Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام چیلنج کر دیا

    لاہور: سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخوا ست میں الیکشن کمیشن سمیت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نہ تو ٹربیونل ہے اور نہ ہی عدالت ہے، پنجاب اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔الیکشن کمیشن کا عمل آئین میں ترمیم کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے، عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 104، رول 94 خلاف آئین قرار دے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست چار ایک سے مسترد کر دی تھی، سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد ہونے کے پارٹی 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی تھی اور یہ نشستیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو مل گئی ہیں-

  • ایک سال میں  پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ

    ایک سال میں پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ

    جنیوا: انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی پروٹون کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نیپال میں وی پی این کے استعمال میں 4 ہزار 700 فیصد، گیبون میں 27 ہزار فیصد اور سینیگال میں ایک لاکھ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، کمپنی کے مطابق یہ اضافہ ’سیاسی اور سماجی عدم استحکام کا ردعمل ہے۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ 2024 دنیا میں جمہوریت کے لیے اہم سال ہے، رواں سال جن ممالک میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں سے کئی ممالک کا اظہار رائے کی آزادی اور آزادانہ انتخابات کے حوالے سے ریکارڈ مشکوک ہےسنسر شپ کی تاریخ رکھنے والے وہ ممالک جہاں رواں سال انتخابات ہونے ہیں وہاں کمپنی مفت وی پی ان سرورز فراہم کرے گی، ان ممالک میں وینزویلا، جنوبی سوڈان، سری لنکا اور ترکی سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

    بھارت کیجانب سے پاکستان کے آئی ایم ایف قرض کی سخت نگرانی کے مطالبے کا …

    الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو انتخابی نتائج کے تصدیق شدہ دستاویزات …

    اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی ،خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں توسیع

  • پی ٹی آئی لاہور کےصدر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے معافی مانگ لی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیر اعلی پنجاب سے معافی مانگ لی، جمیل اصغر بھٹی نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم کے دوران مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے، میں نے انتہائی بکواس کی، کسی کی بہن اور بیٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی چاہیئے، کسی بھی خاتون کو ماں بہن بیٹی کے روپ میں لینا چاہیئے، اپنی پارٹی کو بھی درخواست کرتا ہوں کہ کسی کی ماں بہن کی عزت کو مقدس سمجھنا چاہیئے، میں ہاتھ جوڑ کر مریم نواز شریف صاحبہ سے معافی مانگتا ہوں۔

    صدر مملکت نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

    بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا کالعدم قرار

  • جیسے ہی کابینہ بنے گی تو  عافیہ صدیقی کو واپس لانا ہماری ترجیح ہوگی،اسحاق ڈار

    جیسے ہی کابینہ بنے گی تو عافیہ صدیقی کو واپس لانا ہماری ترجیح ہوگی،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے،2013 اور 2018 میں میرے بھی اس حوالے سے انٹریکشن ہوئے-

    باغی ٹی وی: سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے بے پناہ کوشش کی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں، نواز شریف نے اپنے دور میں بھی کوشش کی، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بھی بات کی لیکن وہ نہیں مانے، 2013 اور 2018 میں میرے بھی اس حوالے سے انٹریکشن ہوئے۔

    رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ امریکا کو باور کرائیں کہ عافیہ کو واپس بھیج دیں، موجوددہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے میری اس پر تین مرتبہ تفصیلی بات ہوئی، میں نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کی بیٹی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان آسکے، ہم نے اس کے کافی سلیوشن دیئے، ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عافیہ واپس آئیں۔

    بھارت کیجانب سے پاکستان کے آئی ایم ایف قرض کی سخت نگرانی کے مطالبے کا …

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کابینہ بنے گی تو یہ ہماری ترجیح ہوگی کہ ان سے درخواست کریں پاکستان کی بیٹی کو قوانین کے مطابق لایا جائے، یہاں بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے اور سزا یہاں بھی گزاری جاسکتی ہے، کوئی پاکستانی ایسا نہیں ہوگا اس کی خواہش نہ ہو کہ پاکستان کی بیٹی جس نے اتنی تکالیف کاٹیں وہ پاکستان نہ آئے، ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس حوالے سے پوری سفارتی کوشش کی جائے گی۔

    صدر مملکت نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

    علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا کالعدم قرار

  • صدر مملکت  کی 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری

    صدر مملکت کی 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے انسانی بنیادوں پر 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: ایوان صدر کے مطابق صدر نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے، معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغوا، ڈکیتی اور ریاست کے خلاف سرگرمی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

    ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق معافی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات قوانین کے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معافی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

     

    صدر مملکت نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

    قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دی، ترجمان کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے، علاوہ ازیں صدر مملکت نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری بھی دے دی، صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔

    اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی ،خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں توسیع

    صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول جاری

  • بھارت کیجانب سے پاکستان کے آئی ایم ایف قرض کی سخت نگرانی کے مطالبے کا انکشاف

    بھارت کیجانب سے پاکستان کے آئی ایم ایف قرض کی سخت نگرانی کے مطالبے کا انکشاف

    نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی: بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق آئی ایم ایف میں پاکستان کے جاری 3 ارب ڈالر کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے جائزہ اجلاس ہوا جس میں بھارت کے مندوب کرشنا مورتی سبرامنیم نے سخت موقف اپنایا انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہنگامی طور پر دیئے جانے والے قرض کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئی ایم ایف کا قرض دفاعی اخراجات کے لیے استعمال نہ ہو پائے، بھارت نے یہ ہرزہ سرائی بھی کی کہ رقم دہشت گردی پر سرمایہ کاری یا دوسرے ممالک (چین، سعودی عرب) کو قرض کی ادائیگی میں بھی استعمال ہو سکتی ہے لہذا اسے روکا جائے۔

    بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت حالیہ کچھ عرصے سے پاکستان کے لیے قرض کے پروگراموں پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا ہے اور جولائی میں بھی اس نے ووٹ نہیں دیا تھا جب پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی پروگرام منظور کیا گیا اس کے بعد جنوری کے وسط میں جب 70 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی گئی تب بھی بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا-

    صدر مملکت نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

    تاہم اخبار کے مطابق اس مرتبہ نئی دہلی حکومت نے کرشنامورتی کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے ’چیکس اینڈ بیلنس اور سخت نگرانی یقینی بنانے‘ کا مطالبہ کیا جائے۔

    پاکستان سمیت دنیا کے 190 ممالک آئی ایم ایف کے رکن ہیں، تاہم فیصلہ سازی میں ہر ایک کا وزن برابر نہیں، ہر رکن ملک کے پاس اس کی اہمیت کے اعتبار سے مخصوص تعداد میں ڈرائنگ رائٹس (drawing rights) ہیں اور اسی بنا پر اس ملک کے ووٹوں کا تعین ہونا ہے، مجموعی طور پر لاکھوں کی تعداد میں ووٹ ہیں، اس کی بنا پرآئی ایم ایف کے رکن ممالک کو ان کے کوٹے کے حساب سے ووٹ دینے کا اختیار حاصل ہے مثال کے طور پر امریکہ جس کا کوٹا سب سے زیادہ ہے کے پاس 8 لاکھ 31 ہزار 401 ووٹ ہیں۔

    پاکستان بھی آئی ایم ایف کا رکن ہے اور پاکستان کے پاس 21,769 ووٹ ہیں، رکن ممالک کے یہ ووٹ ان کی نمائندگی کرنے والے ڈائریکٹرز ڈالتے ہیں۔ پاکستان الجیریا، گھانا، ایران، لیبیا، مراکش اور تیونس کے ساتھ ایک گروپ میں شامل ہے، اس پورے گروپ کے ووٹ 123,301 ہیں جو مجموعی ووٹوں کا 2.45 فیصد بنتے ہیں۔

    بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    بھارت کے ووٹوں کی تعداد 132,603 ہے۔ بھارت جس گروپ میں شامل ہے اس میں بنگلہ دیش، بھوٹان اور سری لنکا بھی ہیں۔ اس گروپ کی نمائندگی بھارت سے تعلق رکھنے والے کرشنامورتھی سبرامنیم کرتے ہیں۔ اور اس گروپ کے ووٹوں کی تعداد 153,638 ہے جو کل ووٹوں کا 3.05 فیصد بنتی ہے،ایسے میں بھارت یکطرفہ طور پر پاکستان کا قرض رکوا نہیں سکتا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام اپریل میں ختم ہوگا جس کے بعد قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف کا ایک اور قرض پروگرام درکار ہے اطلاعات کے مطابق پاکستان 6 سے 8 ارب ڈالر کے حصول کیلئے کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات ایک دو ہفتے میں ہو سکتے ہیں-

    اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی ،خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں توسیع

  • صدر مملکت  نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

    صدر مملکت نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے، علاوہ ازیں صدر مملکت نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری بھی دے دی، صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔

    علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا کالعدم قرار

    صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول جاری

    اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی ،خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں توسیع

  • بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    لاہور: پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’ تیرے بن‘ کا ریمیک بھارت میں بنائے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارت میں شہرت پانے والے ڈراموں میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ بھی شامل ہے جوکہ پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش اور دیگر ممالک میں بھی بےحد پسند کیا گیا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل تیرے بن کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کی ٹیلی ویژن کوئین سمجھی جانے والی اداکارہ ایکتا کپور تیرے بن کا ریمیک بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

    جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایکتا کپور نے مقبول پاکستانی ڈرامے تیرے بن کے ریمیک کی تیاری کیلئے کلرز ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے،تیرے بن کے بھارت میں ریمیک کے حوالے سے یہاں تک کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر ایکتا نے اس پروجیکٹ کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا ہے، ایکتا کپور ریمیک ڈرامے کا عنوان بھی ‘تیرے بن’ ہی رکھیں گی ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ریمیک بھارت میں جولائی 2024 تک لائیو ہونے کا امکان ہے۔

    معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے

    دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے دعوے پر متعدد شائقین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایکتا کے فیصلے کو غلط قرار دیا، شائقین کا ماننا ہے کہ تیرے بن کی مقبولیت کی وجہ پاکستانی اداکار اور ان کے درمیان پائی جانے والی انڈر اسٹینڈنگ ہے، ایکتا وہ کردار کہاں سے لائیں گی؟۔

    بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں ایک خاص شہرت حاصل کررہے ہیں، اب بھارتی اداکار اور پروڈیوسرز بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، چند بھارتی اداکاراؤں نے تو پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

  • علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا کالعدم قرار

    علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا کالعدم قرار

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں علی امین گنڈاپور کی اپیل پر سماعت کی جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی، درخواست گزار وکیل راجہ ظہور الحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان خان عدالت میں پیش ہوئےعلی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی، وکیل نے استدعا کی کہ سرکاری شیڈول کے باعث علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا
    استثنیٰ دیا جائے۔

    وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا،عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ پراسس سرور نے نوٹسز تعمیل نہیں کرائے اور ملزم کو موصول نہ ہوسکے اس لیے ملزم کے خلاف دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی ختم کی جاتی ہے، درخواست گزار 50 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک مقامی ضامن دے، عدالت نے کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے سماعت14 مارچ تک ملتوی کر دی۔

    پاکستان کا غزہ میں رمضان المبارک میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

    اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع

    بیوی کے جہاز میں نہ پہنچنے پر فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے …

  • اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی ،خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں توسیع

    اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی ،خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں توسیع

    پشاور: اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث پشاور ہائیکورٹ نے خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کردی-

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لاجر بینچ نے مخصوص نشست نہ ملنے کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کی، لارجر بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی شامل تھے۔

    سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر اعوان اور قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی، قاضی جواد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس میں سوال اسٹے آرڈر کا ہے اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو رہا ہے۔

    بیوی کے جہاز میں نہ پہنچنے پر فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے …

    بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ صدارتی الیکشن ہو رہا ہے اور 93 سیٹوں والی پارٹی کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، جس کا صوبے میں ایک اسمبلی ممبر ہے اسے 2 مخصوص نشستیں ملی ہیں،الیکشن کمیشن نے گفٹ میں ان پارٹیوں کو مخصوص نشستیں دی ہیں۔

    اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع

    قاضی جواد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس کیس کی مکمل سماعت کے بعد ہی عدالت کوئی فیصلہ جاری کرے گی، انٹرم آرڈر کو تھوڑا موڈیفائی کر دیں، منتخب خواتین کا بھی حق ہے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر پیش ہوں، حکم امتناع بدھ کے دن تک ہوگی، بدھ کے دن اس کیس کو دوبارہ سنیں گے، بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کردی۔

    پاکستان کا غزہ میں رمضان المبارک میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ