Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند   کرنے کا فیصلہ

    8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد، 8 فروری کے لئے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی : ترجمان وزارت خارجہ عام ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق انتخابات میں سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے 8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رہیں گے، دونوں ملکوں کے ساتھ تمام کراسنگ پوائنٹس کارگو، نارمل آپریشنز اور پیدل کراس کرنے والوں کے لئے بارڈر بند ہوں گے، بارڈر کراسنگ 9 فروری کو کھلیں گے، تمام آپریشنز بھی اسی تاریخ کو بحال ہوں گے-

    قبل ازیں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون کیا ہے،چیف الیکشن کمشنر نےچاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جلد از جلد سیکیورٹی اہلکارو ں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے، تاکہ ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہم کی جاسکے، چیف الیکشن کمشنر نےبلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،چیف الیکشن کمشنر نے ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی-

    واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے ہوئے، دونوں دھماکے انتخابی دفاتر میں ہوئے، بلوچستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے۔پشین میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے،جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفترکے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، صوبہ بھر میں سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے.

  • امریکی ڈالر سستا،سونا  مزید مہنگا

    امریکی ڈالر سستا،سونا مزید مہنگا

    کراچی : انٹربینک میں روپےکی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 34پیسے ہے،گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 42 پیسے کا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 5 پیسے کا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا پانچواں مسلسل مثبت دن رہا، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 344 پوائنٹس اضافے سے 64143 پر بند ہو اہے، 100 انڈیکس 5 روز میں 2302 پوائنٹس بڑھا ہے، بازار میں 32 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 14.30 ارب روپے رہی،اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 روز میں 284 ارب روپے بڑھی ہے۔

    ادھر سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافے کے بعد فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا ہو گیا،اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی،10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہو گئی۔

  • چار میں سے تین پاکستانی پولنگ کے نتائج کو قبول کریں گے،سروے

    چار میں سے تین پاکستانی پولنگ کے نتائج کو قبول کریں گے،سروے

    لاہور: ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں جس میں 128 ملین سے زیادہ اہل ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، ریسرچ فرم Ipsos کے ایک سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امکان ہے کہ چار میں سے تین پاکستانی پولنگ کے نتائج کو قبول کریں گے –

    ہر 4 میں سے 3 پاکستانی انتخابی نتائج قبول کرنے کو تیار ہیں، اپسوس اور پاکستان پلس کےپاکستانی ووٹرز سے کیے گئے تازہ سروے میں 76 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم کریں گے۔جماعتوں کے اعتبار سے کیے گئے جائزے میں پیپلز پارٹی کے 94، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے 87 اور پی ٹی آئی کے 67 فیصد ووٹرز نے کہا ہے کہ وہ 8 فروری کو ہونے والےعام انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے

    کسروے میں رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ "صرف 7 فیصد پاکستانی نتائج کو قبول نہیں کریں گے،سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانی الیکشن 2024ء کے نتائج کو تسلیم کرینگے جبکہ 17 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی،سروے کے مطابق دیہی علاقوں کے 77 فیصد جبکہ شہری علاقوں کے 74 فیصدلوگ انتخابات 2024ء کے نتائج کو تسلیم کرینگے،سروے کے نتائج کے مطابق دیہی علاقوں میں انتخابات 2024 ء کی شفافیت اور ان کے نتائج کو تسلیم کرنے کے حوالے بہتر تناسب سامنے آیا ہے،خیبرپختونخوا میں سروے کے مطابق 79، پنجاب میں 78، بلوچستان میں 63 اور سندھ میں 74 جبکہ اسلام آباد میں 53 فیصد لوگ الیکشن 2024ء کے نتائج کو تسلیم کرینگے،سروے کے مطابق ووٹ نہ ڈالنے والے لوگوں کی جانب سے الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرنے کا تناسب 56 فیصد ہے ،سروے کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام الیکشن 2024ء کی شفافیت اور انعقاد کے حوالے سے پرامید ہیں اور جمہوریت کے تسلسل کو ملک کی ترقی کا راستہ سمجھتے ہیں


    لبنان کے جج عالمی عدالت انصاف کے صدر منتخب

    چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    انتخابات 2024: ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،جائزہ رپورٹ

  • انتخابات 2024:  ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،جائزہ رپورٹ

    انتخابات 2024: ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،جائزہ رپورٹ

    لاہور: ایک سرکاری تنظیم کی جائزہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی-

    باغی ٹی وی : انگریزی اخبار دی نیوز سے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر ایک اہلکار نے بتایا کہ سرکاری تنظیم نے پولیس ذرائع، ریونیو ڈپارٹمنٹ، مزدور یونینز اور مختلف شعبوں میں پیشہ ور افراد کے انٹرویوز کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر یہ تجزیہ پیش کیا ہے یہ جائزہ پولیس اسٹیشن اور یونین کونسل کی سطح پر کیا گیا ہے-

    دی نیاز کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ غلط اندازوں کے امکان کو دور کرنے کیلئے یہ سروے سائنسی انداز میں کیا گیا ہے، اگرچہ اب تک کیے گئے سروے میں ن لیگ کی مقبولیت کی شرح کے حوالے سے ایک پُرامید اندازہ لگایا گیا ہے کیونکہ نواز شریف کی واپسی کے بعد سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن اب تک کسی نے یہ جائزہ پیش نہیں کیا کہ پارٹی کتنی نشستیں جیت سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے بھی نواز شریف کو مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر پیش کیا ہے لیکن کیا وہ سادہ اکثریت حاصل کر پائیں گے یا نہیں اس کا جواب نہیں ہے لیکن اس سرکاری جائزے کے مطابق ن لیگ کو 115 سے 132 کے درمیان قومی اسمبلی کی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

    خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو شامل کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ پارٹی کے پاس سادہ اکثریت کے ساتھ تنہا حکومت بنانے کا موقع ہوگا، جہاں تک صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا تعلق ہے، جائزے کے مطابق پنجاب اسمبلی میں انہیں 297 میں سے 190 کے قریب نشستیں مل سکتی ہیں یعنی ن لیگ کو صوبائی اسمبلی میں مکمل اکثریت مل سکتی ہے ن لیگ چند اضلاع کے علاوہ پنجاب میں کلین سوئپ کر سکتی ہے۔

    سرکاری اندازوں کے مطابق ن لیگ پنجاب میں ممکنہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ن لیگ مخلوط حکومتیں بنانے کامیاب ہوجائے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس صرف سندھ میں حکومت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دی نیوز کے مطابق جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکز میں پیپلز پارٹی کو 35 سے 40 کے نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار 23 سے 29 کے درمیان سیٹیں حاصل کر سکتے ہیں، ایم کیو ایم کو 12 سے 14 نشستیں مل سکتی ہیں، جے یو آئی قومی اسمبلی کی 6 سے 8 نشستیں، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کو قومی اسمبلی میں دو سے تین نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

  • 100 فیصد یقین ہے کہ نتائج میں کوئی  تاخیر نہیں ہوگی،الیکشن کمشنر سندھ

    100 فیصد یقین ہے کہ نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی،الیکشن کمشنر سندھ

    کراچی: الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ کچھ تاخیر ہوجاتی ہے اکثر پولنگ سامان کی تقسیم میں ٹیکنیکل میٹریل یا اسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیں ہے کسی بھی پی ایس کا کوئی آر او نہیں بدلا ہے، من گھڑت خبروں سے گریز کریں۔

    باغی ٹی وی: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے ایکسپو سینٹر ڈسپیچ سینٹر کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں پولنگ اسٹاف آیا ہوا ہے، یہاں پولیس کے اہلکار موجود ہیں، جس سینٹر سے ہم نکلیں ہیں وہاں تو تقسیم شروع ہوگئی ہے۔

    صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ کچھ تاخیر ہوجاتی ہے اکثر پولنگ سامان کی تقسیم میں ٹیکنیکل میٹریل یا اسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسٹاف اور انتخابی سامان شام 4 ،5 بجے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچ جائیگا، کیمپین کا وقت ختم ہوچکا ہے آپ لوگ بھی میڈیا پر چلائیں۔

    لبنان کے جج عالمی عدالت انصاف کے صدر منتخب

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو سیکورٹی کا زیادہ پتہ ہے وہ آپس میں رابطے میں ہیں، کون سے ایریا میں کیا ڈپلوئمنٹ کرنی ہے وہ بہتر جانتے ہیں ٹیکنیکل میٹریل، پولنگ سامان کی تقسیم یا اسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، 100 فیصد یقین ہے کہ نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی جہاں کنیکٹیویٹی ہے وہاں صحیح وقت پر نتائج آئیں گے، پریزا ئڈنگ کو آکر میٹریل بھی دینا ہے فارم 45 بھی دینا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    لوک رحمت کالاش برادری کی تاریخ میں پہلی بار بطور آزاد امیدوار میدان …

  • مچھر دن میں اور مکھیاں رات میں کیوں نظر نہیں آتیں؟

    مچھر دن میں اور مکھیاں رات میں کیوں نظر نہیں آتیں؟

    دن میں مکھی اور رات میں مچھر انسانوں کا جینا حرام کئے رکھتے ہیں کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ مچھر دن میں اور مکھیاں رات میں کیوں نظر نہیں آتیں اور اگر آتی ہیں تو اس حد تک فعال نظر کیوں نہیں آتیں؟

    باغی ٹی وی: ماہرین کے مطابق انسانوں کو خون چوسنے والی مادہ مچھر رات کے وقت ہی شکار کرتی ہے، اور انسانی خون محض بھوک مٹانے کے لیے نہیں بلکہ انڈوں کی تخلیق کے لیے استعمال کرتی ہے دن کے اوقات کا درجہ حرارت مچھروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مچھر رات کے اندھیرے میں ہی وار کرتے ہیں۔

    دوسری جانب دن کے اوقات انسانوں کو تنگ کرنے والی مکھی رات کے اوقات ایسے غائب ہوتی ہے کہ پھر نظر ہی نہ آئےایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ مکھیوں کو پولارائیزڈ لائٹ کی ضرور ہوتی ہے جس سے وہ دیکھ پاتی ہیں یہ پولارائیزڈ لائٹ دن کے اوقات مکھی کو نقل و حرکت میں مدد فراہم کرتی ہے، جبکہ رات کے اوقات نا پید ہوتی ہے،یہ بھی ہے کہ رات کا درجہ حرارت مکھیوں کو سست کر دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر اوقات اگر کوئی مکھی رات کے اوقات نظر بھی آتی ہے تو وہ سست نظر آتی ہے جبکہ رات کے اوقات مکھیاں کسی ایسی جگہ پناہ لیتی ہیں جہاں وہ دن کے اجالے تک اپنے جسم کے درجہ حرارت کو رات کے ٹھنڈے درجہ حرارت سے کم نہ ہونے دیں۔

    امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا

    غزہ جانے والے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہاپسند اسرائیلیوں کا حملہ

  • لبنان کے جج عالمی عدالت انصاف  کے صدر منتخب

    لبنان کے جج عالمی عدالت انصاف کے صدر منتخب

    بیروت: لبنان سے تعلق رکھنے والے جج نواف سلام عالمی عدالت انصاف کے صدر منتخب ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف کی صدر جن کا تعلق امریکا سے تھا کی جگہ اب لبنان کے جج نواف سلام سنبھال لیں گےنواف سلام 2018 سے عالمی عدالتِ انصاف کے رکن ہیں اور اس سے قبل 10 سال تک اقوامِ متحدہ میں لبنان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

    نواف سلام لبنان میں سیاسی طور پر بھی کافی متحرک رہے ہیں اور لبنان کے وزیرِاعظم کے ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن حزب اللہ کی مخالفت کی وجہ سے وہ ناکام ہوگئے تھے حزب اللہ نے اعتراض اُٹھایا تھا کہ نواف سلام امریکا کے کافی قریب ہیں اور ان کی ہمدردیاں مغربی ممالک کے ساتھ ہیں تاہم نواف سلام نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

    غزہ جانے والے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہاپسند اسرائیلیوں کا حملہ

    سوشل میڈیا پر نواف سلام نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سب سے پہلی جو چیز میرے ذہن میں آئی وہ میرا شہر بیروت تھا، عالمی عدالت انصاف کے نومنتخب صدر نے لبنان سے مطالبہ کیا کہ قانون کی حکمرانی اور عوام کے درمیان انصاف کی بالادستی کی پاسداری کا راستہ اختیار کرے۔

    کمپنی کا اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے دینے …

    امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

  • غزہ جانے والے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہاپسند اسرائیلیوں کا حملہ

    غزہ جانے والے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہاپسند اسرائیلیوں کا حملہ

    غزہ کے خلاف اسرئیلی فوجیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کی جارحیت جاری ہے، غزہ جانے والے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہاپسند اسرائیلیوں نے حملہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق انتہا پسند یہودی آبادکاروں نے کرم ابوسالم بارڈر کراسنگ بلاک کردی جس کی وجہ سے انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی،سیکڑوں آبادکاروں نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کر کے غزہ جانے سے روک دیا۔

    واضح رہے کہ شمالی غزہ میں آج 3 معصوم بچےکچھ کھانےکو نہ ملنے پر شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب غزہ میں شدید بمباری سے24 گھنٹوں میں اب تک 110 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے،7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 65 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔

    انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی

    دوسری جانب کینیڈا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں پر پابندیاں لگادیں، کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے 11 رہنماؤں پر پابندیاں لگادی ہیں، پابندیوں میں حماس رہنما یحیٰ سنوار اور محمد الضیف بھی شامل ہیں حماس اور اسلامی جہاد سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات کے سبب پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندیوں میں شامل افراد پر سفری اور اثاثے منجمد ہونےکی پابندیاں ہوں گی۔

    خاور مانیکا اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر …

    حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا ہے،قطری وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے فریم ورک سے متعلق حماس کا جواب ملنے کی تصدیق کر دی ہے،قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس کے جواب کو امید افزا قرار دیا ہے۔

    محمد رفیع ، لتا اور آشا کی باتیں

  • پٹرول کی فروخت میں  سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی ریکارڈ

    پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی ریکارڈ

    لاہور: ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: او سی اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک میں 4.18 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سات فیصد کم ہے گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.58 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

    جنوری کے دوران ملک میں 0.61 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں پانچ فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 0.65 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی،سمبر کے مقابلہ میں جنوری میں پٹرول کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں بڑھ کر 0.61 ملین ٹن ہو گئی۔

    انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی

    دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں 9.07 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.47ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

    بلاول نے میرے حلقے میں ووٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے لگایا ہے،عطا تارڑ

    جبکہ جنوری میں ملک میں 1.38ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 12فیصد زیادہ اور گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 4فیصد کم ہے۔دسمبر میں ملک میں 1.24ملین ٹن اور گزشتہ سال جنوری میں 1.44ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

    خاور مانیکا اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر …

  • انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی

    انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی

    اسلام آباد: ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوگیا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی الیکشن مہم کے لیے اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی پابندی ہوگی۔

    واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے ، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔

    جبکہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں نوجوان ، خواتین اور بزرگ ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے کل ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑپچاسی لاکھ پچاسی ہزارسات سوساٹھ ہے جن میں پانچ کروڑ انسٹھ لاکھ پچیس ہزارنوسوچالیس نوجوان ووٹرزہیں جوکل ووٹرزکا 43.85 فیصد بنتا ہے ان ووٹرز کی عمر 18 سے 35 سال تک ہے۔

    نوجوان ووٹرز میں 53.87 مرد اور 6.13 فیصد لڑکیاں شامل ہیںان انتخابات میں ایک کروڑ بائیس لاکھ 43 ہزار477 وہ نوجوان ہیں جو پہلی بارانتخابی عمل میں حصہ لے رہےہیں یہ کل ووٹرزکا 9.60 فیصد ہیں واضح رہےپہلی بارووٹ کاسٹ کرنے والوں کی شرح ہمیشہ سے کافی ذیادہ رہتی ہے،سال 2018 کے انتخابات میں 5 کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار536 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا جوکل ووٹرزکا 52 فیصد تھااگراس باربھی ٹرن آؤٹ کی شرح 50 سے 60 فیصد رہی تو43 فیصد سے زائد نوجوانوں کاووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

    ادھر عام انتخابات کے لیے لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں فوج تعینات کردی گئی ہے، پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر الرٹ رہیں گے،پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے کے تمام ریجنز اور اضلاع میں سیکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی، الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز و کلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا –

    ریہرسل کے دوران صوبہ بھر میں خصوصی ناکہ جات، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، پولیس افسروں نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا، پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ بھی دی گئی، لاہور سمیت تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد بھی کیا گیا، فلیگ مارچز میں ضلعی پولیس، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی موبائلز اور جوانوں نے حصہ لیا۔

    حکام کے مطابق الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو پولنگ والے دن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن کے اردگرد 400 میٹر تک کسی بھی قسم کی مہم کی اجازت نہیں ہوگی، اسی حدود میں ووٹرز کو قائل کرنے پر اور ان کو ووٹ ڈالنے اور نہ ڈالنے کی التجا کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابات کے لیے7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کر لیا جبکہ ووٹنگ کے لیے 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے، ہر پولنگ بوتھ پر 2 بیلٹ باکس رکھے جائیں گے، ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔

    ملک بھرمیں 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ریزرو رکھے جائیں گے، بیلٹ باکس بھرجانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گا، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے، صوبائی سطح پر سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، مواصلاتی اور ایمرجنسی پلان بھی تیار ہے،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی راستوں سے مکمل کیا گیا، تمام بیلٹ پیپرز، سرکاری پریس سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران اور ان کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے، موسم کی خرابی کے باعث بھی بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں مسائل درپیش رہے۔

    عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا، 32 ریجنل اور 144 ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں شکایات کے ازالے لیے کام کررہی ہیں، الیکشن کمیشن کا میڈیا نمائندگان کو انتخابات کےلئے قائم نیٹورک آپریشن سینٹر کا دورہ تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈی جی مرکزی کنٹرول روم ہارون شنواری نے بریفنگ میں بتایا اسٹیٹ آف ارٹ سسٹم میں مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اقدامات کیے، شکایات درج کرانے کے لیے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں، 26 دسمبر سے اب تک 625 افراد کو نوٹسز، 252 امیدواروں کو شوکاز نوٹس اور 156 لوگوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے، اب تک 221 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 198 شکایات کو حل کرلیا گیا ہے۔