Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج،نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ

    ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج،نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ

    تل ابیب: تل ابیب میں ہزاروں افراد نےاحتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی تل ابیب اسکوائر میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد جمع ہوئے، جن میں اکثریت گزشتہ برس احتجاج کرنے والوں کی تھی تاہم گزشتہ برس کے مظاہروں کے مقابلے میں لوگوں کی تعداد کم تھی،یرغمالیوں کی رہائی میں حکومتی ناکامی پر برہم مظاہرین نے نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو حکومت پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے الزامات عائد کردئیے مظاہرین نے اسرائیلی پرچم تھاما ہوا تھا اور حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے اور ڈھول بجاتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    حماس کے ساتھ جنگ میں مارے گئے ایک فوجی کے بھائی نوام ایلون نے بتایا کہ حکومت نے ہمیں جس طرح 7 اکتوبر کو چھوڑا تھا وہ سلسلہ تاحال جاری ہے، تبدیلی اور معاملات ٹھیک کرنے کے لیے طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے اور اس حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت غیرمقبول ہوگئی ہے اور غزہ کی 4 ماہ طویل جنگ کے دوران مارے جانے والے فوجیوں کے رشتہ داروں اور دیگر شہریوں کی جانب سے حکومتی اقدامات پر تنقید کی جارہی ہے اسرائیل میں 2023 میں حکومت کے خلاف آئے روز احتجاج اور پرتشدد مظاہرے ہو رہے تھے لیکن 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شہریوں میں اتحاد نظر آیا تھا جہاں وہ حکومت اور فوج کی حمایت میں کھڑے ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ گزشتہ 4 ماہ سے جاری ہے اور اسرائیل میں رائے عامہ نیتن یاہو کے خلاف ہوگئی ہے اور قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ کیا لیکن ان کی پوزیشن کو بظاہر کوئی بڑا خطرہ نظر نہیں آرہا ہے۔

    دوسری جانب جنگی کابینہ میں بھی اختلافات سامنے آگئے ہیں کیونکہ نیتن یاہو حکومت میں برقرار رہنا چاہتا ہے، اپوزیشن لیڈر نے ایک ایسی متحدہ حکومت تشکیل دینے کی پیش کش کی ہے، جس میں نیتن یاہو کا کوئی کردار نہ ہو لیکن اس پر پیش رفت نہیں ہوئی۔

    اسرائیل کی جانب سے حماس کے قبضے سے یرغمالیوں کو آزاد نہ کروانے پر اسرائیلی کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے وزیراعظم آفس پر دھاوا بول دیا اور صورتحال تقریباً ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

    اسرائیلی فوج میں غزہ جنگ کی حکمت عملی پر بھی شدید اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں 3 کمانڈروں نے کہا کہ حماس کو شکست بھی دیں اور یرغمالی زندہ بھی بچائیں،دونوں کام ایک ساتھ ممکن نہیں،یرغمالیوں کی تیز ترین واپسی کا راستہ سفارتی طریقہ کار ہے۔

    ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام رہا ہے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق کا روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اسرائیل معاہدے کے ذریعے اپنے یرغمالیوں کو واپس لےگا یا ان کی لاشیں وصول کرے گا۔

    واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک فلسطین شہدا کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے، شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین شامل ہیں۔

  • بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر  حیرانی ہوئی،سعید غنی

    بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی،سعید غنی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے دعویٰ کیا ہےکہ بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی، ایسا بھی نہیں ہونا چاہیےکہ جس کی تصویر لگی ہو اس پر ایف آئی آر درج کی جائے، اگرکوئی مخالف ہماری تصویر لگائےگا تو کیا ایف آئی آر ہو جائےگی؟-

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم ورکرز نے پی پی کے دفتر پر حملہ کیا، سیاسی دفاتر پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پُرامن نہیں رہےگا، ایم کیو ایم کو اس وقت اپنی شکست نظر آرہی ہے، اپنے ورکرز کو روک رہے ہیں ، لیکن صبر کا امتحان نہ لیا جائے،سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 میں سے 40 نشستیں پیپلز پارٹی با آسانی جیت رہی ہے ، سندھ سے قومی اسمبلی کی مزید7 سے 8 نشستیں مقابلہ کرکے جیت لیں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم آج بھی یہ سوچ رہی ہےکہ کوئی دوسری جماعت ضلع وسطی میں نہیں آسکتی، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس میں دھمکیاں موجود ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی، ایسا بھی نہیں ہونا چاہیےکہ جس کی تصویر لگی ہو اس پر ایف آئی آر درج کی جائے، اگرکوئی مخالف ہماری تصویر لگائےگا تو کیا ایف آئی آر ہو جائےگی؟-

    لاہور: حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما مریم نواز کے حق …

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھے بھی سمجھ نہیں آرہا ہے انتخابات پی ایس پی لڑ رہی ہے یا ایم کیو ایم، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان پر پی ایس پی کا قبضہ ہے، خالد مقبول صدیقی بے بس نظر آرہے ہیں، مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کا خاتمہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے شریف خاندان پر طنز کرتے ہوئےکہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کوپرانے سیاست دانوں کے حوالے نہیں کرسکتے، میدان میں ہم ہی ہیں کوئی اور نظر نہیں آتا ان کو کوئی سمجھائے لاہور میرا ہے ان کا نہیں، یہ ہم پر طنز کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الیکشن لڑنے لاہور کیوں آئے ہو، لاہور نے بےنظیر بھٹو کو وزیراعظم بنایا تھا، پنجاب پر کبھی شوباز کو مسلط کیا جاتاہےتو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے،موقع دیں آمدنی دگنی کروں گا، 30 لاکھ گھربناؤں گا ، تین سو یونٹ بجلی مفت دوں گا، میرا ایک خواب ہےکہ پاکستان کا کوئی شہری بھوکا نہ سوئے، اگر مجھے حکومت ملی تو یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔

    پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مقام کی نشاندہی کیلئے آلات کی …

    پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند ،انتباہ جاری

  • پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم

    پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم

    لاہور: پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔

    باغی ٹی وی: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے اسکول سے باہر ہیں پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں،خیبر پختونخوا میں 36 لاکھ سےزائد اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جا رہے-

    اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اسکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں 2016-17 میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی، 22-2021 میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائر سیکنڈری سطح پر 22-2021ء میں 60 فیصد بچے اسکول سے باہر تھے۔

    پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مقام کی نشاندہی کیلئے آلات کی …

    پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند ،انتباہ جاری

    لاہور: حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما مریم نواز کے حق …

  • پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

    لاہور: پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی۔

    باغی ٹی وی :رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے یہ ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ نیک کاموں کی جانب زیادہ مائل ہوتے ہیں دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ ماہ صیام میں نماز ، تراویح اور زکوٰۃ ، صدقہ و خیرات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    پورا رمضان المبارک ہی رحمت و برکات والا ہے تاہم آخری عشرے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس میں فرزندان اسلام طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش کرتے ہیں اور قرب الہٰی حاصل کرنے کیلئے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف کرنے کی سعادت بھی حاصل کرتے ہیں۔

    امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ 2024 سے ہونے کا امکان ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں مقدس مہینہ 11 یا 12 مارچ کو شروع ہونے کی توقع ہے تا ہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی، دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے۔

    8 فروری کو ووٹ پر پہرا دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،چودھری …

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا، اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا ماہرین نے فلکی حساب سے پاکستان، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مقام کی نشاندہی کیلئے آلات کی …

  • پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند ،انتباہ جاری

    پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند ،انتباہ جاری

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کی ہے ۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کےمیدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے،شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، تاہم اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی پیر کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے-

    ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

  • پاکستان میں  آسمانی بجلی گرنے  کے مقام کی نشاندہی کیلئے  آلات کی تنصیب شروع

    پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مقام کی نشاندہی کیلئے آلات کی تنصیب شروع

    لاہور: پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مقام کی نشاندہی کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں جدیدترین آلات کی تنصیب شروع کردی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: ماہرین کا کہنا ہے ان آلات سے نہ صرف آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع بلکہ ہوا کی رفتار، بارش کی مقدار اور سیلاب سے متعلق بھی پیشگی اطلاع حاصل کی جا سکے گی، دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے اس سسٹم کی صلاحیت کافی محدود ہے تاہم کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔

    لاہورسمیت مختلف شہروں میں 25 لائٹنگ ڈیٹیکٹرز لگائے جارہے ہیں،آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے 25 لائٹنگ ڈیٹیکٹرز چین کی طرف سے پاکستان کو تحفے کے طور پردیے گئے ہیں جن کی مالیت 10 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

    ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز

    ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ لائٹنگ ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کر رہے ہیں ان ڈیٹیکٹرز کی تنصیب کے لیے اونچے ٹاور لگائے جارہے ہیں لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان آلات کی تنصیب کی جارہی ہے نئے آلات ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کریں گے۔

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

  • خاور مانیکا اور میری   کہانی  ایک جیسی ہے،عمیر جیسوال کی پوسٹ وائرل

    خاور مانیکا اور میری کہانی ایک جیسی ہے،عمیر جیسوال کی پوسٹ وائرل

    کراچی : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کے بعد اُن کے سابق شوہر عمیر جیسوال کے نام سے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ وائرل ہوئی ،جس کی بعد میں گلوکار نے تردید کی-

    باغی ٹی وی: 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان سب کو حیران کردیا، یہ خبر پاکستان اور بھارت کے لیے بریکنگ نیوز کے طور پر سامنے آئی اس خبر کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تو وہیں ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو بھی تسلی دی-

    https://x.com/UmairJas/status/1748754317014614150?s=20

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمیر جیسوال کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی، پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ تیرا(خاور مانیکا ) اور میرا (عمیر جیسوال) غم ایک جیسا ہے، ہم دونوں کی کہانی بھی ایک جیسی ہے۔
    jeswal
    یہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کے تبصروں پر عمیر جیسوال نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں مذکورہ ایکس اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں عمیر جیسوال نے کہا کہ” یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے بلکہ کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہے”۔

    واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی،دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

  • لاہور: حلقہ این اے 119 سے پی ٹی  آئی رہنما مریم نواز کے حق میں دستبردار

    لاہور: حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما مریم نواز کے حق میں دستبردار

    لاہور :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مہر محمد وسیم مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے حق میں دستبردار ہوگئے اور کارکنوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی : مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نزیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوارمہر محمد وسیم اورحامی مریم نواز کے حق میں دستبردار ہوگئے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقے میں مریم نواز کی حمایت کا اعلان کیا –

    مریم نواز نے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آپ نے ترقی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثر پور ے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا،سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کے پیدا کردہ مسائل کے باعث آج پورا پاکستان رو رہا ہے۔

    ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز

    مہر وسیم اور ان کے ساتھی 25 جنوری کوجلسے میں باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور مریم نواز بھی جلسے میں شرکت کریں گی۔

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

  • واٹس ایپ کا ایک منفرد فیچرمتعارف کرانے کا اعلان

    سلیکان ویلی: واٹس ایپ ایک بالکل منفرد فیچرمتعارف کرائے گا-

    باغی ٹی وی : WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے ذریعے قریب موجود افراد سے فائلز شیئر کرنا بہت آسان ہو جائے گا، یہ نیا فائل شیئرنگ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔

    اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے اسی طرح واٹس ایپ میسجز اور کالز کی طرح فائل شیئرنگ کے فیچر کو بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا جس سے آپ کا فون ان افراد کو نظر نہیں آئے گا جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں ہوں گے۔

    یہ نیا فیچر عوامی مقامات پر کسی فرد کے ساتھ فوٹوز یا ویڈیوز شیئرنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

  • 8 فروری کو ووٹ پر پہرا  دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،چودھری نثار

    8 فروری کو ووٹ پر پہرا دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،چودھری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے عزت عہدے سے نہیں لوگوں سے آتی ہے-

    باغی ٹی وی : چکری کے علاقے میں اپنے حلقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ لوگوں آکر دیکھو کس طرح چکری والوں نے وفا کی، مجھے کسی پارٹی کے ٹکٹ کی ضرورت بالکل نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں آزاد الیکشن لڑنا مشکل ہے اگر میں نے کام نہیں کیا تو بے شک کسی اور کو ووٹ دیں میرے علاقہ میں آج پل بھی ہیں اور بجلی بھی ہے، مخالفین نے ہمارے علاقے کی کوئی خدمت نہیں کی، میرے باپ دادا نے علاقہ کی خدمت کی، اب میرا بیٹا کرے گا۔

    چودھری نثار نے کہا کہ میرے خلاف کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، 8 فروری کو ووٹ پر پہرا بھی دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی، ہر پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے عزت عہدے سے نہیں لوگوں سے آتی ہے، پاکستان پر مشکل وقت ہے ، اوپر والا ملک کو حفاظت میں رکھے، عوام کی اجازت سے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز