Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • قومی اسمبلی میں  ن لیگ  کو 20، پی پی  کو 13  اور ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

    قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 20، پی پی کو 13 اور ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 20، پیپلز پارٹی کو 13 اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق 13 سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوگئیں، ان سیاسی جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، تحریک لبیک، اے این پی، آئی پی پی شامل ہیں، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور مسلم لیگ ضیاء بھی مخصوص نشستوں کی فہرست میں موجود نہیں ہوں گی اسی طرح مسلم لیگ ق کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین، مرکزی مسلم لیگ، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی بھی مخصوص نشستوں سے محروم رہیں گی-

    اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے،دیگر بڑی جماعتوں کی بات کی جائے تو ن لیگ کو قومی اسمبلی میں 16 خواتین، 4 اقلیتی نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 11 خواتین، 2 خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

    اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج

    دھاندلی کے الزامات،سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

  • اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سابق اسپیکر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی،دوران سماعت اسد قیصر کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہیں، وہ عمرہ ادائیگی کے لیے جا رہے تھے انہیں روکا گیا۔

    جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سوال کیا کہ ان کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا ؟ وکیل نے بتایا کہ 23 جون 2023 کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالا گیا، جسٹس شکیل احمد نے سوال کیا کہ یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہیں۔

    دھاندلی کے الزامات،سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    عدالت نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کیوں اجازت نہیں دی جا رہی ؟ بعد ازاں عدالت نے سابق اسپیکر کا نام آرڈر غیر قانونی قرار دے کر ان کا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دے دیا۔

    بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،کرکٹر عبدالرزاق

    عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

  • اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج

    اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں نامزد اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی جبکہ پی ٹی آئی رہنما عدالت میں حاضری کے لیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی ضمانت خارج کی گئی۔

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عبوری ضمانت کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے، تھانہ شادمان پولیس نے اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    دھاندلی کے الزامات،سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔

    عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔

  • دھاندلی کے الزامات،سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    دھاندلی کے الزامات،سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    اسلام آباد: الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروایا، کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کو بیان دینے کے لیے گزشتہ روز نوٹس بھیجا تھا۔

    الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں، ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور آ راوز نے سابق کمشنر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات ریکارڈ کیےگئے تاہم تحقیقاتی کمیٹی مقررہ وقت 3 روز میں رپورٹ پیش نہیں کر سکی-

    ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …

    ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

    وفاقی کابینہ کی 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی …

  • بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،کرکٹر عبدالرزاق

    بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،کرکٹر عبدالرزاق

    لاہور: پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے پشاور زلمی کی لگاتار دوسرے شکست سے متعلق اظہارِ خیال کیا انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو ، بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بناکر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے-

    سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ بابراعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کاربولرکو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں، بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں

    پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست

    رہنا چاہیے اور کھیلنا چاہیے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

  • عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلادی، عمران خان کی بہنوں کی کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ سے گفتگو ہوئی، دوران گفتگو مسرت جمشید چیمہ نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو مقدمات اور روپوشی کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا، جس پر دونوں نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ دیا۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی اور بانی پی ٹی آئی کو ضرورت تھی تب آپ ساتھ چھوڑ گئیں،آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتی تھیں، آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں، مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔

    واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔

    ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

    چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

    افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے

  • وفاقی کابینہ کی  35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کی 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: ‏وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی :نجی اخبار کے مطابق نگران وزیراعظم کی زیر صدارت اجلا س میں کابینہ نے4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دیتے ہوئے 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر مؤخر کردئیے، رپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

    وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے اور 30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دے دی گئی جب کہ 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی۔

    سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی

    چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

    ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

  • چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم  چلانے والا شخص گرفتار

    چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

    راولپنڈی: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 20 فروری کو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئےعبدالواسع کو حراست میں لے لیا جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا کیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی

    واضح رہے کہ نگران حکومت نےسوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نےالیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہےکابینہ نے یہ جے آئی ٹی امتناع الیکٹرانک جرائم ایکٹ 2016کی سیکشن 30کے تحت تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔

    نو ٹیفیکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے کنوینر ا یڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے، انٹیلی جنس بیورو ‘ آئی ایس آئی اور پی ٹی اے کا ایک ایک نمائندہ جے آئی ٹی میں شامل ہوگا جو گر یڈ بیس سے کم عہدے کا افسر نہیں ہو گانادرا کا ایک افسر ممبر ہوگا جو گریڈ انیس سے کم عہدے کا افسر نہیں ہوگا،جے آئی ٹی کسی اور ممبر کو بھی شامل ( Opt) کرسکتی ہے۔

    یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

    جے آئی ٹی کی ٹی او آر ( Terms of Reference) کا تعین کر دیاگیا ہے۔ تین رکنی ٹی او آر کے تحت جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر چلائی گئی بد نیتی پر مبنی مہم کی تحقیقات کرے گی جس کا مقصد2024کے الیکشن کے تناظر میں سول سرونٹس کے امیج کو مجروح کرناتھا۔جے آئی ٹی ملزموں کی نشا ندہی کرکے قابل اطلاق قوانین کے تحت استغاثہ کی کا روائی کرے گی۔

    حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

  • ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

    ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کردیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،جسٹس شاہد کریم نے آج درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے،بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور نگراں پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز درخواست محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگراں حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ حکومت ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں، عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کر سکتی ہےدرخواست گزار نے استدعا کی کہ موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانون کے منافی ہے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک اسے معطل کرنے کا حکم دے۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں عدالت نے تمام اسکولز اور کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن فوری تمام اسکولز اور کالجز کو آگاہ کرے لاہور ہائیکورٹ نے نے پی ایس ایل میں سیکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی، پی ایس ایل کے میچزکےدوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی، پی ایس ایل میں شہریوں کے لیے ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے بند کیا جائے گا۔

  • افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے

    افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے

    کابل: افغانستان سے مبینہ طور پر قومی خزانے کے کروڑوں ڈالر لے کر فرار ہونے والے سابق افغان صدر اشرف غنی پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افغانستان سے فرار ہونے کے بعد سابق افغان صدرکو پہلی مرتبہ سعودی عرب میں دیکھا گیا، افغان میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم افغانستان کے سابق صدر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

    واضح رہے کہ اگست 2021 میں اشرف غنی نامعلوم مقام پر مفرور ہو گئے تھے افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے سابق چیف سیکورٹی گارڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک سے فرار ہوتے وقت وہ لاکھوں امریکی ڈالرز لے کر فرار ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دعوے کے حق میں ثبوت و شواہد بھی پیش کرسکتے ہیں۔

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    مفرور صدر اشرف غنی کے سابق چیف باڈی گارڈ بریگیڈیئر جنرل پیرازعطا شریفی نے برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اشرف غنی کے فرار سے قبل انہوں نے نوٹوں سے بھرے تھیلے صدارتی محل میں آتے ہوئے دیکھے تھے جن کی فوٹیج بھی ان کے پاس موجود ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا تھ کہ صدارتی محل میں بینک سے ایک آدمی نوٹوں سے بھرے ہوئے تھیلے لے کر آیا تھا جن میں کروڑوں اور یا پھر اربوں ڈالرز موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پیسے دراصل کرنسی ایکچینج مارکیٹ لے جانے کے لیے تھے جو اشرف غنی اپنے ہمراہ لے گئے،معمول کے مطابق صدارتی محل میں ہر جمعرات کے دن کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے پیسے آتے تھے،مفرور اشرف غنی اس بات سے بخوبی واقف تھے اور وہی سارے پیسے لے کر ملک سے فرار ہو گئے۔

    حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

    واضح رہے کہ اشرف غنی 15 اگست کو ملک سے اس وقت فرار ہوئے تھے جب ابھی طالبان کابل میں داخل بھی نہیں ہوئے تھے،اس وقت میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مفرور صدر اشرف غنی ملک سے 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم کے ہمراہ فرار ہوئے ہیں لیکن اس کی انہوں نے تردید کردی تھی۔