Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکا کا پاکستان سے  ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  بحال کرنے کا مطالبہ

    امریکا کا پاکستان سے ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بحال کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ کہ وہ آزادی اظہار کا احترام کرتے ہوئے ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بحال کرے۔

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں اتحادی حکومت کی تشکیل سے متعلق سوال پر تبصرہ دینے سے گریز کرتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جب بھی آپ کسی بھی ملک کے اندراتحادی سیاست ہوتے دیکھتے ہیں تو یہ خود اس ملک کا فیصلہ ہوتا ہے، نہ کہ ایسی چیز جس پر ہم غور کریں-

    ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان سے آزادی اظہار کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ، اظہار رائے اور سوشل میڈیا جس میں ٹوئٹرتک، جسے اب ’ ایکس‘ کہا جاتا ہے، رسائی بحال کی جائے، ہمیں پاکستان میں اظہار رائے اور تنظیم سازی کی آزادی پر پابندیوں کی کسی بھی رپورٹ پر تشویش ہے، جس میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ جزوی یا مکمل انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن بھی شامل ہے-

    سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی

    ترجمان نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرے اور کسی بھی سوشل میڈیا تک رسائی بحال کرے، ہم نے پاکستانی حکام کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران ان بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیا ہے اور دیتے رہیں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان میں ہفتہ کی رات کو ایک سینیئر سرکاری عہدیدار کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا اعتراف کیے جانے کے بعد ایکس سروس متاثر ہوئی ہے۔

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا ہو گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا ہو گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا –

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، ملک کے بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی،سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 8، پنجاب میں مری 4، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مری میں 0.5 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

    حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

    اپر کوہستان کے علاقے میں بھاشا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم دوبارہ بند ہوگئی جس کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے،غذر میں برفباری سے بند شاہراہوں کو تاحال ٹریفک کے لیے بحال نہیں کیا جاسکا جس باعث عوام کو آمد و رفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

    اس سے قبل شدید بارش اور برفباری کے باعث قراقرم ہائی وے کے 9 مقامات پر سڑک بلاک ہوگئی تھی، اس کے نتیجے میں 1055 مسافروں کو لے کر آنے والی تقریباً 95 گاڑیاں ہائی وے پر پھنس گئی تھیں، شدید بارش اور برف باری کے بعد قراقرم ہائی وے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے پھنسی ہوئی تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا تھا۔

    21 فروری تاریخ کے آئینے میں

    پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کے دوران ڈیم سائٹ ایریا اور بشیداس کیمپ کے قریب 80 سے زائد پھنسے ہوئے مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا، جس کے بعد تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا، پاک فوج متاثرہ علاقوں میں 300 ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کر رہی ہے۔

  • سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی

    سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی

    اسلام آباد:سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں تاہم مقررہ وقت 3 دن کے اندر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش نہ کرسکی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور آ راوز نے سابق کمشنر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے،الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز، قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ کے بیانات قلم بند کیے ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے-

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر …

    ذرائع کے مطابق کمیٹی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 دن کا وقت دیا گیا تھا اور آج رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرنا تھی جو پیش نہ کی جاسکی،کمیٹی کل تک اپنی سفارشات مرتب کر لے گی، راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ آراوزکے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

  • لکی مروت میں  پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے منجی والا پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کی بدولت دہشتگرد فرار ہو گئے دہشت گردوں نے حملے میں خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 11 افراد کو قتل کر دیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے حملہ آور مہمان بن کر آیا اور اہلخانہ کے ساتھ رات گزاری جبکہ مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا،جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بھائی، اس کی بیوی، 2 بیٹوں، ایک شادی شدہ بیٹی اور اس کا بیٹا شامل تھے جبکہ دوسرے بھائی کی بیوی، بیٹی اور 2 بیٹوں کو بھی قتل کیا گیا،واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

    لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    مچ میں شرپسندوں نے سوئی گیس کی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ …

    یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

  • حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

    حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

    تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق پیش رفت کی امید پھر سے جاگ اُٹھی ہے۔

    اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ادارے ’سی آئی اے‘ کے ڈائریکٹر ولیم برنز کی حماس اور اسرائیل کی قیادت سے رابطوں میں پیش رفت سامنے آئی ہےسی آئی اے کے ڈائریکٹر کے ان رابطوں میں امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے امور کے مشیر بریٹ میک گرک نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کا ایک وفد اس وقت مصر کے دورے پر ہے اور وہاں کی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت بھی کی، قیدیوں کی فائل اور جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر متوقع اسرائیلی حملے کے بارے میں بات کرنے کے لیے میک گرک آج مصر کا بھی دورہ کریں گے،حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدے کے لیے امریکا، قطر، اردن اور مصر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن یہ مذاکرات بار بار تعطل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    7 اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں گزشتہ برس نومبر میں ایک ہفتے کی جنگ بندی ہوئی تھی جس کے دوران حماس نے 100 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل نے تقریباً 300 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا اس وقت حماس کے پاس 132 اسرائیلی یرغمالی ہیں جن میں سے 29 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔

  • یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

    یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

    یورپ: یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اراکین نے روس کے خلاف پابندیوں کا 13 واں پیکیج منظور کرلیا ہے جس کے تحت دو سال سے جاری روس یوکرین جنگ میں ملوث مزید 200 اداروں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان افراد اور اداروں کا تعلق دفاعی و عسکری شعبوں اور جنگی پروپیگنڈے سے ہے۔

    یورپی یونین میں شامل ممالک کے نمائندگان نے برسلز میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے مسودے پر دستخط کیے، پابندیوں کی منظوری کے بعد یورپی کمپنیاں ان 200 اداروں اور افراد اور ان کے ساتھ روابط رکھنے والی کمپنیوں کو سازوسامان اور ٹیکنالوجیز فروخت نہیں کرسکیں گی۔

    نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

    نئی پابندیوں کی باقاعدہ منظوری یورپی یونین کے 24 فروری کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی، یاد رہے کہ 24 فروری وہ تاریخ ہے جب روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا، یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فون دیر لاین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے،یورپ کے فارن پالیسی چیف جوزپ بورل کے مطابق نئی پابندیوں کی منظوری کے بعد اس فہرست میں شامل اداروں اور افراد کی تعداد 2000 ہوگئی ہے۔

    یورپ نے حال ہی میں چین، ازبکستان، ایران اور متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنیوں کو بھی ہدف بنایا ہے جو مبینہ طور پر یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی میں شامل ہیں،پابندیوں کی نئی فہرست میں تین چینی، اور شمالی کوریا اور بیلاروس کی ایک ایک فرم بھی شامل ہے۔

    رہنما پی پی اور رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے راہیں الگ کر لیں

  • 21 فروری  تاریخ کے آئینے میں

    21 فروری تاریخ کے آئینے میں

    21 فروری تاریخ کے آئینے میں

    1999 : نواز شریف اور واجپائی کے درمیان معاہدہ لاہور پر دستخط ہوئے 1995 : بیت اللحم پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بعد اس کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی نے سنبھال لیا، 1992 : نواز شریف نے پیلی ٹیکسی سکیم متعارف کروائی۔

    1987 : صدر ضیا الحق نے ہندوستان کا اچانک دورہ کیا اور وزیر اعظم راجیو گاندھی سے ملاقات کی (جس کو کرکٹ ڈپلومیسی کہا گیا تھا)۔ 1974 : پاکستان نے بنگلہ دیش کو تسلیم کیا، 1974 : مصر اور اسرائیل کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نہر سویز سے واپس ہوئی، 1973 : عرب اسرائیل تنازع حل کرنے کے لئے جنیوا کانفرنس کا آغاز ہوا-

    1973 : صحرائے سینا کے اوپر لیبیا عرب ائیر لائن کے جہاز کو اسرائیلی جنگی جہاز نے مار گرایا 108 مسافر جاں بحق، 1960 : کیوبا کے صدر فیڈل کاسٹرو نے تمام کاروبار حکومتی تحویل میں لے لیے، 1956 : آئین ساز اسمبلی نے فیصلہ کیا کہ ملک وفاقی جمہوریہ اور نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہو گا-

    1952 : ڈھاکہ یونیورسٹی (مشرقی پاکستان ) میں بنگالی زبان کی تحریک شروع ہوئی، 1952 : ونسٹن چرچل نے برطانوی شہریوں کیلئے شناختی کارڈ کی پابندی ختم کر دی، 1922 : برطانیہ نے مصر کو آزادی دی، 1878 : دنیا کی پہلی ٹیلی فون ڈائریکٹری امریکہ میں جاری ہوئی جس میں 50 نمبر شامل تھے، 1842 : دنیا کی پہلی سلائی مشین واشنگٹن امریکہ میں جان گریناف نے متعارف کرائی-

    1797 : برطانیہ نے ٹرینیڈا (ویسٹ انڈیز) پر قبضہ کیا ، 1974ء یوگوسلاویہ میں آئین کا نفاذ ، 1953ء برطانیہ کے فرانسیس کریک اور جیمز ڈی واٹسن نے ڈی آکسی رائبونیولک ایسڈ (ڈی این اے)کا مالیکیول دریافت کیا، 1987ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پوسٹ آفس سیونگز بنک کے ہفتہ بچت کے آغاز کے موقع پر پانچ، پانچ روپے مالیت کے چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر خوبصورت پرندوں اورمختلف صنعتی اداروں کی تصاویر اورپاکستان کے محکمہ ڈاک کا کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں SAVE WITH SAVING BANKS OF POST OFFICE کے الفاظ طبع کیے گئے تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی سلطانہ شمیم حیدرنے تیا رکیا تھا۔

    21 فروری 2017.چارسدہ تنگئی کچہری پہ خود کش حملہ ۔پولیس نے 2 خود کش حملہ آوروں کو اڑا دیا ۔تیسرا اندر داخل ہونے کی ناکام کوشش میں پھٹ گیا ۔ایک وکیل سمیت 7 افراد شہید اور 19 زخمی۔

    تعطیلات و تہوار

    مادری زبان کا عالمی دن (یونیسکو)21 فروری

    26 جنوری 1952ء کو خواجہ ناظم الدین نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مشرقی پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے اعلان کیا کہ صرف اور صرف اردو ہی پاکستان کی قومی زبان ہوگی۔بنگال نژاد‘ خواجہ ناظم الدین کے اس اعلان سے مشرقی پاکستان کے طلبہ میں بڑی بے چینی پھیلی‘ وہ قیام پاکستان کے بعد سے مسلسل یہ مطالبہ کررہے تھے کہ اردو کے ساتھ بنگلہ کو بھی پاکستان کی قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔ان طلبہ نے خواجہ ناظم الدین کے اس اعلان کے خلاف صوبہ بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 21 فروری 1952ء کو عام ہڑتال کریں چنانچہ اس دن صوبہ بھر میں عام ہڑتال رہی مگر ایک ناخوشگوار واقعہ یہ ہوا کہ ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک جلوس کا پولیس سے تصادم ہوگیا اور آٹھ طلبہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    چند یوم بعد مشرقی بنگال کی اسمبلی نے اردو کے ساتھ ساتھ بنگلہ کو بھی پاکستان کی قومی زبان بنانے کی قرارداد منظور کرلی۔ یوں وہ مسئلہ جسے پہلے چند طلبہ یا ’’غدار عناصر‘‘ کا مسئلہ سمجھا جارہا تھا مشرقی پاکستان کے تمام عوام کا متفقہ مطالبہ بن گیا۔ مگر مغربی پاکستان کی راے عامہ اسے بدستور غداری سے ہی تعبیر کرتی رہی اور اردو کے ساتھ ساتھ بنگلہ کو قومی زبان کا درجہ دینے کو قومی یکجہتی کے خلاف سازش اور اردو زبان کا قتل قرار دیا جاتا رہا۔اس بات کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکا ہے کہ 7 مارچ 1952ء کو کراچی میں جناب حسین امام کی صدارت میں کراچی کے ممتازشہریوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس نے نہ صرف یہ کہ اردو کے ساتھ ساتھ بنگلہ کو قومی زبان بنانے کے مطالبے کو پاکستانی سالمیت پر ضرب کاری قرار دیا بلکہ اس مطالبے کی حمایت میں پیش پیش مغربی پاکستان کے دوسرکردہ صحافیوں جناب الطاف حسین (مدیر ڈان) اور جناب زیڈ اے سلہری (مدیر ایوننگ ٹائمز) کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    اسی دن روزنامہ جنگ کراچی میں جناب رئیس امروہوی کی ایک نظم بھی شائع ہوئی جس کا نام تھا ’’نوحۂ اردو‘‘ اور اس کا ٹیپ کا مصرعہ تھا ’’اردوکا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے‘‘۔ اس نظم میں تصویر کا محض دوسرا رخ ہی پیش کیا گیا تھا اور عوام کو یہی باور کرایا گیا تھا کہ بنگلہ زبان کو قومی زبان بنانے کا مطالبہ قومی یکجہتی کے خلاف چند مٹھی بھر افراد کی سازش ہے اور اردو زبان کے قتل کے مترادف ہے‘ حالانکہ صورتحال اس کے قطعی برعکس تھی۔ اگر اس وقت حالات سے مدبرانہ طورپر نمٹ لیا جاتا تو شاید آگے چل کر وہ حالات پیدا نہ ہوتے جو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا باعث بنے۔

    ادھر مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے 21 فروری کو نہ صرف یوم شہدا کے طور پر منانا شروع کیا بلکہ ان شہدا کی یاد میں اس مقام پر ایک شہید مینار بھی تعمیر کیا جہاں یہ طلبہ شہید ہوئے تھے۔ نومبر 1999ء میں یونیسکو نے 21 فروری کو دنیا بھر میں یوم مادری زبان قرار دیا اب ہر سال21 فروری کا دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا تمام ممالک میں ’’یوم مادری زبان‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

  • لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس  کی تصدیق

    لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی:وفاقی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،پولیو وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے، سرویلنس نظام پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانے میں مؤثر کام کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔

    نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

    رہنما پی پی اور رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے راہیں الگ کر لیں

    کے پی کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سےنام سامنے آگئے

  • مچ میں شرپسندوں نے سوئی گیس کی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا

    مچ میں شرپسندوں نے سوئی گیس کی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا

    بولان: مچ میں سوئی گیس کی 6 انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ ندی میں نامعلوم شرپسندوں نے 6 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا، دھماکے کے بعد سوئی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے مچ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، مچ کے قریب متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں کوئٹہ سے مچ روانہ کردی گئیں ہیں اور جمعرات کی شام تک مرمت کاکام مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    کے پی کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سےنام سامنے آگئے

    سیالکوٹ:شب برات سے پہلے پولیس کی کارروائی،بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ،ملزم گرفتار

  • نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے  آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

    نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

    لاہور: آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ن لیگ کے مطابق اس ملاقات میں باہمی تعاون اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا،موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے ممکنہ حکمت عملی پرغور کیا گیا،ملاقات میں رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

    بعد ازاں لاہور میں ن لیگ کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ آپ سب کو فتح پر مبارک باد دیتی ہوں، مسلم لیگ ن کی پنجاب میں واضح اکثریت آئی ہے، بہت بڑی تعداد نوجوان ایم پی ایز کی آئی ہے، نوجوان ایم پی اے منتخب ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے،یہ ایک مشکل الیکشن تھا، واضح اکثریت پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پنجاب کا آج سے نیا عہد ، نیا دور شروع ہوگا، ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے،ہم سب کو ایک ٹیم بن کرخدمت کے ریکارڈ قائم کرنا ہیں، پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا اعزاز بہت بڑا اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر بیٹی، ماں، بچی اور مخصوص نشستوں کی خواتین کے نام کرتی ہوں-

    کے پی کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سےنام سامنے آگئے

    مریم نے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں سے آنے والے پنجاب میں واضح فرق دیکھتے ہیں جہاں کام ہوا ہے وہ نظر آتا ہے جہاں خالی باتیں ہوئی ہیں وہ نظر آتی ہیں، نوازشریف نے 2015 میں پاکستان کا پہلا ہیلتھ کارڈ شروع کیا، ہیلتھ کارڈ میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی،احسن طریقے سے چلایا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعہ لوگوں کی مفت سرجری ہوتی تھی، اب ہیلتھ کارڈ میں کرپشن ہوئی، پیسہ کمانے کا ذریعہ بنایاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہیلتھ، تعلیم ، لوکل گورنمنٹ کے شعبے میں بہت چیلنجز ہیں، دیہاتوں میں سیوریج، صاف پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، پنجاب کے 297 حلقوں کو 297 ڈسٹرکٹ کے طور پر دیکھنا ہے، محفوظ پنجاب پروگرام پر بھی کام کیا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کو تمام شہروں میں لے کر جانا ہے، خواتین کیلئے تھانوں میں بہتری لانا ہے، ماڈل وومن پولیس اسٹیشن بنانا ہیں۔

    سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    ان کہنا تھاکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے ملک میں ایک بھی آئی ٹی سٹی نہیں، پانچ سالوں میں 5 آئی ٹی سٹی بنا کر جائیں گے، میرج، ڈیتھ اور کار سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر ملیں گے، نرسنگ کی ٹریننگ بھی میرے وژن میں شامل ہے، نرسز کیلئے انسٹی ٹیوٹ بنائیں گے، نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے، ہیلتھ کارڈ ری ڈیزائن کرکے پرائیوٹ اورسرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کریں گے، پنجاب میں پہلی ائیرایمبولینس شروع کریں گے، موٹر وے پر ایمبولینس سروس شروع کریں گے، صحت سے متعلق تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، کڈنی، لیور، ہارٹ اور کینسر کے اسپتالوں میں ایڈیشنل یونٹ یا اسپتال بنائیں گے۔

    سیالکوٹ:شب برات سے پہلے پولیس کی کارروائی،بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ،ملزم گرفتار

    مریم نواز کا کہنا تھاکہ 49 ہزار پنجاب میں سرکاری اسکول ہیں، اسکول میں کہیں باتھ روم نہیں، کہیں ٹیچر نہیں، صوبے میں پبلک پارٹنر شپ پر اسکول چلائیں گے، پنجاب کا آج سے نیا دور شروع ہوگا، پنجاب کے عوام نے ن لیگ کو واضح مینڈیٹ دیا، شہباز شریف کے دور میں پنجاب نے ریکارڈ ترقی کی، دوسرے صوبے تمنا کرتے تھے ہمارے پاس بھی شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ ہو، کام بہت کرنےہیں جس کے لیے 5 سال بہت کم ہیں-