Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان میں افغان نژاد کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

    پاکستان میں افغان نژاد کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

    پاکستان میں افغان نژاد کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :شمالی وزیر ستان کے علاقے سپن وام میں 28 فروری 2024ء کو ہلاک چھ دہشتگردوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    مقامی ذرائع نے آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے، ٹی ٹی پی کا افغان شہریوں پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں محمد انور ولد انگور خان اور شبیر جان عرف عابد کی رہائش خوست، حمزہ اور فرمان کا تعلق لوگر، گل جان کا تعلق پکتیکا سے ہے ، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں میں طلحہ عرف ضرار بھی شامل ہے۔

    ہلاک دہشتگردوں میں تیر تنگی، شمالی وزیرستان کا رہائشی 16 سالہ مبینہ خودکش بمبار عابد اللہ ولد جمال بھی شامل ہے ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان شہریوں کا پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال، افغان عبوری حکومت کے دعوؤں کی نفی اور سوالیہ نشان ہے۔

    خطے کی سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت کو اپنے شہریوں کو پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں سے روکنے کیلئے ٹھوس اور مخلص اقدامات کرنے چاہئیں جب کہ عالمی برادری پاکستان میں ہونے والی افغان دہشتگردوں کی سرگرمیاں روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

  • فوجی حکام کی لیک آڈیو پر روس اور جرمنی کے درمیان  کشیدگی

    فوجی حکام کی لیک آڈیو پر روس اور جرمنی کے درمیان کشیدگی

    جرمن حکومت نے الزام لگایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن جرمنی میں سیاسی انتشار پیدا کر کے یوکرین جنگ کے حوالے سے مسائل کھڑے کرنا چاہتی ہے۔

    باغی ٹی وی :جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے روس کے سرکاری ٹی وی کی طرف سے جرمن فوجی قیادت کی ایک میٹنگ کی آڈیو منظرِ عام پر لائے جانے کے حوالے سے کہا کہ روسی قیادت جرمنی میں سیاسی انتشار پیدا کر کے یوکرین جنگ کے حوالے سے مسائل کھڑے کرنا چاہتی ہے۔

    روسی سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی کی سربراہ مارگریٹا سمونیا نے حال ہی میں بنڈ یشویئر کے علاقے میں اعلیٰ فوجی حکام کی ایک میٹنگ کی آڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں جرمن ساختہ ٹورس میزائلوں سے کرائمیا میں روسی فوج پر حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا،عارف علوی نے حلف لیا

    میٹنگ میں جرمن فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انگو گرہارٹمز نے بھی شرکت کی تھی،روس نے 2014 میں کرائمیا پر قبضہ کرلیا تھا، جرمن فوجی حکام نے اپنی میٹنگ میں جزیرہ نما کرائمیا کو مین لینڈ رشیا سے ملانے والے آبنائے کرچ کے پُل کو تباہ کرنے کے امکان پر بھی بات کی تھی، جرمن جریدے ڈیر اسپیگل نے بتایا ہے کہ ماہرین اس آڈیو کے اصلی ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

    شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین …

    جرمن چانسلر اولف شولز نے اعلیٰ فوجی حکام کی میٹنگ کی آڈیو لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے،یوکرین کے صدر نے کئی بار جرمن حکومت سے استدعا کی ہے کہ روسی فوج کا بہتر انداز سے سامنا کرنے کے لیے جدید ترین ٹورس میزائل فراہم کیے جائیں۔

    قومی اسمبلی اجلاس،اپوزیشن کا ہنگامہ،کورم کی نشاندہی کے بعد ملتوی

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ،ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ،ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوا ہے،جبکہ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 7 پیسے کم ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 1 لاکھ89 ہزار 643 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2086 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے،پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2106 ڈالر فی اونس ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا ، 8ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مستعفی ہو گئے

    دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں نئےکاروباری ہفتےکے پہلے روز ڈالر7 پیسے مہنگا ہوا ہے انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 279 روپے 26 پیسے ہے، انٹربینک کےگزشتہ کاروباری دن میں ڈالر 279 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    سینیٹ اجلاس،سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے قرارداد واپس

    نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا،عارف علوی نے حلف لیا

  • 2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو  ہوگا

    2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا

    2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا-

    باغی ٹی وی: سورج گرہن کا مشاہدہ شمالی امریکی ممالک جیسے میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کیا جا سکے گا،اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اگلی بار اسے دیکھنے کے لیے خطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا، دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا تھا۔

    سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہو گا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا، صرف امریکا میں ہی 3 کروڑ 30 لاکھ افراد سورج گرہن کا مشاہدہ کر سکیں گے،مکمل سورج گرہن کے دوران چاند کا سایہ مکمل طور پر سورج کو چھپا لیتا ہے اور اس دوران دن کے وقت بھی اندھیرا چھا جاتا ہے۔

    ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان …

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق 8 اپریل کو ہونے والے مکمل سورج گرہن کا دورانیہ ساڑھے 3 سے 4 منٹ تک ہو گا، چاند اچانک سورج کے سامنے نہیں آتا بلکہ جزوی گرہن سے اس عمل کا آغاز ہوتا ہے جس سے سورج ہلال کی طرح نظر آنے لگتا ہے،اس جزوی سورج گرہن کا دورانیہ 70 سے 80 منٹ تک ہوگا،8 اپریل کو سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 9 اپریل کی شب 12 بج کر 7 منٹ کو ہوگا اور اس کا اختتام ایک بج کر 46 منٹ پر ہوگا، اس کے بعد اگلا مکمل سورج گرہن اگست 2026 میں ہوگا جو گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور پرتگال جیسے ممالک میں دیکھنے میں آئے گا۔

    نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا،عارف علوی نے حلف لیا

    جب چاند سورج کے سامنے سے گزرتا ہے تو ہمارے نظام شمسی کی شعاعوں سے چاند کے کونے جگمگاتے محسوس ہوتے ہیں، مگر مکمل گرہن کے ساتھ جگمگاہٹ غائب ہو جاتی ہے، میکسیکو، امریکا اور کینیڈا کے جو علاقے سورج گرہن کے راستے میں نہیں ہوں گے، وہاں کے رہائشی جزوی گرہن کا مشاہدہ کر سکیں گے جس میں چاند صرف سورج کے چہرے کو بلاک کرتا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات

  • معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے

    معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے

    معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر امجد پرویز گردوں کے مریض اور ایک ماہ سے بیمار تھے، ان کی عمر 79 سال تھی،امجد پرویز کی نماز جنازہ پیر 4 مارچ بعد نماز ظہر مین بلیوارڈ مسجد شادمان لاہور میں ادا کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گلوکار امجد پرویز کے انتقال پر اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے،مریم نواز نے کہا کہ امجد پرویز کی فن موسیقی میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹر امجد پرویز پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے، انہوں نے کئی اردو اور انگریزی تصانیف بھی لکھیں، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1954 میں ریڈیو پاکستان کے پروگرام ”ہونہار“ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شرکت سے کیا اور زندگی بھر ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک رہے۔

    تعلیمی ترقی ضامن معاشی ترقی

    ڈاکٹر امجد پرویز نے شام چوراسی گھرانے کے استاد نزاکت علی خان سے باقاعدہ کلاسیکل موسیقی کی تربیت حاصل کی،70 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان لاہور مرکز سے ڈاکٹرامجد پرویز کی گائی سو سے زائد غزلیں اور گیت نشر ہوئے،امجد پرویز نے موسیقی سمیت دیگر موضوعات پر بھی اردو اور انگریزی زبان میں کئی کتابیں لکھیں اور طویل عرصہ ایک قومی اخبار سے بطور کالم نگار بھی منسلک رہے،ڈاکٹر امجد کو 1977 میں بہترین ٹیکنیکل پیپر لکھنے پر صدارتی گولڈ میڈل، سن 2000ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ڈاکٹر اے کیو خان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    نامورادیبہ،شاعرہ،عالمہ ، ڈرامہ رائٹر، براڈ کاسٹر اور ریڈیو کمپیئر افروز رضوی

  • سنی اتحاد کونسل کاعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

    سنی اتحاد کونسل کاعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کر لیا اور عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہوں گے،قبل ازیں سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں وزرات عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کا مقابلہ کیا تھا لیکن ناکامی ہوئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔

    اسرائیل تیار،اگر حماس راضی ہو جائے تو غزہ میں جنگ بندی جلد ممکن،امریکا

    پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کا کہنا تھا کہ وفاق اور چار صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات ہوئے جس میں پارٹی رہنماؤں نے اپنے پینلز کے ہمراہ حصہ لیام بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

    صوبوں میں انتخابات سے متعلق رؤف حسن نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا میں پارٹی صدر کے عہدے کے لیے علی امین گنڈاپور جبکہ پنجاب میں یاسمین راشد اور سندھ میں حلیم عادل شیخ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ، چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے کے لیے امیدوار بیرسٹر گوہر کے حق میں دستبردار ہوئے جبکہ بلوچستان کے علاوہ باقی صدور بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

    امریکا غلط بیانی چھوڑے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ سے باز آجائے،چین

    چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کے مطابق بلوچستان سے تین امیدواروں کے پینل سامنے آئے جہاں منیر بلوچ کے مقابلے میں داؤد شاہ کا پینل کامیاب ہوا اور بلوچستان کی پی ٹی آئی قیادت نوجوان کے ہاتھ میں آگئی، رؤف حسن نے نوجوان قیادت کو مبارکباد دی اور مستقبل میں مثبت سیاسی کردار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

  • خاتون نے عریاں تصاویر وائرل ہونے پر امریکی پولیس کے خلاف مقدمہ کردیا

    خاتون نے عریاں تصاویر وائرل ہونے پر امریکی پولیس کے خلاف مقدمہ کردیا

    نیویارک: خاتون افسر نے اپنی عریاں تصاویر وائرل ہونے پر امریکی پولیس کے خلاف مقدمہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس کی خاتون افسر نے 12 سال قبل اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بھیجی گئی عریاں تصاویر بار بار وائرل کیے جانے پر اپنے ہی محکمے کیخلاف مقدمہ دائر کردیا،مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 34 سالہ خاتون افسر الیسا نے 2012 میں پولیس جوائن کی تھی اور اسی سال 2012 میں اپنے ساتھی افسر لیفٹیننٹ مارک رویرا کے ساتھ ان کی کچھ ماہ تک ڈیٹنگ جاری رہی۔

    خاتون افسر کے مطابق بار بار وائرل ہونے والی عریاں تصاویر انہوں نے لیفٹیننٹ مارک رویرا کو بھیجی تھیں جنہوں نے مبینہ طور پر دو سرے پولیس اہلکاروں کے ساتھ گروپ ٹیکسٹ میں انکی ٹاپ لیس تصاویر شیئر کیں،خاتون افسر نے الزام لگایا کہ بعض افسران نے ان پردباؤ ڈالا کہ وہ اس واقعے کی شکایت درج نہ کرائیں اور انہیں کہا گیا کہ وہ پہلی یا آخری خاتون نہیں ہیں جس کے ساتھ ایسا ہوا ہے یا ہوگا۔

    خاتون افسر کے مطابق ان کی تصاویر پولیس کے چیٹ گروپس اور ٹیکسٹ میسج چینز میں شیئر کی گئی تھیں، جس میں ان کے والدین کے ایڈریس جیسی ذاتی معلومات بھی شامل تھیں،پولیس اُن لوگوں کی تلاش میں ناکام رہی جنہوں نے اس کی نجی تصاویر کو ان کی رضا مند ی کے بغیر وائرل کیا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلی بار یہ تصاویر اپریل میں منظر عام پر آئیں جب الیسا کو اس کے مبینہ منشیات فروش بوائے فرینڈ کی گرفتاری کے دوران رکاوٹ ڈالنے پر معطل کیا گیا تھا تاہم الیسا نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ اس کا بوائے فرینڈ منشیات فروخت کر رہا تھا۔

    دوسری جانب نیو یارک پولیس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی شکل میں امتیازی سلوک یا جنسی طور پر ہراساں کرنے کو برداشت نہیں کرتے اور ہماری پوری فورس قابل احترام کام کے ماحول کے لیے پُرعزم ہے۔

  • 03 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    03 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    03 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    1924ء کمال اتاترک کی جانب سے ترکی میں خلافت کا خاتمہ ہوا۔

    1958ء نوری السعید 14ویں مرتبہ عراق کا وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

    1961ء حسن الثانی، مراکش کے بادشاہ منتخب ہوئے۔

    1971ء مشرقی پاکستان کی عوامی لیگ نے آئین ساز اسمبلی کے اجلاس کے التوا کے خلاف ایک ہفتہ طویل ہڑتال کا اعلان کیا۔ یہ اجلاس 3 مارچ منعقد کیا جانا تھا جسے ذوالفقار علی بھٹو کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔

    2002ء ووٹ کے بعد سویٹزرلینڈ نے اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔

    2008ء روس میں صدارتی انتخابات میں دمتری میدوی ایدف کامیاب ہوئے۔

    2005ء شطرنج کے مایہ ناز روسی کھلاڑی گیری کیسپاروف نے کھیل سے ریٹائرمنٹ لی۔

    1997ء نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ڈھائی سال کی مدت میں مکمل ہونے والی بنا کسی سہارے کے سب سے لمبی عمارت اسکائی ٹاور کا افتتاح ہوا۔

    1978ء سوئزرلینڈ میں چارلی چپلن کی باقیات کی چوری ہو گئی۔

    1974ء خطرناک فضائی حادثہ، ترکی کا مسافر بردار طیارہ پیرس میں تباہ ہوا، جس میں تین سو چھیالیس افراد ہلاک ہوئے۔

    1938ء سعودی عرب میں تیل دریافت ہوا۔

    1857ء دوسری اوپیم جنگ: فرانس اور برطانیہ نے چین سے جنگ کا اعلان کیا۔

    1845ء فلوریڈا امریکا کی ستائیسویں ریاست بنا۔

    1815ء امریکہ نے الجزائر سے جنگ کا اعلان کیا۔

    1575ء برصغیر کے مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے بنگالی فوج کو معرکہ تکاروئی میں شکست دی۔

    2009ء لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن میچ سے قبل لبرٹی چوک پر سری لنکن کرکٹ کھلاڑیوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ، واقعے میں دو سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوئے جبکہ چھ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔

    1972 ء۔۔ایر مارشل ظفر احمد چودھری 3 مارچ 1972 سے 15 اپریل 1976 تک ایرمارشل ظفر احمد چودھری پاکستان ایرفورس کے پہلے چیف آف اسٹاف تھے۔ وہ 19 اگست 1926ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ 9 اپریل 1945ء کو انھوں نے رائل انڈین ایر فورس میں کمیشن حاصل کیا اور قیام پاکستان کے بعد انھوں نے مختلف اہم پوزیشنز پر اہم خدمات انجام دیں ۔ جولائی 1971 سے مارچ 1972 تک انھوں نے پی آئی اے کی سربراہی کی۔ 3 مارچ 1972ء کو وہ پاکستان فضائیہ کے سربراہ مقرر ہوئے اور 15 اپریل 1974ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ وہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اساسی ارکان میں شامل ہیں۔

    1972ء۔۔جنرل ٹکا خان 3 مارچ 1972 سے 29 فروری 1976 تک پاکستان کی بری فوج کے ساتویں سربراہ اور پہلے چیف آف اسٹاف جنرل ٹکا خان رہے۔آپ 7جولائی 1915ء کو تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ اُنہوں نے 22 دسمبر 1940ء کو انڈین ملٹری اکیڈمی، ڈیرہ دون سے گریجویشن کرنے کے بعد انڈین آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ قیام پاکستان کے بعد اُنھوں نے اپنی خدمات پاک فوج کے سپرد کردیں۔ وہ 7 مارچ 1971ء سے 3ستمبر1971ء کے دوران مشرقی پاکستان کے گورنر رہے۔ 3مارچ 1972ء سے 29 فروری 1976ء کے دوران انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت کی۔ اس عہدے سے سبک دوشی کے بعد انھوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے اور اس پارٹی کے سکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہے۔ 9دسمبر 1988ء کوپنجاب کے گورنر مقرر ہوئے اور 6۔اگست 1990ء تک اس منصب پر فائز رہے۔ جنرل ٹکا خان کا انتقال 28مارچ 2002ء کو ہوا۔

    2016ء۔۔بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس کی نشاندہی پر ملک میں موجود ’را‘ کا نیٹ ورک بھی پکڑا گیا۔

    2018ء۔۔پاکستان میں سینٹ انتخابات منعقد ہوئے۔

    2021ء۔۔پاکستان میں سینٹ انتخابات منعقد ہوئے

    تعطیلات و تہوار

    1878ء بلغاریہ کا یوم آزادی

    1983ء آسٹریلیا میں مزدوروں کا دن۔

    03 مارچ کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    1821ء چارلس ولیم فورمین بمعروف چارلس ڈبلیو فورمن ، امریکی نژاد ہندوستانی عیسائی مبلغ، واعظ، مصنف اور رنگ محل مشن ہائی سکول لاہور اور فورمن کرسچین کالج لاہور کا بانی جو لاہور میں ہی مدفن ہیں۔ اُس کی یادگار میں لاہوری دروازہ کے نزدیک جہاں وہ انجیل کی منادی کیا کرتا تھا ”فورمن چیپل“ بنوایا گیا۔ (وفات: 27 اگست 1894ء)

    1845ء جورج کنٹور ایک جرمن ریاضی دان اور نظریۂ طاقم کا موجد ، جو ریاضی کا ایک بنیادی نظریہ (Fundamental Theory) ہے۔ اُس نے ثابت کیا کہ حقیقی اعداد (Real Numbers) کی تعداد قدرتی اعداد (Natural Numbers) سے زیادہ ہوتی ہے۔ اُس کے اس نظریے کو ثابت کرنے کے طریقے نہ لامتناہی کے لامتناہی(Infinity of Infinities) کے وجود کا بھی بتایا۔ اُس نے دو طرح کے عدد بھی بتائے مقداری (Cardinal) اور ترتیبی (Ordinal) اور اُن کے حساب کا طریقہ بھی واضح کیا۔ کنٹور کا زیادہ تر کام فلسفیانہ تھا اور خود اُسے بھی اس کا پتہ تھا۔ (وفات: 6 جنوری 1918ء)

    1847ء الیگزنڈر گراہم بیل ، انگریز
    طبیعیات دان، برقی مہندس انجینئر و موجد ٹیلی فون (وفات: 2 اگست 1922ء)

    1874ء افسر مودودی ، بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر، مصنف اور ماہر طب یونانی ، وہ وہ روایتی اردو شاعر سید احمد حسین فدا کے بیٹے تھے۔ (وفات: 24 دسمبر 1948ء)

    1894ء بردی قربابائیف ، ترکمانستان کے عوامی ادیب، جدید ترکمانی ادب کے بانی، شاعر، ناول نگار، ڈراما نویس، صحافی اور ترکمانی ادب کے مسلم الثبوت استاد (وفات: 3 مارچ 1974ء)

    1895ء راگنر فرشچ ، نوبل انعام برائے معاشیات (1969ء) یافتہ ناروین ماہر اقتصادیات و پروفیسر ، انہیں یہ انعام نیدر لینڈ ماہر اقتصادیات انھیں اور جان ٹنبرجن کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ (وفات: 31 جنوری 1973ء)

    1900ء ڈاکٹر مغفور احمد اعجازی ، بہار سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاسی و سماجی کارکن ، ان کے والد مولوی حفیظ الدین حسین اور دادا حاجی امام بخش زمیندار تھے۔ ان کی والدہ کا نام محفوظ النساء تھا۔ ان کے نانا ریاست حسین سمیتری کے مشہور وکیل تھے۔ (وفات: 26 ستمبر 1966ء)

    1918ء آرتھر کورن برگ ، نوبل انعام برائے فزیالوجی و طب (1959ء) یافتہ امریکی حیاتیاتی کیمیا دان، طبیب، اکیڈمک، استاد جامعہ، غیر فکشن مصنف ، انھوں نے ڈی این اے کو بنانے سے متعلق ایک کام کیا تھا۔ (وفات: 26 اکتوبر 2007ء)

    1931ء غلام مصطفٰی خان ہندوستانی کلاسیکل گلوکار

    1951ء ڈاکٹر علی جمعہ بمعروف علی گوما ، جامعہ الازہر، مصر میں استاد، مفسر، فقیہہ محقق اور سنی عالمِ دین ہیں۔ (28 ستمبر 2003ء تا 11 فروری 2013ء) مفتی اعظم مصر بھی رہے۔ وہ شافعی مذہب، اور اشعری عقیدے کے پیروکار اور صوفیانہ نظریات رکھتے ہیں۔

    1952ء ڈاکٹر علی جمعہ، مصری مفسر و فقیہہ، اٹھارواں مصری مفتی اعظم

    1964ء عاطف رؤف ، پاکستانی کرکٹر بمقام لاہور

    1968ء نیلم کوٹھاری ، بھارتی فلمی اداکارہ

    1978ء مجیب الرحمن چودھری ، بنگلہ دیشی سیاست دان ، 2019ء سے جاتیہ سنسد کے رکن ہیں۔

    1980ء تنیشا مکھر جی، بھارتی فلمی اداکارہ ممبئی

    1982ء جیسکا بیال ، امریکی اداکارہ

    1985ء محمد نبی عیسی خیل ، افغان کرکٹر

    1986ء محمد توپال ، ترک فٹبالر جو اپنی لمبی ٹانگوں کی وجہ سے مکڑی (Örümcek) کی عرفیت سے جانے جاتے ہیں ۔

    1917ء ۔سمیرہ موسیٰ ایکھ مصری نژاد مسلمان جوہری سائنسدان تھیں۔ ان کی پیدائش مصر کے محافظہ غربیہ میں ہوئی۔ سمیرہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے پہلی دفعہ ایٹمی قوت کو طبی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی اور بعض سستی دھاتوں مثلا تانبے کے ایٹموں سے سستے جوہری بم بنانے پر تحقیق کی۔ اسی ضمن میں انہوں نے ایک کانفرنس بھی منعقد کی تھی جس کا عنوان "جوہری ہتھیار امن کے لئے” رکھا تھا۔ نیز سمیرہ پہلی وہ شخصیت ہیں جنہیں امریکی ایٹمی تنصیبات کے دورے کا موقع ملا۔5 اگست 1952ء کو امریکی دورہ مکمل ہونے کے بعد جب سمیرہ مصر واپس ہو رہی تھیں تو اچانک راستے میں ان کی گاڑی 40 فٹ کی بلندی سے نیچے گہرائی میں اتر گئی، اور سمیرہ حادثے کے فوراً بعد جاں بحق ہو گئی۔ اس حادثہ کے متعلق مختلف نقطہ ہائے نظر سامنے آئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ گاڑی نشیب میں اترنے سے قبل ہی ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی تھی۔ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ ان کے قتل کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ بہت سے لوگ یہ بھی مانتے ہیں کہ ان کی موت کے پیچھے اسرائیلی سراغرساں ایجنسی موساد کا ہاتھ تھا۔

    1970ء انضمام الحق، پاکستانی کرکٹر۔ ملتان میں پیدا ہونے والے پاکستان کے عظیم کھلاڑی انضمام الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 4 جون 1992ء کو انگلستان کے خلاف کیا تھا۔ وہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے پاکستان کے 124 ویں کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 120 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 200 اننگز میں 25 سنچریاں اسکور کیں جن میں ایک ٹرپل سنچری، ایک ڈبل سنچری اور 23 سنگل سنچریاں شامل تھیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 46.60 کے اوسط سے 8830 رنز بنائے تھے۔ انضمام الحق ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے 21 مارچ 2007ء کو اور ٹیسٹ کرکٹ سے 12 اکتوبر 2007ء کو ریٹائر ہوئے۔
    ۔

    1987ء ۔منیبہ مزاری وہیل چیئر تک محدود ایک مصورہ ، مقررہ اور ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ 21 سال کی عمر میں کار ایکسیڈنٹ کے باعث وہیل چیئر تک محدود ہو گئی تھیں۔ اس حادثے کے بعد وہ اپنی دونوں ٹانگوں کے استعمال کی قوت کھو بیٹھی تھیں۔ ریڑھ کی ہڈی میں لگنے والی چوٹ نے ان کی زندگی اور شخصیت کا رخ ہی تبدیل کر دیا۔ منیبہ ایک گلوکارہ اور سماجی کارکن بھی ہے، وہ ایک 5 سالہ بیٹے کی ماں بھی ہے۔ منیبہ مزاری کا نام فوربز میگزین کی سن 2016ء کی 30 سال سے کم عمر اہم ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ منیبہ نے ٹریفک حادثے کے بعد دورانِ علاج اس حادثے کے اثرات اور تکلیف سے اپنی توجہ ہٹانے کے لئے مصوری کا آغاز کیا۔ پولیو مہم کے ایک اشتہار نے ان کی توجہ اپنے جانب مبذول کرا لی۔ منیبہ کے مطابق اس دن انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ لوگوں میں اس شعور کو بیدار کرنے کے لیے کام کریں گی کہ معذوری کا مطلب یہ نہیں کہ آپ قابل رحم ہیں۔ آپ معذوری کے باوجود دنیا کا کوئی بھی کام کر سکتے ہیں۔ اسی سوچ پر عمل کرتے ہوئے منیبہ نے وہ سب کچھ حاصل کیا جو معذوری کے شکار کسی بھی شخص کے لیے ایک مثال ہے۔منیبہ نہ صرف پاکستان کی پہلی وہیل چیئر تک محدود ماڈل ہیں بلکہ معروف برانڈ باڈی شاپ کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ وہ گلوکاری بھی کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک ایسے اسکول کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں، جو ضرورت مند بچوں کو تعلیم دیتا ہے۔ منیبہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عطیہ کرنے والے افراد کی توجہ اس اسکول کی جانب دلائیں تاکہ یہاں زیادہ سے زیادہ بچے داخلہ لے سکیں اور مفت تعلیم حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ بھی منیبہ کئی سماجی کاموں میں حصہ لیتی ہیں۔ منیبہ مزاری کا نام فوربز میگزین کی سن 2016ء کی 30 سال سے کم عمر اہم ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین نے دسمبر 2017 میں منیبہ کو خیر سگالی کی سفیر مقرر کیا۔ وہ پہلی پاکستان خاتون ہیں، جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے اپنے کردار کے حوالے سے منیبہ کہتی ہیں، ’’اگر صنفی عدم مساوات کا خاتمہ کرنا ہے تو اس کے لیے مردوں اور عورتوں، دونوں کو آگاہی دینا ہو گی اور اس کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو با اختیار بنایا جائے کیونکہ ایک عورت کو با اختیار بنانے کا مطلب ہے، ایک پوری نسل کو با اختیار بنانا۔‘‘ بطور خیر سگالی کی سفیر، منیبہ پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو خود مختار بنانے اور یو این ویمن کی مہم کے علاوہ خواتین کی دیگر مہمات کے لیے کام کریں گی۔معذوری کو اپنی طاقت ثابت کرنے اور اپنے جیسے لوگوں کو امید دلانے کی ان کوششوں کا اعتراف صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جاتا ہے۔ اس کا ثبوت ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے منیبہ مزاری کو سن 2015ء میں ان ایک سو خواتین کی فہرست میں شامل کرنا ہے ۔

    1987ء شردھا کپور، بھارتی فلمی اداکارہ بمقام گجرات

    نامور شاعر اور ادیب سعید احمد اختر 3 مارچ 1933 کو پشین میں پیدا ہوئے تھے ، وہ محکمہ تعلیم اور سول سروس سے وابستہ رہے اور متعدد انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے ۔ ان کی تصانیف میں دیار شب، سطح آب، چاندنی کے سائے، خوابگینے، لے گئی پون اڑا، پوجا کے پھول، ورشانجلی، پتا ٹوٹا ڈال سے،اب کے بچھڑے کب ملیں، دور پڑے ہیں جا، گھونگھٹ کا پٹ کھول رے گوری اور بیچے تو بک جاوں کے نام سر فہرست ہیں ۔ جناب سعید احمد اختر 20 اگست 2013ء کی صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں وفات پاگئے ان کے صاحبزادے خاور احمد اور داماد غلام محمد قاصر بھی اردو کے معروف شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کل ہو گی

    وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کل ہو گی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری پیر کی دوپہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی: شیڈول کے مطابق صدر مملکت نئے منتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے،قومی اسمبلی میں منتخب شہباز شریف کو ملک کے وزیراعظم کی سکیورٹی دے دی گئی،وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کیلئے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔

    آرمی چیف اور دیگر سروسز چیف وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے،وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے، نامزد صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کے دعوت نامے بھیجے گئے، ن لیگ کے پارٹی عہدیدار اور دیگر بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔

    وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات …

    چینی صدر ،وزیراعظم ،ایران کی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر …

    اسرائیل تیار،اگر حماس راضی ہو جائے تو غزہ میں جنگ بندی جلد ممکن،امریکا

  • غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری، 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

    غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری، 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

    غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ وحشیانہ اقدام غزہ کے علاقے دیر البلاح میں کیا گیا جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینی ایک امدادی ٹرک کے گرد جمع تھے جو کہ ان میں خوراک تقسیم کر رہا تھا، اس دوران اسرائیلی فضائی حملے سے ٹرک تباہ ہوگیا اور وہاں موجود 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہےکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 30 ہزار 410 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں غذا کا شدید بحران ہے اور غزہ کی 23 لاکھ کی آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے،اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں خوراک کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہو رہا ہے اور اس کی وجہ وہاں ناکافی امداد پہنچنا ہے۔

    اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق ہم نے اور اقوام متحدہ کی دیگر تنظیموں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ امداد کی ترسیل نہ ہوئی تو قحط کا خطرہ ہے اور خوراک کی کمی بحران کو مزید سنگین بناسکتی ہے، اس لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کرنے دی جائے۔