہت کچھ سیکھا،رمضان المبارک سے ہی میں نے نظم و ضبط اور قوت ارادی سیکھی یہ وہ چیزیں ہیں جو زندگی کے ہر شعبے میں میرے کام آ رہی ہیں،میں نے کلاس فیلوز اور دوستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے روزے رکھنے شروع کیے مگر اب میرے لیے رمضان المبارک روحانی اعتبار سے بہت خاص مہینہ بن چکا ہے، اب میں دو سال سے دبئی میں ہوں اور یہاں بھی پورے اہتمام سے ہر سال روزے رکھتی ہوں۔

  • بھارت کی پاکستان سے متصل سرحدوں پر ”ایئر ٹینک“ تعینات کرنے کی تیاریاں

    بھارت کی پاکستان سے متصل سرحدوں پر ”ایئر ٹینک“ تعینات کرنے کی تیاریاں

    ممبئی: بھارت پاکستان سے متصل اپنی سرحدوں پر ”ایئر ٹینک“ تعینات کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابقبھارت اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے، مغرب میں پاکستان اور شمال مشرق میں چین کے سرحدی علاقوں میں دفاعی نظام کو مسلسل اپ گریڈ کیا جا رہا ہے حال ہی میں، اروناچل پردیش میں دو سرنگیں کھولی گئی ہیں، جس سے کسی بھی موسم میں توانگ اور چین کی سرحد سے متصل دیگر علاقوں تک پہنچنا آسان ہو گیا ہے دوسری جانب پاکستان بارڈر پر بھی مغربی سرحد پر ’ ائیر ٹینک‘ تعینات کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، توقع ہے کہ فضائی ٹینکوں کی تعیناتی کا یہ منصوبہ گرمیوں میں مکمل کر لیا جائے گا، جسے ائیر ٹینک بھی کہا جاتا ہے جلد ہی پاکستان سے متصل سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔

    بھارتی فوج نے ہیوی ڈیوٹی اور جدید ترین صلاحیتوں سے لیس ہیلی کاپٹروں کے اسکواڈرن میں اضافہ کیا ہے اعلیٰ معیار کے نائٹ ویژن سسٹم سے لیس اپاچے کو ایک منٹ میں 138 اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں سے لیس کیا جا سکتا ہے، جو اسے فضائیہ کا ایک زبردست اثاثہ بناتا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ میں مسجد سے نماز پڑھ کے گھر جاتے بچے پر چاقو سے …

    فوج کی مغربی کمان میں اپاچے ہیلی کاپٹروں کو تعینات کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کی پہلی کھیپ فروری 2024 میں امریکا سے موصول ہونی تھی لیکن اس میں تاخیر ہوئی ہے اب اپاچے ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ مئی میں موصول ہونے کا امکان ہے۔

    بھارتی فوج نے امریکی کمپنی بوئنگ کے ساتھ اپاچے ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا تقریباً 5,691 کروڑ بھارتی روپے کے اس سودے کے تحت بوئنگ بھارتی فوج کو 6 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا امریکا اور بھارت کے درمیان فروری 2020 میں اس دفاعی خریداری پر اتفاق ہوا تھا۔

    پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کا عزم

    اس حوالے سے انڈین آرمی کے ایوی ایشن ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل اجے سوری نے بتایا کہ اپاچے ہیلی کاپٹروں کی سپلائی فروری میں ہی شروع ہونی تھی لیکن بعض وجوہات کی وجہ سے اس میں کچھ تاخیر ہوئی ہے بھارتی فضائیہ کو 22 ”AH-64Es“ اپاچے ہیلی کاپٹر کی سپلائی پہلے ہی کی جاچکی ہے،بھارتی فضائیہ نے ستمبر 2015 میں امریکی کمپنی کے ساتھ 13,952 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

    16 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

  • ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ،پنڈی کی 7 یوسیز ریڈزون قرار

    ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ،پنڈی کی 7 یوسیز ریڈزون قرار

    راولپنڈی:سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے 10 مقامات سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے اسلام آباد کی حدود سے ملحقہ سات یونین کونسلز کو پولیو کے لیے ریڈ زون قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارےنے ڈی ایچ اے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گھر گھر جا کر اس بات کی تصدیق کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے جن لوگوں نے ابھی تک پولیو کے قطرے نہیں پلائے ہیں، انہیں فوری طور پر پولیو ویکسین پلائی جائے گی،راولپنڈی کے انٹری پوائنٹس سے متصل 7 یوسیز کو پولیو کے حوالے سے ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

    یونیسیف اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت قائم ڈسپنسریوں کو بھی ریڈ زون میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی انتظامیہ کی تصدیق کے عمل میں شامل کیا گیا ہے ان 7 یوسیز میں بھی کھلے نالے پائے گئے ہیں۔

    پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کا عزم

    ڈی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کے دوران ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہے، اس کے باوجود 7 یوسیز میں دوبارہ چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

    سینیٹ الیکشن: محسن نقوی آزاد امیدوار کی حیثیت میں حصہ لیں گے

    چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی …

  • اسکاٹ لینڈ میں مسجد سے نماز پڑھ کے گھر جاتے بچے پر چاقو  سے حملہ

    اسکاٹ لینڈ میں مسجد سے نماز پڑھ کے گھر جاتے بچے پر چاقو سے حملہ

    اسکاٹ لینڈ میں مسجد سے گھر جاتے ہوئے 13 سالہ پاکستانی نژاد بچے کو نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ”دی مرر“ کے مطابق بچے پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ گلاسگو کے علاقے کوئنز پارک کی مسجد سے مغرب کی نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا ٹوپی پہنے متاثرہ بچے کو خون میں لت پت پڑا پاکر پولیس نے مقامی اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک لیکن مستحکم ہے۔

    واقعے کے حوالے سے پولیس ترجمان سارجنٹ اسٹیفن پامر نے کہا کہ فورس حملے کی تفصیلات سے پردہ اٹھانے کے لیے ”وسیع تفتیش“ کر رہی ہےافسران آس پاس کے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کر رہے ہیں اور گھر گھر انکوائری بھی کی جا رہی ہے-

    فیملی ذرائع کے مطابق پولیس پارک کے آس پاس موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات کر رہی ہے،بچہ شدید زخمی ہے، اس کی پیٹھ اور پورا جسم تیز دھار آلے سے کاٹے جانے کے باعث زخمی ہے یک گہرا کٹ اس کے پھیپھڑوں تک چلا گیا ہے اسے ایک خاندان نے خون میں لت پت دیکھا جس نے پولیس اور ایمبولینس کو بلایا، بچہ اسپتال میں ہے جہاں اس کی متعدد سرجری ہوں گی۔ وہ شدید درد اور صدمے میں ہے۔

  • اےاین ایف کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اےاین ایف کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی،کچلاک اور پسنی میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی-

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی ائیرپورٹ پر شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، طارق روڈ کراچی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار م ملزم سے 1.5 کلو آئس قبضے میں لی گئی۔

    اے این ایف کے مطابق کچلاک کوئٹہ سے 75 کلو گرام ہیروئن جبکہ کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 55 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کا عزم

    پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کا عزم

    اسلام آباد: زیرخارجہ اسحاق ڈار ا سے افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا،ملا امیر خان متقی نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔

    باغی ٹی وی : دونوں وزرائے خارجہ کے ٹیلیفونک رابطے میں پاک افغان سرحد پر مریضوں، تاجروں اور مسافروں کو سہولیات کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کی تہنیتی فون کال موصول کرکے خوشی ہوئی، باہمی دیرینہ تعلقات کے قیام کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا،تجارت، انسداد دہشت گردی اور عوامی رابطوں میں اضافہ پاکستان کی ترجیح ہیں۔

    افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈارکا پاک افغان تعلقات مضبوط بنانےمیں مثبت اور تعمیری کردارہونےکی امیدہےخطے میں مثبت روابط میں اضافہ ہورہا ہے، خطے میں علاقائی سطح پر بڑے منصوبوں کا عملی کام شروع ہو رہا ہے، ہم پاکستان میں تعمیری حصہ لینے کی توقع کر رہے ہیں۔

  • سینیٹ الیکشن: محسن نقوی آزاد امیدوار کی حیثیت میں حصہ لیں گے

    سینیٹ الیکشن: محسن نقوی آزاد امیدوار کی حیثیت میں حصہ لیں گے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجاب اسمبلی آمد پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے، محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے۔

    ذرائع کے مطابق محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ ق کے شافع حسین اور ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر محسن نقوی کے تائید کنندہ ہیں، محسن نقوی کے دوسرے کاغذات نامزدگی میں پیپلزپارٹی کے علی حیدرگیلانی تجویز کنندہ ہیں۔

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈ ا پھر پارلیمنٹ میں پہنچنے کے لیے میدان میں آگئے اور سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے،فیصل واوڈا نے آزاد حیثیت سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ان کے تجویز اور تائید کنندہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی ہیں، ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی فیصل واوڈا کے تجویز کنندہ ہیں اور ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری فیصل واوڈا کے تائید کنندہ ہیں۔