Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 900 ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز ایک پھر کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 900 ہوگیا، گزشتہ روز ایک موقع پر 100 انڈیکس نے 61 ہزار کی حد عبور کرلی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 228 پوائنٹس کمی سے 60 ہزار 501 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    منگل کے روز کاوربار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 918 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 60 ہزار 730 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 285.25 روپے پر آگیا۔ بعد ازاں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کمی کے ساتھ 285 روپے پر آگیا گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ

    امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا

    سونے کی قیمت میں اضافہ

  • حماس نے  اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط  پیش کر دیں،12  یرغمالی رہا

    حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط پیش کر دیں،12 یرغمالی رہا

    غزہ: حماس نے ثالثوں کو اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق اپنی رضامندی اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں عارضی جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات کے دوران حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دورانیے میں توسیع اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

    غزہ میں حماس کے سابق وزیر صحت باسم نعیم کا کہنا ہے حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں اپنی شرائط ثالثوں کے آگے پیش کردی ہیں حماس نے تمام اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے دورانیے میں مزید توسیع سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے حماس نے واضح کردیا ہے کہ فوجیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو پہلے اپنے ٹینکوں اور عسکری ساز و سامان سمیت غزہ سے واپس لوٹنا ہوگا۔

    ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

    باسم نعیم کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل اپنے فوجیوں کی رہائی چاہتا ہے تو اسے پہلے غزہ پر اپنی جارحیت بند کرکے غزہ محاصرہ ختم کرنا ہوگا اور پھر تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا جس کے بدلے میں حماس 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرے گا۔

    دوسری جانب غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آج چھٹا اور آخری روز ہے، حماس نے مزید 12 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دئیے، جن میں دو روسی خواتین بھی شامل ہیں اسرائیل کی جانب سے 30 فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے، چھ دن کی جنگ بندی کے دوران حماس کی جانب سے رہا کیے گئے یرغمالیوں کی تعداد 93 ہوگئی، جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید 180 فلسطینیوں کو آزادی ملی۔

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    دوسری جانب جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، حماس نے جنگ بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہےعرب میڈیا کے مطابق حماس جنگ بندی میں چار روز کی توسیع چاہتی ہے، جبکہ اسرائیل نے 24 گھنٹے میں 10 یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی ہے۔

    اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے پریس کانفرنس میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیاسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا قطر اور مصر کی کوششوں سے جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے تاہم عارضی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں،اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو پورا خطے لپیٹ میں آ جائے گا۔

    غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے میں دوسری مرتبہ توسیع کیلئے مذاکرات جاری ہیں جبکہ حماس کی جانب سے جنگ بندی کے دورانیے میں دوسری مرتبہ توسیع کیلئے رضامندی ظاہر کی گئی ہے تاہم حماس نے جنگ بندی کے دورانیے میں توسیع کیلئے پیش کیے گئے اسرائیلی پرپوزل کو مسترد کر دیا ہے۔

    العربیہ کی خبر کے مطابق حماس ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے دورانیے میں توسیع کیلئے پیش کیے گئے منصوبے پر حماس نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع کیلئے اسرائیلی پرپوزل میں پیش کی گئی تجاویز بہتر نہیں ہے۔

    غزہ:اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا

    خیال رہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ابتدائی طور پر چار روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کی تکمیل پر جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کی گئی تھی، جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی میعاد آج ختم ہو جائے گی اس لیے مصر اور قطر دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں ایک اور توسیع کیلئے مذاکرات میں مصروف ہیں-

  • نوبیل انعام یافتہ امریکی سفارتکار ہنری کسنجر کا 100 سال کی عمر میں انتقال

    نوبیل انعام یافتہ امریکی سفارتکار ہنری کسنجر کا 100 سال کی عمر میں انتقال

    واشنگٹن: امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سابق سفارتکار ہنری کسنجر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان کی جیوپولیٹیکل کنسلٹنگ فرم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کے نوبیل انعام یافتہ، انتہائی متنازعہ مگر قابل احترام سفارت کاروں میں سے ایک سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر ایک سو برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہنری کسنجر کا انتقال بدھ کو ریاست کنکٹی کٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا، ہنری کسنجر آخری وقت تک انتہائی فعال رہے۔

    ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں بھی وائٹ ہاؤس کی میٹنگز میں شریک ہوتے رہے جبکہ انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سفارت کاری اور قیادت سے متعلق غیر معمولی امور زیر بحث لائے گئے تھے،ہنری کسنجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا، اس وجہ سے وہ متنازع بھی رہے۔

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    انہوں نے دو امریکی صدور کے ساتھ کام کیا، جن میں صدر رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ شامل تھے اور امریکی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور انہوں نے اس وقت چین کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور چین کے تعلقات کی راہیں کھلی تھیں شمالی کوریا کی جانب سے لاحق جوہری خطرے کے بارے میں کچھ روز قبل سینیٹ کی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کی تھی ہنری کسنجر نے رواں سال جولائی میں چین کا اچانک دورہ کیا تھا اور صدر جن پنگ شی سے ملاقات کی تھی-

    ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

    ہنری کسنجر ہی کی بدولت امریکا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بات چیت ممکن ہوئی تھی اور اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات میں بھی وہی پیش پیش تھےہنری کسنجر نے پیرس امن معاہدے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ طویل عرصے سے امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ نہ ہونے کے باوجود اس پالیسی پر کسی نہ کسی طرح اپنے نقوش رکھتے تھے۔

    شمالی کورین جاسوسی سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تصاویر لے …

  • بالاکوٹ کے مقام پر ہلکی بارش اور  برف باری ، موسم سرد ہوگیا

    بالاکوٹ کے مقام پر ہلکی بارش اور برف باری ، موسم سرد ہوگیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: مانسہرہ میں بالاکوٹ کے مقام پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے ناران، جھیل سیف الملوک، بٹہ کنڈی میں برفباری جاری ہے، جبکہ بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے،گزشتہ روزاسکردومیں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اوراسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے گجرات، گوجرانوالہ،وزیرآباد، سیالکوٹ،نارووال، لاہور،حافظ آباد میں بارش جبکہ فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ،اوکاڑہ اور اسلام آباد میں میں بارش کے ساتھ چند مقا مات پر ژالہ باری کی پیشگوئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، میانوالی،قصور، نوشہرہ، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اوروزیرستان میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ اورمردان میں بارش متوقع ہے۔

    بلوچ طلبا بازیابی کیسَ:کیا ہم خود جب لاپتہ ہوں گے تب سمجھ آئے گی؟،اسلام آباد …

    محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ا سموگ اور دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد ی برقرار رہے گی جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتراضلاع میں مطلع ابر آلود اور صوبے کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے پشاور،چارسدہ،مردان اور صوابی میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی جبکہ صوبے میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

    ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

  • شاہد خاقان عباسی فیض آباد دھرنا کی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے

    شاہد خاقان عباسی فیض آباد دھرنا کی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے

    راولپنڈی:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم فیض آباد دھرنا کی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے کمیشن کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال پر بلایا گیا تھا جوکہ جنرل تحقیقات کر رہا ہے، البتہ جو ہوا بطور وزیر اعظم میری ذمہ داری تھی دھرنا ختم کرنے کے لیے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا، دھرنے میں اگر کسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہیے، فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا تھا، اسے ختم کرانے کا فیصلہ حکومت کا تھا۔

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی اس وقت وزیراعظم تھے جب فیض آباد دھرنا ہوا تھا، وہ اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک وزیراعظم رہے دو روز قبل راولپنڈی میں فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کیا تھا، تین رکنی کمیشن نے پنجاب پولیس کے سابق سربراہ عارف نواز اسلام آباد پولیس کے سابق سربراہ سلطان اعظم تیموری اور راولپنڈی ڈویژن کے سابق کمشنر ندیم اسلم چوہدری کو بھی طلب کیا تھا۔

    حج اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر …

    گزشتہ روز عارف نواز نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے انٹرویوز میں اپنی مصروفیات کو تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے کا جواز بنایا سلطان اعظم تیموری اور ندیم اسلم چوہدری منگل کو وزارت داخلہ میں اس کے دفتر میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئےان افسران کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے۔

    سابق آئی جی پولیس سلطان اعظم تیموری نے کمیشن کو بتایا تھا کہ انہیں 8 دسمبر 2017 کو دارالحکومت کا پولیس چیف مقرر کیا گیا تھا جب کہ ٹی ایل پی کا دھرنا 24 اکتوبر کو شروع ہوا اور اسی سال 27 نومبر کو ختم ہوا، اس عرصے کے دورا وہ ریجنل پولیس افسر گوجرانوالہ تھے دھرنے کے سلسلے میں درج مقدمات کی پیروی پولیس نے حکومت کی ہدایت کے مطابق اس کے ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سلطان اعظم تیموری نے اس طرح کے دھرنوں سے نمٹنے کے لیے ایک علیحدہ ایںٹی رائٹ فورس تشکیل دینے کی سفارش کی اس کے علاوہ ایسے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ، ایس او پیز اور پیشگی تیاری کی جانی چاہیے،سلطان اعظم تیموری سے اسلام آباد پہنچنے والے مظاہرین کو روکنے میں ناکامی اور دھرنے کے لیے ٹی ایل پی کو سہولت فراہم کرنے والوں کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی دونوں سابق عہدیداروں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد کمیشن نے کارروائی آج بروز بدھ تک ملتوی کردی تھی-

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اختر علی شاہ کی سربراہی میں تشکیل دیا تھا،20 نومبر سے فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔

    لاہور میں مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

  • ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہو گئی؟

    ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہو گئی؟

    لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور اُن کے شوہر گلوکار عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

    باغی ٹی وی : ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے،فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شوبز سے متعلق خبریں بتانے والے کئی پیجز نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں کا تذکرہ کیا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں،ان تصویروں میں شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں، اس سے قبل جوڑے نے کئی تصویریں شیئر کررکھی تھیں جو کہ اب ان کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں جبکہ اداکارہ اور گلوکار دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے جس کا اندازہ اس اسکرین شاٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

    بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

    دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کی تھیں،عمیر جسوال نے دوست کی شادی کے بعد عُمر بھی ادا کیا تھا، عمرے کی ادائیگی کے دوران بھی اُن کے ساتھ اہلیہ ثناء جاوید نہیں تھیں۔

    سوشل میڈیا پر ناقدین اور مداح دونوں ہی اداکار جوڑے کی ازدواجی زندگی اور تعلق کے حوالے سے تبصرے کررہے ہیں البتہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے تاحال ان افواہوں کو سچ یا جھوٹ قرار نہیں دیا گیا۔

    پاکستانی ثقافت کے رنگ ریاض سیزن میں گلوکار اور فنکارپرفام کرینگے

    واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی، ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، پوسٹ کے کیپشن میں دونوں نے الحمد اللہ بھی لکھا تھا۔

  • حج  اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دیا گیا

    حج اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دیا گیا

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلئے 280 ملین ڈالرز درکار ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : وزارت مذہبی امور نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا، ڈالرز کے حصول کیلئے اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دیا گیا، سو ملین ڈالرز اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حاصل کیے جائیں گے اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کیلئے درخواست گزار کا پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہو گا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ داراس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گےاسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 3 ہزار 775 ڈالرز ادا کرنا ہوں گےلانگ حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 3 ہزار 800 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے کم مدت حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 4 ہزار 15 ڈالرز جبکہ کم مدت حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 4 ہزار 50 ڈالرز ادا کرناہوں گے۔

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    قبل ازیں نگران وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا تھا کہ حج کے پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہےمجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام قومی پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پیغام پاکستان امن اور محبت پھیلانے کی دستاویز ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، علماء ہمارے معاشرے کے رہنما ہیں، علماء کو قومی اتحاد و یگانگت کیلئے کام کرنا ہوگا۔ قرآن ہمیں جینے کا طریقہ سکھاتا ہے، اسلام کے سنہری اصولوں میں ہی کامیابی ہے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پچھلے سال سے آنے والا حج سستا ہوا ہو، اس سال 1 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔

    بلوچ طلبا بازیابی کیسَ:کیا ہم خود جب لاپتہ ہوں گے تب سمجھ آئے گی؟،اسلام آباد …

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ہوا ہے ایسوسی ایشن کے مطابق 2600 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار229 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد مارکیٹ میں 10 گرام سونا ایک لاکھ 89 ہزار 472 میں فروخت ہورہا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اور 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 61 ہزار 200 پر پہنچ گیا، بعد ازاں 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اور پہلی بار 61 ہزار 400 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد 100انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    لاہور میں مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہےذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے ڈیٹا کے ساتھ ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنزکے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی، امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ایف بی آر ٹیکس حکام سے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف ماہرین کی ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست ہوئی۔

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

  • لاہور میں  مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    لاہور میں مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    لاہور: مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی-

    باغی ٹی وی: تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے 40 سالہ گھریلو ملازمہ شبنم کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیاگھریلو ملازمہ شبنم گزشتہ 11 سال سے نعمان نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے نعمان کی اہلیہ شازیہ نے گرم پانی مانگنے کی رنجش میں ملازمہ شبنم پر پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی متاثرہ گھریلو ملازمہ کو میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    متاثرہ گھریلو ملازمہ کے اہلخانہ نے مکان مالکن شازیہ کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیاپولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں ،پیٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ، گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

  • مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس کے انتخابات 2024 میں مداخلت نہ کرے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارچ میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہ کرےمغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے اگر کسی نے بھی روس کے انتخابات میں مداخلت کی تو اسے روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں روس یوکرین جنگ میں بھی امریکہ کی جانب سے یوکرین کو مختلف طریقوں سے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

    دوسری جانب ایک سینئر روسی سفارت کار نے بدھ کو شائع ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ ماسکو اور نیٹو کے درمیان فوجی تصادم کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف، جو امریکہ کے ساتھ تعلقات، عدم پھیلاؤ اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے انچارج ہیں، نے روزنامہ ازویسٹیا کو بتایا کہ موجودہ حالات واشنگٹن کے ساتھ ہتھیاروں کی بات چیت کے لیے "سازگار” نہیں ہیں۔

    ازویشیا نے ریابکوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ کسی حد تک رونالڈ ریگن کی صدارت کے تجربے کو دہراتے ہوئے، اگلی ہتھیاروں کی دوڑ جیتنے کی توقع رکھتا ہے تو امریکی غلطی پر ہیں ہم اشتعال انگیزی کے سامنے نہیں جھکیں گے لیکن ہم اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ ہم اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

    نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

    فروری 2022 میں یوکرین پر پورے پیمانے پر حملے کے بعد روس کے بہت سے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہو گئے، اب ماسکو نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں "اجتماعی مغرب” کے خلاف لڑ رہا ہے۔