Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر

    سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر کردئیے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا،چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، سندھ اور پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جب کہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    رمضان ریلیف پیکج کاحجم بڑھا دیا گیا

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

  • والدین پر تشدد  کرنیوالا ناخلف بیٹا گرفتار

    والدین پر تشدد کرنیوالا ناخلف بیٹا گرفتار

    راولپنڈی: پولیس نے والدین پر تشدد اور گالم گلوچ کرنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ،متاثرہ خاتون نے درخواست میں کہا کہ میرا بیٹا بالاج مجھ پر اور اپنے والد پر تشدد اور گالم گلوچ کرتا ہے۔

    ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    قبل ازیں گزشتہ روز بہاولنگر میں سفاک بیٹے نے باپ کو سر بازار چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، قتل کی واردات پرانی سبزی منڈی کے قریب بھرے بازار میں پیش آئی، ملزم نے پے در پے چھری سے باپ پر وار کئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد جمیل موقع پر ہی دم توڑ گیا، باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم بابر نے تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

  • کے پی میں صحت کارڈ کا استعمال سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

    کے پی میں صحت کارڈ کا استعمال سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی متعدد طبی سہولیات کو سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یکم رمضان المبارک سے صوبہ بھر میں صحت کارڈ پلس پر خدمات کی بحالی سے متعلق انشورنس کمپنی کے زونل ہیڈز کے نام مراسلے لکھے گئے تھے،مراسلے پشاور اور سوات زون کے زونل ہیڈ کے نام لکھے گئے،مراسلے میں لکھا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ 7 مارچ کو وزیراعلیٰ ہاﺅس میں اجلاس ہوا، جس میں علی امین گنڈا پور نے انشورنس کمپنی کو صحت کارڈ پلس کی بحالی کی ہدایت کی۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ صحت کارڈ کی بحالی خیبرپختونخوا کے 100 فیصد آبادی کے لئے کی گئی ہے۔ یکم رمضان المبارک سے صوبہ بھر میں صحت کارڈ پلس پر خدمات بحال ہوجائیں گی،مریضوں کی سہولیات کیلئے تمام اسپتالوں میں کاؤنٹرز کا قیام یقینی بنایا جائے، اسپتالوں میں پروگرام کی برانڈنگ اور ہیلپ لائن نمبرز کی نمائش کی جائے، تمام مریضوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کی جائیں۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    تاہم اب انشورنس کمپنی نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق صحت کارڈ پر سی سیکشن، انجیو گرافی، اپینڈیکس کا علاج سرکاری اسپتال میں ہوگا پتھری، ٹانسل، آنکھ اور ناک کا علاج بھی سرکاری اسپتال میں ہوگا۔

    بابراعظم جلد شادی کرنے والے ہیں،محمد رضوان

    رمضان ریلیف پیکج کاحجم بڑھا دیا گیا

  • فحش فلموں کی اداکارہ  اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

    فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

    امریکا: فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مُردہ حالت میں پائی گئی –

    باغی ٹی وی : 26 سالہ اداکارہ صوفیہ لیونی امریکہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر مُردہ پائی گئی ہیں، اداکارہ کے سوتیلے والد مائیک رومیر و نے صوفیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوفیہ کی والدہ اور اہلخانہ کی طرف سے میں بات کر رہا ہوں کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہی ہے، یکم مارچ کو وہ اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھی، تاہم آج پراسرار طور پر مردہ قرار دی گئی ہیں۔

    مائیک کا مزید کہنا تھا کہ اچانک موت نے فیملی کو صدمہ پہنچایا ہے، اس موقع پر جب مشکل وقت ہے، ہم صوفیہ کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں، ایسے میں ہم پر معاشی تنگدستی بھی مشکل میں ڈال رہی ہے۔

    بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    دوسری جانب فحش فلموں کی اداکارہ کی پراسرا موت پر مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی ہے، بلکہ انہیں گھر میں ممکنہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صوفیہ کی پراسرار موت سے ایک دن قبل فحش فلموں کی ایک اور اداکارہ 25 سالہ ایمیلی ویلیز کی کوما میں جانے کی خبر سامنے آئی تھی، ایمیلی کو کیلی فارنیا کے میڈیکل فیسیلٹی کے سینٹر میں لایا گیا تھا، جہاں اداکارہ کا علاج کیا گیا۔

    مجھے ساتویں کلاس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا،عدیل ہاشمی

    جب کہ گزشتہ تین ماہ میں یہ تیسرا کیس ہے کہ کسی بالغ اسٹار کی اچانک موت ہوئی ہے، صوفیہ سے پہلے تھینا فیلڈز اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس کے بعد 36 سالہ کیگلی لن کارٹر نے بھی خودکشی کر لی اب سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ اتنی کم عمر میں خواتین ستاروں کی اتنی کثرت سے موت کیسے ہو رہی ہے۔

    بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

  • مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کل شام چار بجے حلف اٹھائے گی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پہلے مرحلے پر کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزراء کو شامل کیا جائے گیا، پاکستان مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے ہیں جبکہ اتحادی جماعتیں بھی آج اپنے نام فائنل کرلیں گی۔

    پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی وزراء کو اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار ، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا جبکہ محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے،نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی،کابینہ کی حلف برداری پیر کو کی جا ئے گی-

    حکومتی ذ رائع کے مطا بق اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلیل عباس جیلانی مشیر خارجہ اورطارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کئے جائیں گے،اورنگزیب خان کو مشیر خزانہ اور شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ بنا نے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف کو وزارت دفاع اور عطا اللہ تارڑ کو وز یر اطلاعات و نشریات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع

    مصدق ملک کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلہ میں مختصر کابینہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں مزید وزراء لئے جائیں گے۔

    یونائیٹڈ کا سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • رمضان ریلیف پیکج کاحجم بڑھا دیا گیا

    رمضان ریلیف پیکج کاحجم بڑھا دیا گیا

    اسلام آباد: : وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے7 ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی رمضان ریلیف پیکج کا دائرہ کاربھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ موبائل یونٹس بھی سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کریں گے۔

    وزیراعظم نے زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچانے کی ہدایت کی ہے جس وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ اب موبائل یونٹس بھی کھانے پینےکی سستی اشیا دیں گے، ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج میں عام بازار سےکم نرخ پر اشیا دی جائیں گی اور متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیا پہنچائیں گے۔

    یونائیٹڈ کا سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    رمضان ریلیف پیکج کے تحت متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیائے خورونوش پہنچائیں گے، مقام کا تعین جدید ٹیکنالوجی ’جی پی ایس‘ کی مدد سے کیا جائے گا، موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کے لیے خصوصی ویڈیو بھی جار ی کی جائے گی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے والا ڈیش بورڈ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہو سکے، موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی کا عمل جاری رہے گا، موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    اس خصوصی پیکج کے تحت 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیا دی جائیں گی اور رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیا دی جائیں گی، آٹے پر فی کلو 77 روپے اورگھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی-

    پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع

  • بابراعظم جلد شادی کرنے والے ہیں،محمد رضوان

    بابراعظم جلد شادی کرنے والے ہیں،محمد رضوان

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم جلد شادی کرنے والے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں، شادی کرنا اللّٰہ تعالیٰ کا حکم ہے، شوہر اور بیوی کا رشتہ اللہ تعالیٰ نے بہت مقدس بنایا ہے،شاہین آفریدی اور شاداب خان کو میں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا اور بابر اعظم بھی جلد شادی کرنے والے ہیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت دوستی ہے، رات دیر تک کمرے میں رہتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشورہ کرتے ہیں، کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتے ہیں لیکن بابر اعظم اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں، کسی بھی وقت ہم دونوں ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    محمد رضوان نے کہا کہ مجھے کرکٹر کہا جانا زیادہ پسند ہے، پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ٹرکوں پر لکھے شعروں سے خود کو اعتماد دیا ہے، ملتان سلطانز کے کوچ عبد الرحمان کو آج کل اعتماد حاصل کرنے کیلئے دیکھتا ہوں،عبد الرحمان نےبہت مشکلات دیکھی ہیں، انہیں خیبر پختونخوا کا کوچ بننے پر دھمکیاں بھی ملیں۔

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

    انہوں نے بتایا کہ میری تعلیم زیادہ نہیں لیکن اسلامیہ کالج سے انٹر کیا تھا، مزید تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کرکٹ کی وجہ سے نہیں پڑھ پایا، کرکٹ کے ساتھ تعلیم ضروری ہے، مصباح الحق، محمد حفیظ اور شان مسعود مثال ہیں، پاکستان کے ایجوکیشنل سسٹم میں اسپورٹس اسکالر شپ ہونی چاہیے، دین اسلام ہر کام میں نمبر ون بننے کی تعلیم دیتا ہے، پاکستانی نوجوانوں کو پیغام ہے کہ نمبر ون بننے کی کوشش کریں، اگر ہر نوجوان ایمانداری سے کام کرے تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ پاکستان ترقی نہ کرے۔

    پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع

  • سلطانز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

    سلطانز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا-ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے-

    ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز یاسر خان اور محمد رضوان نے کیا اور سلطانز کو پہلا نقصان یاسر خان کی صورت میں 44 کے مجموعے پر ہوا، یاسر خان 16 گیندوں پر 33 بنا کر آؤٹ ہوئے،محمد رضوان بھی 20 رنز بنا سکے لیکن عثمان خان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کی درگت بنائی اور 50 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے،اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے دو اور حنین شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ سے قبل شاداب خان نے کہا میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکان کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے میچ میں فتح حاصل کرکے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

  • چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    اسلام آباد: نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی :صدارتی الیکشن جیت کر دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے آصف علی زرداری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، آصف علی زرداری حلف برداری کی تقریب سے قبل ایوان صدر منتقل ہو جائیں گے، آصف زرداری کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ آصف علی زرداری ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو نے کااعزاز حاصل ہے، آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

    دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے،چینی صدر نےکہا کہ پاک چین آہنی دوستی،تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، چین اورپاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔

    پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع

    شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے اور دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی، چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ کام کرنےکے لیے تیار ہیں۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں آج امریکی سفارتخانے تک مارچ کا اعلان

  • رمضان المبارک  کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا  نوٹیفکیشن جاری

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے لیے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 3 بجے اور 6 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 2 بجے ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کردی جاتی ہے،اس سے قبل حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری کیا تھا۔

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہےپاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کےچاند کیلئے اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدا لخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا، اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے،چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے-

    پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ