Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سوشل میڈیا سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم

    سوشل میڈیا سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ فیملی وی لاگننگ کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیس بک، یوٹیوب یا کسی ویب سائٹ پر مواد ہٹانے کا اختیار پی ٹی اے کو نہیں ہے، قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام کو لکھنا پڑتا ہے، پی ٹی اے کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی اس پر عدالت نے کہا کہ فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس سے فحش مواد ہٹایا جائے، کچھ بھی ہو احکامات پر عملدرآمد مکمل طور پر چاہیے اور تمام ویب سائٹس سے قابل اعتراض مواد ہٹا دیں، علاوہ ازیں عدالت نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف فوری ایکشن لینے اور پورا چارٹ بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    یومیہ کی بنیاد پر پورنو گرافی مواد شئیر کرنے کی تعداد بتا ئی تو قوم کے سر شرم سے جھک جائیں،ایف آئی اے

    قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمود الحسن نے جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امورطلبہ کے زیر اہتمام چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم میں منعقدہ آگاہی سیمینار بعنوان: ”توہین آمیزمواد:سوشل میڈیا کا غلط استعمال“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پورن سائٹس دیکھنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور یہاں چائلڈ پورنو گرافی کے کیسز بھی یومیہ بنیاد پر سامنے آتے ہیں، چائلڈ پورنو گرافی کی شیئرنگ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر جو اعداد و شمار ہم سے شیئر کئے جاتے ہیں، اگر وہ سامنے لے آؤں تو پوری قوم کا سرشرم سے جھک جائے گا۔

    محمود الحسن نے کہا تھا کہ پورن ویب سائٹس دیکھنے والے افراد کو توہین رسالت پر مبنی مواد شیئر کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، پہلے فحاشی دیکھنے کا عادی بنایاجاتا اور بعد مزید فحاشی دکھانے کے لئے ان سے اپنی مرضی کے مطابق مواد شیئر کرایا جاتا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججز کے نام مانگ لئے

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم نے 344 افراد گرفتارکئے جس میں سے ایک غیرمسلم جبکہ باقی تمام مسلمان تھے جن کی عمریں 15 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔ توہین آمیز مواد اَپ لوڈ،شیئر کرنے پر گزشتہ سال سات افراد کو سزائے موت دلوائیں اورباقی ماندہ 242 کیسز جو آخری مراحل میں چل رہے ہیں،ایک سے دوسال میں 100 کے قریب مزید افراد کو سزائے موت دی جائے گی 295 سی کی سزاصرف اور صرف موت ہے اور اس میں ملوث افراداپنی دنیا اور آخرت دونوں برباد کردیتے ہیں۔

    ن لیگ کو ووٹ اپنی شرائط پر دیں گے،بلاول بھٹو

  • الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججز  کے نام مانگ لئے

    الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججز کے نام مانگ لئے

    اسلام باد: الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججز کو بطور ٹربیونل تعینات کرنے کیلئے نام مانگ لیے-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی جانب سے اقدام دھاندلی کی تحقیقات کے لیے ٹریبونلز کی تشکیل کے پیش نظر اٹھایا گیا ہےتاہم ججز کی کمی کے باعث الیکشن کمیشن کو9 ججزکی خدمات دینے سے صاف انکار کر دیا گیا ہےلاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 2 ججز کو ٹریبونل کے لیےنام الیکشن کمیشن کوبھجوائے گئے ہیں، ان ججز میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس سلطان تنویر شامل ہیں، جو کہ بطور ٹریبونل جج فرائض سرانجام دیں گے۔

    دوسری جانب 2 ججز کی بطور ٹریبونل تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں 37 جج رہ جائیں گے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ اڑھائی سال سے ججز کی تقرری نہیں ہو سکی ہے،لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ججز کی تقرری کے لیے دومرتبہ فہرست کمیشن کو بھجوائی گئی، ججزکی تقرری نہ ہونے سے لاہورہائیکورٹ میں مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا، اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں 2 لاکھ سے زائد کیسسز زیر التوا ہیں۔

    سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی …

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    کراچی میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارش کا امکان

  • ن لیگ کو ووٹ اپنی شرائط پر دیں گے،بلاول بھٹو

    ن لیگ کو ووٹ اپنی شرائط پر دیں گے،بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کو ووٹ اپنی شرائط پر دیں گے ،میں ن لیگ کی شرائط پر انہیں ووٹ کیسے دوں۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے خود کہا تھا کہ بھٹو ریفرنس کیس عدلیہ کا امتحان ہے، عدالتی قتل ہوا امید ہے بہت جلد اس عدلیہ سے انصاف ملے گا، یہ نہیں کہہ سکتے کہ پرانی بات ہوگئی اب انصاف نہیں دلایا، ججز انصاف کریں گے ججز اس داغ کو بھی دھوئیں گے جو عدلیہ پر ہے اور امید ہے تاریخ درست کی جائے گی، ذولفقار علی بھٹو ریفرنس نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے، جو انصاف ان کی بیٹی کو نہیں مل سکا نواسے کو ضرور ملے گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جدوجہد ایک دن پر مبنی نہیں ہوتی، ایک شخص کا عدالتی قتل ہوا ہے، بھٹو کا عدالتی قتل آمریت کے دور میں ہوا، کیا یہ ایک سیف ججمنٹ ہے نہیں تو اس کا حل کیا ہے؟ امید ہے عدلیہ ہمیں انصاف دے گی اور داغ دھوئے گی، امید ہے اس صدارتی ریفرنس کے ذریعے تاریخ درست کرنے میں مدد ہوگی، ہم ایک لکیر کھینچ سکے کہ ماضی میں غلط ہوا۔

    سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی …

    الیکشن مہم میں (ن) لیگ کی مخالفت کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپنی مہم کے مطابق چل رہا ہوں، اگر میں الیکشن جیت جاتا اور اکثریتی جماعت ہوتا تو کہہ سکتا تھا کہ یہ میرا مینڈیٹ ہے لیکن عوام کی دانشمندی اور شعور دیکھیں کہ کسی ایک جماعت کو اکثریت ہی نہیں دی کہ وہ اپنے طور پر حکومت کرے، عوام نے پیغام دیا ہےکہ ملک ایک جماعت نہیں چلاسکتی، آپس میں بیٹھ کر فیصلہ سازی کریں، عوام کہہ رہے ہیں جسے حکومت کرنا ہے دوسر ے لوگوں کے ساتھ ملنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام نے ایسا فیصلہ دیا ہے جس پر اب مجبوراً تمام اسٹیک ہولڈرز سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اتفاق کرنا پڑے گا تاکہ ہم نہ صرف اپنی جمہوریت بلکہ پارلیمانی نظام، معیشت اور وفاق کو بچاسکیں، جو سیاسی جماعتیں اتحاد بناتی ہیں تو کسی کے کچھ پوائنٹس مانے جائیں گے، اب اس پوری کشمکش میں واحد طریقہ ڈائیلاگ اور کمپرومائز ہے، حکومت سازی کے عمل میں تاخیر سے پاکستان کے سیاسی استحکام پر سوالات اٹھ رہے ہیں اس لیے جتنی جلدی حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجاتا اتنا بہتر ہوتا۔

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ہمارے پاس آئے ہیں ان سے مل کر بات کریں گے، مجھے (ن) لیگ کو ووٹ دینا ہے تو اپنی شرائط پر دونگا، (ن) لیگ کی شرائط پر ووٹ کیسے دوں؟ حکومت سازی کے حوالے سے جو مشاورتی کمیٹیاں ہیں وہ سست روی کا شکار ہیں، اس غیر سنجیدگی کا نقصان پاکستان اور جمہوریت کو ہورہا ہے اس لیے یہ جتنی جلدی معاملہ حل ہو یہ سیاسی استحکام اور آنے والی حکومت کے لیے بہتر ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں یا پیپلز پارٹی کو کوئی جلدی نہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، کسی اور نے اپنا مؤقف تبدیل کرنا ہے تو پیشرفت ہوسکتی ہے اور اگر کوئی اپنا مؤقف تبدیل کرنے کو تیار نہیں تو بہت خطرناک تعطل نظر آرہا ہے، اس کے نتیجے میں جو ہوگا وہ جمہوریت، معیشت اور سیاسی استحکام کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔

    ایم کیوایم نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا

    ایک صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ میں اسٹیلشمنٹ سے ملا ہوا ہوں، مجھ پر الزام لگانے سے پہلے ثبوت دیں، اگرمولانا یا کوئی بات کرتے ہیں تو ان سے پوچھیں، اگر میری ملاقات ہوئی بھی توکیا میں نے جمہوریت، آئین پر بات کی یا سودے بازی کی؟-

  • سینیٹ اجلاس، مشاہد حسین سید کا عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

    سینیٹ اجلاس، مشاہد حسین سید کا عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

    اسلام آباد: سینٹ اجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع، سینٹ سے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور، تحریک قائد حزب اختلاف وسیم شہزاد نے پیش کی، سینٹ میں عام انتجابات 2024پر بحث شروع کی گئی-

    باغی ٹی وی: سینیٹر عون عباس نے کہا کہ اعجاز چوہدری نو ماہ سے جیل میں ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانا آپکی ہماری ذمہ داری ہے، آج گیارہ ماہ بعد سینیٹ میں تقریر کر رہا ہوں، گیارہ ماہ میں میرے ساتھ کیا کیا نہیں ہوا، نو مئی کا واقعہ ہوا روپوش ہو گیا، بچے لے کے در بہ در پھرتے رہے، بیٹے نے باہر واپس جانا تھا چھپا کے اس کو باہر بھیجا، میری ماں کو فالج ہو گیا صدمے سے کہ شاید بیٹا مر چکا ہے، یہاں سے نکلا تو شاید پھر گرفتار کر لیا جاؤں ، لیکن مجھے اب فرق نہیں پڑتا ، اس ایک قیدی نے حقیقی معنوں میں آزادی دی ہے، اس ایک قیدی نے اس نظام کو ننگا کیا ہے، دس سے زیادہ ہمارے آزاد امیدوار آج ن لیگ میں گئے ہیں، ووٹ خان کا لیا لیکن آپ کے ساتھ ہیں-

    آزاد امیدواروں کے ن لیگ میں شامل ہونے کے سینیٹر عون عباس کے کمنٹ پر لیگی اراکین نے شور شرابہ کیا، سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ اپنے لیڈر کے لیے مخالف پارٹی سے لڑائی، بہت سے معاملات پر تلخ کلامی بھی ہوئی، میں ایوان میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پارلیمانی سسٹم کو مضبوط کرنا اسٹبلیشمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ سیاسی جماعتوں کا کون ذمہ دار ہیں ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں، اگر ہم ووٹ کو طاقت دیں گے تو ہمیں عوام کے ساتھ بیٹھنا ہے، خاموش رہنے والے اس امید تھے کہ ان کوکچھ ملے، ہم دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارا سسٹم کیا ہے ایک جماعت کا لیڈر الیکشن سے پہلے وزیراعظم کے طور پر تقریر کرتا ہے، کروڑوں روپے لیکر جیتنے اور کروڑوں روپے لیکر ہاروانے والے کون ہیں، اس ایوان میں اگر آپ صرف عوام کے لئے بات کریں تو کوئی آپ کے ووٹ چوری نہیں کر سکتا،ہ م یہاں بیٹھ کر اداروں کی بات کرتے ہیں

    بہرہ مند تنگی نے کہا کہ ہم اپنی غریب عوام کے لئے نہیں لڑتے ہم کرسیوں کے لیے لڑتے ہیں جس کی سیٹیں زیادہ ہیں انکو حکومت کرنے دیں ہم پاکستان کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں تو ہمیں اس سسٹم کو مضبوط کرنا ہے اس پانچ سالوں میں سیٹیوں کی بجائے جمہوریت اور سسٹم کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے سیاسی ورکر قربانی دے کر اپنے لیڈر کے ساتھ رہتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں، مشکل وقت آتے ہیں لیکن کامیابی بھی انھیں کی ہوتی ہے-

    سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو مبارک دیتا ہوں کہ وہ دوسری بڑی پارٹی ہیں الیکشن میں، سافٹ کو ہوا نواز شریف جیل گئے،لوگ ڈرتے تھے ہم نے بات کی، ہمارے ساتھ ہوا تو یہ خوش تھے اس بار انکے ساتھ ہوا تو ہم خوش ہیں، جتنے سیاسی قیدی ہیں بشمول عمران خان رہا کیا جائے-

    سینیٹر محمد اکرم نے کہا کہ پی پی پی اور پی ایم ایل دھندلی کی بات نہیں کرتی ہماری گفتگو کسی کو پسند نہیں آتی اس لیے مستقل میں ہم ایوان میں نہیں ہوں گے کیا پاکستان کے آئین قانون میں اسمگلر، چور، ڈاکو ایوان میں آ سکتا ہے اسٹبلیشمنٹ پسند نہیں کرتی اور دوسر ی طرف ہماری ساتھ دشمن تھے لیکن ہم نے ووٹ الیکشن مہم کی، یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین الیکشن تھا، یہ متنازعہ ترین الیکشن ہے، جو بلوچستان میں ٹیم لائی گئی ہے یہ تباہی ہے ملک کی، بلوچستان میں ایک بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے، بلو چستان میں آنے والے دنوں میں بدترین صورتحال ہو گی، پاکستان میں ایک مثبت رزلٹ آتا ایک سٹبیلٹی آتی، اللہ کرے پاکستان میں امن آئے-

    سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ صرف اپنی پارٹی نہیں بلکہ کسی اور پارٹی کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئی ہیں تو مذمت کرتا ہوں، جس طرح مشاہد حسین سید کا رویہ ہے بیلنس بات کرتے ہیں سب کا یہی رویہ ہونا چاہیے، ہمارے پشاور ڈسٹرکٹ میں ہم تمام سیٹیں جیتے ایک ہار گئے ہمارا این اے کا امیدوار ایک ہی پولنگ اسٹیشن پر ڈبل مارجن سے جیتا، ان لوگوں کے ساتھ ابھی بھی مذمت کرتا ہوں جو ابھی بھی جیل میں ہیں، اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے جو قرارداد دی ہے اس ہر نظرثانی کریں، بانی پی ٹی آئی لیڈر ہیں لیکن جیل میں ڈال کے ہیرو قیدی نمبر 804 بنایا، بانی پی ٹی آئی کو ان کا صحیح مینڈیٹ دینا چاہیے-

    سینیٹر مہر تاج روغانی نے کہا کہ فارم 45 ہمارے امیدواروں نے اپنے سینوں سے لگائے ہوئے ہیں، فارم 45 پر رزلٹ نکالیں اور کوئی جھگڑا نہیں ہے-

  • پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ایکس بندش کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ایکس بندش کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

    پشاور: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: علی محمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ ‏سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی بندش کو آج چوتھا دن ہے، آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور وکیل خود فاشسٹ حکومت کے اس آمرانہ فعل کوچیلنج کرنے جا رہا ہوں کیونکہ یہ آمریت قابل قبول نہیں ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے،جدید دور میں آمریت کے یہ پچھلی صدی کے حربے چلنے والے نہیں ہے، انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں ہے، عوام کا مینڈیٹ عوام کو واپس کرنا پڑے گا، عوام تو سچ بولیں گے سچ کو سامنے آنے دو۔

    ایم کیوایم نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا

    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں تقریباً 3 دن بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس( سابق ٹوئٹر) کی سروس بحالی کے بعد دوبارہ متاثر ہوگئی، ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق پاکستان میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہوئی تھی، تاہم ایکس کی سروس پیر کی رات ڈیڑھ گھنٹہ بحالی کے بعد دوبارہ متاثر ہوگئی، اتوار کو بھی ایکس کی سروس آدھا گھنٹہ بحال ہونے کے بعد پھرڈاؤن ہو گئی تھی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس کی بندش پر مؤقف دینے سے گریز ہے۔

    انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست …

    دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے انٹرنیٹ یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کے عمل کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، ملک میں حالیہ وقت کے دوران کئی بار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی بندش سامنے آئیں جب کہ عام انتخابات کے روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی۔

    سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی …

  • حافظ نعیم کا  گیارہویں جماعت کے نتائج منسوخ کرنے کا مطالبہ

    حافظ نعیم کا گیارہویں جماعت کے نتائج منسوخ کرنے کا مطالبہ

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گیارہویں جماعت کے نتائج منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ میں انٹر کے امتحانات سے بات شروع کرتا ہوں، اس حوالے سے جو کمیٹی بنائی گئی تھی، اس کی فائنڈنگ ٹھیک تھیں، لیکن صرف ایک آدمی کو معطل کیا لیکن سب کی نشاندہی ہونی چاہیے تھی محنت کرنے والے طلباکے رزلٹ خراب کیے گئے، ہزاروں طلبا و طالبات کا حق مارا گیا ہے، طلبا کو گریس مارکس دینا ناانصافی ہے، ایک مافیا پرائیویٹ بورڈ کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہیں-

    حافظ نعیم نے کراچی بورڈ کے گیارہویں جماعت کے نتائج منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا کہا کہ طلبا کو بارہویں جماعت میں بٹھایا جائے انہوں نے مسئلے کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ بارہویں کے نتائج کی بنیاد پر گیارہویں جماعت کے نمبر دئیے جائیں، جو بھی اس میں ملوث ہو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

    کراچی میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارش کا امکان

    مئیر کراچی سے متعلق حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ میئر کراچی پبلک پرائیویٹ کی بات کرتے ہیں، پسندیدہ لوگوں کوٹھیکے دینا چاہتے ہیں، کونسل کے اجلاس میں ایسی قرار دادیں بھی پیش کی جارہی ہیں، مافیا پرائیویٹ بورڈ کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں کی پریس کانفرنس میں بھی حافظ نعیم کا کہنا تھا سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب ایک جیسا ہے، جب نصاب ایک ہے تو امتحان الگ الگ کیوں لیا جا رہا ہے پورے سندھ کے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں کراچی کے امتحانی پیپرز مشکل بنائے گئے، ان کے ذہن میں ہے کہ کراچی کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

    انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست …

  • کراچی میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارش کا امکان

    کراچی میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس ہفتہ کے احتتام پر بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

    باغی ٹی وی :موسمیات کے ماہرین کے مطابق ایک سسٹم کے تحت 25 فروری سے نیا مغربی سسٹم داخل ہو گا ان ہواؤں کے نتیجے میں بلوچستان کے جنوبی حصوں اور زیریں سندھ میں بارش ہوسکتی ہےماہرین موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی اس سسٹم کے زیر اثر بارش ہونے کا امکان ہے،کراچی میں بارش اتوار 25 فروری سے منگل 27 فروری کے درمیان ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں ایک علیحدہ موسمیاتی نظام کے تحت بارشوں اور برف باری کا سلسہ جاری ہے، ناران میں 8 فٹ اورشوگران میں 2 فٹ تک برف پڑی اور کالام میں 3 فٹ، مالم جبہ میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

    ایم کیوایم نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا

    سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی …

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

  • انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر

    انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر

    لاہور: عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : شہری میاں شبیر احمد کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے متعلقہ سرکاری افسران خود اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اس لیے الیکشن کالعد م قرار دیا جائے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن سے متعلقہ تمام افسران کو شامل کرکے قانون کے مطابق انکوئری کا حکم دیا جائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی روشنی میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی انکوئری کی جائے ۔

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں بھی عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی جاچکی ہے تاہم گزشتہ روز سماعت کے آغاز پر درخواست واپس لیے جانے اور درخواست گزارکی عدم پیشی پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کیس سُنا جائے گا، درخواست گزار کو پیش کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں اور ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،سینیٹر مشتاق

  • ایم کیوایم نے سندھ میں گورنر شپ کے  معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا

    ایم کیوایم نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا،کہا کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے-

    باغی ٹی وی : ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں مسلم لیگ (نٌ) کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کی خود مختاری نمایاں ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگی وفد نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ عوامی مفاد کے لیے ان ترامیم پر پارٹی ان کو سپورٹ کرے گی،ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں اور ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کے لیے بلیک میل نہیں کریں گے۔

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    ایکس کی سروس تاحال متاثر

  • سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات

    سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض دائر کردیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپیلوں پر اعتراض دائر کیے جانے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے اعتراضات دورکرنے کے لیے اپیلیں واپس لیں، پی ٹی آئی وکلا کے مطابق اعتراضات دورکرکے آج ہی دوبارہ اپیلیں دائر کردیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کےخلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائر کی گئی تھیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اورکاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کئے گئے۔

    دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی کردی گئی،ریفرنس کی سماعت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جگہ لینے والے نئے جج نے کرنی تھی تاہم احتساب عدالت کےنئےتعینات جج ناصرجاویدرانانےتاحال چارج نہیں سنبھالا، ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

    ایکس کی سروس تاحال متاثر

    گزشتہ سماعتوں پربھی جج محمدبشیرکی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی ہوگئی تھی،واضح رہے کہ جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز احتساب عدالت میں سیشن جج ناصرجاوید رانا نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی، جج ناصرجاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی