Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جان بہاراں رشک چمن غنچہ دہن  اے جان من

    جان بہاراں رشک چمن غنچہ دہن اے جان من

    جان بہاراں رشک چمن غنچہ دہن اے جان من

    سلیم رضا

    پاکستان کے معروف گلوکار سلیم رضا 4مارچ 1932ء کو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے ۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور میں قیام پذیر ہوئے اور استاد عاشق حسین ہاشمی کے شاگرد ہوئے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کیا۔ فلم” نوکر” سے ان کے فلمی کیریئر کا آغاز ہوا اور پھر ان کی آواز ہر فلم میں جادو جگانے لگی۔ سلیم رضا کے مشہور فلمی نغمات میں

    یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں (سات لاکھ)،

    زندگی میں ایک پل بھی چین آئے نہ(ہم سفر)

    جاں بہاراں رشک چمن (عذرا)،

    کہیں دو دل جو مل جاتے (سہیلی)،

    حسن کو چاند جوانی کو کنول کہتے ہیں (پائل کی جھنکار)

    یہ ناز، یہ انداز، یہ جادو ،یہ نگاہیں (گلفام)

    تجھ کو معلوم نہیں تجھ کو بھلا کیا معلوم (جب سے دیکھا ہے تمہیں)،

    میرے دل کی انجمن میں (قیدی)

    اور مشہور نعت شاہ مدینہ (نوراسلام) سرفہرست ہیں۔ 1960 کی دہائی میں گلوکار احمد رشدی، مسعود رانا اور مہدی حسن کی فلمی دنیا میں آمد کے بعد فلم سازوں نے سلیم رضا سے بے اعتنائی برتنا شروع کردی جس کے بعد وہ دیار غیر میں جابسے اور وہیں سے اپنے سفر آخرت پر روانہ ہوگئے۔

    25 نومبر 1983ء کو پاکستان کے نامور فلمی گلوکار سلیم رضا کینیڈا میں انتقال کر گئے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • نگراں حکومت کسی ایک جماعت کو فیور نہیں دے رہی،نگران وزیراعظم

    نگراں حکومت کسی ایک جماعت کو فیور نہیں دے رہی،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے تمام سیاسی جماعتوں سے بہترین تعلقات ہیں، سیاسی جماعتیں آپس میں بیان بازی کرتی رہتی ہیں-

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں مگر اس کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہیئے، نگراں حکومت کے تمام سیاسی جماعتوں سے بہترین تعلقات ہیں، سیاسی جماعتیں آپس میں بیان بازی کرتی رہتی ہیں، نگراں حکومت کسی ایک جماعت کو فیور نہیں دے رہی۔

    اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے شان مسعود کے پاس اچھا موقع ہے،بابر عظم

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ عوام سے ووٹ لینے کے لیے محرومی کارڈ استعمال کیا جاتا ہے، انتخابات میں ہم اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کریں گے، حکومت شفاف انتخابات یقینی بنائے گی، پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے،کسی سیاسی جماعتوں کو جلسے اور جلوسوں سےنہیں روکا جارہا،لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی بات درست نہیں،حکومت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی،الیکشن کمیشن 8 فروری کو انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں کر رہا ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    سرفراز بگٹی کے بیان سے متعلق پوچھے ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم نے کہاکہ میں نے اُن کا بیان سنا نہیں ہے کیونکہ کسی ایک بیان کی بنیاد پر پورے نگراں سیٹ پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا، سیاسی جماعتوں کی الیکشن سے متعلق جائز شکایتوں پر ضرور کارروائی ہوگی، سرفراز بگٹی نے اگر ن لیگ کی حمایت میں کوئی بیان دیا ہے تو میں ان کا ترجمان نہیں ہوں، اگلے دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر کوئی کنفیوژن نہیں، اگلے 2 ماہ کے دوران ملک میں بھاری اور متاثرکن سرمایہ کاری ہو گی۔

    افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

    ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں کو سوچنا ہو گا عمران خان پر سلیکٹڈ کا جو الزام لگتا تھا وہ ریاستی اداروں کی حمایت کی بنیاد پر لگتا تھا، پھر شہباز شریف اور اب ہمارے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہے کہ ریاست کی سپورٹ ہے تو میرا سوال ہے کہ کیا ادارے ہندوستان کی سپورٹ کر رہے ہیں یا پاکستان کی؟ نگراں حکومت آنے کے بعد جب اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا تو ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے جس کے نتائج بھی سامنے آئے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا مکان ہےتاہم مغربی اورجنوب مغربی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہےگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ۔

    اس دوران سب سے زیادہ بارش پسنی 94، تربت 7 اور پنجگور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 6 ،اسکردو منفی 4، کالام منفی 2، قلات ، ہنزہ اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے شان مسعود کے پاس اچھا موقع ہے،بابر عظم

    اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے شان مسعود کے پاس اچھا موقع ہے،بابر عظم

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نئے کپتان شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلا حیتیں دکھائیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو نئےکھلاڑی آئے ہیں ان کے لیے سنہری موقع ہے، دو سر ی جانب ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسے دورے ریگولر طور پر کرنے کی ضرورت ہے، بائی لیٹرل سیریز زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیئں، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں، ہمارا پریکٹس میچ بھی آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاآغاز اگلے ماہ سے ہوگا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا-

    دوسری جانب گزشتہ روز عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہی صحیح وقت ہے۔

    عماد وسیم نے 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا، 55 ایک روزہ اور 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 109 وکٹیں اور 1472 رنز اسکور کیے، وہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے 2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، 2019 کا 50 اوورز کا ورلڈکپ اور 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلا۔

  • 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کا میپنگ پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ  کا پراجیکٹ کا باقاعدہ  افتتاح

    25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کا میپنگ پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ کا پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح

    پنجاب بھر میں 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پراجیکٹ کا آغاز، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

    باغی ٹی وی: ڈیجٹیل مانیٹرنگ اور کرائم کنڑول کے لئے لاہور میں 4لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ بھی مکمل ہوگئی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سیٹی اتھارٹی کینٹین کی اپ گریڈیشن اور ان ڈور گیمنگ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی کینٹین اور کچن کا معائنہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے دریافت کرنے پر 24,23 اور 25نومبر کا اے کیوآئی ڈیٹا پیش کیا گیا جو بالترتیب454،380اور 280تھا، بعدازاں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں اضلاع اور تحصیلوں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ ڈی ای سی تھری کی اصولی منظوری دی گئی۔

    بیچارہ استاد

    اضلاع اور تحصیلوں میں ڈیجیٹل نگرانی، ای چالان، ٹریفک کنٹرول اور چہروں کی شناخت بھی کی جا سکے گی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پہلے فیز میں ڈی ای سی تھری پراجیکٹ کیلئے شہروں کے انتخاب کی ہدایت کی،اجلاس میں فیصل آباد، گوجروانوالہ،راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا-

    افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

    بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر 60کیمرے لگا کر ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی، لاہور کے زیر تکمیل 7میگا پراجیکٹ پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب جاری ہےایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سی سی پی او، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-

    فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا،سراج …

  • بیچارہ استاد

    بیچارہ استاد

    بیچارہ استاد

    خانپور میں آج ایک استاد کو بچے کو مارنے پہ لاک اپ میں بند کر دیا گیا۔ کیا باپ اپنے بچوں کو غلطی پہ سزا نہیں دیتا۔میں بچوں کو سخت سزا دینے کا قائل نہیں مگر جب سے انگریزوں کے قوانین کو فالو کیا گیا ہے تعلیم کا کباڑہ ہو گیا ہے اسلام میں جزا سزا کا تصور موجود ہے ایک حدیث کے مطابق جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنے کا کہا جائے اور جب دس سال کا ہو جائے اور پھر بھی نماز نہ پڑھے تو اسے مارا جائے۔

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک معلم سے فرمایا : ’’إیّاک أن تضرب فوق الثلاث فإنک إذا ضربتَ فوق الثالث اقتص اللّٰہُ منک۔
    تین ضرب سے زیادہ مت مارو، اگر تم تین ضرب سے زیادہ ماروگے تو اللہ تعالیٰ تم سے قصاص لے گا۔

    امام غزالی رح نے بھی شاگرد کو ہلکی سی سزا دینے کی حمایت کی ہے ان کی کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ استاد بچے کی غلطی پہ اسکی سرزنش کر سکتا ہے اور چھڑی کا استعمال کر کے ہلکی سزا دے سکتا ہے اُنھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کس جگہ پہ مارنا ہے اور کتنا مارنا ہے آج سے پندرہ بیس سال پیچھے جائیں تو استاد کو بچے کی بہتر تربیت کرنے کے لیے تمام اختیارات حاصل تھے اور ان دنوں تعلیمی معیار بھی بہت اعلیٰ تھا حالانکہ ان دنوں معروضی سوالات نہیں ہوتے تھے پڑھائی کافی مشکل تھی مگر پھر بھی معیار تعلیم بہت اعلیٰ تھا جب سے مار نہیں پیار کا سلوگن آیا ہے تعلیم کا زوال شروع ہو گیا ہے یہ سب ایک دم نہیں ہوا بلکہ اس میں بہت سے عوامل کا عمل دخل ہے۔ جس میں سب سے اہم مار نہیں پیار کا سلوگن ہے۔ ایک بچہ مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے پڑھے گا۔

    1.اگر اسے پڑھائی کا شوق ہوگا۔
    2. اگر فیل کا خوف ہوگا۔
    3. اگر مار کا خوف ہوگا۔
    4. اگر والدین بچوں پہ توجہ دیں تو۔

    دیہاتی سکولوں میں والدین کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے اور شہروں میں جو والدین بچوں پہ توجہ دیتے ہیں وہ بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں بھیجتے ہیں۔

    آپ بتائیں اگر بچہ غلطی کرے ساتھیوں کے ساتھ لڑائی کرے اور بار بار سمجھانے کے باوجود بھی نتیجہ وہی رہے تو استاد بیچارہ کیا کرے۔ جب بچے کو پتہ ہو گا کہ مجھے فیل نہیں کیا جائے گا تو وہ کیوں پڑھے گابچے کو نہ فیل کا خوف ہوگا نہ مار کا ڈر ہو گا تو وہ کیوں پڑھے گا اوپر سے اساتذہ کے ہاتھ باندھ کر انھیں تیرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے یہاں تک کہ استاد بچے کو غصے سے گھور بھی نہیں سکتاجب ایک استاد اتنا مجبور ہے تو بچے کے رزلٹ پہ استاد کو سزا کیوں؟-

    میرا مقصد سزا کی حمایت نہیں ہے بلاشبہ سزا سے بچے کی پوشیدہ صلاحیتیں ختم ہو جاتی ہیں مگر اس صورتحال کا آخر حل کیا ہے؟

    ازقلم: مجیب الرحمٰن بھٹو

  • فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا،سراج الحق

    فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا،سراج الحق

    پاکپتن: امیرِ جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ خاموش رہ کراسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: پاکپتن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظلم کے وقت جو غیرجانبدار ہونے کے دعویدار ہوتے ہیں وہ باطل کے ساتھ ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے خاموش رہ کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا، انہیں پتہ ہے اگر انہوں نے احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہوجائےگا، فلسطین کی مائیں بہنیں بیٹیاں ہماری امداد کی منتظر ہیں،عوام قومی اِداروں کو تباہ کرنے والوں کو مسترد کریں، عوام ہی اِس نورا کشتی اور وڈیرہ شاہی کو ختم کرسکتے ہیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب کراچی میں رہنے والی فلسطینی خاتون ایمان الحاج علی اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے فلسطینی میٹھے پکوان فروخت کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فلسطینی پکوان متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ان کی تہذیب کے بارے میں جان سکیں،میٹھے پکوانوں کی تیاری میں ایمان کی بیٹیاں لیلیٰ اور اسریٰ ان کی مدد کرتی ہیں جبکہ انہوں نے ایک ملازمہ کو بھی ٹرین کیا ہے جو ان کا ہاتھ بٹاتی ہے۔

    افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

    ایمان کے والدین اور ان کے بہن بھائیوں کا تعلق فلسطین سے ہے، وہ خود تو وہاں پیدا نہیں ہوئیں لیکن ان کا اس سرزمین سے گہرا رشتہ ہے میرے چار بہن بھائی فلسطین میں پیدا ہوئے اور کافی عرصہ وہیں رہائش پذیر رہے، میرے والدین 1967 میں وطن واپس جانے کا حق کھو بیٹھے تھے، دکھ کی بات یہ ہے کہ ہم اس سرزمین پر پھر کبھی گئے بھی تو وزیٹر (مہمان) بن کر، اپنے ہی وطن میں مہمان بن کر رہنا ایک بہت بڑا دکھ ہے، ہمارے رشتے دار اب بھی وہاں رہتے ہیں، ہماری جائیدادیں وہاں ہیں لیکن جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے، میں پاکستانیوں کی بہت شکرگزار ہوں جو ہمارے لوگوں کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

  • افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں  آنیوالی پروازوں  کیلئے نئی ہدایات جاری

    افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : سی اے اے کے مطابق کابل میں تاحال ائیر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنےرسک پرجاسکتی ہیں پاکستان کی حدود میں داخلےسے15 منٹ قبل ائیرٹریفک کنٹرول کوآگاہی دیناہوگی، سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان فضائی حدود میں داخلےکے لیے فریکوئنسی بھی جاری کی ہے جس کےذریعےافغانستان سےداخل پروازوں کورہنمائی فراہم کی جائےگی، مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرےگا ، کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔

    عارضی جنگ بندی،اسرائیل کی اگلے مرحلے کی جنگی تیاری شروع

    واضح رہے کہ قبل ازیں وزارت ہوا بازی کی جانب سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ایکٹ 2023 نافذ کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کو 2 حصوں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی دو الگ الگ محکمے بن گئے ہیں، دونوں محکموں کے سربراہ بھی الگ الگ ہوں گے، ملک کے تمام کمرشل ائیرپورٹس پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ائیرٹرانسپورٹ اور ریگولیٹری کے شعبے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، دونوں محکموں کو ملازمین کی تعداداور اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  • عارضی جنگ بندی،اسرائیل کی اگلے مرحلے کی جنگی تیاری شروع

    عارضی جنگ بندی،اسرائیل کی اگلے مرحلے کی جنگی تیاری شروع

    غزہ: اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کو اگلے مرحلے کی جنگی تیاری کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئیل ہگاری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حماس سے 4 روزہ عارضی جنگی بندی کے دوران اسرائیلی فوج اگلے مرحلے کی جنگ کے لیے خود کو تیار کررہی ہے اسرائیلی کابینہ کا ایک رکن بھی وقفے کے بعد حماس سے جنگ جاری رکھنے کا بیان دے چکا ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل پر امن معاہدے کی طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا ہے،عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ مشیر طاہر النونو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے معاہدے کی بہت سی خلاف ورزیاں کی ہیں ،اسرائیل نے امدادی ٹرکوں کے داخلے کی شرائط پر عمل نہیں کیا۔

    امریکی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی، جوبائیڈن

    انہوں نے کہا کہ معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک سے زائد مقامات پر فائرنگ کی، قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کےلیے طے شدہ معیار پر بھی عمل نہیں کیا، ہم اب بھی معاہدے کی شرائط پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل اور اقوام متحدہ کو پیغام دے رہے ہیں، کوئی بھی عذر ناقابل قبول ہے، ہم ثالث کے کردار کے لیے تیار ہیں۔

    جنگ بندی کا پہلا دن، حماس نے 24 قیدی رہا کر دیئے

    طاہر النونو نے کہا کہ نئے معاہدوں تک پہنچنے کےلیے سنجیدگی سے راہیں تلاش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے سے متعلق قابضین کی بات دھوکا ہے غزہ میں حماس موجود ہے اور اس کی جڑیں فلسطینی عوام میں ہیں، طبی اور غذائی امداد کے 50 ٹرک اور ایمبولینس گھنٹوں سے انتظار میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔

    بحر ہند میں اسرائیلی جہاز پر ڈرون حملہ

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک میں گزشتہ روز 150 کی معمولی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں آج اضافہ ہو اہے-

    باغی ٹی وی : مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے کی سطح پر آ گئی،جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2550 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم ہے،دوسری جانب بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔