Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سندھ میں 6 ہزار 550 پولنگ اسٹیشن حساس ، اور  6 ہزار 801 انتہائی حساس

    سندھ میں 6 ہزار 550 پولنگ اسٹیشن حساس ، اور 6 ہزار 801 انتہائی حساس

    کراچی: عام انتخابات 2024 میں سندھ کے 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 ہزار 550 پولنگ اسٹیشن حساس اور 6 ہزار 801 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت 30 ویں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں انتخابی انتظامات اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ نے آئندہ الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا،کمیٹی کو بتایا گیا کہ کل 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جن میں 5 ہزار 657 نارمل، 6 ہزار 550 حساس اور 6 ہزار 801 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

    آئی جی پولیس رفعت مختار نے پولیس کی تعیناتی سے متعلق بتاتے ہوئےکہا کہ عام پولنگ اسٹیشن پر چار پولیس اہلکار، حساس پولنگ اسٹیشن پر پانچ اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سات پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے پولنگ اسٹیشنوں پر کل 143,156 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں عام پولنگ اسٹیشنوں پر 95,400، کیو آر ایف پولیس کے 10,648، اور معاون فورس کے 37,108 اہلکار شامل ہیں پولیس فورس کے علاوہ منتخب انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پرکیو آر ایف ڈیوٹیوں کے لیے رینجرز اور فوج کو تعینات کیا جائےگا۔

    خواتین امیدوار کم ، پارٹیوں کو انتخابی نشان کیوں ملا؟ عورت فاونڈیشن

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ عام انتخابات کے دوران تھرڈ ٹیئر فوج کے دستے صوبے بھر میں بھیجے گئے ہیں۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، عمر سومرو، احمد شاہ، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، آئی جی پولیس رفعت مختار، ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر، ہوم سیکرٹری اقبال میمن اور دیگر نے شرکت کی۔

    فنڈز مانگنے پر عمران خان کہتے یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے ،پرویز خٹک

    ہوسکتا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوں،حافظ نعیم

  • خواتین امیدوار کم  ، پارٹیوں کو انتخابی نشان کیوں ملا؟ عورت فاونڈیشن

    خواتین امیدوار کم ، پارٹیوں کو انتخابی نشان کیوں ملا؟ عورت فاونڈیشن

    اسلام آباد: عورت فاؤنڈیشن نے عام انتخابات 2024 میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : عورت فاؤنڈیشن، پاکستان میں خواتین کے حقوق اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے والی سول سوسائٹی کی تنظیم ہے۔ماضی کی طرح یہ تنظیم حالیہ الیکشن کے حوالے سے بھی ایک گہری نظر رکھے ہوئی ہے اور ایک تجزیے کے مدنظر جو کہ الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کی روشنی میں کیا گیا ہے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں نے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کی تعمیل نہیں کی، جس کے مطابق عام انتخابات 2024 میں ہر صوبائی اور قومی اسمبلی میں خواتین کو کم از کم پانچ فیصد جنرل نشستوں کے ٹکٹ دیئے جانا ایک قانونی تقاضا تھا۔

    قومی اسمبلی (این اے) کی 266 نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے والی8 سیاسی جماعتوں کے عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے گئے اس تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف ایم کیو ایم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے جنرل نشستوں پر خواتین کو 5 فیصد سے زیادہ ٹکٹ دے کر قانونی تقاضے کو پورا کیا ہے، اور باقی 6 جماعتیں، بشمول، پی پی پی پی،جمعیت العلمائے اسلام (ف)،جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اورتحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

    تجزیہ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ایم کیو ایم نے 73 ٹکٹیں مرد امیدواروں کو دی ہیں، جن میں سے 7 خواتین کو دیے گئے، خواتین کے ٹکٹوں کا تناسب 9.59 ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 205 جنرل نشستوں کے ٹکٹ دیے ہیں جن میں سے 189 مردوں اور 16 خواتین کو 7.80 فیصد کے ساتھ ٹکٹ دیے گئے۔ پی پی پی پی نے 245 این اے ٹکٹ دیے ہیں، جس میں 234 مرد اور 11 خواتین کو شامل ہیں، جو کہ 4.5 فیصد کا تناسب بنتا ہے۔ جماعت اسلامی نے این اے کے 229 ٹکٹ دیے ہیں، جسمیں 219 مرد اور 10 خواتین شامل ہیں، جن کا تناسب 4.37 فیصد بنتا ہے-

    اے این پی نے 59 ٹکٹ دیے ہیں جن میں سے صرف دو جنرل نشستوں کے ٹکٹ خواتین کے لیے ہیں، جن کی فیصد 3.33 بنتی ہے۔ TLP (تحریک لبیک پاکستان) نے 220 ٹکٹوں میں سے صرف 2 خواتین کو ٹکٹ دیے ہیں اور اسکا تناسب 0.09% بنتا ہے۔ جے یو آئی (ف) اور (بی این پی) نے قومی اسمبلی کے لیے ایک بھی ٹکٹ خواتین کو نہیں دیا، جب کہ جے یو آئی (ف) نے 127 مردوں کو ٹکٹ دیے ہیں۔ بی این پی نے مردوں کو 11 سیٹیں دی ہیں۔

    خاور مانیکا اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر …

    خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ،جماعت اسلامی، اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں، اور انہوں نے عورتوں کوپانچ فیصد سے کم ٹکٹ دئیے ہیں۔

    پنجاب صوبائی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پی پی پی پی ،جماعت اسلامی ،تحریک لبیک پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں، اور انہوں نے عورتوں کوپانچ فیصد سے کم ٹکٹ دئیے ہیں۔

    سندھ صوبائی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ اورجماعت اسلامی نے عورتوں کوپانچ فیصد سے کم ٹکٹ دئے ہیںاور لیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    بلوچستان اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پی پی پی پی ،تحریک لبیک پاکستان، جمعیت العلمائے اسلام (ف) اور ،عوامی نیشنل پارٹی ا لیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں، اور انہوں نے عورتوں کوپانچ فیصد سے کم ٹکٹ دئیے ہیں۔

    سوک چیمبر آف دی رشین فیڈریشن کے ارکان الیکشن کمیشن کا دورہ

    واضح رہے کہ خواتین کو 5 فیصد عام نشستوں کا ٹکٹ دینا ایک قانونی شرط ہے، اور اگر سیاسی جماعتیں اسے پورا نہیں کرتیں تو انہیں انتخابی نشان نہیں دیا جا سکتا، اور سیاسی جماعت کے طور پر الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ ہم یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ قومی اسمبلی میں انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست چند روز قبل جاری کی گئی تھی، جو کہ شیڈول سے بہت زیادہ ہے، اس لیے ابھی تجزیہ کیا جا رہا ہے۔یہ حقیقت بھی مدنظر رکنی چاہیے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک سیاسی جماعتوں کی طرف سے پیش کردہ فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر نہیں ڈالی ہیں۔

    یہ بھی واضح رہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کو سیاسی جماعتوں کے ضابطہ اخلاق کے نکتہ نمبر 6 کے ساتھ پڑھنے کی ضرورت ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہر سیاسی جماعت ہر اسمبلی میں خواتین کو 5 فیصدعام نشستوں پر ٹکٹ دے گی۔
    یہ بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ سیاسی جماعتیں اس ذمہ داری سے آگاہ نہیں ہیں کیونکہ تمام جماعتیںہر انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کو حلف نامہ جمع کراتی ہیں کہ انہوں نے خواتین کو 5% ٹکٹیں الاٹ کی ہیں ۔ اگر انہوں نے ایسا کیا ہے اور پاننچ فیصد سے کم ٹکٹ دیے ہیں، تو وہہ ایلیکشن کمیشن کو ”غلط اطلاعات فراہم ‘ کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں، جو ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔ دوئم ، یہ کہ پی پی پی پی، مسلم لیگ (ن)،پی ٹی آئی، اے این پی اور حتیٰ کہ ٹی ایل پی سمیت مرکزی دھارے کی بیشتر جماعتوں نے عام انتخابات 2018 میں اس قانونی تقاضے کو کو پورا کیا تھا۔

    پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے،الیکشن …

    ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انتخابی قانون کی اس خلاف ورزی کا نوٹس لے، کیونکہ 5% کی پابندی پہلے سے ہی ایک کم حد تھی، اور اگر پارٹیاںاپنے بلند بانگ دعووں کے باوجود خواتین کو انتخابی عمل میں مرکزی دھارے میں لانے کے مواقع فراہم کرنے میں ان کو نظرانداز کرتی رہیں، یعنی نصف آبادی کو ان کے جائز حق سے محروم رکھتی ہیں تویہ جمہوریت کے فروغ کے لیے تشویشناک بات ہے۔

    یہ وقت ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین کو وہ اہمیت دے جس کی وہ حقدار ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں پر اپنے قوانین کو بلا تفریق نافذ کرے۔ہمارا مقصد عورتوں کے حوالے سے آئین اور قانون میں موجود شقوں کا تحفظ کرنا ہے، اور ہم الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کے خواہاں ہیں۔

    حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والی ٹیم اور واپڈا اہلکار …

    عورت فاؤنڈیشن نے کہا کہ (یہ واضح رہے کہ یہ تجزیہ ECP کی ویب سائٹ پر دستیاب فارم 33 پر مبنی ہے جن کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے،اور، چونکہ ECP نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی فہرست ابھی تک اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کی ہے ، اس لیے غلطی کا معمولی امکان ہے، اس لیے ECP سے گزارش ہے کہ ہمارے تجزیے کا اپنے اعداد و شمار کے مطابق ہمارے اعداد و شمار کا جایزہ لے، اور اس کی تصحیح کرے)

  • فنڈز مانگنے پر عمران خان کہتے یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے  ،پرویز خٹک

    فنڈز مانگنے پر عمران خان کہتے یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے ،پرویز خٹک

    ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے-

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی 8 فروری کو کامیاب ہوگی عوام کا پر خلوص جذبہ کامیابی کی نوید ثابت ہوگا جے یو آئی کی سیاست نظریاتی سیاست ہے، اقتدار اور کرسی کی جنگ مفادات کیلئے ہے تو تمہیں مبارک ہو، ہماری سیاست صداقت کی سیاست ہے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، آج پاکستان کی شناخت کو ختم کردیا گیا، مخالفین ہماری مخالفت چھوڑ کر اپنی شناخت کروائیں،پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے-

    وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دماغ خالی تھا انھیں ملک کی حقیقت کا علم ہی نہیں تھا نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے حطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم عمران خان سے علاقے کے لئے فنڈز کا مطالبہ کرتے تھے تو وہ جواب میں کہتے تھے کہ یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے ہم نے عمران خان کو کہا کہ ہمیں یورپ جیسا بنا دو تو ہم فنڈز نہیں مانگیں گے، میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ عمران خان کو نہ اس علاقے کی ضروریات اور نہ ہی لوگوں کے بنیادی مسائل کا علم تھا صحت کارڈ میں نے شروع کیا کیونکہ اختیار میرا تھا اور آرڈر میں نے دیا نوشہرہ کے عوام 8 فروری کو گھروں سے نکل کر علاقے کی ترقی کے لئے پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں۔

    خاور مانیکا اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر …

    سوک چیمبر آف دی رشین فیڈریشن کے ارکان الیکشن کمیشن کا دورہ

  • ہوسکتا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوں،حافظ نعیم

    ہوسکتا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوں،حافظ نعیم

    کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران کو اضافی بیلٹ پیپر فراہم کئے جارہے ہیں ہوسکتا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوں، ہم کسی صورت عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے انتخابات میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے کسی صورت انتخابات کو منیج نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں خلافت راشدہ کا نظام چاہتے ہیں، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم حکومت اور ریاست پیغمبر اسلامؐ کے طریقے سے چلانا چاہتے ہیں لوئر دیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کشمیر، فلسطین کی آزادی اور عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، گزشتہ 5 برسوں سے دیر کا نام قومی اسمبلی میں نہیں سنا گیا، یہاں کی ترقی روک دی گئی، آج وہی لوگ پھر سے عوام کے درمیان آکر ووٹ مانگ رہے ہیں، پہلے عوام ان لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، گزشتہ 5 برس قومی اسمبلی میں گونگے اور بہرے بیٹھے تھے، ایک وقت ایسا تھا کہ قومی اسمبلی میں بات ہوتی تھی تو دیر کیلئے بھی بات ہوتی تھی، گزشتہ 5 برس میں دیر میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے، صرف اپنی جیبیں بھری گئیں۔

    پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،پی ٹی …

    الیکشن میں ڈیوٹی سے انکار پر سرکاری افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    محنت کرنی چاہئے، صلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بلاول بھٹو

  • سوک چیمبر آف دی رشین فیڈریشن کے ارکان الیکشن کمیشن کا دورہ

    اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے مشاہدہ کے لیے روس سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے سوک چیمبر آف دی رشین فیڈریشن کے آٹھ رکنی الیکشن آبزرور گروپ نے چیمبر کے چیئرمین اور وفد کے قائد آندرے میکسی موو کی قیادت میں آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا اور کمیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین سے ملاقات کی ملاقات میں الیکشن کمیشن کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملاقات کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین نے سوک چیمبر آف دی رشین فیڈریشن کے ارکان کو انتخابات کے مشاہدہ کے لیے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں پاکستان میں انتخابات کے انعقاد اور اس ضمن میں کمیشن کی تیاریوں اور جملہ انتظامات سے آگاہ کیا، وفد کے چیئرمین نے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو سراہا اور عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ملاقات کے بعد وفد کے ارکان کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں 8 فروری کے انتخابات کے لیے قائم الیکشن سٹی اور کمیشن کے الیکشن مانٹرنگ کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہیں کمیشن کے حکام کی جانب سے بریفینگز دی گئیں-

    پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،پی ٹی …

    الیکشن میں ڈیوٹی سے انکار پر سرکاری افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے،الیکشن …

  • خاور مانیکا اور  عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر عام پر آ گئی

    خاور مانیکا اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر عام پر آ گئی

    بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر عام پر آ گئی ۔

    باغی ٹی وی : وائرل آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ میں دعوی کروں گا کہ جب میرا نکاح ہوا میں نے اپنی بیوی کی شکل پہلی مرتبہ دیکھی،جس پر خاور مانیکا کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے یہ( عمران خان) جھوٹا ہے،آپ کو پتہ ہے کیوں ؟ یہ بیٹھا تھا ،اس کی بیوی نے مجھے کہا تھا یہ اس کو مالش کرتی تھی کہ میں نے اس کو دم کرنا ہے-
    https://x.com/HassanAyub82/status/1754906890834755745?s=20
    خاور مانیکا آڈیو میں کہتے ہیں کہ میرا اور میری بیوی کا فوٹو گراف بیڈ روم میں لگا ہوا تھا اور اس نے میری بیوی کو کہا کہ یہ بڑی گندی تصویر ہے یہ دیکھ نہیں رہا تھا؟

  • وفاقی کابینہ نے پی آئی اے  کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت نجکاری کی سفارش پر فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا،وفاقی کابینہ نے وزارتِ دفاعی پیداوار کی سفارش پر لیفٹینٹ جنرل طاہر حمید شاہ کی پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے رکن اور چیئرمین کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی لیفٹینٹ جنرل طاہر حمید شاہ کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2023 سے ہو گا۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر میجر عابد منصور خان کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کی جانب سے "نوت شجاعت”. ( Note-e-Shujaat) اور "نوت شرف” (Note-e-Sharf) کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی، وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر محمد اشرف خان، پروٹوکول افسر کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں آسٹریا کی حکومت کی جانب سے گولڈ میڈل وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر ائیر کموڈور سید عمران علی کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں پاکستانی سفارت خانہ ٹوکیو میں بطور ڈیفنس اتاشی خدمات سرانجام دینے پر ڈیفنس کوآپریشن ایوارڈ فرسٹ کلاس (Defence Cooperation Award First Class) کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تجویز پر پشاور میں 8 میں سے 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری دے دی اس کے علاوہ ان عدالتوں کے ججوں کی تقرری کے حوالے سے عزت مآب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تجویز منظور کرلی گئی ہے باقی ماندہ عدالتیں احتساب عدالتوں کے طور پر کام کرتی رہیں گی ان تبدیلیوں سے قومی خزانے پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

    وفاقی کابینہ نے نجکاری ڈویژن کی سفارش پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز کی تنظیم نو کی منظوری دے دی اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز گزشتہ کئی برسوں سے خسارے میں ہے، کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں پی آئی کی مالی و انتظامی تنظیم نو کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری دی گئی، کابینہ کو مزید بتایا فنانشل ایڈوائزر کی جانب سے بین الاقوامی مثالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کی مالیاتی تنظیم نو کا منصوبہ تشکیل دیا جس کے تحت پی آئی اے کو دو کمپنیوں ٹاپ-کو (TopCo)اور ہولڈ-کو (HoldCo) میں تقسیم کردیا جائے گا۔

    پی آئی اے کے بنیادی آپریشنز انجنئیرنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ، کارگو، فلائیٹ کچن اور ٹریننگ کو ٹاپ-کو میں شامل کیا جائے گا جبکہ دیگر ادارے جیسا کہ پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس -Precision Engineering Complex، پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹیڈ- PIA Investment Limited اور دیگر ذیلی اداروں و پراپرٹیز کو ہولڈ -کو (Hold-Co)میں شامل کیا جائے گا۔

    ان اقدامات سے سر مایہ کاروں کو پی آئی اے کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی وفاقی کابینہ نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے نجکاری کو حکومتی ملکیتی اداروں کے پی آئی اے پر تصفیہ طلب رقوم کے حوالے سے معاملات جلدنمٹانے کے ہدایت بھی دی وفاقی کابینہ نے وزارت نجکاری کی سفارش پر فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر ان ادویات کی قیمتوں کی ڈی- ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دے دی جو کہ انتہائی ضروری ادویات کی نیشنل لسٹ میں شامل نہیں ہیں ان تجاویز کے تحت نیشنل لسٹ میں موجود انتہائی ضروری ادویات کے علاوہ ادویات کی قیمتوں کو ڈرگ ایکٹ 1976 سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا اور ڈرگ پرائیسنگ پالیسی 2018 میں ضروری ترامیم کی جائیں گی مزید برآں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کو وٹامنز ، ملٹی وٹامنز ، منرلز اور اوور دی کائونٹر مصنوعات تجویز نہیں کی جائے گی۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی وٹامنز ، ملٹی وٹامنز ، منرلز اور اوور دی کائونٹر مصنوعات کی فہرست مروجہ عالمی معیار کے مطابق مرتب کرے گی اور اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں رہے گی، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 01-02-2024کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

  • حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والی ٹیم اور واپڈا اہلکار کے درمیان جھگڑا

    حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والی ٹیم اور واپڈا اہلکار کے درمیان جھگڑا

    پنجاب کے شہر بھوآنہ میں حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والی ٹیم اور واپڈا اہلکار کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : واپڈا سب ڈویژن آفس بھوانہ کو الیکشن 2024 کے لئے حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے آ نے والی ٹیم اور اسسٹنٹ لائن مین غلام عباس میں کیمرے ہینڈ اوور نہ کرنے کے معاملے پرجھگڑا ہو گیا زبانی تکرار کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

    واپڈا اہلکار کے مطابق سی سی ٹی وی لگانے والی ٹیم نے اسے شدید زد وکوب کیا ، جس پر واپڈا سب ڈویژن آفس بھوآنہ میں احتجاج کیا گیا،واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے پر چہ درج نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے ڈویژنل سیکریٹری محمد عارف ہرل نے کہا کہ ہم اپنے کسی بھی ساتھی کے خلا ف غنڈہ گر دی برداشت نہیں کریں گے۔

    پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے،الیکشن …

    واقعے کے بعد واپڈا اہلکار کی جانب سے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہےواپڈا یونین کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ بد معاشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ احتجاج کا سلسلہ ڈویژن سطح تک لے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ طارق محمود کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کوئی واقعہ ثابت ہوا تو غلطی کر نے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور الیکشن کے عمل کو ہر صورت پر امن مکمل کیا جائے گا۔

    الیکشن میں ڈیوٹی سے انکار پر سرکاری افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،پی ٹی …

  • پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے،الیکشن کمیشن

    پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے،الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر پابندی سے متعلق چیئرمین پیمرا کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مراسلے میں کہا گیا کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے قومی یکجہتی کے خلاف کوئی الزام یا بیان الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر نہ کیا جائےالیکشن کے دن پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا پر پولنگ اسٹیشنز پر کسی قسم کا سروے نہ کیا جائے، الیکشن ڈے پر پیمرا یقینی بنائے کسی قسم کی فیک نیوز نشر نہ کی جائیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی غیرسرکاری نتائج نشر کیے جاسکتے ہیں، پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے پاکستان کے نظریہ، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کوئی مواد نشر نہ کیا جائے، عدلیہ کی آزادی اور قومی اداروں کے خلاف کسی قسم کا مواد نشر نہ کیا جائے، کوئی ایسا مواد نشر نہ کیا جائے جس سے پولنگ کے دوران یا بعد میں امن و امان کے حالات خراب ہوں۔

    محنت کرنی چاہئے، صلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بلاول بھٹو

    پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،پی ٹی …

    الیکشن میں ڈیوٹی سے انکار پر سرکاری افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • الیکشن میں ڈیوٹی  سے  انکار پر سرکاری افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    الیکشن میں ڈیوٹی سے انکار پر سرکاری افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    چاغی:الیکشنز میں ڈیوٹی سے انکار پر سرکاری افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چاغی طفیل احمد بلوچ نے جمعرات کو ہونے والے جنرل الیکشن میں ڈیوٹی سے انکار کرنے اور غفلت برتنے پر ایگریکلچر کے ملازم اسد اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    ڈی آر او اور ڈی سی چاغی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ایگریکلچر ملازم اسد اللہ کے خلاف 1973 کے آئین کے آرٹیکل 218 جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 سیکشن 54 کے تحت کارروائی عمل میں لاکر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ملازمت سے برطرفی کے مراسلہ حکام بالا کو ارسال کردیا گیا، اس ضمن میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کیا جائے گی اور کوتاہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    محنت کرنی چاہئے، صلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بلاول بھٹو

    پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،پی ٹی …

    ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا