Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رہنما پی پی اور  رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے راہیں الگ کر لیں

    رہنما پی پی اور رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے راہیں الگ کر لیں

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے پارٹی سے راہیں الگ کر لیں-

    باغی ٹی وی: سابق رکن قومی اسمبلی اورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا، عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 کراچی سے خواجہ سہیل منصور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے ، ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے امیدوار فرحان چشتی سیٹ جیت گئے تھے ،فارم 47 کے مطابق انہوں نے 5 ہزار 7 سو 20 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار فرحان چشتی نے 79 ہزار 925 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

    بھارتی ریڈیو کے مشہور صدا کار امین سیانی 91 سال کی عمر میں …

    واضح رہے کہ خواجہ سہیل منصور نے ایک سال قبل ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ، خواجہ سہیل منصور دو بار رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔

    کے پی کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سےنام سامنے آگئے

    گران وزیر اعلی پنجاب سے چینی اور ایرانی قونصل جنرلز سے الگ الگ ملاقاتیں

  • سوات میں زلزلے کے  شدید جھٹکے

    سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی:زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے بار نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی زیرزمین گہرائی 97 کلو میٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

  • کے پی کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سےنام سامنے آگئے

    کے پی کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سےنام سامنے آگئے

    پشاور: خیبرپختونخواکی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سے چار نام سامنے آگئے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی، شجاع خان گورنر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں، یاور نصیر اور امجد آفریدی بھی گورنر شپ کے امیدوار ہوں گے جبکہ فیصل کریم کنڈی گورنر کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    اس سے قبل پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام بھی سامنے آئے تھے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں،جبکہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے لیے بھی قابل قبول ہوں گے۔

    21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کوئٹہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کا اجلاس ہوا۔ جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا، اراکین بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ صوبے میں ن لیگ بڑی پارٹی ہے وزیراعلیٰ ہمارا ہونا چاہیے،جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

    نگران وزیر اعلی پنجاب سے چینی اور ایرانی قونصل جنرلز سے الگ الگ ملاقاتیں

    ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان حکومت پر نیا معاہدہ ہوگا جس کے تحت پہلے ڈھائی سال وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہوگا اور اس کے بعد ڈھائی سال کیلئے وزیراعلیٰ ن لیگ سے ہوگا، مسلم لیگ ن کو چونکہ وزارت اعلیٰ پہلے نہیں مل رہی اس لئے انہیں اچھی وزارتیں دی جائیں گی، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں کو مرکز میں بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی وفات پا گئے

  • بھارتی ریڈیو کے مشہور صدا کار  امین سیانی 91 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے

    بھارتی ریڈیو کے مشہور صدا کار امین سیانی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    ممبئی: بھارتی ریڈیو کے مشہور صداکار امین سیانی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق 91 سالہ امین سیانی کے بیٹے راجل سیانی نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال لے جایا گیا وہ اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔

    امین سیانی کی آواز بناکا گیت مالا سے مشہور ہوئی تھی،ان کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی افسوس کا اظہار کیا، امین سیانی کی آخری رسومات کل جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔

    نگران وزیر اعلی پنجاب سے چینی اور ایرانی قونصل جنرلز سے الگ الگ ملاقاتیں

    واضح رہے کہ امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو پیدا ہوئے، انہوں نے کئی مشہور پروگرامز کیے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا تعارفی جملہ بنا جس میں انہوں نے خواتین کو ترجیح دی، وہ جب بھی اپنا ریڈیو پروگرام شروع کرتے تو کہتے نمستے بہنوں اور بھائیوں میں آپ کا دوست بول رہا ہوں، امین سیانی نے 19 ہزار وائس اوورز کیے تھی،انہوں نے اپنے 42 سالہ کیرئیر میں 50 ہزار سے زائد شو کیے، جسے سامعین نے بیحد پسند کیا، اس کے علاوہ انہوں نے چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی وفات پا گئے

    21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن

  • نگران  وزیر اعلی پنجاب سے چینی اور ایرانی قونصل جنرلز سے الگ الگ ملاقاتیں

    نگران وزیر اعلی پنجاب سے چینی اور ایرانی قونصل جنرلز سے الگ الگ ملاقاتیں

    لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی: قومی خبررساں ادارے”اے پی پی” کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے بدھ کے روز چین کے قونصل جنرل زا شیرین اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، چین اور ایران کے قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد دی،محسن نقوی نے چینی اور ایرانی قونصل جنرل کو پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کی دعوت دی، چینی اور ایرانی قونصل جنرل نے میچ دیکھنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا-

    چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ نے انتہائی مختصر عرصے میں غیر معمولی سپیڈ کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا،آپ کی عوامی خدمت کی ہر جگہ پر تحسین کی گئی ہے،آپ نے انتہائی فعال انداز میں کام کیا اور عوام کو ڈلیور کیا،آپ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

    ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا

    وزیر اعلی محسن نقوی نے سموگ سے نمٹنے اور دیگر شعبوں میں بے پایاں تعاون پر چین کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے، چین نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، گزشتہ ایک برس کے دوران چین کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے، دورہ چین میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے جو پذیرائی ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی، چینی قونصل جنرل نے وزیر اعلی محسن نقوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلی محسن نقوی کوپی ایس ایل 9کے شاندار انتظامات پر مبارکباد دی ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی درخواست پر مشہد میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، ایرانی قونصل جنرل نے بے مثال کارکردگی پر وزیر اعلی محسن نقوی کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس میں آپ نے عوام کے لئے دن رات ایک کیا ہے، آپ نے عملی اقدامات کرکے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں اور جو کام آپ نے مختصر دور میں کیا وہ لائق تحسین ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

    وزیر اعلی پنجاب نے ایک برس میں باہمی تعلقات کے حوالے سے تعاون پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا،صوبائی وزرا عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …

  • معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی وفات پا گئے

    معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی وفات پا گئے

    لاہور: معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی وفات پا گئے-

    باغی ٹی وی: خاندانی ذرائع کے مطابق نذیر ناجی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،نذیر ناجی کی عمر 81 سال تھی ، نذیر ناجی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز بھی دیا گیا تھا،معروف سماجی و سیاسی شخصیات نذیر ناجی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کر رہی ہیں –

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سینئر صحافی نذیر ناجی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہا کہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہیں ، نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نذیر ناجی مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

  • 21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن

    21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن

    21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن

    نومبر 1999 میں یونیسکو (UNESCO) نے مادری زبانوں کے تحفظ اور اپنی مادری زبانوں کے لیے بنگلہ دیش میں اپنی جانیں قربان کرنے والے مہلوکین کی یاد میں 21 فروری کو پوری دنیا میں مادری زبانوں کا عالمی دن قرار دیا، دنیا میں اس وقت بولی جانے والی کم ازکم 1500 زبانیں ایسی ہیں جن کے بارے میں ماہرین کو خدشہ ہے کہ وہ اس صدی کے آخر تک ختم ہو جائیں گی، کیونکہ انہیں بولنے والا کوئی فرد باقی نہیں رہے گا۔

    جن زبانوں کے مٹنے کا خطرہ ہے، وہ بالعموم بول چال کی زبانیں ہیں اور ان کا کوئی رسم الخط نہیں ہے ان کے بولنے والے بہت کم رہ گئے ہیں اور ان کی اولادیں اپنی مادری زبان پر مروجہ زبانوں کو ترجیح دیتی ہیں،دنیا بھر میں بولی جانے والی زبانوں کی صحیح تعداد کسی کو بھی معلوم نہیں ہے، لیکن ماہرین کے مطابق، باقاعدہ تسلیم شدہ زبانوں کی تعداد 7000 کے لگ بھگ ہے ، جن میں سے ڈیڑھ ہزار زبانیں اپنے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہیں ۔

    ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا

    اپنی ماں بولی (ڈی این اے کی زبان) سے جڑے رہنے والے تمام انسانوں کو یہ دن مبارک ہو ، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہئیے کہ ہم اپنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی اس نشانی کی نہ صرف قدر کریں گے بلکہ اس نشانی کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش بھی کریں گے ۔

    لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • اے این ایف کی چاغی میں کارروائی،2من آئس برآمد کرلی

    اے این ایف کی چاغی میں کارروائی،2من آئس برآمد کرلی

    چاغی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے نوکنڈی روڈ چاغی میں کارروائی کے دوران 2من آئس برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران 253 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، نوکنڈی روڈ چاغی میں خفیہ اطلاع پرایک کارروائی کے دوران 80 کلوگرام آئس قبضے میں لی گئی، پشاورمیں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدارتحویل میں لی گئی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق علاوہ ازیں رنگ روڈ(پشاور)کےقریب 2 ملزمان سے 68 کلو گرام افیون اور 72 کلو گرام چرس برآمد کی گئی،حیات آباد ٹول پلازہ (پشاور)کے قریب 2 ملزمان سے9 کلوگرام چرس جبکہ لیبرکالونی(پشاور)کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، پشاورکے جی ٹی روڈ پر ایک اور کارروائی کے دوران ملزم سے 8 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی، زخہ خیل خیبرمیں کارروائی کے دوران 6کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

    کرائے کے قاتل،173شوٹر لاہور میں،پنجاب میں13 ماہ میں 573 قتل کی اندھی وارداتیں

    لاہور،زیر تعمیر عمارت گرنے سے تین سالہ بچی کی موت

    میہڑ:معمولی بات پر جھگڑا،فائرنگ باپ زخمی، بیٹاجاں بحق

  • ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا

    ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا

    انقرہ: ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کی فضائی و خلائی صنعت TUSAS کے اہم ترین ٹیکنالوجی منصوبوں میں شامل”قان“ محارب طیارے نے تمام تجرباتی پروازیں مکمل کرنے کے بعد آج پہلی پرواز بھی کامیابی سے مکمل کر لی ہے،اس طرح ترکیہ ففتھ جنریشن طیارہ بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے-

    اس طیارے کی خصوصیات میں ڈبل موٹر، پلٹ جھپٹ اور راڈار سے چھپنے کی صلاحیت، باڈی میں اسلحہ اٹھانے اور برقی حرب قابلیت شامل ہیں،یہ طیارہ بلند فضائی محاربہ مسافت اور سُپر سونک رفتار میں حساس اور پوائنٹ فائرنگ کی صلاحیت کے ساتھ منفرد ہے۔

    ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …

    تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، …

    کرائے کے قاتل،173شوٹر لاہور میں،پنجاب میں13 ماہ میں 573 قتل کی اندھی وارداتیں

  • ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ممبئی: بھارتی اداکارہ ر انوشکا شرما اور معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹا ہوا جس کا نام ناہوں نے اکے رکھا ‘اکے’ (Akaay) کے نام کا تُرک اور سنسکرت زبان میں مطلب سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی بچے کی پیدائش کو سٹار جوڑی نے 5 دن را ز میں رکھا بعد ازاں سوشل میڈیا پر 20 فروری کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘اکائے’ (Akaay) رکھا ہے جوکہ کافی منفرد ہے۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکائے‘ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں اور اس خوشی کے موقع پر ہمیں آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے،جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر جیسے ہی منظرِ عام پر آئی تو مداحوں نے ان کے بیٹے ’اکائے کوہلی‘ کے نام سے بےشمار اکاؤنٹس بنا لیے۔

    د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد …

    اسٹار جوڑی کے بیٹے کا نام سُن کر مداح اس نام کا مطلب جاننا چاہ رہے تھے ، ایسے میں بھارتی میڈیا نے ویرات اور انوشکا کے بیٹے کا نام مطلب بتا دیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کے نام کا مطلب ‘امر’ اور ‘لازوال’ ہے اور یہ نام سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے،سنسکرت زبان میں ‘اکے’ کو ‘کایا’ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ‘جسم’ ہے جبکہ تُرک زبان میں ‘اکے’ کا مطلب ‘چاند کی چمک’ یا ‘چمکتا ہوا چاند’ ہے۔

    ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا-