Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹانک: این اے 43 میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو شکست

    ٹانک: این اے 43 میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو شکست

    ٹانک میں این اے 43 کے تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو شکست ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : 8 فروری کے الیکشن میں این اے 43 ٹانک کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہ ہوسکی تھی جو آج مکمل کی گئی، غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کےمطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ داور خان کنڈی 64483 ووٹ لے کا کامیاب ہوگئے، جے یوآئی کے مفتی اور سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود 63900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، داور خان کنڈی 583 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔

    واضح رہے کہ این اے 43 ٹانک کے پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے دوران کوٹ اعظم مڈل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوا، واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے-

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے …

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

  • ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں،صدر مملکت

    ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں،صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی تھی، افسوس کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب میں صدر عارف علوی نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، کہا کہ نوجوان ووٹرز کا جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابل تحسین ہے، اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا ۔

    صدر مملکت نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام اور سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے سو شل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ تنقید کا سامنا کرنے کیلئے فکری صلاحیت کی کمی ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا تھاالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی تھی،افسوس کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں۔

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے …

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کو ترقیاتی عمل سے باہر کرنے سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کیلئے اچھی قیادت اور بر وقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے پاکستانی عوام ایک متحرک قوم ہے جسے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، عوام کی فکری ترقی ، استعداد کار میں اضافے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان، 2 کروڑ 60 لاکھ اسکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، آبادی کے بڑے حصے کو تعلیم دینے کیلئے ہزاروں نئے اسکولوں اور اضافی وسائل درکار ہوں گے، اگر معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو پاکستان خام افرادی قوت بغیر ویلیو ایڈیشن کےہی برآمد کرےگاچین نےتعلیم اور صحت پرسرمایہ کاری سےاپنے کروڑوں لوگوں کوغربت سے نکا لا-

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • عوام نے 8  فروری کو  واضح  آواز  میں بات  کی اور تقسیم کا مینڈیٹ  دیا ہے،نگران وزیراعظم

    عوام نے 8 فروری کو واضح آواز میں بات کی اور تقسیم کا مینڈیٹ دیا ہے،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو واضح آواز میں بات کی اور تقسیم کا مینڈیٹ دیا ہے-

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو واضح آواز میں بات کی اور تقسیم کا مینڈیٹ دیا ہے، سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وفاداریاں متشدد گروہ میں تبدیل کر دیں، پرتشدد رویے کا ریکارڈ رکھنے والے اب سوشل میڈیا سے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،دباؤ ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، ریاست آئینی فرائض کی انجام دہی میں ملازمین کا دفاع کرے گی، یہ عمل آرٹیکل 5 اور دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریح خلاف و رزی ہے ، ان پر تشدد ٹرولوں کے خلاف کارروائی اور مثالی سزا دی جائے گی، سرکاری ملازمین سے وابستگی میں شک نہیں ہونا چاہیے۔

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے …

  • پی ایس ایل 9:لاہور   نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    پی ایس ایل 9:لاہور نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےلاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لور کان ٹکر اور ڈیوڈ ویسا کی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کیےگئے ہیں،لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے، ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ ڈیوڈویسا کو ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے باعث احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جب کہ ایک روز قبل اپنے پہلے میچ میں قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی کرسکتی ہے،فچ

    پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی کرسکتی ہے،فچ

    اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی غیر یقینی صورتحال پاکستان کی بین الا قو امی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ فنانسنگ معاہدے کے حصول کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : فچ نے اپنی رپورٹ میں ایک جانب گزشتہ چند سال میں پاکستان کی معیشت میں بہتری کو تسلیم کیا اور یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتاہےتاہم دوسری جانب سیاسی غیر یقینی صورتحال پر آنےوالے وقت میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات پر متوقع پیچیدگی کے خدشات کا اظہار بھی کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ چند سال میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے زردمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو سکتے ہیں رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان 18 میں صرف 9 ارب ڈالر حاصل کرے گا، پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی کرسکتی ہے، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے۔

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے …

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • نگران وزیراعظم نے آئی بی کی  حیثیت تبدیل کردی،نوٹیفکیشن جاری

    نگران وزیراعظم نے آئی بی کی حیثیت تبدیل کردی،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سویلین خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی حیثیت تبدیل کردی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیراعظم نے آئی بی کو بیورو سے تبدیل کرکے ڈویژن کا اسٹیٹس دے دیا،آئی بی کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کے احکامات فوری نافذ کیے گئے ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی بی فواد اسداللہ کی خصوصی کاوش سے حیثیت تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی، نگران وزیراعظم کی منظوری کےبعد انٹیلی جنس بیورو ڈویژن میں تبدیل کردیا گیا اور یہ فیصلہ انتظامی اور مالی معاملات بہتر بنانے کیلئے کیا گیا، نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے احکامات جاری کردیے جس کے بعد ڈی جی آئی بی ڈویژن کے ایکس آفیشو سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    دوسری جانب نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے،جس کی نگران وزیراعظم نے منظوری دیدی ،پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔

    ڈیرہ غازیخان :سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام ، نئی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس منعقد ہوا

  • بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے پاکستان واپس آنے والے 10 مسافروں کو ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کے مطابق ویزوں کی جعلسازی میں ملوث ملزمان دبئی سے کراچی ائیر پورٹ پہنچے تھے، ان ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم، بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل ہیں جب کہ ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

    حکام کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ویزوں پر ہولوگرام، واٹرمارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں جب کہ ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی ٹمپرڈ شدہ تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت کے ویزوں پر ایران گئے تھے اور انہوں نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض مذکورہ عراق کے ویزے حاصل کیے۔

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    دوسری جانب ایف آئی اے نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو اسلام آباد سےگرفتار کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیض علی سید خودکو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرتا تھامملزم واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو کال کرتا اور دھمکاتا تھاملزم کے خلاف جعل سازی کے تحت ملک بھر میں مقدمات درج تھے۔

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے گا، ڈی جی سی اے اے

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے گا، ڈی جی سی اے اے

    کراچی: ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ سکھر ائرپورٹ کی توسیع کے لئے سندھ حکومت سے اضافی زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے گا-

    باغی ٹی وی : ای-کچیری کا 42 واں ایڈیشن آج DGCAA کی قیادت میں ایڈیشنل DGCAA (AVM) تیمور اقبال، ڈپٹی DGCAA ریگولیٹری، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس، اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ کے تعاون سے منعقد ہوا۔

    ای-کچیری کے دوران مختلف اہم محکموں کے ڈائریکٹرز بھی موجود تھے، مجموعی طور پر 92 کمنٹس موصول ہوئے، سکھر ایئرپورٹ کی توسیع سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ایک بار جب سندھ حکومت ضروری زمین فراہم کر دے گی تو توسیعی منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے میں نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر اور بوئنگ 777 جیسے بڑے طیاروں کے لیے ایک لمبا رن وے شامل ہے۔

    اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت

    انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ سول ایویشن اتھارٹی بورڈ سے منظور شدہ ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی بھیجا جا چکا ہے۔ ای کچہری میں دیگر موضوعات اور سوالات کی ایک وسیع رینج شامل تھی۔ ڈی جی سی اے اے نے مسافروں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہدایات دیں، جن میں سعودی ایئر لائنز اور فلائی جناح کے خلاف مسافروں کے سامان کی گمشدگی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ لاٹ کینٹین میں باسی کھانے کی فروخت، مسافروں کو پورٹرز، ٹرالیوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنے جیسے مسائل شامل تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ پورٹر کا خدمات کے لیے معمول کی فیس کے علاوہ اضافی رقم کا مطالبہ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ناکافی اسکینرز کے باعث تاخیر، سامان گم ہونے کے بعد رقم کی واپسی کے عمل سے مسافروں کے عدم اطمینان کے بعد 2012 کی کمپنسیشن/معاوضہ پالیسی پر نظر ثانی، ورک آرڈرز اور تکمیلی سرٹیفکیٹس کے باوجود ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹوٹی ہوئی چیک ان کرسیاں، سفری تقاضے پورے نہ کرنے پر مسافروں کو اتارا جانا، امیگریشن کاؤنٹرز کا انتظام، مسافروں کو فلائٹ کینسل ہونے کی غلط اطلاع، ٹریفک وارڈنز پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نکلنے والے مسافروں سے پیسے بٹورنے کے الزامات، ہوائی اڈوں کے باہر اور اندر لمبی قطاریں، ایک مسافر نے بحرین-لاہور فلائٹ کے مطابق بحرین-اسلام آباد فلائٹ کے وقت میں تبدیلی کی درخواست کی، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیروسل بیلٹ کا ٹوٹنا۔

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    ڈی جی سی اے اے نے متعلقہ ڈائریکٹرز کے ساتھ ان معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ائیرپورٹ منیجرز اور وہاں موجود اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے متعلقہ مقامات پر مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ ڈی جی سی اے اے نے مسافروں سے اضافی معلومات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی، جس میں واقعہ کی تاریخ، صحیح وقت، اور ان کے رابطہ نمبر شامل ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ یہ معلومات سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے اور کسی بھی غلط کام کے ذمہ داروں کی شناخت کرنے میں مدد کرے گی۔ ضرورت پڑنے پر اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو مزید تفصیلات کے لیے مسافروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ ہوائی اڈوں پر اے ٹی ایم، برانڈڈ فوڈ چینز، اور شاپنگ مالز کی کمی کے بارے میں ایک مسافر کی شکایت پر ڈی جی سی اے اے نے وضاحت کی کہ ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ائرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ یہ عمل جاری ہے اور کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈے بھی اوٹ سورس ہوں گے-

    شمالی قبرص جانے والے مسافروں کے لیے سخت ویزا چیکنگ اور اف لوڈنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈی جی سی اے اے نے واضح کیا کہ یہ اقدامات بنیادی طور پر پاکستان سے غیر قانونی سفر کی حوصلہ شکنی کے لیے کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، ان اقدامات کو منزل کی ریاستوں کی درخواستوں کی بنیاد پر لاگو کیا جاتا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نے ایک مسافر کی شکایت کی تحقیقات کی بھی ہدایت دی جس نے پاکستان سے ریاض جانے کے بعد اپنے سامان سے قیمتی چیزیں چوری ہوجائے کی شکایت کی تھیں۔

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    مسافر سے دیگر متعلقہ تفصیلات کے ساتھ ابتدائی شکایت کب درج کی گئی اس بارے میں معلومات ای میل کرنے کو کہا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں شکایت کنندہ کے سامان کی غیر معمولی ہینڈلنگ کے باوجود، ڈائریکٹر جنرل نے طویل تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ مسافر کو ای میل میں اپنا رابطہ نمبر شامل کرنے کی تاکید کی گئی، اور یقین دہانی کرائی گئی کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف اور لوڈرز کے درمیان کسی بھی ممکنہ ملی بھگت ثابت ہونے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

    آخر میں، ڈائریکٹر جنرل نے ای-کچیری میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور شکایت کنندگان سے درخواست کی کہ وہ اپنی شکایات میں ہمیشہ مخصوص تفصیلات فراہم کریں، بشمول ایئرپورٹ کا نام، واقعہ کی تاریخ اور وقت، اور ایئرپورٹ کے اندر مخصوص مقام۔ اس سے شکایات کو فوری حل کرنے میں بہت مدد ملتی ہے-

  • نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    بیجنگ: چین نے پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کیے گئے جس پر مبارک باد پیش کی-

    باغی ٹی وی : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں پاکستانی قوم کو بہترین انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموارطریقے سے منعقد کیے گئے، ہم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے، پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    ترجمان نے حکومت سازی میں تاخیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے، جس صورتحال کا آپ نے ذکر کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں اور متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت

    چین کی ترجمان نے مزید کہا کہ ایک قریبی اور دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی،چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے، دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائے گا۔

    ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

    واضح رہے کہ پاکستان میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات 8 فروری کو ہوئے تھے، نتائج کے اعلان کے بعد اب سیاسی جماعتیں حکومت سازی کے لیے کوشاں ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے مزید دو الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  • پی سی بی اب  کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    اسلام آباد: نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے،جس کی نگران وزیراعظم نے منظوری دیدی ،پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔

    اس اقدام سے سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے جن کی جگہ وزیراعظم آفس یا کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی دی جائے گی، دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، واضح رہے کہ پی سی بی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز پہلے وزارت آئی پی سی جاری کرتی تھی۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    امید ہے محسن نقوی پاکستانی کر کٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے،جاوید میاں داد

    پی ایس ایل 2024: آج دو میچیز کھیلے جائے گے