Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ترک کی یوکرین اور روس کی درمیان مصالحت کروانے کی پیشکش،یوکرین کی معذرت

    ترک کی یوکرین اور روس کی درمیان مصالحت کروانے کی پیشکش،یوکرین کی معذرت

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین اور روس کے درمیان مصالحت کروانے کے لیے سربراہ ملاقات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے ، یوکرین نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے گزشتہ روز ترکیہ کا دورہ کیا انہوں نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے یوکر ین جنگ سے پیدا شدہ صورتِ حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،دونوں صدور نے یوکرین جنگ کے نتیجے میں پورے خطے کے لیے پیدا ہونے والے بحران پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ جنگ جلد از جلد ختم ہونی چاہیے۔

    ترکیہ کے صدر نے یوکرینی ہم منصب کو پیشکش کی کہ اگر وہ چاہیں تو روس کو آن بورڈ لے کر سربراہ مذاکرات کیے جاسکتے ہیں بات چیت کے بعد استنبول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر نے کہا کہ یوکرین میں جاری جنگ نے کئی ممالک کے لیے بحرانی کیفیت پیدا کی ہے۔

    2014 میں موصول ایلینز کے سگنل کی حقیقت سامنے آ گئی

    ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگ کے مزید طول پکڑنے سے کئی خطوں کے لیے شدید بحرانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہےترکی معاہدہ شمالی بحرِ اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کا رکن ہے، وہ چاہتا ہے کہ روس اور یوکرین سے اپنے تعلقات متوازن رکھے، اس بلینسنگ ایکٹ کے لیے اس نے روس اور یوکرین کو کئی بار مصالحت کے حوالے سے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

    یوکرین نے یورپی یونین کی رکنیت کے حصول کی جو کوششیں کی ہیں ان سے مشتعل ہوکر روسی قیادت نے یوکرین پر حملہ کیا، ترکیہ اس حوالے سے معاملات کو قابلِ قبول سطح پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔

    لاہور میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مقرر

    یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک روس سے براہِ راست بات چیت کے حق میں نہیں، یوکرین کی قیادت نے 10 نکات سامنے رکھے ہیں، جب تک ان پر اتفاق نہیں ہو جاتاجنگ بند کرنے سے متعلق گفت و شنید نہیں ہوسکتی یوکرین چاہتا ہےکہ روسی قیادت یوکرین کے حقِ سالمیت کو تسلیم کرے، تمام مقبوضہ علاقے خالی کرے، فوڈ سیکیورٹی یقینی بنائے، جنگ کے دوران قید کیے جانے والے تمام یوکرینی باشندوں کو رہا کرے، جارحیت اور مظالم کے مرتکب افراد کے تعین کے لیے ٹربیونل قائم کیا جائے اور یوکرین پر دوبارہ حملہ نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

  • لاہور میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مقرر

    لاہور میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مقرر

    لاہور: شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کےلئے رات گیارہ بجے سےپہلےہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : پابندی کے مطابق صبح 06 بجے سے پہلے تمام ہیوی ٹریفک شہر لاہور سے باہر نکل جائے گی، اس سے پہلے ہیوی ٹریفک کے شہر سے نکلنے کے لئے آخری وقت صبح 07 بجے مقرر تھا، سی ٹی او لاہور کے حکم پر رات کے وقت سڑکوں پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔

    سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اوورسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا،سٹی ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ ہاٹ سپاٹ ایکسڈنٹ پوائنٹس کی شناخت کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کردئیے گئے، انہوں نے بتایا کہ تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں پر مقدمات کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

  • 2014 میں موصول  ایلینز کے سگنل کی حقیقت سامنے آ گئی

    2014 میں موصول ایلینز کے سگنل کی حقیقت سامنے آ گئی

    امریکی یونیورسٹی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ 2014 میں جو آواز خلائی مخلوق (Aliens) کی بتائی جا رہی تھی، وہ دراصل قریبی موجود ایک ٹرک کی آواز تھی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ خفیہ طور پر عوام سے اجنبی ٹیکنالوجی یا ماورائے زمین مخلوق کو نہیں چھپا رہا ہےجمعہ کے روز، پینٹاگون نے آل ڈومین اینوملی ریزولوشن آفس (اے اے آر او) کیجانب سےکی گئی تحقیقات کے نتائج شائع کیے، جو کہ 2022 میں قائم کیا گیا ایک سرکاری دفتر ہےجس میں غیر متزلزل،نامعلوم جگہ، ہوائی جہاز، زیر آب اور” جیسے خطرات کا پتہ لگانے اور ضرورت کے مطابق خطرات کو کم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    سائنس کی دنیا میں 2014 میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی تھی، جب یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انٹرسٹیلر اسپیس سے ایک ساؤنڈ ویو ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ممکنہ طور پر ایلیئنز کی جانب سے سگنلز تھے اور کیچ کر لیے گئے،اس تھیوری کو مزید تقویت اس طرح ملے کہ جب خلا سے گرنے والے منرلز کو سمندر سے گزشتہ سال نکالا گیا تو کہا گیا کہ شہاب ثاقب (Meteor) ہی ایلینز ہیں، یہ شہاب ثاقب شمال میں پاپوا نیو گنی میں کریش ہوا تھا۔

    تاہم ایلینز سے متعلق ایک نئی تحقیق میں سوال اٹھایا گیا اور سمندر سے برآمد ہونے والے مواد کے متنازع ہونے پر زور دیا گیا، ٹیم کا دعویٰ تھا کہ ایلینز سے متعلق تحقیقات کے نتائج غلط ڈیٹا کی بنیاد پر دئیے گئے تھے، اور شہاب ثاقب فضا میں کہیں اور سے داخل ہوا تھا۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سیسمالوجسٹ بینجامن فرنینڈو کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی مشکل ہے کہ سگنلز سے متعلق کہا جائے کہ کس کے سگنلز ہیں، مگر ہم ضرور بتا سکتے ہیں کہ اس قسم کے کئی سنگلز موجود ہیں، اس ساؤنڈ ویو سے جو علامات موصول رہی تھیں وہ ایک ٹرک کی آواز سے مشابہت رکھتی ہیں، جبکہ ایسی قسم کی ساؤنڈ ویوز کی علامات ہم ایک شہاب ثاقب کی آواز میں سننے کی امید نہیں رکھتے۔

    آسٹریلیا اور پالاؤ کے مانیٹرنگ اسٹیشنز کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے، جس کا مقصد جوہری آزمائشی آواز کی لہروں کا پتہ لگانا تھا، فرنینڈو کی تحقیقی ٹیم نے ابتدائی طور پر دریافت کیے گئے علاقے سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہاب ثاقب کے گرنے کے ایک ممکنہ مقام کی نشاندہی کی تحقیقات میں امید کے برخلاف ٹیم کو نتائج کچھ یوں ملے کہ سمندر سے برآمد مٹیریل دراصل زمین سے ٹکرانے والے دیگر آسمانی اجسام کے نتیجے میں ذرات تھے، جسے خلائی مخلوق سے منسلک کیا گیا۔

    جان ہاپکنز یونی ورسٹی کی ریسرچ ٹیم کے رکن فرنینڈو نے اس بات پر زور دیا کہ شہاب ثاقب اور سمندری سطح کے نتائج میں کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ انہوں نے اس تعلق کو مسترد کر دیا، اگرچہ شبہات ہیں، تاہم یہ ایک قدرتی خلائی پتھر یا پھر بیرونی کرافٹ کا ایک ٹکڑا ہو سکتا ہے۔

  • پشاور میں  دھماکا خود کش نہیں تھا،ابتدائی رپورٹ

    پشاور میں دھماکا خود کش نہیں تھا،ابتدائی رپورٹ

    پشاور کے علاقے بورڈ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق پشاور میں بورڈ بازار کے قریب مبینہ خودکش دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہ، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا-

    ایس ایس پی کے مطابق دھماکا ناصر باغ میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد سے آج صبح کیا گیا،موٹرسائیکل پر 3 افراد سوار تھے، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کےمطابق دھماکا خودکش نہیں تھا،بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    پولیس کے مطابق دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ واقعہ میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا،ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں ج کی شناخت ہوچکی ہے ہلاک اور زخمی دہشتگرد کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے،دہشتگردوں سے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بورڈ بازار دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ نے انسپیکٹر جنرل پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔

    حکومت کس طرح پرفارم کر ے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا،فیصل …

    حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے بچے کی پیدائش

  • علی امین گنڈاپور  کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کبوتر چوک پرجلسہ کے انتظامات کے جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے موقع پر کیا،علی امین گنڈاپورنے 8فروری2024ء کے انتخابات کومکمل طورپر دھاندلی ذدہ قرار دیتے ہوئے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا-

    انہوں نے کہا کہ کل ہمارا دو بجے احتجاجی جلسہ ہوگا، 8 فروری کو مینڈیٹ چوری ، الیکشن چوری اور فارم 45 کے خلاف ہم احتجاج کرینگے، دلیہ ایکشن لے اور الیکشن کمشنر مستعفی ہو اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، یہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے رہے, یہ آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں، پہلے نوے دنوں میں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن نہیں کرائے اور آئین توڑا اوراب پورا الیکشن چوری کرلیا گیا ہے، آئین کی خلاف ورزیوں کی لمبی فہرست ہے، ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ آرٹیکل 6 آئین میں آئین شکنوں کے خلاف ہی شامل کیاگیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آصف زرادری کو نہ صدرماںتا ہوں نہ ان کی حلف برداری میں جاؤں گا، وہ فارم 45 والا صدرہے البتہ حلف کے بعد وزیراعظم ہو یا صدرجس کی زیرصدارت اجلاس ہوا اس میں اپنے صوبے اوراس کی عوام کے حقوق کی بات کرنے کے لیے ضرورشرکت کروں گا،عمران خان نے 25 سال پہلے کہاتھاکہ زرداری اورنوزایک ہیں، جب بھی ان کے مفادات ایک ہوں گے یہ اکٹھے ہوجائیں گے اور وقت نے یہ بات ہرمرتبہ ثابت کی ہے۔

  • حکومت کس طرح پرفارم کر ے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا،فیصل واوڈا

    حکومت کس طرح پرفارم کر ے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا،فیصل واوڈا

    کراچی: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کا ٹیسٹ کیس ہوگا،حکومت کس طرح آگے پرفارم کر پائے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا-

    باغی ٹی وی: ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہیں بندربانٹ ہے، اس بندر بانٹ میں آپ مزید جمہوری جنازے دیکھ رہے ہیں، جمہوریت اور آئین کے پہرے دار، چوکی دار اور سپاہیوں سے قوم پوچھے جب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن نہ کرا کر آئین اور قانون پر شب خون مارا گیا تھا تو اس کا آج تک احتساب کیوں نہ ہوا، آئین اور قانون کے چیمپیئن یہاں کیا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صبح کو پڑھتے ہیں 6 اور شام کو پڑھتے ہیں 9، قوم ان کو جا کر مبارکباد دے اور بتائے کہ جمہوری نظام آنے کے بعد 11 روپے پٹرول بڑھ گیا ہے، 10 روز بعد قیمتیں دگنی ہوں گی، یہ اس ناکام ، نا اہل اور نکمی حکومت کا ٹیسٹ کیس ہے، جو رمضان المبارک میں قیمتوں پر قابو نہیں پا سکے گی، عام آدمی کو کوئی سہولت نہیں دے پائے گی، تو یہ ناکارہ حکومت کس طرح آگے پرفارم کر پائے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا، میں بڑا واضح ہوں کہ آپ کے عدالتی نظام نے سب کچھ کیا ہے۔ جنہوں نے ضمانت دی، جنہوں نے جیل دی ، جنہوں نے اہل کیا، جنہوں نے نااہل کیا، جنہوں نے کبھی صادق و امین بنا دیا ، کبھی کرپٹ بنا دیا، یہ ٹوپی ڈرامہ تو چلتا ہے۔

  • حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے  بچے کی پیدائش

    حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے بچے کی پیدائش

    حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا ہے جس کے چار ہاتھ اور چار ہی ٹانگیں ہیں بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس میں دو ہاتھ اور دو پیر اضافی ہیں جنہیں ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کردیا ہے ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور دونوں تندرست ہیں،ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہورہی تھی تاہم طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک بچے کی تخلیق ادھوری رہ گئی جس کے باعث ایسا ہوا،یہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منفر کیس ہے۔

  • ایک ارب 8 کروڑ روپے مالیت ٹیکس چوری  کرنیوالی فیکٹری کیخلاف مقدمہ درج

    ایک ارب 8 کروڑ روپے مالیت ٹیکس چوری کرنیوالی فیکٹری کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: پاکستان کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ نارتھ نے جعلی مینوفیکچرنگ یونٹ کی آڑ میں ایک ارب 8 کروڑ روپے مالیت کی ٹیکس چوری کا سراغ لگا کر جعلی یونٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی سی اے نارتھ سمیع الحق نے بتایا کہ مذکورہ فرم نے فاٹا/پاٹا ریجن کے لیے سیلزٹیکس اور ایڈیشنل سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ارب 70کروڑ روپے مالیت کا خام مال درآمد کیا، اس کمپنی کی جانب سے درآمدہ ہونے والے مختلف اقسام کے فیبرکس کی ویلیوایڈیشن کرکے فاٹا/پاٹا میں فروخت کرنے کے بجائے مقامی مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا۔

    ڈائریکٹر پی سی اے نارتھ کے مطابق کسٹمز کلئیرنس آڈٹ کے دوران اس بات کی نشان دہی ہوئی کہ خیبر فیبرکس ایمبرائیڈ ری فاٹا اور پاٹا کے نام پر دی گئی ٹیکس مراعات کا غلط استعمال کرنے میں ملوث پائی گئی ہے،فاٹا اور پاٹا کی اس مینوفیکچرنگ یونٹ کے نام پر 3.7 ارب روپے مالیت کی 174 گڈز ڈیکلریشنز کے ذریعے 4 ہزار 63 میٹرک ٹن مختلف ٹیکسٹائل فیبرکس درآمد کی گئیں، جن میں پولیسٹر ٹولے نیٹ، پولیسٹر آرگینزا وون فیبرکس اور کمبلوں میں استعمال ہونے والے پرنٹڈ و ڈائیڈ بائل فیبرکس شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر پی سی اے نارتھ کے مطابق ان مصنوعات کی فاٹا اور پاٹا کے لیے ٹیکس ترغیبات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درآمد کنندہ نے 72کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس، 12کروڑ 62 لاکھ روپے کی ایڈیشنل سیلزٹیکس اور 23کروڑ 55لاکھ روپے کی انکم ٹیکس کی چوری کی، چھاپے کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ باڑہ بازار میں قائم ٹیکسٹائل ملز دراصل ایک گھر ہے جس میں فیکٹری کے نام پر دو سلائی مشینیں اور فیبرکس کے صرف 4 رول موجود تھے،مذکورہ درآمد کنندہ کو قانونی لین دین ثابت کرنے کا بھرپور موقع بھی فراہم کیا گیا-

  • پاکستان  میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    امسال رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا، دنیا میں مختلف ٹائم زونز ہونے کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ انتہائی مختصر اور کہیں غیر معمولی طور پرطویل ہے۔

    باغی ٹی وی : مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے سے 17 گھنٹے ہونے کی توقع ہے، اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

    وہیں فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔ یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے، پاکستان اور بھارت میں روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا، جو رہمضان کے اختتام تک 14 گھنٹوں کا ہوجائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کیلیے اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدا لخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا۔

    اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔
    چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات نے گیارہ مارچ کو ماہ صیام کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دومختلف کاروائیاں،10 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دومختلف کاروائیاں،10 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: فالو اپ سینیٹائیزیشن آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف دومختلف کاروائیاں، کارروائی میں10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف دومختلف کاروائیاں کیں گئیں، 8 مارچ کو انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع میں ایک اور کارروائی میں پانچ دہشت گردوں پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشتگردوں حضرت عمر اور رحمان نیاز کو بھی جہنم واصل کر دیا، جبکہ تین دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اور پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔