Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • دستاویزات میں والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار

    دستاویزات میں والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار

    نئی دہلی: بھارتی ریاست نے تمام دستاویزات میں اولاد کے نام کے ساتھ والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔

    باگی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ تمام سرکاری دستاویزات میں والدہ کا نام بھی شامل کیا جائے گااس فیصلے پر عمل درآمد یکم مئی 2024 سے کیا جائے گا، مہاراشٹرا کی کیبنٹ کی جانب سے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے، کہ تمام سرکاری دستاویزار میں جن میں برتھ سرٹیفکیٹ، تعلیمی دستاویزار، جائیداد کے دستاویزات، آدھار کارڈ اور پرائمری اکاؤنٹ نمبر کارڈ پر بھی والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا۔

    آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، …

    اس سے قبل 2018 میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نےاعلان کیا تھا کہ پرائمری اکاؤنٹ نمبر کے درخواست فارم پر والد کا نام لکھنا ضروری نہیں ہے، یہ فیصلہ ان لوگوں کے لیے کیا گیا ہے، جو کہ سنگل مدر ہیں،جبکہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسس نے بھی قوانین میں اصلاحات کر کے والدہ کا نام شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے سنگل مدرز مستفید ہو رہی ہیں۔

    طارق فاطمی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    صدر مملکت آصف زرداری کراچی پہنچ گئے

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں مندی،ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے، زکوٰۃکی کٹوتی کے لیے ’’بینک تعطیل‘‘ ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے، تاہم اوپن میں ڈالر کا بھاؤ14 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 281 روپے 47 پیسے میں فروخت ہورہا ہے، گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 8 پیسے پر بندہوا۔

    دوسری جانب ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپےکی کمی ہوئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپےکمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار ایک سو روپے ہے 10 گرام سونےکا بھاؤ 86 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 97 ہزار 274 روپے ہے عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 177 ڈالر ہے، پاکستان میں سونےکی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2 ہزار197 ڈالر ہے۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بڑی مندی ریکارڈ ہوئی، جس سے سرمایہ کاروں کے ایک کھرب سے زائد ڈوب گئے،حصص بازار میں کاروبار کے دوران انڈیکس کی 65000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی ہے، مندی کے سبب 78فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جب کہ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 32ارب 46کروڑ 30لاکھ 55ہزار 313روپے ڈوب گئے۔

    کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 104پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس دوران گیس، سیمنٹ، سرمایہ کاری، بینکوں، ریفائنری سیکٹر کے حصص میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی جس سے ایک موقع پر 1091پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

  • گوگل نے یوٹیوب میں بڑی تبدیلی  کر دی

    گوگل نے یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کر دی

    گوگل کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کرنے پر ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا، اس سے پہلے اگرصارفین اکاؤ نٹ پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی یوٹیوب اوپن کرتے تھے تو وہاں متعدد ویڈیوز نظر آتی ہیں جو صارف کی لوکل ہسٹری کی بنیاد پر تجویز کی جاتی تھیں۔

    اب اگر صارف ویب براؤزر پر لاگ آؤٹ ہو جائیں، یا کسی ایسے براؤزر پر یوٹیوب اوپن کریں جس پر گوگل اکاؤنٹ لاگ ان نہیں یا انکوگینٹو موڈ استعمال کر یں گے تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ اوپن کرنے پر خالی پیج نظر آئے گا،اس خالی پیج پر ایک میسج لکھا ہوگا جس میں صارف کو کہا جائے گا ویڈیوز دیکھنے کے لیے سرچ کریں۔

    21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی

    یہ واضح نہیں کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا البتہ اس طرح کی تبدیلی کا عندیہ اگست 2023 میں سامنے آیا تھا جس کے تحت صارفین کو یوٹیوب ہوم پیج کو بلینک یا خالی رکھنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا، بتایا گیا تھا کہ ہوم پیج کو بلینک کرنے کے لیے آپ کو اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری کو کلیئر کرنا ہوگا۔

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ

    آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، …

  • اسٹیٹ بینک نے ادھوری چھپائی والے نوٹ جاری کر دیئے

    اسٹیٹ بینک نے ادھوری چھپائی والے نوٹ جاری کر دیئے

    کراچی کے نیشنل بینک میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب اسٹیٹ بینک نے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیئے ایک سائیڈ سے پرنٹ نوٹوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم اب اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی :ویڈیومیں یہ انکشاف سامنے آیا کہ نئےنوٹوں میں ایک سائیڈپرپرنٹ اور دوسرا سادہ ہے، بینک مینیجر نے ویڈیو میں بتایا کہ آج صبح جو کیش آیا ہے ،نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے، آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں، جن میں سے نہ جانے ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئیں، ایک صارف نے ایک جانب پرنٹ اور ایک سائیڈ خالی والے کرنسی نوٹ واپس کیے تو علم ہوا، صارف کی شکایت کے بعد مزید بنڈل چیک کیے تو ایسے مزید نوٹ ملے، کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

    سیالکوٹ:ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا

    ترجمان نیشنل بینک کے مطابق ویڈیو کے حوالے سے آپریشن ڈپارٹمنٹ کو مطلع کردیا گیا، ادھر ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ویڈیو بھیج دی ہے، تفصیلات آنے پر میڈیا سے شیئر کریں گے۔

    صدر مملکت آصف زرداری کراچی پہنچ گئے

    تاہم اب اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نور احمد کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ میں مس پرنٹنگ شاذونادر ہوتی ہے، نوٹ پر مس پرنٹنگ بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی، شہری گھبرائیں نہیں، مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کرانے جاسکتے ہیں، شہری متعلقہ بینک برانچ اور اسٹیٹ بینک سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔

    21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی

  • یوکرین ،روس سے جنگ ختم کرنے کیلئے بات چیت کرے،پوپ فرانسس

    یوکرین ،روس سے جنگ ختم کرنے کیلئے بات چیت کرے،پوپ فرانسس

    پوپ فرانسس نے یوکرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے جنگ ختم کرے ، تاہم اس پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینکسی کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ یوکرین سفید جھنڈا دکھاتے ہوئے حوصلہ دکھائے اور روس سے جنگ ختم کرنے کے لیے بات چیت کرے، دو سال سے جاری اس جنگ میں ہزاروں شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں-

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تشریح ہے، تاہم حقائق پر مبنی ہے،میرے خیال میں طاقتور وہ ہے، جو کہ صورتحال کو دیکھے اور لوگوں کے بارے میں سوچے، اس کے پاس سفید جھنڈا لہرانے اور بات چیت کا حوصلہ ہو ۔

    کے پی میں صحت کارڈ کا استعمال سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی 87 سالہ پوپ فرانسس نے امن ایلچی کارڈینال میٹیو کو روس اور یوکرین کے دارالحکومت بھیجا تھا، جبکہ واشنگٹن بھی بھیجا تھا۔

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

  • پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو لاہور سے گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو لاہور سے گرفتار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ لطیف کھوسہ کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے شہباز کھوسہ نے بتایا کہ والد حلقے کے عوام کے ساتھ احتجاج کرنے جا رہے تھے، پولیس کی جانب سے گرفتار کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

    شہباز کھوسہ نے بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم لطیف کھوسہ کو کہاں لے کر گئے ہیں، وہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیلیے جا رہے تھے، معلوم ہوا ہے گرفتاری کے وقت تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او موجود تھے۔

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت  جاری، مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی

    غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کو دوران مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں، روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔

    دوسری جانب "العربیہ” سے گفتگو میں حماس ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فریق کو ایک امریکی تجویز پیش کی جائے گی جس میں مثبت اور منفی پہلو شامل ہیں، امریکی تجویز میں امدادی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنا، ہسپتالوں اور بیکریوں کی تعمیر نو اور بجلی کی بحالی شامل ہے، واشنگٹن نے تجویز پیش کی کہ اسرائیل اور حماس قیدیوں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو رہا کرنے کا عہد کریں، امریکی تجویز میں جنوبی غزہ سے اس کے شمال میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی بہ تدریج واپسی کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

    ادھراسرائیلی فوج نے حماس پر ماہ رمضان سے قبل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے کہا کہ فوج زیر حراست افراد کی واپسی کے لیے غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی، اسی حوالے سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کم ہوتی امیدوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں-

  • آصف زرداری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آصف زرداری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد: پاکستان کے 14ویں صدرآصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

    باغی ٹی وی : حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں سابق صدر عارف علوی، قائدن لیگ نوازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، بلاول بھٹو،بختاور بھٹو،آصفہ بھٹو زرداری شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لیا،انہوں نے حلف صدارت انگریزی زبان میں لیا، حلف برداری ہوتے ہی ایوان صدر جیئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    واضح رہے کہ آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، آصف علی زرداری حلف برداری کی تقریب سے قبل ایوان صدر منتقل ہو جائیں گے، آصف زرداری کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔

    کے پی میں صحت کارڈ کا استعمال سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

    آصف علی زرداری ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو نے کااعزاز حاصل ہے، آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

  • سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر

    سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر کردئیے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا،چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، سندھ اور پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جب کہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    رمضان ریلیف پیکج کاحجم بڑھا دیا گیا

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

  • والدین پر تشدد  کرنیوالا ناخلف بیٹا گرفتار

    والدین پر تشدد کرنیوالا ناخلف بیٹا گرفتار

    راولپنڈی: پولیس نے والدین پر تشدد اور گالم گلوچ کرنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ،متاثرہ خاتون نے درخواست میں کہا کہ میرا بیٹا بالاج مجھ پر اور اپنے والد پر تشدد اور گالم گلوچ کرتا ہے۔

    ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    قبل ازیں گزشتہ روز بہاولنگر میں سفاک بیٹے نے باپ کو سر بازار چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، قتل کی واردات پرانی سبزی منڈی کے قریب بھرے بازار میں پیش آئی، ملزم نے پے در پے چھری سے باپ پر وار کئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد جمیل موقع پر ہی دم توڑ گیا، باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم بابر نے تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری