Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    غزہ: اسرائیل کی طرف سے غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں ہر گزرتے لمحے اموات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی خبر رساں ادارے ” نیویارک ٹائمز” کے مطابق ایک امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے قیام 1948 سےلے کر اب تک فلسطینیوں اور دوسرے عرب ممالک کے خلاف جنگیں لڑیں ان کی نسبت موجودہ جنگ زیادہ خونی اور مہلک ثابت ہوئی ہے اس میں ہونے والے جانی نقصان نے ماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت میں اموات میں کا حساب لگانا مشکل ہے، اب تک اموات کا جو تناسب سامنے آیا ہے وہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کی نمائندگی نہیں کرتا،غزہ کی پٹی میں ہونے والی اموات نے امریکا کی عراق اور افغانستان میں شروع کی گئی جنگوں میں ہونے والی اموات سے بھی بڑھ گیا ہے۔

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جانی نقصان میں بے پناہ اضافے کی کئی وجوہات ہیں ان میں ایک بڑی وجہ اسرائیل کا بھاری ہتھیاروں اور زیادہ تباہی پھیلانے والے بموں کا استعمال اور علاقے کا گنجان آباد ہونا ہے گنجان آباد علاقے میں تباہی پھیلانے والے بموں کی وجہ سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیل کی تاریخ میں موجودہ جنگ سب سے بتاہ کن اور مہلک ہے،75 سال میں اسرائیل نے اتنے لوگ کسی جنگ میں نہیں مارے جتنے اس بار قتل کردئیےگئے ہیں-

    اسرائیلی وزیر نے جنگی کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    "العربیہ” کے مطابق اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے 7 ہزار جنگجو ہلاک کئے ہیں مگر اسرائیل نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے اس تعداد کا اندازہ کیسے لگایاغزہ میں حکومت کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں 6700 لوگ لا پتا ہیں یہ لوگ بھی جنگ میں مارے جانے والوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

  • بلوچ مظاہرین پر تشدد ،معروف صحافی کا  بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

    بلوچ مظاہرین پر تشدد ،معروف صحافی کا بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: صحافی و ادیب محمد حنیف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں صحافی محمد حنیف نے کہا کہ بلوچ مظاہرین پر تشدد کےخلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کررہا ہوں، یہ دیکھ کر شرم آتی ہے کہ نئی نسل کوبنیادی وقارسے محروم رکھا جارہا ہے۔
    https://x.com/mohammedhanif/status/1738514456756326454?s=20
    دوسری جانب اسلام آباد میں بلوچ ’لاپتہ افراد‘ کی رہائی کے لیے مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانت منظور کر لی گئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانتیں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے منظور کیں عدالت نے بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور کیں عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، دو روز قبل پولیس نے بلوچ لانگ مارچ کے شرکا کو گرفتار کیا تھا۔

    الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ

    واضح رہے کہ تین روز قبل رات گئے تربت سے چلنے والا لانگ مارچ کا قافلہ چونگی نمبر 26 پہنچا تو انتظامیہ نے انہیں اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی، اسلام آباد پولیس نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا اور احتجاجی خواتین اور بچوں کو بھی گرفتار کیا تھا بعدازاں نگران وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے اور تمام تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد گرفتار ہونے والی احتجاجی خواتین کی فوری رہا کیا گیا تھا اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج جاری ہے۔

    حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سونا چرانے والا مینیجر معطل

  • اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    بھارتی ساحل کے نزدیک اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارت سے متصل سمندر میں اسرائیلی بحری جہاز کے ساتھ ڈرون ٹکرا نے سے جہاز کو آگ لگ گئی کیمیکلز سے لدے اس جہاز کو زیادہ نقصان سے بچا لیا گیا ہےبرطانوی میری ٹائم سیکیورٹی فرم ایمبری کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا ہے، کیمیکلز لے جانے والے جہاز پر لائبیریا کا پرچم لہرا رہا ہے، یہ حملہ بحیرہ عرب میں بھارت کی مغربی ریاست گجرات کی بندر گاہ ویر اول کے جنوب مغرب میں 200 کلو میٹر کے فاصلے پر کیا گیا۔

    برٹش میری ٹائم سیکیورٹی فرم ایمبرے نے ہفتے کو بتایا کہ ڈرون حملے سے لگنے والی آگ فوری طور پر بجھادی گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جہاز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس کے بعد عرشے پر کچھ پانی بھی دیکھا گیا،آگ بجھانے کے لیے پانی فوری طور پر جہاز تک پہنچایا گیا یہ جہاز اسرائیل سے وابستہ ہے حملے سے قبل اس جہاز کی آخری کال سعودی عرب کے لیے تھی حملے کے وقت اس کی منزل بھارت ہی تھا۔

    ڈی جی خان :ڈی پی او نے ملازمین کی ویلفئیر کی مد میں چیک …

    بھارتی کوسٹ گارڈ شپ آئی سی جی ایس وکرم بحیرہ عرب میں پوربندر کی بندر گاہ سے 217 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک مال بردار جہاز ایم وی کیم پلوٹو کی طرف بڑھ رہا تھا، اسی نے اطلاع دی کہ ایک جہاز میں ممکنہ طور پر ڈرون حملے سے آگ لگی ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

  • الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ

    الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ

    اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے بنو قابل پروگرام کے تحت کراچی اور لاہورکے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

    باغی ٹی وی: سابق ممبرقومی اسمبلی ونائب امیرجماعت اسلامی پاکستان میاں محمداسلم، ضلعی صدر حامد اطہرملک، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام الطاف شیر، امیرضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، شہزاد عباسی ، ڈاکٹر آفاق سمیت دیگرذمہ داران،ماہرین تعلیم،دانشوروں نے فاطمہ جناح پارک میں منعقدہ میگاایونٹ میں اظہارخیال کیا۔

    اس موقع پر اساتذہ،صحافیوں سمیت شہراقتدارکے مرد وخواتین اورنوجوانوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی میاں محمداسلم نےکہاکہ الخد مت فاؤنڈیشن کے ذریعے شہر اسلام آباد کے قابل نوجوانوں کو ایسا بنا دیں گے کہ نہ صرف وہ اپنی فیملی کو غربت کے اندھے کنویں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے بلکہ وطنِ عزیز کے لئے زرمبادلہ کما کر قومی خدمت بھی سرانجام دیں گے، یہ صرف نوجوانوں کی نہیں ملک و قوم کی خدمت ہے۔

    ننکانہ : فائرنگ کا تبادلہ،دیہاتیوں نے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑلیا

    حامداطہرملک نے کہاکہ لاکھوں نوجوان اپنے بہتر مستقبل اور نوکریوں کی تلاش میں ہیں ہم انھیں اپنے پاؤں پرکھڑاکرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں آئی ٹی اور ووکیشنل سمیت دیگرفری کورسز کیلئے وفاقی دارالحکومت کے 12 ہزار نوجوانوں نے خود کو الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹرڈ کیاتھاجن کا انٹری ٹیسٹ ہوا،سلیکشن کے بعد10اسکل ڈویلپمنٹ سنٹرزمیں ان بچوں اور بچیوں کو فری کورسزکروائے جائیں گے جس کے بعد وہ اس قابل ہوجائیں گے کہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے وابستہ ہوکرباعزت روزگار حاصل کریں۔

    متحدہ قومی موومنٹ اور پی ایم ایل این کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق نہ ہو …

    الخدمت فاؤنڈیشن کی کوشش ہے پاکستانی نوجوان روزگارتلاش کرنے کی بجائے روزگاردینے والے بنیں اس موقع پر ٹیسٹ میں شریک نوجوانوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کیلئے ہر بھی کوشاں رہیں گے۔

  • حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سونا چرانے والا مینیجر  معطل

    حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سونا چرانے والا مینیجر معطل

    سیہون شریف: صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سوا کروڑ روپے مالیت کا سونا چرانے والے مینیجر زبیر بلوچ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : درگاہ لعل شہباز قلندر سے ایک ماہ کے دوران ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے مالیت کا نذرانے میں دیا گیا سونا چوری ہوا درگاہ میں چوری کی خبر پر نگراں وزیر برائے اوقاف عمر سومر نے نوٹس لیتے ہوئے لعل شہباز قلندر کے مزار کے مینجر کو معطل کردیا جبکہ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کردی۔

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مینیجر زبیر بلوچ اور مفرور ملازم علی رضا گوپانگ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکھر کی مدعیت میں ضلع جامشورو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، محکمہ اوقاف سندھ نے وزیر عمر سومرو کی ہدایت پر زبیر بلوچ سے ریکوری اور کارروائی کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ درگاہ قلندر شہباز سے 57 تولا سونا اور 3133 تولا چاندی توشہ خانہ سے چوری کیا گیا، زبیر بلوچ نے علی رضا گوپانگ کی ملی بھگت سے خورد برد کی اور سونا چوری کیا زبیر بلوچ کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کی تنخواہ و پنشن روک دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں نگراں صوبائی وزیر نے درگاہ کے مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور کیس اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا حکم بھی دیا اور ملزم سے چوری شدہ سونا و زیورات برآمد کرنے کی سفارش بھی کی ہے،درگاہ کے مینیجر کی تنخواہ اور پنشن بھی فوری روکنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں، ترجمان محکمہ اوقاف نے بتایا کہ درگاہ کے مینیجر زبیر بلوچ نے تحقیقات کے دوران اپنا جرم قبول کیا اور چوری کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

    شیر خوار بچوں کی آنکھوں کو مسلنے کی کیفیت کو نظر انداز کرنا …

    چوری کی اس بڑی واردات کے بعد نگراں حکومت نے سندھ میں قائم تمام درگاہوں کے مینیجرز کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر بلوچ کئی سال سے درگاہ کے مینیجر تعینات تھے اور نذرانہ باکس کی چابی بھی اُن کے پاس ہی تھی۔

  • شیر خوار  بچوں کی آنکھوں کو مسلنے کی  کیفیت کو نظر انداز کرنا والدین کیلئے درست نہیں

    شیر خوار بچوں کی آنکھوں کو مسلنے کی کیفیت کو نظر انداز کرنا والدین کیلئے درست نہیں

    کثروبیشتر شیر خوار اور نومولود بچے اپنی آنکھوں کو مسلتے ہیں، بچے اپنی آنکھوں کو کیوں رگڑتے ہیں اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے الرجین، دانت نکلنا، یا انفیکشن، اگر آپ اپنے بچے کو اکثر آنکھیں رگڑتے ہوئے دیکھتے ہیں تو بچوں کی اس کیفیت کو نظر انداز کرنا والدین کیلئے درست نہیں۔

    باغی ٹی وی:والدین بچوں کی اس کیفیت کو نیند پوری نہ ہونے اور چڑچڑے پن سے منسلک کردیتے ہیں ماہرین کے مطابق بچوں کی اس کیفیت کے پیچھے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور ان کو دور بھی کیا جاسکتا ہے،جیسا کہ بچوں کی آنکھوں کو رگڑنے کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ ان کی نشوونما کا ایک عام حصہ ہے بچے اپنے اعضاء اور حرکات پر محدود کنٹرول کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، ان کی آنکھوں کو رگڑنا ابتدائی جسمانی عمل میں سے ایک ہے جو وہ کرنا سیکھتے ہیں۔

    خشک یعنی آنکھوں میں نمی کی کمی کے سبب آنکھوں میں ہونے والی اینٹھن کو کم کرنے کے لیے بچے اپنے ہاتھوں سے آنکھیں رگڑتے ہیں،چونکہ شیرخواراور نومولود بچوں میں نیند کا دورانیہ کافی زیادہ ہوتا ہے، اس لیے نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ان پرغنودگی طاری ہونے لگتی ہے،عموماً بچے اس کیفیت کے سبب اپنی آنکھوں کو بری طرح مسلتے ہیں، جب بچہ نیند میں ہوتا ہے تو وہ اپنی آنکھیں رگڑتا ہے، تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ وہ صرف آرام کرنے اور سو جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بچوں کے تھکے ہوئے ہونے پر ان کی آنکھوں کو رگڑنا ایک فطری اضطراب ہے بچوں کے لیے نیند اہم ہے- انہیں عام طور پر تقریباً 12 سے 16 گھنٹے سونا چاہیے-

    بچے اکثر آنکھ میں کسی چیز کے چلے جانے کی وجہ سے بھی اپنی انکھوں کو مسلتے ہیں، والدین کو کسی صورت بچوں کی اس حرکت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے،بچوں کے آنکھوں کے مسلنے کی وجہ آنکھوں میں کسی قسم کی الرجی بھی ہوسکتی ہے ہاتھوں سے آنکھ مسلنے سے ناخن کے آنکھ میں لگ جانے سے بچوں کو تکلیف بھی ہوسکتی ہےوالدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کے ہاتھوں پر دستانے چڑھادیں، اگر دستا نے موجود نہ ہوں تو بچوں کی آستینوں کو لمبا کردیں

  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  میں معمولی کمی

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں معمولی کے بعد ملک مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے ہو گئی، 10 گرام سونا بھی 429 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 14 روپے کا ہو گیا ہےجبکہ عالمی بازار میں سونےکی قیمت 2 ڈالر کم ہو کر 2052 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے،دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2271.94 روپے پر برقرار ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

  • امریکی عدالت نے  48 سال قید کی سزا بھگتنے والے قیدی کو بے گناہ قرار  دیا

    امریکی عدالت نے 48 سال قید کی سزا بھگتنے والے قیدی کو بے گناہ قرار دیا

    امریکی ریاست اوکلاہوما میں 48 سال قید کی سزا بھگتنے والے قیدی کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما کی عدالت نے 70 سالہ گلین سیمنز کو 48 سال ایک ماہ اور 18 دن قتل کے جرم میں قید کے بعد بے گناہ قرار دے دیا جج کا کہنا تھا کہ تمام ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر ثابت ہوگیا ہے کہ قتل ملزم گلین نے نہیں کیا اور وہ بے گناہ ہیں،اہم ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کورٹ نے جولائی میں گلین سیمنز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلین کو 1974 میں اوکلاہوما سٹی کے مضافاتی علاقے میں شراب کی دکان پر ڈکیتی کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوکلاہوما میں غلط سزا بھگتنے والے افراد کو 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر کا ہرجانہ ادا کیا جاتا ہے۔

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    ان کی عمر 22 سال تھی 1975 میں گلین سیمنز کو 22 سال کی عمر میں ایک اور شخص ڈان رابرٹس کو مجرم ٹھہرایا گیا اور انہیں موت کی سزا سنائی گئی تاہم سزائے موت کے بارے میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی وجہ سے بعد میں ان سزاؤں کو عمر قید کی سزاؤں سے تبدیل کر دیا گیا نیشنل رجسٹری آف ایکسونیشنز کے مطابق وہ سب سے زیادہ عرصے تک قید رہنے والے فرد ہیں گلین سیمنز اس وقت جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں ۔

    چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی

  • اسرائیلی وزیر نے جنگی کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    اسرائیلی وزیر نے جنگی کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    تل ابیب: اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ کو منظم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیل میں تشکیل دی گئی ہنگامی جنگی کابینہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق اسرائیلی وزیر نے "ایکس ” پرآج جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ "غزہ میں آپریشن کم کرنے کا خیال جنگی کابینہ میں کمزوری اور اس کی ناکامی کا ثبوت ہےاسے فوری طور پر تحلیل کیا جانا چاہیے-

    اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی نے بارہا غزہ کی پٹی میں کسی بھی انسانی جنگ بندی کی مخالفت پر زور دیا ہے، اس نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر سخت تنقید کی ہے اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکی نئی ڈیل کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔ اس ڈیل کے لیے بھی اسرائیل کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کرنے کو کہا جائے گا۔

    بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو بھر پور جواب دیں گے،چین کی فلپائن کو …

    دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نےکہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں جاری تنازع کو طول نہیں دینا چاہتا انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ نے غزہ میں امداد پہنچانے اور یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت پر زور دیا ہے لندن دو یرغمالیوں کی رہائی میں دلچسپی لے رہا ہے۔

    شمالی کوریا نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

    برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ تک امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ ان کا ملک اردن کے ذریعے امداد بھیجنے پر غور کر رہا ہے،ہم غزہ کے لیے امداد کی سب سے بڑی رقم بھیجنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک نہیں مل رہی امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے، ان کے اس خطے کے دورے کا مقصد غزہ میں جنگ کے بعد کے ایام پر بات چیت کرنا ہے۔

    چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی

  • شمالی کوریا   نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

    شمالی کوریا نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ اگر دشمنوں نے ہمیں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تو ہم خود ایٹمی حملہ کردیں گے۔

    باغی ٹی وی: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی ، کہا کہ اگر دشمنوں نے ہمیں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تو ہم خود ایٹمی حملہ کردیں گے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات فورسز کے عزم اور دشمنوں کو خبردار کرنے کا پیغام ہیں، دشمن اگر ہمیں نیوکلئیر ہتھیاروں سے اکسانے کی کوشش کرے گا تو ہم خود جوہری حملہ کردیں گے، ہماری فورسز ہر طرح کے چینلجز کے لیے تیار ہیں۔

    ملک کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق کم نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب انہوں نے فوج کے میزائل بیورو کے لیے کام کرنے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور پیانگ یانگ کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کی حالیہ لانچنگ مشق پر انہیں مبارکباد دی۔

    بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو بھر پور جواب دیں گے،چین کی فلپائن کو …

    انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ مسلح افواج کی وفاداری اور مضبوط موقف کو ظاہر کرتا ہے اور یہ "جارحانہ جوابی کارروائی کے انداز اور DPRK کی جوہری حکمت عملی اور نظریے کے ارتقاء کی واضح وضاحت ہے کہ جب دشمن اسے اکسائے تو ایٹمی حملے سے بھی دریغ نہ کرے

    شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز پر بھی میزائل تجربات کیے گئے ہیں جس کی امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے مذمت کی ہے، شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق اپنی پالیسی کے باعث عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔

    چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی