Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • صدارتی انتخاب: اے این پی کا  آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان

    صدارتی انتخاب: اے این پی کا آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: اے این پی نے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    اے این پی کی جانب سے 9 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخاب میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    الیکشن 2024: پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا،اپسوس سروے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیے جانے کے بعد انتخابی عمل کاآغاز ہوگیا ہے،9 مارچ کو شیڈول صدارتی الیکشن کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے ہیں۔

    سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد

  • بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کی خریداری کے معاہدہ

    بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کی خریداری کے معاہدہ

    نئی دہلی: بھارت نے اپنی بحریہ کے لیے 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کی لاگت سے جوہری صلاحیت کے حامل ’’برہموس سپرسونگ کروز‘‘ میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت دفاع نے براہموس میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے کیے ہیں اور میزائلوں کو بھارتی بحریہ کی جنگی بیڑے اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا-

    وزارت نے کہا کہ یہ معاہدہ ان پانچ بڑے سرمائے کے حصول کے معاہدوں میں شامل ہے جس پر بھارتی وزارت دفاع نے ’’میک ان انڈیا‘‘ اقدام کو مزید فروغ دینے کے لیے دستخط کیے تھے، پانچ معاہدوں میں مگ 29 طیاروں کے لیے ایرو انجنوں، قریبی ہتھیاروں کا نظام، اور ہائی پاور ریڈار اور ہندوستانی دفاعی افواج کے لیے شپ بورن برہموس سسٹم کی خریداری شامل ہے۔

    قصور:کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا

    مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

    الیکشن 2024: پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا،اپسوس سروے

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کے قریبی ساتھی پر بم سے حملہ،2 افراد زخمی

    وزیراعلیٰ بلوچستان کے قریبی ساتھی پر بم سے حملہ،2 افراد زخمی

    کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی چیف وڈیرہ بہار خان بگٹی پر بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق چیف آف نوتھا وڈیرہ بہار خان بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے پیرکوہ جارہا تھا کہ درمیان میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا، بم دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور مختلف شعبوں سے افراد اور عمائدین شریک ہوئے۔

    بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

    گورنر ملک عبدالولی کاکڑ نے ان سے حلف لیا،حلف اٹھانے کے بعد سرفراز بگٹی نے جئے بھٹو کا نعرہ لگایا،حلف لینے کےبعد گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے نومنتخب وزیراعلی کو مبارکباد دی، تقریب میں جئے بھٹواورچاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر کے نعرے لگائے جاتے رہے-

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    بارش کے باعث یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ منسوخ

  • بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

    باغی ٹی وی : نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور مختلف شعبوں سے افراد اور عمائدین شریک ہوئے۔

    گورنر ملک عبدالولی کاکڑ نے ان سے حلف لیا،حلف اٹھانے کے بعد سرفراز بگٹی نے جئے بھٹو کا نعرہ لگایا،حلف لینے کےبعد گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے نومنتخب وزیراعلی کو مبارکباد دی، تقریب میں جئے بھٹواورچاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر کے نعرے لگائے جاتے رہے۔

    قبل ازیں بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو گورننس اور دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں گورننس کے چیلنجز کو قبول کر کے ان کا مقابلہ کرنا ہے، ایجوکیشن سیکٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سکولوں کو فعال کریں گے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے صحت کے شعبے میں بہتری لائیں گے-

    ان کا کہنا تھا کہ ڈویژنل سطح پر سندھ جیسے ہسپتال قائم کرنے کی کوشش کریں گے، مل جل کر بلوچستان میں گورننس کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کریں گے،بندوق کے زور پر کوئی کسی کو انصاف فراہم نہیں کر سکتا، آج کے بعد بلوچستان میں نوکریاں نہیں بیچی جائیں گی، میرٹ پر دیں گے، آج یا کل گوادر کی گلیوں سے پانی نکالنے پر کام شروع ہو گا، صوبے کے انفراسٹکچر کی ذمہ داری ہماری ہے، بلوچستان کے عوام کو مکمل روڈ میپ دیں گے

  • بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

    بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور موسمیاتی سسٹم ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں مزید بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہونے والا ہے بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش کی توقع ہے۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے موجودہ بارشوں کے بعد اگلی بارشوں کا سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک کے درمیان شروع ہونے کی بھی وارننگ دی ہے،بارشوں کا نیا سپیل بلوچستان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

  • بارش کے باعث یونائیٹڈ  اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ منسوخ

    بارش کے باعث یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ منسوخ

    راولپنڈی:ا یچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ ہی نہ پہنچ سکیں، دونوں ٹیموں کو ساڑھے چار بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شیڈول ڈبل ہیڈر مکمل واش آؤٹ ہوگیا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہوچکا ہے اس سے قبل تیزبارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ختم کردیا گیا تھا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

  • قصور:کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا

    قصور:کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا

    قصور: پتوکی میں کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے مطابق مدینہ کالونی میں نومولود کو رات کی تاریکی میں کسی نے کچرے کے ڈھیرپرپھینک دیا تھا،اہل علاقہ نے نومولود کو آوارہ کتوں سے چھڑوایا لیکن بچہ جاں بحق ہوچکا تھا، ریسکیو کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کرلاش تحویل میں لےکراسپتال منتقل کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچے کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ زیادہ تعداد میں جانور پالنے سے اچھا ہے کہ انسان یتیم بچے کی پرورش کرلے۔

    حال ہی میں بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ساتھی فنکاروں کا ذکر کیا جو بے اولاد ہیں یا پھر جو شادی نہیں کرنا چاہتے لیکن والدین کی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں, ایسے افراد جنہیں پالتوں جانوروں کا شوق ہے تو وہ 1 یا 2 کتے بلی پال لیں اور اگر پھر بھی مزید کی خواہش ہو تو کسی یتیم مسکین بچوں کو گود لے لیں,اگر زیادہ تعداد میں جانوروں کے بجائے کسی بچے کو گود لیں گے تو کم از کم وہ بچہ 4 یا 5 برس کی عمر میں آپ کو سلام تو کرے گا۔

    انہوں نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی اور محنت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ اولاد گود لے لی جائے جس سے انسانی زندگی کا بھی بھلا ہو۔

  • مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

    مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

    کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں، سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، بلوچستان کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی، مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا، ہم سب مل کر ہی مثبت نتائج دے سکتے ہیں، سرفراز بگٹی کو سب سے پہلے گوادر کے دورے کا کہا ہے، جہاں پچھلے چند دنوں میں بارش سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تو وہاں کے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے انتظامات بھی کریں گے امید ہے کہ وزیراعلیٰ گوادر کےعوام کو ریلیف پہنچائیں گے-

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات میں 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ دیا تھا، ہم چاہتے تھے کہ اقتدار ملے تو عوامی معاشی معاہدہ پرعمل کریں، جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو نیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کا مقابلہ کریں گے، دہشت گردی کے لیے ہماری پالیسی 2008 میں بنائی تھی، جس کے تحت سوات، وزیرستان میں مقابلہ کیا ہم بلوچستان میں بھی اسی پالیسی کے مطابق اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ پورے ملک اور خاص طور پر بلوچستان میں لاپتا افراد کا مسئلہ متنازع اور گھمبیر مسئلہ رہا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی مفاہمتی پالیسی کے مطابق پارلیمان میں ایک کمیٹی بنائیں۔

    سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب شہیدوں کی جماعت کی حکومت ہے، کوشش ہے کہ بلوچستان کےعوام اب قربانیاں نہ دیں، ہم کوشش کریں گےکہ بلوچستان کےتمام مسائل حل کریں، ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کریں گے، ہم لاپتا افراد کا مسئلہ حل کرنے کوشش کریں گے، اس مسئلےکو حل کرنے کیلئے کمیٹی بنائیں گے، میں تمام سیاسی جماعتوں کو کمیٹی میں دعوت دیتا ہوں، ہم پارلیمنٹ سے باہر موجود لوگوں سے بھی بات کریں گے، لاپتا افراد کا معاملہ بہت سنجیدہ ایشو ہے، اس حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی میں تمام لوگوں کی نمائندگی ہوگی تو اچھی تجاویز سامنے آئیں گی، پیپلز پارٹی سب سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرتی ہے، سب کی مشاورت سے ہی سرفراز بگٹی کو وزیرِ اعلی نامزد کیا تھا،قوم پرست جماعتیں اپنی آواز ہر فورم پر اٹھاسکتی ہیں،سنی اتحاد کونسل جس کو چاہےاپنا نمائندہ بنائے،اچکزئی صاحب اگر پی ٹی آئی کا نمائندہ بننے جارہے ہیں تو وہ قوم پرست نہیں رہے۔

    الیکشن 2024: پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا،اپسوس سروے

    ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

  • الیکشن 2024: پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا،اپسوس سروے

    الیکشن 2024: پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا،اپسوس سروے

    ریسرچ کمپنی اپسوس (IPSOS) نے الیکشن 2024 کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے ہر 5 میں سے 3 پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ’انتخابات کا انعقاد شفاف تھا۔

    باغی ٹی وی : اپسوس سروے کے مطابق 58 فیصد عوام نے کہا کہ،” الیکشن 2024 کے انتخابات شفاف اور منصفانہ تھے” اسی طرح پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی عوام کا خیال ہے کہ الیکشن کے دن کا عمل منصفانہ اور شفاف تھا،اپسوس نے چاروں صوبوں سے 11 تا 19 فروری کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگوں کا سروے کیا، جنہوں نے انتخابات کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے اپنی رائے دی-

    تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

    سروے کے مطابق 58 فیصد عوام کا خیال ہے کہ ’الیکشن 2024 کے انتخابات شفاف اور منصفانہ تھے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی عوام کا خیال ہے کہ ’الیکشن کے دن کا عمل منصفانہ اور شفاف تھا، پنجاب میں 63 فیصد، سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 55 فیصد، اسلام آباد میں 61 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 33 فیصد عوام کے مطابق الیکشن شفاف کروائے گئے۔

    بھارت نے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو روک لیا

    انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے 54 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ انتخابات شفاف منعقد ہوئے جبکہ 39 فیصد کا خیال ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، انتخابات میں دھاندلی کے مجموعی تاثر کے حوالے سے عوام کا خیال ہے کہ ’خیبر پختونخوا میں 73 فیصد، اسلا م آباد میں 49 فیصد جبکہ سندھ میں سب سے کم 28 فیصد دھاندلی ہوئی، موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے 16 فیصد خیبر پختو نخوا جبکہ 45 فیصد بلوچستان کی عوام نے اس عمل کو بہترین قرار دیا.

    انتخابات کے بعد اپسوس سروے رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا۔

    سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد

  • سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد

    سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد

    ریاض: سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت اسلامی امور اور رابطہ کی جانب سے آئمہ مساجد کے لیے جاری ہدایات میں رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے-

    سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ افطار پر پابندی کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا اور یقینی بنانا ہےہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئمہ مساجد لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے، رمضان المبارک میں مساجد کے باہر مختص جگہوں پر افطار کروانے کی اجازت ہوگی،مساجد میں نمازوں اور دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ یا نشرکرنے پربھی پابندی ہوگی آئمہ مساجد رمضان کے دوران تراویح کو طویل کرنے سے گریز کریں اور عوام کو روزوں کے فوائد سے آگاہ کریں، سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں رمضان المبارک 11 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔