Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی کی  بشریٰ بی بی کو قید میں نہایت  غیرمعیاری کھانا دینے کی مذمت

    پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی کو قید میں نہایت غیرمعیاری کھانا دینے کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے اور جماعت چھوڑنے پر مجبور کرنے کی بھی مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کورکمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی زندگی کو دوران قید لاحق مبینہ سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیاہے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں قید رکھنے اور مبینہ طور پر نہایت غیرمعیاری کھانا دیے جانے کی مذمت کی گئی ہے کور کمیٹی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے اور جماعت چھوڑنے پر مجبور کرنے کی بھی مذمت کی ہے اور پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فی الفور ہٹا کر کڑا محاسبہ کرنےکا مطالبہ کیا ہے کورکمیٹی نے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے ساتھ سیاسی اشتراکِ عمل کی مکمل تائید و توثیق بھی کی ہے، کورکمیٹی نےکمشنر راولپنڈی کے اعترافِ جرم پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے عدالتی تحقیقات کروانےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

    حکومت سازی کیلئے پی پی اور ن لیگ کا پانچواں اجلاس بھی بے نتیجہ …

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنس جاری

  • جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

    جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

    لاہور: مرکزی سیکرٹری جنرل جے یوآئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم احتجاجاً حکومت سازی میں شامل نہیں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان میں بھی حکومت سازی میں شامل نہیں ہوگی، تحریک انصاف کے وفد نے جذبہ خیر گسالی کے تحت دورہ کیا، تحریک انصاف سے بات اس ملاقات سے آگے نہیں بڑھی۔

    مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، مولانا نے کہہ دیا کمشنر راولپنڈی کا بیان ہمارے موقف کو تقویت دے رہا ہے، جمعیت علمائے اسلام کو آزادی سے انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمارے منتخب ممبران اسمبلیوں میں حلف اٹھائیں گے لیکن ہم احتجاجاً حکومت سازی میں شامل نہیں ہوں گے۔

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنس جاری

    دوسری جانب 8 فروری کے الیکشن میں این اے 43 ٹانک کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہ ہوسکی تھی جو آج مکمل کی گئی، غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کےمطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ داور خان کنڈی 64483 ووٹ لے کا کامیاب ہوگئے، جے یوآئی کے مفتی اور سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود 63900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، داور خان کنڈی 583 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتے طلب کرنےکا فیصلہ

  • اردو اور پنجابی کی معروف شاعرہ سیدہ گلفام پروین

    اردو اور پنجابی کی معروف شاعرہ سیدہ گلفام پروین

    میرے بارے میں بڑے بوڑھے کہا کرتے تھے
    یہ جو گل نام کی لڑکی ہے نیا بولتی ہے

    گلفام نقوی

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو اور پنجابی کی معروف شاعرہ سیدہ گلفام پروین المعروف گلفام نقوی 19 فروری 1964 میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب پاکستان میں پیدا ہوئیں ۔ گلفام کے والد کا نام سید چراغ علی شاہ اور والدہ محترمہ کا نام سیدہ غلام جنت ہے۔ ان کے دادا سید سلطان شاہ اپنے علاقہ کی ایک بہت بڑی بااثر شخصیت تھے جبکہ گلفام کے نانا جان سید سردار علی شاہ ایک ولی کامل اور عارف شاعر و مصنف تھے ان کی ایک کتاب ، تحفہ عرفانی، شائع ہو چکی ہے ۔ گلفام نے گورنمنٹ کالج سمن آباد لاہور سے بی اے کیا ۔ 27 فروری 1987 میں ان کی شادی سید اقتدار علی شاہ سے ہوئی شادی کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئیں اولاد میں انہیں ایک بیٹا سید علمبدار حسین شاہ اور ایک بیٹی سیدہ قرت العین پیدا ہوئی ۔ شادی کے 5 سال بعد گلفام نقوی نے اپنے شوہر کے غلط راہ پر چلنے کی وجہ سے علیحدگی اختیار کر لی اور اپنے بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کے لیے انہوں نے فیصل آباد میں بیوٹی پارلر اور کپڑوں پر ڈیزائننگ کا کام شروع کیا اور بچیوں و خواتین کی تربیت کے لیے میں اپنے گھر میں سلائی کڑھائی کا سینٹر قائم کیا۔ گلفام کے دونوں بچے ماشاء اللہ بڑے ہو کر شادی کے بعد خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں ۔ گلفام نے بچپن سے ہی شاعری شروع کر دی تھی چھٹی جماعت میں انہوں نے پہلا شعر کہا۔ وہ اردو اور پنجابی میں غزل اور نظم لکھ رہی ہیں اب تک ان کے 4 شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں ۔ ان کی شاعری کی پہلی کتاب ”سہارے مل ہی جاتے ہیں“دوسرا مجموعہ”کرب کی کوک میں “ ہے۔

    گلفام صاحبہ کی شاعری سے بطور نمونہ ایک غزل قارئین کی نذر

    میری پازیب کی جس وقت کتھا بولتی ہے
    میں تو چپ رہتی ہوں گھنگھور گھٹا بولتی ہے

    دستکیں بند کواڑوں پہ ہوا کرتی ہیں
    وصل کی جب میرے ہونٹوں پہ دعا بولتی ہے

    میرے بارے میں بڑے بوڑھے کہا کرتے تھے
    یہ جو گل نام کی لڑکی ھے نیا بولتی ہے

    یہ جو دھڑکن ہے میرے دل کی مجھے تو ہی بتا
    نام اگر تیرا نہیں لیتی تو کیا بولتی ہے

    پیار کے گیت سناتی ھے وہاں خاموشی
    عاشقی دشت میں جب آبلہ پا بولتی ہے

    کس کی ہمت ھے تیری خاک۔قدم چھو پائے
    تیرے لہجے میں اگر خوئے حیا بولتی ہے

    کوئی سندیسہ تیرے نام کا لے آئی ھوں
    کان کی بالی سے چپکے سے ہوا بولتی ہے

    اس کی قربت میں تو خاموش ہی رہتی ہوں میں گل
    میری چوڑی میرے آنچل کی ادا بولتی ہے

    گلفام نقوی

  • حکومت سازی کیلئے پی پی اور ن لیگ کا پانچواں اجلاس  بھی بے نتیجہ ختم

    حکومت سازی کیلئے پی پی اور ن لیگ کا پانچواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

    اسلام آباد: وفاق میں حکومت سازی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا پانچواں اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور پارلیمنٹ لاجز میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوا، پیپلزپارٹی کے وفد میں مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور دیگر شامل ہیں۔

    تین گھنٹے طویل بیٹھک کے بعد دونوں جماعتوں نے مذاکرات میں وقفہ کیا اور اس دوران ن لیگ کے ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات کامیاب ہوئے جس میں ایم کیو ایم نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے دس بجے کے بعد پیپلزپارٹی کا وفد دوسرے راؤنڈ کیلئے نہ آیا اور ن لیگ کے قائدین انتظار کرتے رہ گئے جس کے بعد سوا گیارہ بجے انہوں نے اجلاس ختم کر کے صبح بات چیت آگے بڑھانے کا عندیہ دیا۔

    19 فروری کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم پُرامید ہیں معاملات اور معاہدہ طے پاجائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، صبح دوبارہ نشست ہو گی، وفاقی کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے حوالے سے کچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتے طلب کرنےکا فیصلہ

  • پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنس جاری

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنس جاری

    اسلام آباد: پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنس جاری کر دئیے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں پہلی سربمہر تابکار ماخذ کی تیاری کیلئے آپریٹنگ لائسنس جاری کیا گیا ہے، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق سورس مینو فیکچرنگ فیسیلیٹی بنانے کے لئے لائسنسنگ کا عمل نومبر 2022 میں شروع ہوا تھا، اس کے ذریعے شعبہ طب، صنعت اور تحقیقاتی مقاصد میں استعمال ہونے والے سرب مہر تابکار ذرائع تیار کئے جائیں گے۔

    تحقیقی ری ایکٹر کیساتھ مولیبڈینم پیداواری سہولت کی تعمیر کا لائسنس بھی جاری کیا گیا ہے،مولیبڈینم پیداواری سہولت (ایم پی ایف) کی تعمیر کے لئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ستمبر 2021ء میں درخواست جمع کروائی تھی جس کو تمام تر ضروری اور مروجہ قوانین کے تحت پرکھنے کے بعد آج لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

    19 فروری کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتے طلب کرنےکا فیصلہ

    گلگت اور گردو نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے

  • 19 فروری کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    19 فروری کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    19 فروری کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    1165ء ابو الحسن ہبہ بن الغنائم بمعروف ابن التلمیذ ، عراقی طبیب، شاعر، موسیقار، ادیب، خطاط، مصنف بمقام بغداد (پیدائش : 1073ء)

    1652ء ملا محمود جونپوری ، ہندوستان کے مشہور فلسفی اور ماہر فلکیات (پیدائش: 1585ء)

    1895ء منشی نول کشور ، برطانوی ہندوستان کے نامور شہرت یافتہ ناشر کتب (پیدائش: 3 جنوری 1836ء)

    1951ء آندرے ژید ، نوبل انعام برائے ادب (1947ء) یافتہ فرانسیسی ناول نگار، مقالہ نگار، ڈراما نگار، مترجم اور آزادی خیالی کی تحریک کا مؤید ، کئی بار افریقا کا سفر کیا اور فرانس کی نو آبادیوں کی حالت زار کا نقشہ کھینچا۔ رابندرناتھ ٹیگور کی گیتانجلی اور شیکسپیئر کے ہیملٹ اور اینٹنی اور قلوپطرہ کا فرانسیسی میں ترجمہ کیا۔ (پیدائش: 22 نومبر 1869ء)

    1952ء نٹ ہمسن ، نوبل انعام برائے ادب (1920ء) یافتہ ناروے کے ناول نگار، شاعر، ڈراما نگار (پیدائش: 4 اگست 1859ء)

    1968ء محمد ہاشم گذدر (1895ء—1966ء) پاکستان کے ممتاز سیاست دان، سماجی کارکن (6 مئی 1941ء تا 8 مئی 1942ء) 9ویں میئر کراچی ، (28 مارچ 1953ء تا 24 اکتوبر 1954ء) دوسرے نائب صدر (ڈپٹی سپیکر) قومی اسمبلی پاکستان (پیدائش: 1 فروری 1893ء)

    1988ء انڈری فریڈرک کونینڈ ، نوبل انعام برائے فزیالوجی و طِب (1956ء) یافتہ فرانسیسی نژاد امریکی معالج و ماہرِ نفسیات (پیدائش: 24 ستمبر 1895ء)

    1997ء دنگ شاوپنگ ، چینی کمیونسٹ رہنما ، جنوری 1975ء تا مارچ 1980ء) چیف آف جنرل سٹاف پیپلز لبریشن آرمی ، (22 جون 1981ء تا 19 مارچ 1990ء) چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن (پیدائش : 22 اگست 1904ء)

    1999ء محمد حیدر خان بمعروف خمار بارہ بنکوی ، ہندوستانی شاعر (پیدائش: 19 ستمبر 1919ء)

    2009ء نرملاما، بھارتی اداکارہ بمقام حیدر آباد دکن (1920ء)

    2012ء ریناٹو ڈلبیکو ، نوبل انعام برائے فزیالوجی اور طب (1975ء) یافتہ اطالوی نژاد امریکی ماہر حیاتیات (پیدائش : 22 فروری 1914ء)

    2013ء رابڑت کول مین رچرڈسن ، نوبل انعام برائے طبیعیات (1988ء) یافتہ امریکی ماہر طبیعیات و استاد جامعہ ، یہ انعام انہیں ان کے ہم وطن طبیعیات دان ڈیوڈ لی اور ڈوگلاس اوشروف کے ہمراہ ہیلیم -3 میں سوپر فلوڈیٹی کی دریافت پر دی گیا۔ (پیدائش : 26 جون 1937ء)

    2014ء جینی سس کارمونا، وینز ویلا کی ماڈل جسے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ (پیدائش : 20 ستمبر 1991ء)

    1996ء۔۔صہبا اختر ٭ اردو کے ممتاز شاعر صہبا اختر کا اصل نام اختر علی رحمت تھا اور وہ 30 ستمبر 1931ء کو جموں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد منشی رحمت علی، آغا حشر کاشمیری کے ہم عصر تھے اور اپنے زمانے کے ممتاز ڈرامہ نگاروں میں شمار ہوتے تھے۔ صہبا اختر نے بریلی سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی میں داخلہ لیا مگر اسی دوران پاکستان کا قیام عمل میں آگیا اور انہیں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آنا پڑا۔ پاکستان آنے کے بعد صہبا اختر نے بہت نامساعد حالات میں زندگی بسر کی پھر انہوں نے محکمہ خوراک میں ملازمت اختیار کی اور اسی ادارے سے ریٹائر ہوئے۔ صہبا اختر کو شعر و سخن کا ذوق زمانہ طالب علمی سے ہی تھا۔ وہ ایک زود گو شاعر تھے۔ انہوں نے نظم، قطعہ، گیت ، ملی نغمے، دوہے اور غزل ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی۔ ان کے مجموعہ ہائے کلام میں سرکشیدہ، اقرا، سمندر اور مشعل کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں ان کی وفات کے بعد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ ٭19 فروری 1996ء کو صہبا اختر کراچی میں وفات پاگئے اور گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    1998ء۔۔آغا طالش * پاکستان کے نامور فلمی اداکار آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا اور وہ 10 نومبر 1923ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے قیام پاکستان سے پہلے بمبئی میں بننے والی فلم سرائے سے باہر سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے ریڈیو پاکستان پشاور سے منسلک ہوئے اور پھرفلمی دنیا سے وابستہ ہوگئے۔ پاکستان میں ان کی مشہور فلموں میں نتھ، جھیل کنارے، دربار حبیب، سات لاکھ، باغی، شہید، سہیلی ،فرنگی، زرقا، وطن، نیند، کنیز، لاکھوں میں ایک، زینت، امرائو جان ادا اور آخری مجرا کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 7 فلموں میں نگار ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ 19 فروری 1998ء کو آغا طالش وفات پاگئے۔ وہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

    19 فروری 1275ء مطابق 21 شعبان 673ھ سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی تاریخ وفات ہے۔ حضرت لعل شہباز قلندر کا اصل نام سید محمد عثمان مروندی تھا اور آپ کا سلسلہ نسب گیارہ واسطوں سے حضرت امام جعفر صادقؑ سے ملتا ہے۔آپ 1177ء مطابق 573ھ میں مروند کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ نےظاہری اور باطنی علوم کی تحصیل اپنے والد بزرگوار حضرت ابراہیم کبیرالدین سے کی۔ قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد آپ نے ہندوستان بھر کی سیاحت کی اور مختلف اولیائے کرام کی صحبت سے مستفید ہوئے جن میں شیخ فرید الدین گنج شکرؒ، حضرت بہائو الدین زکریا ملتانیؒ، شیخ بوعلی قلندرؒ اور مخدوم جہانیاں جلال الدین بخاریؒ کے نام سرفہرست ہیں۔ پھر آپ نے مستقل سکونت کے لیے سہون شریف کے مقام کو منتخب کیا اور وہاں رشد و ہدایت کا سلسلہ شروع کیا۔ آپ نے 19 فروری 1275ء مطابق 21 شعبان 673 ھ کو سہون میں وفات پائی،جہاں آپ کا مزار مبارک آج بھی مرجع خلائق ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتے طلب کرنےکا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتے طلب کرنےکا فیصلہ

    لاہور: مسلم ن لیگ نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درکار نشستیں حاصل کر لیں-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن پنجاب میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے تعاون کے بغیر بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ،مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا دعویٰ ہےکہ آزاد امیدواروں کی شمولیت سے پارٹی کی نشستوں کی تعداد 160 سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ مزید آزاد امیدواروں کی شمولیت کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتےمیں طلب کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں آئندہ 72 گھنٹوں میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائےگی، پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں ارکان کا حلف،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا،کیونکہ الیکشن ڈے کے بعد 21 دن کے اندرآئینی طور پراسمبلی اجلاس طلب کرنا لازم ہے۔

    چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز …

    دوسری جانب مسلم لیگ بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی مرکزی قیادت نے تاحال بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    کوئٹہ میں نواز لیگ کے نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران، میر شعیب نوشیروانی اور سردار مسعود لونی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں نواز لیگ اکثریت میں ہے اور ہم بلوچستان میں نواز لیگ کا وزیر اعلیٰ لانا چاہتے ہیں، حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور دیگر جماعتیں نواز لیگ کےساتھ مخلوط حکومت میں زیادہ مطمئن رہیں گی، جو اراکین آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں ان سے ہم رابطے میں ہیں نواز لیگ کی مرکزی قیادت نےبلوچستان میں حکومت سازی کیلئے جو بھی فیصلہ کیا وہ ہمارے لیےقبول ہوگا لیکن نواز لیگ کی مرکزی قیادت نے تاحال بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

    ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں،صدر مملکت

  • گلگت اور گردو نواح میں زلزلےکے شدید  جھٹکے

    گلگت اور گردو نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے

    گلگت اور گردو نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: گلگت بلتستان کے علاقوں غذر ، دیامر،گانچھے ،کھرمنگ اور ہنزہ اور اسکردو میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے، بعض علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 25 کلومیٹر اور مرکز گلگت سے 45 کلومیٹر جنوب مشرق تھا زلزلےکے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

  • توہین قرآن کیس:  ملزم کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری

    توہین قرآن کیس: ملزم کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے توہین قرآن اورقادیانیت کی ترویج کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ نے توہین قرآن اورقادیانیت کی ترویج کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری کردیا ،5 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے جس میں مقدمے سے توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کی دفعات حذف کرنے کا حکم دیا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر اور چالان میں ملزم پر دونوں جرائم کا ذکر نہیں، قرآن کریم میں نبی پاک ﷺ کوبھی حکم دیاگیاکہ صرف اللہ کاپیغام پہنچائیں کسی کواسلام قبول کرنے پرمجبور نہ کریں، مذہبی آزادی اسلام کی بنیادی خصوصیات میں سے ہے، کیس سے منسلک افراد نے قرآن پاک سے رہنمائی نہیں لی، متعلقہ افراد کو جلدی تھی کہ قرآن کریم اور نبی پاک ﷺ کی توہین ہوئی ہے۔

     

    سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا …

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک میں اللہ نے فرمایا ہے بے شک ہم نے اسے نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے، دین میں جبر نہ ہونے کا اصول آئین پاکستان میں بنیادی حق کے طور پر شامل کیا گیاآئین کے آرٹیکل 20 کے مطابق ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور آئین ہر مذہب اور فرقے کو اپنے مذہبی ادارے کھولنے کی اجازت دیتا ہے۔

    ٹانک: این اے 43 میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو شکست

    سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آرٹیکل22 کے تحت کسی مذہب، گروہ یافرقے کو مذہبی تعلیم اور اپنے اداروں میں نصاب رائج کرنے سے نہیں روکا جا سکتا، آئین میں درج بنیادی حقوق سے روگردانی نہیں کی جاسکتی، متعلقہ حکام اگر قرآن پاک سے رہنمائی لیتے تو شاید مقدمہ ہی درج نہ ہوتا، عدالت نے ملزم مبارک احمد ثانی کو 5 ہزار روپے کے ذاتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ ملزم مبارک ثانی کو 7جنوری 2023 کو گرفتار کیا گیاتھا، ملزم کےخلاف مقدمہ چنیوٹ کےتھانہ چناب نگرمیں 6 دسمبر 2022 کو درج کیا گیا تھا-

    ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں،صدر مملکت

  • سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے  الیکشن کمیشن  میں درخواست جمع کرا دی

    سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے گئے ہیں،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 50 ارکان کے پارٹی سرٹیفیکیٹ جمع کروائےگئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، 6 سال سے چل رہا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، توہین نہیں ہونے دیں گے، 16 فروری کو جن آزاد ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ان کے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں،خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ دیکھ رہے ہیں، جیسے جیسے نوٹیفکیشن ہوں گے بیان حلفی جمع کراتے رہیں گے۔

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے …

    واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے-