Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • الیکشن 2024: کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری

    الیکشن 2024: کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری

    اسلام آباد: : الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024 کی کوریج کے لیے غیرملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 13 ممالک کے 49 صحافیوں کو الیکشن کوریج کے اجازت نامے دئیے گئے ہیں، چین، جاپان، امریکا، برطانیہ،کینیڈا، فرانس ، ہانگ کانگ،سربیا، سویڈن، جرمنی، آسڑیلیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور کے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیےگئے ہیں۔

    غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے 2لاکھ ایکریڈیشن کارڈ پرنٹ کیےگئے ہیں یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنےکے لیے آئیں گے، عام انتخابات کے لیے تقریباً 136غیرملکی صحافیوں نےکوریج کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں، بقیہ غیرملکی صحافیوں کوپراسس مکمل ہونے پر اجازت نامے جاری کیے جائیں گے-

  • ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونا بھی سستا

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونا بھی سستا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،جبکہ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے سے 63939 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64090 رہی، حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.5 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 96 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج سوموار کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید 5 پیسے کی کمی ہوئی،انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 85 پیسے کا ہے، آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو نے کے بعد 279 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر279 روپے 90 پیسے پربند ہوا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 281 روپے 7 پیسے پربرقرار ہے-

    کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    دوسری جانب ملک بھر میں سونا فی توکہ مزید سستا ہو گیا ہے،ملکی سطح پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے سونا سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے پر موجود ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2042 ڈالر کی سطح پر آپہنچی ہے –

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

  • چیف جسٹس سے استدعا ہے ہماری پٹیشن سن لیں تاکہ بانی چیئرمین الیکشن لڑ سکیں ہیں،علیمہ خان

    چیف جسٹس سے استدعا ہے ہماری پٹیشن سن لیں تاکہ بانی چیئرمین الیکشن لڑ سکیں ہیں،علیمہ خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے چیف جسٹس سے استدعا کی وہ جلدی سے ہماری پٹیشن سن لیں تاکہ بانی چیئرمین الیکشن لڑ سکیں ہیں-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج کورٹ روم میں ایک واقعہ ہوا، عمران خان میڈیا سے اڈیالہ جیل میں بات کررہے تھے جب سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بدتمیزی کی، میرے پوچھنے پر سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی چیئرمین نے مجھے تم کہہ کر مخاطب کیا، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ اچھے انداز میں بات کرتے اور جیل میں رہے، حمزہ شہباز کی یہ ملازمت کرتے ہیں، جو انہیں چلتے چلتے دھیے دیتا ہے پولیس حکام سابق وزیراعظم کے ساتھ جیل میں بدتمیزی کرتے ہیں تو عام انسانوں کے ساتھ ان کا رویہ کیسا ہوگا؟۔

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

    علیمہ خان نے کہا کہ جج دلاور نے فیصلہ دیا تھا لیکن ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا، سپریم کورٹ میں 3 ہفتے سے درخواست لگی ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہے آپ جلدی سے ہماری پٹیشن سن لیں تاکہ بانی چیئرمین الیکشن لڑ سکیں ہیں اپیل کرتے ہیں عمران خان کے خلاف سزا معطلی کی درخواست سن لیں تاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی ختم ہوسکے اور الیکشن لڑیں، ہم چاہتے ہیں یہ اپیل سنی جائے اور پورا ملک اس سماعت کو دیکھے۔

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

  • بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین  بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    کراچی: شہر قائد میں بے روزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین کم سن بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں وائرلیس گیٹ شارع فیصل کے فلیٹ سے ملیں خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں فرش پر تھیں، شوہر کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، متوفی شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو تیزدھار آلے سے ذبح کیااطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پہنچ گئی اور مزید تفتیش جاری ہے-

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ احسن رضا رضوی نامی شخص نے اپنی بیوی ندا رضوی اور تین بچوں جبرائیل، میکائیل اور بچی اُم ہانی کو قتل کر کے خودکشی کی ہے پڑوسیوں کے مطابق احسن کافی عرصے سے بے روزگار اور مہنگائی سے شدید پریشان تھا۔

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

    ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی موقع پر پہنچے اور پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کیا لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، ایس ایس ملیرطارق مستوئی نے میڈیا کو بتایا کہ کرائم سین یونٹ عملہ شواہد جمع کررہا ہےبچوں کی لاشوں پرتیز دھارآلے کے وار کے نشان موجود ہیں، فلیٹ سے ایک تحریری نوٹ بھی ملاہے جس میں ایک لیپ ٹاپ کا ذکر تھا، پولیس نے لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لاشوں کے قریب سے احسن رضا کا مبینہ خط ملا ہے، مبینہ خط میں احسن رضا نے بیوی اور بچوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، مبینہ خط میں احسن نے قتل کے بعد خودکشی کرنے کا بھی ذکر کیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ متوقع

    نگران وزیر اعلی پنجاب پی سی بی کے چئیر مین بن گئے

  • کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم کامیاب ہو کر نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ وظائف اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں گے ۔

    لاہور: این اے 123 لاہور میں ریلی کے دوران خطاب میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کون تھا ؟ جس نے ہسپتالوں میں مفت ادویات بند کیں ، نواز شریف نے اپنے دور میں ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں، پنجاب میں اللہ کا کرم ہے کہ یہاں میٹرو چل رہی ہے ، آپ کو معلوم ہے ہم نے میٹرو بنائی تو مذاق اڑایا گیا ، کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کون تھا؟ جس نے لیون اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو برباد کیا، جہاں پر امراض جگر اور گردوں کا بہترین علاج ہورہا تھا۔ وہ کون تھا ؟ جس نے نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیئے، ہم کامیاب ہو کر نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ وظائف اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں گے ۔
    https://x.com/pmln_org/status/1749387019497939128?s=20
    شہباز شریف کاکہناتھا کہ 8فروری ایک تاریخی دن ہے یہ آپ کے فیصلے کا دن ہے، اس دن آپ نے شیر پر ٹھپہ لگا کر مہنگائی ، بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ متوقع

    نگران وزیر اعلی پنجاب پی سی بی کے چئیر مین بن گئے

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

  • آرکٹک میں زومبی وائرسز  کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

    سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آرکٹک خطے کی برفانی سطح میں چھپے ہزاروں سال پرانے وائرس پھر زندہ ہو سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: سائنسدانوں نے انتباہ کیا ہے کہ زمین کے گرم ہوتے موسم کے نتیجے میں آرکٹک کی منجمد سطح کے نیچے موجود وائرس پھیل کر کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں، سائنسدانوں نے انہیں زومبی وائرسز قرار دیا ہے،ایسا مردہ جاندار جو زندہ ہوگیا ہو، اسے زومبی کہا جاتا ہے-

    فرانس کے Aix-Marseille یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے سائنسدان Jean-Michel Claverie نے بتایا کہ ابھی عالمی وبا کےحوالے سےایسے امراض پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جو جنوبی خطوں میں ابھر کر شمال میں پھیل جائیں اس کےبرعکس اس خطرے پر بہت کم توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جو شمالی کونوں سے ابھر کر جنوب تک سفر کر سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا ماننا ہے کہ آرکٹک کی سطح کے نیچے چھپے وائرسز انسانوں پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ ایک نئی عالمی وبا کاباعث بن سکتے ہیں،نیدرلینڈز کے Erasmus میڈیکل سینٹر کی وائرلوجسٹ Marion Koopmans کابھی یہی ماننا ہے ہم نہیں جانتے کہ آرکٹک کی سطح کے نیچے کیسے وائرسز موجود ہیں مگر ہمارے خیال میں یہ حقیقی خطرہ ہے کہ ان میں سے کوئی ایک عالمی وبا کا باعث بن جائے۔

    Jean-Michel Claverie کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے 2014 میں سائبیریا کی برفانی سطح کے نیچے سے خوابیدہ وائرسز کو جگانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    اس حوالے سے تحقیق مسلسل جاری ہے اور کچھ نتائج 2023 میں جاری کیے گئے تھے جس میں سائبیریا کے 7 مقامات کی برفانی سطح کے نیچے مختلف وائرسز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا اور یہ ثابت کیا گیا کہ یہ وائرسز اب بھی خلیات کو متاثر کر سکتے ہیں، ان میں سے ایک وائرس 48 ہزار 500 برس پرانا تھا۔

    فرانسیسی سائنسدان نے بتایا کہ جن وائرسز کو ہم نے اکٹھا کیا وہ فی االحال انسانوں کے لیے خطرہ نہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ برف کے نیچے منجمد دیگر وائرسز انسانوں کو بیمار نہیں کر سکتے ہم نے وہاں ایسے وائرسز کے جینیاتی آثار شناخت کیے ہیں جو انسانوں میں بیماری پھیلا سکتے ہیں۔

  • پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم سے ،5 زخمی ، 24 گرفتار

    پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم سے ،5 زخمی ، 24 گرفتار

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں طلبہ گروپوں میں تصادم سے 5 زخمی ہوگئے جبکہ 24 گرفتار، دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ نیو کیمپس کے ہوسٹل نمبر 9 کے باہر پیش آیا طلبہ گروپوں کے مابین جھگڑا دوپہر کے وقت کینٹین پرہوا اور فائرنگ، ڈنڈوں اور پتھروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا،27 طلبہ گرفتارکیا جا چکا ہے جبکہ متعدد فرار ہوگئے اور دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا پولیس کے مطابق تصادم کے دوران کینٹین اور یونیورسٹی کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

    https://x.com/ShafiqAhmadAdv3/status/1749074697570963552?s=20

    ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج،نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پشتون طلباء پر جمعیت کے غنڈوں کا حملہ اور پنجاب پولیس کا حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے بجائے پشتون طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن انتہائی قابل مذمت ہے،صارفین نے پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ کی طاقت غنڈوں کی مدد کے لیے ہے؟

    https://x.com/mujeekk86/status/1749140050061967509?s=20

     

    بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی،سعید غنی

    حماس کے ارکان لڑائی کے لیے صورتحال کے مطابق ڈھل رہے ہیں، امریکی انٹیلیجنس

  • حماس کے ارکان لڑائی کے لیے صورتحال کے مطابق ڈھل رہے ہیں، امریکی انٹیلیجنس

    حماس کے ارکان لڑائی کے لیے صورتحال کے مطابق ڈھل رہے ہیں، امریکی انٹیلیجنس

    واشنگٹن: امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں فضائی اور زمینی آپریشن اور بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود اسرائیل حماس کو تباہ کرنےکا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ اداروں نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے پاس اب بھی مہینوں تک لڑائی جاری رکھنےکے لیے گولہ بارود موجود ہےوہ اب بھی غزہ میں لڑائی کےساتھ اسرائیل میں راکٹ برسا سکتے ہیں، اسرائیلی حکام نے بھی یہ اعتراف کیا ہےکہ غزہ پر جنگ کے دوران حماس کو تباہ کرنےکا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا اور حماس کے ارکان لڑائی کے لیے صورتحال کے مطابق ڈھل رہے ہیں اور اب ان کی حکمت عملی چھوٹے گروہوں میں لڑنا اور اسرائیلی فوجیوں کو گھات لگا کر غائب ہوجانا ہے-

    ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج،نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ

    اخبارکے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہےکہ حماس کے اہلکار ان علاقوں میں بھی واپس آگئے ہیں جن کے متعلق اسرائیل کا دعویٰ ہےکہ اب وہ اس کے کنٹرول میں ہیں، حماس ان علاقوں میں سکیورٹی اور ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والے اہلکاروں کی صورت میں موجود ہے ، سابق امریکی جنرل جوزف ووٹل نے اخبار کو بتایا کہ صورتحال ظاہرکرتی ہےکہ حماس نقصانات کے باوجود مزید لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے امریکی خفیہ اداروں کا اندازہ ہےکہ جنگ کے آغاز سے لےکر اب تک حماس نے اپنے 20 سے 30 فیصد جنگجوؤں کوکھو دیا ہے، اندازے کے مطابق حماس کے پاس جنگ سے قبل 25 ہزار سے 30 ہزار جنگجوؤں کے علاوہ ہزاروں پولیس اہلکار اور دیگر فورسز تھیں۔

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری ایک سو سات روز سے مسلسل جاری ہے اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 62 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں،جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے-

  • ہم وعدہ کرتے ہیں پاکستان اصل پاکستانیوں کے حوالے کریں گے،ایم کیو ایم پاکستان

    ہم وعدہ کرتے ہیں پاکستان اصل پاکستانیوں کے حوالے کریں گے،ایم کیو ایم پاکستان

    کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج ہی اپنے فیصلے پر مہر لگا دی، پاکستان کی خوشحالی شہر قائد کی خوشحالی کی بدولت ہے۔

    باغی ٹی وی: باغ جناح گراونڈ میں جلسے سے خطاب میں کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک طرف 75 سالوں سے ملک پر قبضہ کرنے والے حکمران ہیں اور دوسری طرف پاکستان کے عوام ایک طرف ظالم ہیں، دوسری طرف مظلوم ہیں، مظلوم عوام سے ظالم کی جنگ میں جیت عوام کی ہوگی،ایک طرف 2 کروڑ عوام اور دوسری 22 سو خاندان ہیں،وعدہ تھا فیصلہ 8 فروری کو نہیں 21 جنوری کو آئے گا، یہ فیصلہ کراچی کےعوام کا آگیا ہے، آج 8فروری کے نتائج کا اعلان ہوگیا –

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم ایک وعدے، ارادے اور نعرے کی تجدید کرتے ہیں پاکستان بنایا تھا اب پاکستان بچائیں گے، آج ہم وعدہ کرتے ہیں پاکستان اصل پاکستانیوں کے حوالے کریں گے جو پاکستان سے محبت کرتا ہے لازم ہے کراچی سے بھی محبت کرے، ہم کراچی سے محبت پاکستان کے لیے کرتے ہیں آج کے جلسے نے عوام کی حکمرانی کے خواب کو تعبیر دی ہے، کراچی کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔کراچی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ، ملک کا خیر خواہ ہی شہر قائد کا بھی غم خوار ہوگا، آج غریبوں کےلیے امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔

    بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی،سعید غنی

    ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کےعوام نے ایم کیوایم کے حق میں فیصلہ دے دیا، آج کا جلسہ بتا رہا ہے کہ سندھ بدل رہا ہے بہت جلد کراچی میں سرکلرریلوے چلے گی، سندھ میں 15 سال تک ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، بد ترین حکمرانوں سے جان چھوٹنے والی ہے 8 فروری کو مظلوموں کو آزادی ملے گی، پنجاب میں آج بھی گیس آرہی ہے لیکن کراچی میں نہیں ٹیکس دینے والے شہر کو گیس میسر نہیں ہے، مائیں بہنیں پوچھتی ہیں کب تک باہر سے کھانا منگوائیں گے آج کا یہ پنڈال لاڑکانہ نواب شاہ جیکب آباد مورو سکھر کے لوگوں کو یہ اعلان کررہا ہے کہ بہت جلد بد دیانتوں سے سندھ کی جان چھوٹنے والی ہے کراچی میں بسنے والی تمام قومیں غلامی اور بے بسی کی زندگی سے عاجز آگئے،8فروری کو پتنگ پر نشان لگا کر سندھ کے مظلوموں کو حقیقی آزادی ملے گی، آج نکاح ہوا 8 فروری کو ولیمہ کھائیں گے-

    پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی والوں آئی لو یو، اگر اب کراچی کے نتائج میں دھاندلی ہوئی تو یہ مجمع تمارے گھروں میں گھس جائے گا۔ آج فیصلہ ہوگیا کراچی حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے بلاول صاحب ایم کیو ایم کے بغیر آپ کے بڑے بھی کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکے تو آپ کیسے بنیں گے۔ آپ نے ہم کو انصاف نہیں دیا ہم آپکے خلاف ہیں پی پی کے ڈاکٹر عاصم کے کہنے پر ہمارے کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ، آج اگر ہمارا مقدمہ نہ سنا تو یہ لشکر یہاں سے نارتھ ناظم آباد جائے گا۔

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

    ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے یہ شہر دوبارہ ایم کیو ایم کے نمائندوں کے ہاتھوں بنایا جائے گا، یہ شہر نکلے گا اور پتنگ کو کامیاب کرے گا،جسے بھی وزیراعظم بننے کےلیے متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت چاہیے وہ ہماری تجویز کردہ 3 آئینی ترامیم کروائے اپنے خاندان اور احباب کے ساتھ مل کر الیکشن مہم کا حصہ بن جائیں، ہم اس بار کراچی اور سندھ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے سسٹم اور کرپشن کے نام پر پینے کا پانی چوری کر کے ٹینکروں سے بیچا جاتا ہے، 15 برس کی ناقص کارکردگی کے بعد لندن کے بائیکاٹ کو ہوا دی جارہی ہے۔

  • سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال لوگوں کو ذہنی تناؤ کاشکار بنا سکتا ہے،تحقیق

    سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال لوگوں کو ذہنی تناؤ کاشکار بنا سکتا ہے،تحقیق

    جرمنی: ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال لوگوں کو ذہنی تناؤ کاشکار بنا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی :یہ انکشاف ماہرین نے جرمنی کی Ruhr University Bochum کی تحقیق میں کیا ہے،جس کے نتائج جرنل Telematics and Informatics Reports میں شائع ہوئے،اس تحقیق میں 1230 افراد کو ایک آن لائن سروے میں شامل کیا گیا تھا،یہ افراد ہر ہفتے کم از کم ایک بار کسی ایک سوشل میڈیا سائٹ کو استعمال کرتے تھے،ان افراد سے 6 مختلف سوالنامے بھروائے گئے اور یہ دیکھا گیا کہ وہ کس حد تک مادہ پرست رویوں کے حامل ہیں اور کس طرح دیگر سے اپنا موازنہ کرتے ہیں۔

    افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے …

    ماہرین کا کہنا تھا کہ مادہ پرست سوچ رکھنے والے افراد سوشل میڈیا سائٹس پر دیگر افراد سے اپنا موازنہ کرتے ہیں جب لوگ اپنا موازنہ دیگر سے کرتے ہیں تو انہیں مختلف ذہنی مسائل جیسے تناؤ کا سامنا ہوتا ہے تناؤ سے متاثر افراد کا زندگی پر اطمینان کم ہوتا ہے، سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال ان افراد کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے جب بہت زیادہ مادہ پرست سوچ کے حامل ہوتے ہیں۔

    بٹر چکن اور دال مکھنی کس نے ایجاد کی؟

    ماہرین نے بتایا کہ یہ زیادہ پریشان کن ہے کیونکہ سوشل میڈیا کے نتیجے میں ان افراد کی مادہ پرست سوچ زیادہ بڑھ سکتی ہےتحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مادہ پرستی اور سوشل میڈیا کے بے مقصد استعمال انہیں سوشل میڈیا کی لت کا شکار بھی بناتا ہے، سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت کو بتدریج کم کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے ضروری نہیں کہ سوشل میڈیا کا استعمال مکمل طور پر چھوڑ دیا جائے کیونکہ اس سے بھی ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی