Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان  میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    امسال رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا، دنیا میں مختلف ٹائم زونز ہونے کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ انتہائی مختصر اور کہیں غیر معمولی طور پرطویل ہے۔

    باغی ٹی وی : مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے سے 17 گھنٹے ہونے کی توقع ہے، اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

    وہیں فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔ یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے، پاکستان اور بھارت میں روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا، جو رہمضان کے اختتام تک 14 گھنٹوں کا ہوجائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کیلیے اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدا لخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا۔

    اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔
    چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات نے گیارہ مارچ کو ماہ صیام کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دومختلف کاروائیاں،10 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دومختلف کاروائیاں،10 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: فالو اپ سینیٹائیزیشن آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف دومختلف کاروائیاں، کارروائی میں10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف دومختلف کاروائیاں کیں گئیں، 8 مارچ کو انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع میں ایک اور کارروائی میں پانچ دہشت گردوں پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشتگردوں حضرت عمر اور رحمان نیاز کو بھی جہنم واصل کر دیا، جبکہ تین دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اور پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سنی اتحاد کونسل نے قائد  حزب اختلاف کیلئے عمر ایوب کا  نام تجویز  کر دیا

    سنی اتحاد کونسل نے قائد حزب اختلاف کیلئے عمر ایوب کا نام تجویز کر دیا

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام تجویز کردیا۔

    باغی ٹی وی: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیےکے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے ملاقات کی، عامر ڈوگر کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل کے وفد نے ایاز صادق سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔

    اعلامیےکے مطابق سنی اتحاد کونسل نے قائد حزب اختلاف کے لیے نام جمع کرادیا، سنی اتحاد کونسل نے قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام تجویز کیا ہے،نام قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر رول نمبر 39 کے تحت جمع کرایا گیا ہے۔

  • غزہ جنگ:جوبائیڈن  کی اسرائیلی وزیراعظم  پر کھلے مائیک پر تنقید

    غزہ جنگ:جوبائیڈن کی اسرائیلی وزیراعظم پر کھلے مائیک پر تنقید

    واشنگٹن: غزہ کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بے دھیانی میں کھلے مائیک پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اسرائیلی رہنما سے کہا ہے کہ انہیں دو ٹوک بات چیت کی ضرورت ہوگی۔

    بائیڈن نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں تشویش ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو مشرقی یروشلم میں کشیدگی اور تشدد بڑھے گا۔

    انہوں نے یہ بات غزہ کے لئے اشد ضروری امداد کے حوالے سے کہی اور اس کیلئے ’Come to Jesus Meeting‘ کا ایکسپریشن استعمال کیا، جس کا امریکہ میں عام طور پر مطلب ہے ”آؤ آمنے سامنے دو ٹوک بات کریں، امریکی صدر نے غزہ کی موجودہ صورتحال اور غذائی امدام کی فراہمی پر یہ بیان دیا۔

    بائیڈن کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب وہ جمعرات کی رات کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے بعد ہاؤس کے فلور پر ڈیموکریٹ سینیٹر مائیکل بینیٹ، ے بات کر رہے تھے، مائیکل بینیٹ نے بائیڈن کو ان کی تقریر پر مبارکباد دی اور صدر پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی خدشات کے بارے میں نیتن یاہو پر دباؤ ڈالتے رہیں۔

    جس پر صدربائیڈن نے نیتن یاہو کی عرفیت (بی بی) استعمال کرتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے ان سے کہا کہ بی بی، یہ بات دہرائیں نہیں، لیکن آپ کو اور مجھے دوٹوک گفتگو کی ضرورت ہے،اس وقت قریب ہی کھڑے صدر کے ایک معاون نے خاموشی سے صدر کے کان میں سرگوشی کی، بظاہر وہ بائیڈن کو متنبہ کر رہے تھے کہ اس وقت مائیکروفون آن ہیں، بائیڈن الرٹ ہونے کے بعد کہتے ہیں ’میں یہاں ایک کھلےمائیک پر ہوں،‘ ’اچھا، یہ اچھی بات ہے۔

    جبکہ ایک اور کلپ میں امریکی صدر کو دیکھا جا سکتا ہے، جہاں میڈیا نے سوال کیا کہ کیا رمضان میں سیز فائر ہو سکتا ہے؟ اس پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ مشکل لگتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کولوراڈو ڈیموکریٹک سینیٹر مائیکل بینیٹ امریکی صدر کو یہ کہتے دکھائی دئیے کہ اسرائیل پر غزہ میں غذائی امداد فراہم کرنے کی اجازت پر دباؤ دینے کی ضرورت ہے،جبکہ امریکہ ہوائی جہاز کے ذریعے غزہ میں امداد فراہم کر رہا ہے، تاہم زمینی راستوں میں سست روی کے باعث میری ٹائم ڈیلیوریز کے ذریعے امداد کی عارضی فراہمی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہو گی، حماس غزہ میں اسرائیلی فو جی کارروائیوں کو مکمل طور پر بند کرنے اور امداد، بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کرنے اور تعمیر نو کی کارروائیوں کے آغاز کا مطالبہ کرتی ہے۔

    اس تناظر میں اخبار "اسرائیل ہیوم” نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام غزہ کی پٹی میں کچھ شہریوں کو مسلح کرنے پر بات کر رہے ہیں تاکہ پٹی کی طرف جانے والے امدادی قافلوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

    اخبار نے کہا کہ یہ شہری حماس سمیت مسلح گروپوں سے منسلک نہیں ہوں گے تاہم ان کی شناخت ابھی واضح نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس معاملے پر فیصلہ ملتوی کر دیا۔

    اس سال رمضان کا مہینہ فلسطینیوں کے موجودہ حالات، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ اور مغربی کنارے پر عائد پابندیوں کی وجہ سے غیر معمولی طور پر خوف کی فضا میں آ رہا ہے۔ رمضان کے دوران مشرقی یروشلم اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں تشدد اور کشیدگی میں اضافے کے خدشات سے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنگ چھٹے ماہ میں داخل ہو چکی ہے اور اس دوران تقریباً 31 ہزار فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 23 لاکھ فلسطینی بےگھر ہو چکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے اور بےگھر ہونے والے ان فلسطینیوں میں کم از کم نصف تعداد خواتین کی ہے۔

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا الوداعی بیان جاری

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا الوداعی بیان جاری

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الوداعی بیان جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بطور صدر ملک کے عوام کی خدمت میرے لیے باعث فخر رہی، اللہ میری کوتاہیوں پر مجھے معاف کرے، اچھے اعمال کا اجر دے، میری اہلیہ ثمینہ علوی بھی اس دعا میں مرے ساتھ شریک ہیں، مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1766469228067188950?s=20
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1766469231628202405?s=20
    ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور پاکستان کے 13 ویں صدر کے ایکس ہینڈل پر میرا یہ آخری پیغام ہے، یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا، میں صدر پاکستان کا ایکس ہینڈل ملک کے 14 ویں صدر کو منتقل کر رہا ہوں۔

  • امریکی فوج کا  یمنی حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکی فوج کا یمنی حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں دو ٹرکوں پر نصب دو اینٹی شپ میزائلوں کے خلاف اپنے دفاع میں حملہ کر کے انہیں تباہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : ہفتے کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے "ایکس” پلیٹ فارم پر کہا کہ”صنعا کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3:55 پر حوثیوں نے یمن سے خلیج عدن میں M/V Propel Fortune نامی بحری جہاز پر دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے، اس جہاز پر سنگاپور کا جھنڈا لہرا تھا اور یہ جہاز سنگاپور کی ایک کمپنی کی ملکیت ہے، حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    یہ اقدامات جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور امریکی بحریہ اور تجارتی جہازوں کے لیے بین الاقوامی پانیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی …

    قبل ازیں جمعہ کو برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں جازان سے 135 ناٹیکل میل شمال مغرب میں ڈرون کی سرگرمی کی اطلاعات ملی تھیں، اسے عدن کے یمنی ساحل سے 50 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک بحری جہاز کے سامنے دو دھماکوں کی اطلاع ملی ہے اور جہاز اور عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور علاقے میں گذرنے والے بحری جہازوں کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

    "العربیہ ” کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی کمپنی امبری نے کہا کہ وہ عدن سے تقریباً 52 ناٹیکل میل جنوب میں پیش آنے والے حادثے سے آگاہ ہے اور اس کی تحقیقات کر رہی ہے-

    مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکو گرفتار …

    واضح رہے کہ 19 نومبر سے حوثیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کا آغاز کیا جن کے بارے میں حوثیوں کو شبہ ہے کہ وہ اسرائیل سے منسلک ہیں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جا رہے ہیں۔

  • چرنوبل پاور پلانٹ کے اطراف میں موجود کیچووں میں نئی سُپر پاور کا انکشاف

    چرنوبل پاور پلانٹ کے اطراف میں موجود کیچووں میں نئی سُپر پاور کا انکشاف

    نیو یارک: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ شمالی یوکرین (سابقہ سویت یونین) میں واقع چرنوبل پاور پلانٹ کے اطراف میں موجود کیچووں میں نئی سُپر پاور کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو تابکار شعاعوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

    باغی ٹی وی:ایک نئی تحقیق میں، سائنسدانوں نے چرنوبل کا دورہ کیا تاکہ نیماٹوڈس، سادہ جینیاتی میک اپ والے چھوٹے کیڑے، جو تیزی سے دوبارہ پیدا ہوتے ہیں، محققین نے مٹی کے نمونوں، سڑنے والے پھلوں اور دیگر مواد سے کیڑے اکٹھے کیے اور تابکاری کی مقامی سطح کا تجربہ کیا-

    تابکاری کی سطحیں نچلی سطحوں سے مختلف ہوتی ہیں جو بڑے شہروں میں ریکارڈ کی جائیں گی، اور بلند سطحیں جو بیرونی خلا میں پائی جاتی ہیں، اس کے بعد سائنسدان ان کیڑے کو منجمد کرنے اور ان کا مطالعہ کرنے کے لیے واپس نیویارک یونیورسٹی لے گئے۔

    پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا،محمود خان …

    1986 میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد سے اس کے اطراف کا علاقہ دنیا کا سب سے تابکار خطہ بن گیا ہےتحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر صوفیا ٹِنٹر کا کہنا تھا کہ چرنوبل ناقابلِ فہم پیمانے پر ہونے والی تباہی تھی لیکن اب تک مقامی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو اچھے طریقے سے نہیں سمجھا جا سکا ہےپاور پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کے بعد علاقے سے انسانوں کا انخلا تو کرادیا گیا تھا لیکن بڑی مقدار میں تابکار شعاعوں کےباوجود متعدد پودے اور جانور اس خطےمیں موجود رہے اور تقریباً چار دہائیوں بعد آج بھی موجود ہیں۔

    مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکو گرفتار …

    حالیہ برسوں میں محققین کو معلوم ہوا ہےکہ چرنوبل ایکسکلوژن زون (شمالی یوکرین میں پاور پلانٹ کے 29.93 کلومیٹر ریڈیس کا علاقہ) کے علاقے میں رہنے والے جانور جسمانی اور جینیاتی اعتبار سے اپنے جیسے دنیا کے دیگر جانوروں سے مختلف ہیں اور یہ چیز ان کے ڈی این اے پر پڑنے والی دائمی شعاعوں کے اثرات کے متعلق سوالات اٹھاتی ہے۔

    بہاولنگر میں بیٹے نے باپ کو چھریوں کے وار سے مار دیا

    اس نئی تحقیق میں محققین نے چرنوبل جا کر نیمیٹوڈز کا مطالعہ کیا،نیمیٹوڈز سادہ جینوم اور فوری افزائش نسل کرنے والے چھوٹے کیچوے ہوتے ہیں، جو ان کو بنیادی حیاتیاتی مظہر سمجھنے کے لیےکافی کارآمد بناتا ہےمحققین یہ بات جان کر حیران ہوئے کہ چرنوبل سے لائے گئے کیچوں کے جینوم میں شعاعوں کے سبب کسی قسم کے نقصان کی کوئی تشخیص نہیں ہوسکی۔

  • بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹرز کا معاوضہ بڑھادیا

    بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹرز کا معاوضہ بڑھادیا

    نئی دہلی: بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹرز کا معاوضہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارٹی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سیزن میں اگر کوئی کھلاڑی 5یا6 ٹیسٹ کھیلتا ہے تو اسے 30 لاکھ بھارتی روپے فی میچ اضافی ملیں گے، اگر 9 ٹیسٹ میچز ہوتے ہیں اور کوئی کھلاڑی 50 فیصد سے کم ٹیسٹ کھیلتا ہے تو مذکورہ سکیم لاگو نہیں ہو گی، ٹیسٹ میچ کی 11 رکنی ٹیم کا حصہ نہ ہونے پر ہر میچ کے 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، کرکٹر 7 یا 8 ٹیسٹ کھیلتا ہے تو 45 لاکھ بھارتی روپے ہر میچ کے دیئے جائیں گے، نان پلیئنگ ممبر کو ساڑھے 22 لاکھ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔

    کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی …

    پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا،محمود خان …

    مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکو گرفتار …

  • کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

    کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کا جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف-

    باغی ٹی وی : یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،ینشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا، پانچ ناکامیوں کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز 3 فتوحات کے ساتھ 6 پوائنٹس جوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں نمبر پر ہے۔

    لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 177 رن بنائے،قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رن کی اننگز کھیلی،شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے، ڈیوڈ ویسا 24 اور سکندر رضا 22 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور بلیسئنگ موزا ربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کراچی کنگز نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا،کراچی کنگز کے جیمز ونس 42، ٹم سیفرٹ، 36 اور عرفان نیازی 35 رن بناکر نمایاں رہے،تجربہ کار بلے باز شعیب ملک 27 رن بنا کر ناقابل شکست رہے، پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں، اسلام آباد 9 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

    کراچی 9 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے اور پی ایس ایل ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

    لاہور قلندرز:فخر زمان، طاہر بیگ،عبداللہ شفیق، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس

    کراچی کنگز: جیمز ونس، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں، اسلام آباد 9 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، کراچی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

  • پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا،محمود خان  اچکزئی

    پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا،محمود خان اچکزئی

    اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار محمود خان اچکزئی نےکہا ہےکہ پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نےکہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے اور ساتھ دینے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں،اکستان میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں سب کچھ خریدا جاسکتا ہے، لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی مخالفت کرتے ہیں، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس سائیڈ پر ہوں، ملک میں نئے دور کا آغاز ہےکہ خرید وفروخت نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں نے اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا، پنجاب میں بھی ایسا ہی ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ساتھیوں نےکہا کہ دل کہتا ہےکہ ووٹ آپ کو دیں، اچھی روایت پڑ چکی ہے، باقی باتیں پارلیمان میں کریں گےمیں آصف زرداری کو مبارک باد دینے گیا تھا مگر وہ موجود نہیں تھے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری کی کامیابی کی مبارک باد دے دی ہے۔

    محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے صوبے کی اسمبلی سے ایک بھی ووٹ نہیں ملا، ڈاکٹرعبدالمالک رات تک تو ہمیں ووٹ دینے پر راضی تھے مگر اس کے بعد پھسل گئے، کم از کم مجھے ایک ووٹ تو عبدالمالک دےدیتے، انہوں نے وعدہ کیا تھا، ہمارے اتحادیوں نے ہمیں ووٹ دیا، اختر مینگل نے ووٹ دیا، مولانا فضل الرحمان شاید سوگئے ہوں، ان کا ووٹ ہمیں پڑنا چاہیے تھا۔

    سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نےکہا کہ نواز شریف مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں، نواز شریف اپنی جماعت کے سمجھدار عناصر کی آواز سنیں، ایک پارٹی کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دئیے ہیں اسے ماننا ہوگا، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک میں غصہ ہے اس پر قابو پانا ہوگا، پارلیمنٹ قانون میں جو چاہے ترمیم کرسکتی ہے، اس وقت پاکستان مشکل میں ہے، ہم چھوٹے اور مسائل بہت بڑے ہیں، ہماری معمولی غلطی خطے کو تباہ کردے گی، ہمیں مل کر عقل سے کام کرنا ہوگا پتہ نہیں ہم نے اس ملک کو کہاں تک پہنچایا ہے،میں نے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔

    محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سے دوست ہیں جب اے پی ڈی ایم بنائی، پارلیمنٹ کے لیے میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی سے جو بھی اختلاف ہو لیکن سیٹیں جیتی ہیں، آئین سے حل نکالا جائے اور مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں، آئین منتخب نشستوں پر خواتین اور اقلیتوں کو حق دیتا ہے، کسی کی نشستیں ریوڑیوں کی طرح بانٹنے والے آپ کون ہیں۔

    واضح رہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوچکے ہیں، آصف زرداری دوسری بار صدر بنے ہیں، انہیں مجموعی طور پر 716 ووٹ ملے اور محمود خان اچکزئی کو 319 ووٹ ملے۔